بلاول سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، پاک امریکا تعلقات کے فروغ پر بات چیت
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری سے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے ملاقات کی ہے جس میں پاکستان اور امریکا کے تعلقات کے فروغ پر بات چیت کی گئی ہے۔
ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری اور امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے خطے میں قیام امن سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
پی پی پی چیئرمین اور امریکی ناظم الامور کی ملاقات کے دوران پاک امریکا تجارتی و معاشی تعلقات بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: امریکی ناظم الامور
پڑھیں:
ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان کا شکریہ ادا کرنا چھوٹی بات نہیں
لاہور:گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا کانگریس سے خطاب کے دوران پاکستان کا شکریہ ادا کرنا یہ چھوٹی بات نہیں ہے جس طرح سے معاملات چل رہے ہیں ڈونلڈ ٹرمپ کے جو معاملات چل ر ہے ہیں چونکہ ٹرمپ افغانستان میں امریکی فوجیوں پر حملہ کرنے والے کو نہ چھوڑنے کا اعلان کر چکے تھے، اس میں کوئی شک نہیں کہ اس کا پکڑا جاناپاکستان کی بہت بڑی کامیابی ہے.
ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس سب کے باوجود حکومت، پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ سب کیلیے میرا عاجزانہ سا مشورہ ہے کہ جاگتے رہنا ٹرمپ پر نہ رہنا.
تجزیہ کار فیصل حسین نے کہا کہ اس بات کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ پاکستان اور امریکا کے دیرینہ تعلقات نہیں ہیں، کسی وقت پاکستان کے تعلقات اچھے ہو جائیں گے جب امریکا کو ضرورت ہو گی جب امریکا کو ضرورت نہیں ہو گی یا جب کبھی امریکا کسی بات پر ناراض ہو گا تعلقات ناخوشگوار ہو جائیں گے.
تجزیہ کار عامر الیاس رانا نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا تو ظاہر ہے کہ رابطہ اس سے پہلے ہو چکا تھا، اس کی تفصیلات سامنے آچکی ہوئی ہیں، حکومت پاکستان بار بار پبلیکلی کہہ رہی ہے کہ افغانستان سے ہمارے ہاں دہشت گردی آ رہی ہے.
تجزیہ کار شکیل انجم نے کہا کہ پاکستان کے حوالے سے یہ ایک بڑا بریک تھرو ہے، جب ٹرمپ پہلی بار امریکا کے صدر بنے تھے تو انھوں نے اس وقت پاکستان کی جتنی بھی امداد تھی وہ بند کر دی تھی اور پاکستان سے حکومتی سطح پر کسی قسم کا رابطہ بھی نہیں تھا.
تجزیہ کار محمد الیاس نے کہا کہ حکومت اس معاملے میں سمجھ لیں کہ انکار سمجھ کر بیٹھی ہوئی تھی کہ پاکستان اور امریکا کے جو تعلقات ہیں وہ دکھائی نہیں دے رہے تھے کہ بہتر ہوں گے، صاف اور شفاف ہوں گے، لیکن دہشت گردی کیخلاف جنگ جو ہے وہ پاکستان کی اپنی نہیں باہر سے لائی ہوئی جنگ تھی۔