چادر و چاردیواری کی پامالی قابل مذمت ہے، تحریک انصاف بلوچستان
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
اپنے بیان میں تحریک انصاف بلوچستان کے رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان چادر و چار دیواری کے تقدس کی پامالی کسی بھی صورت برداشت نہیں کریگی۔ رہنماؤں کے گھر پر چھاپے قابل مذمت ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان نے ضلعی رہنماء کے گھر پر پولیس چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر داود شاہ کاکڑ، سیکریٹری جنرل جہانگیر رند، ڈویژن صدر نور خان خلجی، ڈسٹرکٹ کوئٹہ صدر سردار زین العابدین خلجی اور دیگر عہداداران نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے جنرل سیکریٹری ملک فیصل دہوار کے گھر پر پولیس چھاپے کی مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان چادر و چار دیواری کے تقدس کی پامالی کسی بھی صورت برداشت نہیں کرے گی۔ ملک فیصل دہوار تحریک انصاف کا اثاثہ ہیں۔ پوری پارٹی انکے ساتھ کھڑی ہے۔ وہ عمران خان کے سچے اور بہادر سپاہی ہیں، جسکی پاداش میں انکے ساتھ ایسا کیا جارہا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ فارم 47 کی مفاد پرستانہ اور غلط پالیسیوں کی وجہ سے بلوچستان آج حالت جنگ میں ہے۔ جس سے تمام طبقہ و مکاتب فکر کے لوگ جھلس رہے ہیں۔ اس پیچیدہ و گھمبیر صورتحال کو بہتر بنانے کی بجائے نام نہاد موجودہ حکومت اپنی نااہلی اور ذاتی مفادات کیلئے حالات مزید خراب کر رہی ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا ہر ممبر بانی عمران خان کا سچا سپاہی ہے، جسکی زندہ مثال ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے جنرل سیکرٹری ملک فیصل دہوار کی ہیں۔ جنہوں نے موجودہ گھمبیر صورتحال کے پیش نظر مظلوم اور متاثرہ عوام کے لئے حق کا عالم بلند کیا۔ جسکی پاداش میں انکے گھر پر غیر قانونی چھاپے اور چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا جارہا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف اسکی شدید الفاظ میں مذمت اور ایسے اوچھے ہتھکنڈوں میں ملوث عناصر کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کرتی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے گھر پر
پڑھیں:
گنڈا پور حکومت نے کرپشن کے سابقہ ریکارڈ بھی توڑ ڈالے: اختیار ولی
پشاور: مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وزیراعظم کے کوآرڈی نیٹر اختیار ولی خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے بیان پر ردعمل دے دیا۔
اختیار ولی خان نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومتیں پاکستان کی تاریخ کی کرپٹ ترین حکومتیں ثابت ہوئیں، گنڈاپور حکومت نے کرپشن کے سابقہ ریکارڈ بھی توڑ ڈالے، علی امین بتائیں اب اینٹ انہیں ماری جائے یا بانی پی ٹی آئی کو؟۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف جنرل باجوہ اور بیک ڈور ساشوں کے ذریعے حکومت میں آئی تھی، بانی پی ٹی آئی آج بھی کسی چور دروازے کی تلاش میں اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کیلئے منتیں کر رہا ہے۔
اختیارولی نے کہا کہ فوج کرپشن میں لتھڑی تحریک انصاف قیادت کیساتھ بیٹھ کر اپنا دامن داغدار نہیں کرے گی، تحریک انصاف 8 حصوں میں تقسیم ہوچکی ہے، بانی پی ٹی آئی بھی کنٹرول کھو چکے۔
انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے پورا پاکستان خوش جبکہ پی ٹی آئی والوں کو مرگی کے دورے پڑ رہے ہیں، وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں ملک کی ترقی کی سمت بڑھنا شروع ہو چکا ہے۔
اختیار ولی نے کہا کہ اب وزیراعظم شہباز شریف ہر ماہ قوم کو ایک سے بڑھ کر ایک نئی خوشخبری دیا کرینگے۔
Post Views: 1