محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم جزوی ابرابرآلود رہے گا جب کہ بالائی اضلاع میں بارش کے ساتھ برف باری کاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چترال،دیر،سوات،شانگلہ،کوہستان،باجوڑ،مہمند،تورغر،بٹگرام،ہری پورمیں تیز بارش کاامکان ہے،  مانسہر ہ،ایبٹ آباد،صوابی،مردان،پشاور،چارسدہ،نوشہر ہ،کوہاٹ میں بھی بارش کاامکا ن ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ ہنگو،کر ک،لکی مروت،بنوں،خیبر،اوکزئی،شمالی وجنوبی وزیرستان میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے، گزشتہ جوبیس گھنٹوں کے دوران تیمرہ گرہ میں 6ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،  بالا کوٹ 5،سید و شریف اور بنوں میں تین تین ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جب کہ دیر میں دو جبکہ ڈی آئی خان میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اضلاع میں

پڑھیں:

پاکستان کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان،موسمیات

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جمعرات کے روز ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ۔تاہم بالائی خیبرپختونخوا ،خطہ پو ٹھو ہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش اوربلند وبالاپہاڑوں پرہلکی برفباری کا امکان۔

جمعه کے روز شمال مشر قی بلو چستان، خیبرپختونخوا ، بالائی/وسطی پنجاب ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش اوربلند وبالاپہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان۔شام/رات کے دوران جنو بی پنجاب اور بالائی سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش کی تو قع ۔ ملک کےدیگر علاقوں میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں مو سم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہا۔ تاہم گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی خیبرپختونخوااور با لا ئی پنجا ب میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔جبکہ وسطی/جنوبی پنجاب میں بعض مقامات پر ہلکی بارش/بوندا باندی ہو ئی۔ سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): گلگت بلتستان: سکردو 13 ، ہنزہ 03، گوپس، استور، بونجی 01،کشمیر: گڑھی دوپٹہ 13، مظفرآباد (سٹی 15، ایئرپورٹ 11)،را ولا کوٹ 09، خیبرپختونخوا: پٹن 04، میر کھانی 03، با لا کوٹ ،دروش، بنوں 02، چترال، کالام 01، پنجاب: مری 10، منڈی بہالد ین 05، چکوال03 ، اٹک،گجرات، جہلم میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی02، گوپس منفی01 اور پاڑاچنار میں 00ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

جمعرات (رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلودرہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ۔

جمعہ کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلودرہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔

کراچی، سینیئر سول جج کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے 3 ملزمان گرفتار

متعلقہ مضامین

  • استور میں برفباری سے زمینی رابطہ منقطع
  • رمضان المبارک کے دوران پنجاب میں بارش سے موسم خوشگوار
  • پاکستان کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان،موسمیات
  • پنجاب میں بادل برسنے کی پیش گوئی، بارشوں کا سسٹم کب داخل ہوگا؟
  • سندھ میں آج اور کل ہلکی بارش کی پیشگوئی
  • گرج چمک کے ساتھ بارش ، پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
  • ملک میں بارش برسانے والا سسٹم کب داخل ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
  • پنجاب میں بادل برسنے کی پیش گوئی، بارشوں  کا سسٹم کب داخل ہوگا؟
  • پختونخوا میں موسم ابرآلود، گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان