2025-01-18@19:21:14 GMT
تلاش کی گنتی: 116
«افغانستان کی»:
(نئی خبر)
کراچی:وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی وہ کچھ کررہی ہے جو ’را‘ تک نے کرنے کی ہمت نہیں کی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احسن اقبال نے بانی پی ٹی آئی عمران خان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی نااہلی نے ملک کو شدید بحرانوں سے دوچار کیا۔ تحریک انصاف کی پالیسیوں نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا اور ملکی معیشت کو غیر مستحکم کیا۔ پریس کانفرنس کے دوران احسن اقبال نے تحریک انصاف پر ملک دشمن سرگرمیوں کا الزام عائد کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ جماعت پاکستان کی فوج کے...
اسلام آباد: وفاقی سیکرٹری تعلیم محی الدّین وانی نے کہاہے کہ خواتین کی تعلیم پر انٹرنیشنل کانفرنس کے نتیجے میں افغان حکومت کو بھی پیغام جائے گا کہ وہ خواتین کی تعلیم پر عائد پابندیاں ہٹائیں۔ وائس آف امریکہ کودیئے گئے انٹرویومیں محی الدین وانی نے کہاکہ غلط تاثرپیداکیاجارہاہے کہ اسلامی دنیایااسلام لڑکیوں کی تعلیم کی حوصلہ شکنی کرتاہے،اس کانفرنس کاانعقاد اس منفی تاثر کو زائل کرنے کے حوالے سے اجتماعی کوشش ہے،کانفرنس میں مختلف ممالک سے علماء ،مشائخ،تعلیمی ماہرین شرکت کررہے ہیں کانفرنس میں واضح پیغام دیاجائے گاکہ مسلمان ممالک یااسلام خواتین کے تعلیم کے خلاف نہیں اور اگرکہیں یہ مسئلہ درپیش ہے تو اس کا اسلامی تعلیمات سے کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے کہاکہ کانفرنس کے اختتام پر...
لاس اینجلس : لاس اینجلس میں جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہو گئی ہے جس نے 29 ہزار ایکٹر سے زائد رقبہ جلا دیا ہے۔ اب تک 5 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور کئی زخمی بھی ہوئے ہیں، جبکہ مزید اموات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تین دن گزرنے کے باوجود آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا۔ آگ کے باعث 95 ہزار افراد بجلی سے محروم ہو چکے ہیں اور 1 لاکھ 80 ہزار افراد کو فوری طور پر علاقے سے نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس آتشزدگی نے 2 ہزار سے زائد گھروں اور عمارتوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے، جن میں ہالی ووڈ کی معروف شخصیات کے قیمتی...
اجلاس میں کہا گیا کہ اگر ہنزہ سمیت گلگت بلتستان بھر میں تھرمل جنریٹرز کے زریعے فوری بجلی فراہم نہیں کی گئی تو پھر پورے گلگت بلتستان بھر میں احتجاج کی کال دی جائیگی۔ اسلام ٹائمز۔ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کا اہم اجلاس زیر صدارت مرکزی چیئرمین احسان ایڈووکیٹ گلگت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ہنزہ کے عوام کو ٹھٹھرتی سردی میں جاری تاریخی کامیاب دھرنا دینے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ ہنزہ کے عوام کے اتحاد نے حکومت کو ان کے مطالبات کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا لیکن ساتھ ساتھ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ہمیشہ کی طرح موجودہ حکومت اور ان کے ہینڈلرز عوام کو سبز باغ دکھا کر پھر سے...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شوکت یوسفزئی کا کہا ہے حکومت اب بیک فٹ پر جارہی ہے اور ان کے رویے میں سنجیدگی کی کمی نظر آ رہی ہے، حکومت کے ساتھ تحریک انصاف کے مذاکرات کا تیسرا دور شاید آخری ہو، تحریک انصاف کے رہنماءنے حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات کے تیسرے دور کو ممکنہ طور پر آخری قرار دیدیا، اپنے بیان میں رہنماء پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ حکومت مذاکرات سے خوفزدہ لگ رہی ہے۔ حکومت کے پاس واقعی اختیار ہے تو عمران خان سے مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات کیوں نہیں کرائی جا رہی؟ ۔حکومت جان بوجھ کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے ۔بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پہلے ہی کہہ دیا تھا...
اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے سول نافرمانی کی تحریک کے پہلے مرحلے میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ان کی ملک میں چ نہ بھیجنے کی اپیل لگتا ہے مسترد کردی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے حالیہ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ برس دسمبر کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے غیر ملکی ترسیلاتِ زر میں 3.1 ارب ڈالر ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: مطالبات نہ مانے گئے تو اوورسیز پاکستانیوں سے ترسیلات زر نہ بھیجنے کی اپیل کروں گا، عمران خان ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق نمو کے لحاظ سے دسمبر 2024 کے دوران ترسیلاتِ زر میں سال بہ سال 29.3 فیصد اور ماہ بہ ماہ 5.6 فیصد اضافہ ریکارڈ...
امریکہ(نیوز ڈیسک)امریکی شہر لاس اینجلس میں تاریخ کی بدترین آگ سے 6 ہزارگھر اور عمارتیں جل کر راکھ ہو گئیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اس آگ سے 32 ہزار سے زائد ایکڑ رقبے پر وادیاں اجڑ گئیں۔ امریکا کے تاریخی شہر میں منگل سے لگی آگ پر اب تک نہ قابو پایا جا سکا اور حکام کا کہنا ہے یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ ہلاک افراد کی اصل تعداد کیا ہوگی، آگ کی وجہ سے ڈیڑھ لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔دوسری جانب آتشزدگی کے باعث خالی گھروں میں ڈکیتوں کی جانب سے لوٹ مار کا سلسلہ بھی جاری ہے اور پولیس نے اب تک گھروں میں لوٹ مار کرنے والے 20 ملزمان کو گرفتار بھی...
ملک میں انٹرنیٹ سروس سے جڑے مسائل دور کرنے کے لیے حکومت نے ’2 افریقہ کیبل‘ پروجیکٹ کا آغاز کیا ہے۔ حکومت نے دنیا کے سب سے بڑے سب میرین انٹرنیٹ کیبل نظام ’2 افریقہ‘ کی لینڈنگ ہاکس بے کیماڑی ٹاؤن کراچی میں قائم کردی ہے، جس سے ملک میں انٹرنیٹ سروس کی رفتار میں بہتری آنے کی توقع ہے۔ یہ بھی پڑھیں: 45 ہزار کلومیٹر طویل دنیا کی تیز رفتار انٹرنیٹ کیبل پاکستان پہنچ گئی واضح رہے کہ یہ منصوبہ 45,000 کلومیٹر طویل زیرِ سمندر کیبل نیٹ ورک پر مشتمل ہے اور 33 ممالک میں 46 لینڈنگ اسٹیشنز کو جوڑتا ہے اور پاکستان میں اس پروجیکٹ کے آپریشن کی ذمہ داری ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس کو سونپی گئی ہے۔ جہاں...
اسلام آباد: پاکستان کا ٹیلی کام سیکٹر ترقی کی جانب گامزن، حکومت پاکستان کی ٹیلی کام اور آئی ٹی سیکٹر میں بہتری کے لیے اقدامات جاری، حالیہ دنوں میں انٹرنیٹ فراہمی میں مسائل کے باعث حکومت پاکستان کی جانب سے Africa 2 Cable Project کا آغاز ہوگیا۔ Africa 2 Cable Project دنیا کا سب سے بڑا زیر سمندر نیٹ ورک ہے، یہ منصوبہ 45000 کلومیٹر طویل زیرِ سمندر کیبل نیٹ ورک پر مشتمل ہے ، یہ منصوبہ 33 ممالک میں 46 لینڈنگ اسٹیشنز کو جوڑتا ہے۔ پاکستان میں Africa 2 Cable Project لینڈنگ مقام ہاکس بے، کیماڑی ٹاؤن کراچی میں ہو گی جبکہ اس کا مقامی آپریٹر ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس ہوگا، یہ منصوبہ ملک میں انٹرنیٹ کی...
اسلام آباد (کامرس ڈیسک) غربت اور مساوات کے بارے میں ورلڈ بینک کی حالیہ بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں خوراک کی قیمتوں کی افراط زر میں اپریل سے جون 2024 تک نمایاں تبدیلیاں دیکھنے میں آئی جس سے غریب، کمزور اور متوسط طبقے کے گھرانوں کے لیے قیمتوں کا دباؤ کم ہوا جو اپنے بجٹ کا 42 سے 48 فیصد خوراک کے لیے مختص کرتے ہیں۔تاہم، توانائی کی افراط زر میں 65 فیصد اضافہ ہوا اور دیہی علاقوں میں نقل و حمل سمیت بنیادی افراط زر بلند رہا، زیادہ بالواسطہ ٹیکسوں نے صارفین کی اشیا اور خدمات کے لیے قیمتوں میں مزید اضافہ کیا، اس سے مذکورہ بالا زمروں میں آنے والے خاندان بری طرح متاثر ہوئے...
منگل سے لگی آگ بجھانے کیلئے پانی اور اہلکار کم پڑگئے، آگ سے 5 افراد ہلاک، درجنوں زخمی ہوگئے جبکہ اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں تاریخ کی بدترین آگ نے 29 ہزار سے زائد ایکڑ رقبہ لپیٹ میں لے لیا۔ منگل سے لگی آگ بجھانے کیلئے پانی اور اہلکار کم پڑگئے، آگ سے 5 افراد ہلاک، درجنوں زخمی ہوگئے جبکہ اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں 95 ہزار صارف بجلی سے محروم ہیں۔ آگ سے متاثرہ علاقے سے ایک لاکھ 80 ہزار افراد کو انخلا کی ہدایت کی گئی ہے، 2 ہزار سے...
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کی اسپیشل فورسز کے فوجیوں نے ایک انکوائری میں افغانستان میں مشتبہ چھاپوں کے دوران غیر قانونی قتل کے خدشات ظاہر کردیے۔گواہوں نے انکشاف کیا ہے کہ بعض کارروائیوں میں غیر مسلح افغانوں، جن میں 16 سال سے کم عمر لڑکیبھی شامل تھے، ان کو بھی نشانہ بنایا گیا۔گواہوں کے مطابق انکوائری برطانوی نشریاتی ادارے کی ایک رپورٹ کے بعد برطانوی وزارت دفاع کے حکم پر شروع کی گئی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسپیشل ائیر سروس کے فوجیوں نے 54 افراد کو مشکوک حالات میں قتل کیا۔یاد رہے کہ افغانستان میں القائدہ کے خلاف ہونے والے ا?پریشن میں برطانیہ کی اسپیشل فورسز کے فوجی بھی شامل تھے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی ( ایم این اے ) شیر افضل مروت نے دوسری شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی۔ دوسری شادی سے متعلق کیے گئے سوال کے جواب میں شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ ’ اس حوالے سے دیئے گئے میرے بیان پر مذہبی حلقوں نے تنقید کی تھی، اللہ تعالیٰ نے ایک سے زائد شادیوں پر شرط رکھی ہے کہ اگر آپ انصاف کرسکتے ہیں تو شادی کرلیں‘۔ انہوں نے کہا کہ ’ ہمارا عقیدہ ہے کہ ہمیں زندگی ایک بار ملنی ہے اور اگر ایک بار ملنے والی زندگی میں ہی آپ اپنی بیوی کی سوتن لے آئے تو اس کی زندگی میں کیا رہ جائے گا اور اللہ نے...
منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر کا کہنا تھا کہ خواہش ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوں، عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے، پی ڈی ایم حکومت اسٹیبلشمنٹ کی مرضی سے ہی اپوزیشن سے مذاکرات کررہی ہے، دونوں اطراف میں جو بھی طے پائے تحریری شکل میں ہو اور عوام کو مکمل باخبر رکھا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے 17جنوری کو ملک گیر مظاہروں اور آئندہ کا لائحہ عمل دینے کا اعلان کیا ہے۔ منصورہ میں سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف، امیر لاہور ضیاالدین انصاری ایڈووکیٹ، سابق ایم این اے صاحبزادہ طارق اللہ و دیر...
ملتان میں علمائے کرام سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (س) کے مرکزی امیر کا کہنا تھا کہ بڑے ممالک چین روس اور سعودی عرب افغانستان سے تعلقات بہتر بنا رہے ہیں، ہمارا دشمن بھارت بھی افغانستان میں طالبان حکومت سے بہتر تعلقات بنا چکا ہے جبکہ پاکستان کا تعلقات کا بگڑنا نقصان دہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمیعت علمائے اسلام (س) پاکستان کے مرکزی امیر مولانا حامد الحق حقانی نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات خراب ہونے سے دونوں ممالک کا معاشی نقصان ہے، انہوں نے کہا بڑے ممالک چین، روس اور سعودی عرب افغانستان سے تعلقات بہتر بنا رہے ہیں، ہمارا دشمن بھارت بھی افغانستان میں طالبان حکومت سے بہتر تعلقات بنا چکا ہے جبکہ...