اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن رضا نقوی  نے ملاقات کی اور ملک کی سیکیورٹی  صورتحال کے حوالے کیے گئے اقدامات  اور افغان باشندوں کی وطن واپسی سے متعلق آگاہ کیا۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو عید الفطر کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔

ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو ملک میں سیکیورٹی کے لیے اقدامات کی پیشرفت اور افغان باشندوں کی وطن واپسی کے عمل کی پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کیا۔

بلوچستان کی ترقی کیلئے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے بالخصوص عید الفطر کے موقع پر ملک میں امن و امان کی صورتحال پر اظہار اطمینان کیا، دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے دوران  متعلقہ وزارت کے امور پر گفتگو کی گئی۔

یاد رہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔

غیر قانونی مقیم اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈلائن ختم ہو چکی ہے،  یکم اپریل تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 886,242 تک پہنچ چکی ہے اور واپسی کا یہ سلسلہ جاری اور ساری ہے۔

عید کے تیسرے روز بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

حکومت پاکستان کے فیصلے کے مطابق ملک چھوڑنے کی ڈیڈ لائین ختم ہو گئی ہے، اب چونکہ مقررہ تاریخ گزر گئی ہے اس لیے متعلقہ افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: افغان باشندوں کی وزیر داخلہ اور افغان

پڑھیں:

قانونی اور باقاعدہ امیگریشن کے فروغ کے لیے اقدامات ضروری ہیں، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری 

اویس کیانی :  وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کی لندن میں بارڈر سیکیورٹی سمٹ 2025 میں شرکت کی ، طلال چوہدری کی برطانوی وزیر داخلہ یوویٹ کوپر، برطانوی نائب وزیر خارجہ ہمیش فالکنر اور انجیلا ایگل سے ملاقات  ہوئی ،

وزیر مملکت طلال چوہدری نے جرمنی، سپین، آسٹریا اور پولینڈ کے وزرائے داخلہ سے بھی ملاقات کیں اور سرحدی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا ،طلال چوہدری نے غیر قانونی امیگریشن کے خاتمے اور قانونی راستوں کے فروغ پر برطانوی حکام سے اہم گفتگو کی،برطانوی وزرا نے پاکستانی حکومت غیرقانونی  امیگریشن کے خاتمے کے لیے کی کاوشوں کو سراہا،برطانوی نائب وزیر خارجہ ہمیش فالکنر  نےکہا وزیر داخلہ محسن نقوی سے چند ماہ قبل کی ملاقات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں،

 اسلحہ زور پر تشدد اور ہوائی فائرنگ کرنے والے 5 ملزمان گرفتار

طلال چوہدری کی بارڈر سیکیورٹی، دہشتگردی کے خاتمے اور انسانی اسمگلنگ پر پاکستان کی مشترکہ حکمت عملی پر زور دیتے ہوئے کہا قانونی اور باقاعدہ امیگریشن کے فروغ کے لیے اقدامات ضروری ہیں،غیر قانونی امیگریشن، دہشتگردی اور انسانی اسمگلنگ کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اور دیرپا حکمت عملی ناگزیر ہے،وزیراعظم پاکستان اور وزیر داخلہ کی ہدایات پر پاکستان عالمی سطح پر غیر قانونی امیگریشن، بارڈر سیکیورٹی اور منظم جرائم کے خاتمے کیلئے سرگرم ہے،پاکستان نے بارڈر سیکیورٹی سمٹ 2025 میں غیر قانونی امیگریشن اور سرحدی جرائم کے خلاف عالمی تعاون پر اہم تجاویز پیش کیں،

کیویز کے خلاف ون ڈے میں سلو اوور ریٹ پر پاکستانی ٹیم کو جرمانہ

متعلقہ مضامین

  • قانونی اور باقاعدہ امیگریشن کے فروغ کے لیے اقدامات ضروری ہیں، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری 
  • محسن نقوی کی وزیراعظم سے ملاقات، افغان شہریوں کے انخلا کے عمل سے آگاہ کیا
  • پاکستانی حکام کی برطانوی وزیر داخلہ سے ملاقات، انسانی اسمگلنگ سے نمٹنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی پر گفتگو
  • وزیراعظم سے وزیرداخلہ کی ملاقات،افغان باشندوں کی وطن واپسی سے متعلق آگاہ کیا
  • لاہور، وزیراعظم سے وفاقی وزیر داخلہ کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر آگاہ کیا
  • غیر قانونی، افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی واپسی کی ڈیڈ لائن ختم، ملک بدری کی کارروائی شروع
  • غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی واپسی کی ڈیڈ لائن ختم
  • افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والے باشندوں کی واپسی کی ڈیڈ لائن ختم
  • وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا دورہ برطانیہ، برطانوی وزیر داخلہ سے ملاقات