2025-04-11@06:14:24 GMT
تلاش کی گنتی: 714

«کے گھر پر»:

    کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں گھر کے اندر فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے مہران ٹاؤن میں فائرنگ کے واقعے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضاکاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کے مطابق مقتول کی شناخت 22 سالہ طاہر کے نام سے کی گئی جبکہ مقتول کو گولی گردن پر لگی تھی۔تاہم، پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
    معروف امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز نے ایک بار پھر اپنے بوائے فرینڈ پال رچرڈ سولز کے ساتھ تعلقات ختم کر لیے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاپ اسٹار برٹنی نے فروری 2025 میں ویلنٹائن ڈے کے بعد اپنے بوائے فرینڈ پال رچرڈ جو کہ ان کے گھر میں بطور ہاؤس کیپر کام کرتے تھے، کے ساتھ بریک اپ کرلیا۔ جولائی 2024 میں گزشتہ بریک اپ کے بعد دونوں نے رواں سال کے شروع میں صلح کر لی تھی تاہم ان کا ہالی ووڈ اداکار سیم اصغری سے طلاق سے قبل چلنے والا یہ تعلق بھی زیادہ دن نہ چل سکا۔  گلوکارہ کےقریبی ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ ان کے آس پاس کے لوگ محسوس کرتے ہیں کہ یہ اچھا...
    لال بیگ وہ جاندار ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ کھانے کے بغیر 3 ماہ، پانی کے بغیر ایک ماہ جبکہ ہوا کے بغیر 45 منٹ تک زندہ رہ سکتا ہے۔ مگر گھروں میں ان کا نظر آنا کسی کو پسند نہیں آتا کیونکہ ان کیڑوں کے باعث مہمانوں کے سامنے شرمندگی تو ہوتی ہی ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ مختلف امراض کا خطرہ بھی بڑھتا ہے۔ لال بیگ متعدد بیکٹریا اور وائرسز کو اپنے ساتھ لے کر گھومتے ہیں اور آپ کو بیمار کر سکتے ہیں۔ مگر گھروں سے ان کی صفائی آسان نہیں ہوتی، اگر کیمیکل استعمال کیا جائے تو اس سے بھی صحت کو نقصان پہنچ سکتا ہے جبکہ خرچہ بھی کافی...
    انڈونیشیا کے صدر نے اسرائیلی بربریت کا شکار فلسطینیوں کو اپنے ملک میں عارضی پناہ دینے کی پیشکش کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے صدر پربووو سوبیانتو نے کہا ہے کہ وہ غزہ جنگ سے متاثرہ خاندان کو عارضی پناہ دینے کے لیے تیار ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ نے بتایا کہ گزشتہ ماہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع ہونے کے بعد سے اب تک تقریباً 5 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے صدر پربووو سوبیانتو نے متحدہ عرب امارات، ترکیہ، مصر، قطر اور اردن کے مشرق وسطیٰ کے دورے پر روانہ ہونے سے...
    کیسپرسکی کی جانب سے حال ہی میں ٹرایاڈا نامی وائرس کے ایک نئے، جدید ترین ورژن کا پردہ فاش کیا ہے جو مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر فروخت کیے جانے والے جعلی اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز پر پہلے سے انسٹال کیا گیا ہوتاہے۔ سسٹم کے سافٹ ویئر میں انسٹالشدہ، میلویئر ناقابل شناخت کام کرتا ہے اور حملہ آوروں کو متاثرہ آلات پر مکمل کنٹرول فراہم کرتا ہے۔ اب تک دنیا بھر میں 2600 سے زائد صارفین متاثر ہوئے ہیں۔ بدنیتی پر مبنی ایپس کے ذریعے ڈیلیور کیے جانے والے عام موبائل میلویئر کے برعکس، یہ ٹرائیڈا کی قسم سسٹم کے فریم ورک میں ضم ہوتا ہے، ہر آپریشن میں دراندازی کرتا ہے۔ یہ بدنیتی پر مبنی سرگرمیوں کی ایک...
    علی گڑھ(نیوز ڈیسک)بھارت میں علی گڑھ کے تھانہ مدرک کے علاقے سے ایک انتہائی حیران کن اور تشویشناک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک خاتون اپنی بیٹی کے ہونے والے شوہر کے ساتھ شادی سے صرف 9 دن پہلے فرار ہو گئی۔ مذکورہ خاتون نہ صرف اپنے داماد کے ساتھ بھاگ نکلی بلکہ اپنے ساتھ بیٹی کی شادی کے لیے رکھے گئے زیورات اور نقدی بھی لے گئی۔ داماد اپنی ہونے والی ساس کے ساتھ محبت کے جذبات میں مبتلا ہو چکا تھا اور دونوں نے اس تعلق کو چھپانے کے بجائے منصوبہ بندی کے تحت گھر چھوڑ دیا۔ اس واقعہ کے بعد لڑکی کے والد نے فوری طور پر پولیس میں رپورٹ درج کروا دی ہے اور دونوں کی...
    پلاٹو: نائیجیریا کی شمالی پلاٹو ریاست میں گن مینوں نے متعدد دیہاتوں پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 52 افراد ہلاک ہوگئے اور تقریباً 2,000 افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔  نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی (NEMA) کے مطابق، یہ حملے پلاٹو کے بوکوس ضلع میں گزشتہ ہفتے ہوئے، جہاں کے کسانوں اور مویشی پالنے والوں کے درمیان تنازعات کی تاریخ رہی ہے۔ حملوں کا مقصد ابھی تک واضح نہیں ہوسکا، لیکن یہ 2023 کے دسمبر کے بعد سب سے زیادہ ہلاکتوں والی واردات ہے جب اسی علاقے میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔ NEMA کے مطابق، یہ حملے اتنے شدید تھے کہ 52 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے، جب کہ 22 افراد...
    لاہور(نیوز ڈیسک)سابق وزیراعظم عمران خان نے 2018 میں اپنی حکومت کے آغاز میں ہی غریب افراد کے لیے 50 لاکھ مکانات بنانے کا اعلان کرتے ہوئے اس منصوبے کو نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا نام دیا تھا، مذکورہ اسکیم کے لیے ابتدائی سال میں 5 ارب روپے کا بجٹ بھی مختص کیا گیا تھا جبکہ وفاقی کابینہ نے پہلے ہی سال میں اس اسکیم کے تحت ایک لاکھ 35 ہزار مکانات تعمیر کرنے کے فیصلے کی منظوری بھی دیدی تھی۔ تاہم عمران خان کی حکومت ختم ہونے کے بعد مسلم لیگ اور دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے مذکورہ اسکیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا گیا کہ ملک بھر میں اس اسکیم کے تحت ایک بھی گھر نظر نہیں آرہا۔...
    سندھ حکومت نے کراچی میں ہیوی ٹرانسپورٹ کے لیے رفتار کی حد 30 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کر دی ہے اور ڈرائیورز کے لیے رینڈم ڈرگ ٹیسٹ کو لازمی قرار دے دیا ہے یہ فیصلہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی میں ٹریفک مسائل پر ہونے والے اجلاس میں کیا گیا اجلاس میں صوبائی وزراء سعید غنی، مکیش کمار چاولہ، ضیاء الحسن لنجار، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، آئی جی پولیس غلام نبی میمن، ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو اور کمشنر کراچی حسن نقوی سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکلز (HTVs)، لائٹ ٹرانسپورٹ وہیکلز (LTVs) اور پبلک سروس وہیکلز (PSVs) میں ٹریکر اور ڈیش...
    ----فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ شہریوں سے متعلق کیس میں ریمارکس دیے کہ ہر سماعت پر کمپیوٹر سے پیپر نکال کر عدالت لے کر آ جاتے ہیں، آپ کو یہ پتہ نہیں ہوتا کہ شہری لاپتہ ہے یا روپوش ہے۔سندھ ہائی کورٹ میں مختلف علاقوں سے لاپتہ 6 شہریوں کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہری ذوالفقار اور عبد الحق واپس گھر پہنچ گئے ہیں۔ کراچی: لاپتہ شہری کے گھر پہنچنے پر درخواست نمٹا دی گئیسندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ شہری کی بازیابی کے لیے مؤثر اقدامات کی ہدایت کر دی۔  عدالت نے دونوں شہریوں کی گمشدگی کی درخواستیں نمٹاتے ہوئے کہا کہ گمشدگی کا معاملہ نمٹ گیا، پولیس رویے کے...
    منی پور: بھارت بھر میں متنازع وقف (ترمیمی) بل 2025 پر جاری احتجاج شدت اختیار کر گیا ہے، اور اب شمال مشرقی ریاست منی پور بھی اس کی لپیٹ میں آ گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی کے ایک مقامی رہنما کے گھر کو مشتعل مظاہرین نے آگ لگا دی۔ یہ واقعہ ریاست کے ضلع تھوبال میں پیش آیا، جہاں مسلمانوں کی اکثریت آباد ہے۔ اطلاعات کے مطابق، بی جے پی لیڈر نے سوشل میڈیا پر ایک متنازعہ پوسٹ کی تھی، جسے مسلمانوں نے توہین آمیز قرار دیا۔ اس کے بعد ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور بی جے پی کے خلاف شدید مظاہرے کیے۔ احتجاج کے دباؤ میں آکر مذکورہ بی جے پی رہنما...
    ملک میں سست انٹرنیٹ کا معاملہ پھر قومی اسمبلی میں پہنچ گیا۔اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ نے سست انٹرنیٹ کا معاملہ ایوان میں اٹھایا۔انہوں نے کہا کہ سست انٹرنیٹ کی وجہ سے کاروبار متاثر ہورہا ہے .وزیر آئی ٹی کہتی ہیں کہ انٹرنیٹ پہلے سے تیز ہوا ہے.اگر انٹر نیٹ کی تیزی کا یہ حال ہے تو سست روی کا کیاحال ہوگا؟اس موقع پر  اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے بھی کہا کہ انٹرنیٹ کا دن بدن مزید برا حال ہورہا ہے ،جب تک تسلی بخش جواب نہیں آئے گا یہ سوال بار بار آتا رہے گا۔وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے اس معاملے پر اظہار خیال...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 اپریل ۔2025 )پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کوشدید مندی دیکھی گئی اور دوپہر تک 100 انڈیکس میں 6 ہزار سے زائد پوائنٹس کے بعد ٹریڈنگ ایک گھنٹے کے لیے معطل کی گئی جو بعد دوبارہ شروع کر دی گئی کے ایس ای 100 انڈیکس میں کارروبار کا آغاز 118,791 پوائنٹس سے ہوا تھا لیکن اس میں مسلسل کمی آتی رہی ایک ہی دن میں تیزی سے 100 انڈیکس میں کمی کے بعد سٹاک ایکسچینج میں کارروبار دن 12 بجے کچھ دیر کے لیے روک دیا گیا .(جاری ہے) عارف حبیب لمیٹڈ کے مطابق کے ایس ای 100 انڈیکس میں ایک دن میں چھ ہزار دو سو پوائنٹس کی گراوٹ حالیہ سالوں میں ایک دن...
    معروف ٹک ٹاکر دانیہ شاہ اور ان کے دوسرے شوہر شہزاد حکیم کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ مختصر ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر شہزاد حکیم المعروف لوہا پاڑ نے مختلف ویڈیوز شیئر کی ہیں۔ انہوں نے 6 دن قبل ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کے اور دانیہ شاہ کے یہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اپنے نوزائیدہ بیٹے کی متعدد ویڈیوز شیئر کی ہیں جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں، تاہم انہوں نے ابھی اپنے بیٹے کا نام نہیں بتایا ہے۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیوز کے کمنٹس میں صارفین تبصرہ کرتے ہوئے انہیں مبارک باد اور نوزائیدہ کے لیے نیک خواہشات...
    ذرائع کے مطابق احتجاجی مظاہرے کی قیادت آل پارٹیز انٹرنیشنل کشمیر کوآرڈینیشن کمیٹی اور تحریک کشمیر یوکے کے صدر فہیم کیانی نے کی۔ اسلام ٹائمز۔ برطانیہ میں مقیم تارکین کشمیریوں کی ایک بڑی تعداد نے برمنگھم میں بھارتی قونصل خانے کے باہر جمع ہو کر مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر نہتے کشمیریوں پر جاری وحشیانہ بھارتی مظالم کیخلاف نعرے درج تھے۔ ذرائع کے مطابق احتجاجی مظاہرے کی قیادت آل پارٹیز انٹرنیشنل کشمیر کوآرڈینیشن کمیٹی اور تحریک کشمیر یوکے کے صدر فہیم کیانی نے کی۔ انہوں نے نریندر مودی کی ہندوتوا بھارتی حکومت کے جارحانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی قبضے میں کشمیری انتہائی...
    اسلام آباد: سواں گارڈن کے علاقے میں گھریلو ملازم نے دو خواتین کو قتل اور تیسری خاتون کو زخمی کردیا اور جائے وقوع سے فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ اسلام آباد کے تھانہ لوہی بھیر میں درج ایف آئی آر میں مدعی مقدمہ سائرہ روہی نے مؤقف اپنایا ہے کہ کسی کام کے سلسلے میں گھر سے باہر گئی ہوئی تھیں واپس آئیں تو مالک مکان کا ملازم نے حملہ کیا جو نیچے والے پورشن میں رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے چیخنے پر وہ گھر سے فرار ہوگیا بعد میں ہم نے گھر میں دیکھا تو میری والدہ اور ایک کزن کی لاشیں بیڈروم میں پڑی ہوئی تھیں۔ پولیس نے...
    لاہور(ویب ڈیسک) بالی وڈ کی کئی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی پاکستانی اداکارہ سارہ لورین کی والدہ انتقال کرگئیں۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سارا لورین نے پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی والدہ کے انتقال کی خبر فینز کیساتھ شیئر کی۔ اداکارہ نے اپنی والدہ کے دنیا سے رخصت ہوجانے کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ،’آج میں آپ کو لکھ رہی ہوں کیونکہ دل دکھ اور خلا سے بھرا ہوا ہے۔میری ماں، میری سب کچھ، آج اس دنیا سے رخصت ہو گئی ہیں’۔ اداکارہ نے لکھا کہ،’میرے پاس الفاظ نہیں ہیں جو میرے جذبات کو بیان کر سکیں، ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے میرے اندر کا ایک حصہ بھی آپ کے ساتھ...
    وہ گھبرا گئے چین کے امریکا پر جوابی ٹیرف پر ٹرمپ کا ردعمل WhatsAppFacebookTwitter 0 4 April, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس )چین کی جانب سے امریکی ٹیرف کے جواب میں امریکی مصنوعات پر ٹیرف عائد کرنے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ چین گھبراگیا۔امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین نے غلط قدم اٹھایا، وہ گھبرا گئے اور یہی ایک ایسی چیز ہے جو چین برداشت نہیں کرسکتا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکا کی جانب سے چینی مصنوعات کی درآمد پر 34 فیصد اضافی ٹیرف عائد کیا گیا جس کے بعد چینی مصنوعات پر ٹیرف کی مجموعی شرح 54 فیصد ہوگئی۔چین نے آج امریکی ٹیرف کے جواب میں امریکی مصنوعات...
    امریکا کے ایک گھر میں بچوں کی دیکھ بھال کرنے والی baby sitter کو اس وقت اپنی زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگا جب اس نے ایک بچے کو یہ دکھانے کی کوشش کی کہ اس کے بستر کے نیچے کوئی "جن" نہیں ہے اور وہاں حقیقت میں ایک اجنبی شخص چھپا ہوا تھا۔ یہ واقعہ صرف چند دن پہلے ریاست کنساس میں پیش آیا جہاں گریٹ بینڈ کے قصبے میں بچوں کی دیکھ بھال کرنے والی نینی ایک ننھے بچے کو پرسکون کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔ بچوں میں سے ایک کا کہنا تھا کہ ان کے بستر کے نیچے ایک "جن" ہے۔ جب نینی بچے کے بستر کے نیچے چیک کرنے کے لیے جھکی تو اس...
    ڈی آئی خان: ذاتی دشمنی کا المناک نتیجہ سامنے آ گیا، جس میں گھر میں گھس کر تین خواتین کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق ڈی آئی خان کے گاؤں رمک میں ذاتی دشمنی کی وجہ سے خونریز واقعہ پیش آیا، جہاں 3 خواتین کو گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ لواحقین کی جانب سے ابتدائی رپورٹ میں تین ملزمان ہارون، یونس اور صدیق کو نامزد کیا گیا ہے، جو فائرنگ سے خواتین کو قتل کرکے فرار ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق فریقین کے درمیان اس سے قبل بھی ایک خاتون کے قتل کا واقعہ پیش آ چکا ہے۔ قتل کی سنگین واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر...
    ویب ڈیسک: لاہور کے علاقے چوہنگ میں بارات کی آمد سے چند گھنٹے قبل دلہن کو  پُراسرار انداز میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق عزیز کالونی میں رات 3 بجے تک23 سالہ عائشہ کی مہندی کی تقریب جاری رہی لیکن صبح اس کی لاش بیڈ پر پڑی تھی، اسے سرمیں گولی مار کر قتل کیا گیا۔ عائشہ کی اپنے ماموں زاد فلک شیر سے پسند کی شادی ہو رہی تھی۔ اہل خانہ کا کہنا ہےکہ نامعلوم افراد نےگھر میں گھس کرلڑکی کو قتل کیا تاہم پولیس نےمقتولہ کے بھائی دلاور اور بہنوئی عرفان کو حراست میں لےکر تفتیش شروع کر دی ہے۔ چئیرمین پی سی بی کاسابق کرکٹر  فاروق حمید کے انتقال پرافسوس کا اظہار...
    پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایم کیو ایم حقیقی نے کہا کہ سندھ حکومت کی طرف سے سنجیدہ اقدامات نظر نہیں آتے، لاہور میں 8 ہزار سی سی ٹی وی کیمرے لگا کر ٹریفک پولیس کا کام کم کر دیا گیا ہے، 30 سال سے کراچی میں پانی بیچا جا رہا ہے، ایک مہینے میں اربوں روپےکا پانی فروخت ہورہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ اس شہر کی مجرم پیپلز پارٹی ہے یہ وسائل کو اپنے اوپر استعمال کرتی ہے پیپلز پارٹی کی سرپرستی میں ٹینکر مافیا پانی فروخت کررہی ہے یہ کام 30 سال سے ہورہا ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگوں...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے اعلان کے بعد اوسط ٹیرف میں 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں قومی اوسط ٹیرف 37 روپے 64 پیسے مقرر ہو گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:بجلی نرخ اور مہنگائی میں کمی نے اسٹاک ایکسچینج کو تگڑا کردیا ایسے میں سوال یہ کہ فی یونٹ بجلی کے نرخ میں کمی کے اعلان کے بعد گھریلو، کمرشل، صنعتی اور جنرل سروسز کے صارفین کو نمایاں کس شرح سے فائدہ پہنچے گا۔  گھریلو صارفین کے لیے ریلیف میڈیا رپورٹ کے مطابق گھریلو صارفین کو اس پیکیج سے بڑی سہولت ملے گی، تاہم 50 یونٹ تک استعمال کرنے والے لائف لائن صارفین کا بل 239 روپے اور 51 سے 100 یونٹ...
    ریلیف کے بعد گھریلو صارفین کے لئے فی یونٹ بجلی کی اوسط قیمت 38 روپے 34 پیسے تھی، گھریلو صارفین کے لئے 7 روپے 65 پیسے اوسط کمی کی گئی، کمی کے بعد اوسط قیمت 31 روپے 63 پیسے پر پہنچ گئی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان، ریلیف کے بعد اوسط فی یونٹ کمی کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ گھریلو صارفین کے لئے فی یونٹ بجلی کی اوسط قیمت 38 روپے 34 پیسے تھی، گھریلو صارفین کے لئے 7 روپے 65 پیسے اوسط کمی کی گئی، کمی کے بعد اوسط قیمت 31 روپے 63 پیسے پر پہنچ گئی۔ کمرشل صارفین کے لئے فی یونٹ اوسط قیمت 71 روپے 6 پیسے تھی،...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر مناہل ملک کی عید کے دنوں میں ایک بار پھر نازیبا ویڈیو لیک ہوئیں تو سوشل میڈیا پر طوفان مچ گیا ، اب نازیبا ویڈیو لیک ہونے پر مناہل ملک نے ایک ویڈیو پیغام میں ردعمل دیا ہے مناہل ملک کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ دیکھے جو اپنے گھروں پر نظر ڈالنے کی بجائے دوسرے گھروں پر زیادہ رکھتے ہیں، میں نے کہنا تھا کہ جو جو لوگ میرے بارے باتیں کر رہے ہیں، کرتے رہیں، یہ جو اب مناہل ہے اس کو گھنٹہ فرق نہیں پڑتا کسی کے بولنے سے کسی کے کچھ کہنے سے،مجھے دو نمبر گھٹیا کہا گیا، اللہ نے مجھے اپنے گھر بلایا، اگر میں یہی ہوں‌تو اللہ نے...
    وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کردیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے گھریلو صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 7 روپے 41 پیسے اور صنعتوں کے لیے 7 روپے 59 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا۔ بجلی کے نرخوں میں کمی کے حکومتی پیکج کے حوالے سے تقریب اسلام آباد میں ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، خواجہ آصف، رانا ثنا اللّٰہ اور دیگر وزرا بھی شریک ہوئے۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس کے بعد نعتِ رسولِ مقبول صلی اللّٰہ علیہ وسلم پیش کی گئی۔ بعدازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کے بل آنے...
    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ بعض لوگوں نے ایکوریم کے ساتھ ملا کر 300 روپے کے ٹکٹ خریدے تھے اور بعض لوگوں نے ایکوریم اور ہولوگرام کو ملا کر 500 والے ٹکٹ خریدے تھے، اس طرح یہ غلط فہمی پیدا ہو گئی کہ چڑیا گھر کا ٹکٹ 300 یا 500 روپے ہو گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے چڑیا گھر کے ٹکٹ کی قیمت میں اضافے سے متعلق وضاحت دے دی۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا یے کہ چڑیا گھر میں بڑوں کے لیے انٹری ٹکٹ 100 روپے ہی ہے اور 100 روپے میں 98 فیصد چڑیا گھر...
    بھارت میں ایک بار پھر غیر ملکی سیاح خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا واقعہ رونما ہوا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شہر حیدرآباد میں 22 سالہ جرمن سیاح لڑکی اور اس کے ساتھی کو ایک شخص نے اپنی گاڑی میں شہر گھمانے کی پیشکش کی۔ اُس گاڑی میں بچے بھی موجود تھے اس لیے غیر ملکی سیاحوں نے یہ پیشکش بغیر کسی ہچکچاہٹ کے قبول کرلی۔ جب مرد سیاح بچوں کو لے کر تصاویر بنانے گاڑی سے اترا تو ڈرائیور نے گاڑی بھگا دی اور سنسان علاقے میں لے گیا۔ جہاں 24 سالہ ڈرائیور نے جرمن سیاح کو ڈرا دھمکا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگیا۔ معاملہ پولیس تک پہنچا اور سی سی ٹی وی فوٹیجز...
    شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے دادر ویسٹ میں واقع اپنا 2000 مربع فٹ کا اپارٹمنٹ فروخت کر دیا۔ شاہ رخ خان کا خاندان پہلے اپنے معروف زمانہ گھر منت سے نسبتاً چھوٹے اپارٹمنٹ میں شفت ہوچکا ہے۔ اداکار شاہ رخ خان اپنے گھر منت جس کا رقبہ 27 ہزار مربع فٹ ہے میں مزید توسیع کرنا چاہتے ہیں۔ تعمیراتی کام دو سال میں مکمل ہوگا۔ اس دوران اچانک گوری خان نے بھی اپنا ایک اپارٹمنٹ 11 کروڑ 61 لاکھ بھارتی روپوں میں فروخت کردیا۔ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ رقم بھی منت کی تعمیراتی کاموں میں خرچ کی جائے گی جس میں گوری خان انقلابی تبدیلیاں کرنا چاہتی ہیں۔ تاحال اپنا اپارٹمنٹ فروخت کرنے کے...
    مریم اورنگزیب--- فائل فوٹو  پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے چڑیا گھر کے ٹکٹ کی قیمت میں اضافے سے متعلق وضاحت دے دی۔لاہور میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ چڑیا گھر میں بڑوں کے لیے انٹری ٹکٹ 100 روپے ہی ہے اور 100 روپے میں 98 فیصد چڑیا گھر دیکھا جا سکتا ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ایکوریم کا ٹکٹ 200 اور ہولوگرام کا ٹکٹ 300 روپے الگ سے ہے، اس طرح چڑیا گھر دیکھنےکا مکمل پیکج 500 روپے ہے۔انہوں نے کہا کہ بعض لوگوں نے ایکوریم کے ساتھ ملا کر 300 روپے کے ٹکٹ خریدے تھے اور بعض لوگوں نے ایکوریم اور ہولوگرام کو ملا کر 500 والے ٹکٹ خریدے...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے چڑیا گھر کی ٹکٹ کی قیمت میں اضافے سے متعلق وضاحت دے دی۔ نجی ٹی وی چینل جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ چڑیا گھر میں بڑوں کیلئے انٹری ٹکٹ 100 روپے ہی ہے اور 100 روپےمیں 98 فیصد چڑیا گھر دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ایکوریم کا ٹکٹ 200 اور ہولوگرام کا ٹکٹ 300 روپےالگ سے ہے، اس طرح چڑیا گھر دیکھنےکا مکمل پیکج 500 روپے ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض لوگوں نے ایکوریم کے ساتھ ملا کر 300 روپے کے ٹکٹ خریدےتھے اور  بعض لوگوں نے ایکوریم اور ہولوگرام کو ملا کر 500 والے ٹکٹ خریدے تھے، اس طرح یہ غلط فہمی...
    گوجرانوالہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02اپریل 2025)پنجاب کے علاقے گوجرانوالہ میں گھرمیں گیس لیکج کے باعث ہونے والے دھماکے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے،جاں بحق ہونے والے 3بچے اور 3خواتین شامل ہیں،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکارموقع پر پہنچ گئے جنہوں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا ،بتایا گیا ہے کہ گھر میں کام کے دوران گیس سلنڈرمیں گیس لیکج سے دھماکہ ہوگیا اور آگ بھڑک اٹھی جس نے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔زخمیوں کو لاہور کے ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے ۔جاں بحق ہونے والوں میں6 سالہ جویریہ، 3سالہ میرب،2 سالہ اویس،27 سالہ امبر، 26 سالہ انسا اور 50 سالہ فہمیدہ شامل ہیں۔واضح...
    ویب ڈیسک: تھرپارکر میں نگرپارکر کے گاؤں  میں آتشزدگی سے متعدد گھر جل گئے۔  ریسکیو حکام کے مطابق نگرپارکر کےگاؤں بندھو میں آگ لگنے سے 30 گھر جل گئے، آتشزدگی سے مزید قریبی گھر لپیٹ میں آگئے اور آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کے عملے کو طلب کرلیا گیا ہے۔  ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
    گجرانوالہ: گھر میں گیس لیکیج دھماکے سے جھلسنے والے خواتین و بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق گجرانوالہ کے علاقے میں گزشتہ دنوں آتشزدگی کا واقعہ  پیش آیا تھا، جس میں جھلسنے سے بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے6افراد جاں بحق ہوگئے۔ آتشزدگی کے نتیجے میں ایک ہی گھر کے 9 افراد جھلس کر شدید زخمی ہو گئے تھے، جن میں سے زندگی کی بازی ہارنے والوں میں 3 بچے اور3 خواتین شامل ہیں۔ آگ سے جھلسنے والے میں تمام افراد لاہور کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے۔ جاں بحق ہونے والوں میں6 سالہ جویریہ، 3سالہ میرب،2 سالہ اویس،27 سالہ امبر، 26 سالہ انسا اور 50 سالہ فہمیدہ شامل ہیں۔ واضح رہے...
    پشاور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی جیل خانہ جات کے گھر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔ تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی کے گھر میں تعینات سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے۔ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ Post Views: 1
    بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے اس سال بھی گھر کی بالکونی میں آکر اپنے مداحوں کو ہاتھ ہلا کر عید کی مبارکباد دی۔ اُنہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عید کے موقع پر ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے۔ اس ویڈیو میں اداکار کو بالکونی میں لگے بلٹ پروف شیشے کے پیچھے سے اپنی بھانجی کے ہمراہ گھر کے باہر بڑی تعداد میں جمع ہوئے مداحوں کو ہاتھ ہلا کر عید کی مبارکباد دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan) اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ اتنی محبت دینے کا شکریہ اور آپ سب کو...
    امریکی حکام کے دھمکی آمیز بیانات پر ردعمل میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ کے کمانڈر کا کہنا تھا کہ امریکیوں کے خطے میں خصوصا ایران کے آس پاس کم از کم 10 فوجی اڈے موجود ہیں، جہاں 50 ہزار سے زائد امریکی فوجی تعینات ہیں۔ یہ ایسے ہی ہے جیسے وہ شیشے کے گھر میں بیٹھے ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ کے کمانڈر جنرل حاجی زادہ نے امریکہ کو انتباہ دیا ہے کہ ایران کے خلاف کسی مہم جوئی سے باز رہے۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلانی کی فضائیہ کے کمانڈر جنرل حاجی زادہ نے کہا کہ جو شیشے کے گھر میں بیٹھا ہو، وہ دوسروں پر پتھر نہیں پھینکتا۔ امریکی حکام کے دھمکی آمیز...
    لاہور: چوہنگ کے علاقے میں چور گھر سے دو کروڑ 25 لاکھ سے زائد مالیت کا سامان چوری کرکے فرار ہوگئے تاہم پولیس نے واردات کی فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) بھی درج کرلی۔ ایف آئی آر میں کہا گیا کہ لاہور میں چوری کی واردات شہری ڈاکٹر اصغر کے  گھر پر ہوئی، چور گاڑی سمیت غیر ملکی کرنسی اور قیمتی جیولری بھی لے اڑے ہیں۔ چوہنگ پولیس کی جانب سے درج مقدمے میں کہا گیا کہ متاثرہ خاندان عید کے موقع پر لاہور سے ایبٹ آباد گیا ہوا تھا۔
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید کیپٹن محمد علی قریشی کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی عید کے روز شہید کیپٹن محمد علی قریشی کی رہائش گاہ ریلوے آفیسرز کالونی والٹن پہنچے جہاں ان کی والدہ، اہلیہ، معصوم بیٹی، انکل اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی اور شہید کیپٹن محمد علی قریشی کی عظیم قربانی کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ والدہ شہید بیٹے کو یاد کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں اور کہا کہ ہماری سوچ علی سے شروع ہوتی تھی اور علی پر ہی ختم ہوتی تھی، جبکہ معصوم بیٹی آیانا والد کی تصویر کو چومتی رہی اور والد کو...
    کراچی: شہر قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خُشک جبکہ مطلع صاف رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج 10 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مختلف سمتوں سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 جبکہ کم سے کم 21 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ آج کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
    عید الفطر دنیا بھر میں پھیلے اربوں مسلمانوں کا اہم ترین مذہبی تہوار ہے، جو ماہ مقدس یعنی رمضان کے اختتام پر منایا جاتا ہے۔ خوشی اور شکر گزاری کے جذبات سے لبریز مسلمان اللہ تعالیٰ کے سامنے سربسجود ہو کر اس روز کا آغاز کرتے ہیں اور پھر سارا دن بچوں سے لے کر خواتین اور بوڑھوں تک سب کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھری رہتی ہیں۔ عید عربی زبان کا لفظ ہے، جو 'عود' سے مشتق ہے، جس کا لغوی معنی 'بار بار آنا' ہے۔ اصطلاحی طور پر عید کا مطلب خوشی اور مسرت کا دن ہے۔ رمضان المبارک کے روزوں، نزولِ قرآن، لیلۃ القدر اور اللہ تعالیٰ کی رحمت و بخشش کے بعد عید مسلمانوں کے لیے خوشی...
    اگر آپ متواتر بدہضمی اور معدے میں بننے والی گیس کا شکار رہتے ہیں تو ادرک استعمال کریں، کیونکہ طبی ماہرین کے مطابق ادرک بدہضمی کے علاج کا بہترین گھریلو ٹوٹکا ہے۔ ادرک معدے میں ہضم کرنے کی صلاحیت کو بڑھا دیتا ہے، یہ مختلف غذاؤں میں پائے جانے والے پروٹین کو ہضم کرنے کے لئے معدے میں لیس دار سیال کے اخراج کو بڑھانے کے علاوہ معدے کو السر سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔ ادرک معدے میں بننے والی گیس کا قدرتی علاج کرتے ہوئے پیٹ کے اپھارہ کو کم کر دیتا ہے۔ ادرک میں شامل اینٹی اوکسیڈینٹ معدے کی سوزش میں کمی لانے کے علاوہ کینسر کو بھی جنم نہیں لینے دیتا۔ مزید برآں ادرک میں شامل مرکبات...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید میجر سعد بن زبیر کے اہلخانہ سے تعزیت اور گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ وزیرداخلہ محسن نقوی باغ آزاد کشمیر میں شہید میجر سعد بن زبیر کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے شہید میجر سعد کے والد محمد زبیر خان، والدہ، بھائی اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی اور جواں سال بیٹے کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ محسن نقوی نے شہید میجر سعد کے والد، والدہ اور بھائی کو دلاسہ دیا اور ان کے بلند حوصلے کو سراہا۔ شہید میجر سعد بن زبیر کی بہادری کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا، مرحوم کیلئے فاتحہ خوانی کی اور...
    وزیرداخلہ باغ آزاد کشمیر میں شہید میجر سعد بن زبیر کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے شہید میجر سعد کے والد والدہ، بھائی اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی اور جواں سال بیٹے کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے شہید میجر سعد کے والد، والدہ اور بھائی کو دلاسہ دیا اور ان کے بلند حوصلے کو سراہا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید میجر سعد بن زبیر کے اہلخانہ سے تعزیت اور گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ وزیرداخلہ محسن نقوی باغ آزاد کشمیر میں شہید میجر سعد بن زبیر کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے شہید میجر سعد کے والد محمد زبیر خان، والدہ، بھائی اور دیگر...
    نئی دہلی (نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست نوئیڈا کے شہری کو سچے پیار کی تلاش مہنگی پڑگئی اور ڈیٹنگ ایپ سے ملی ’‘ دوست’’ کے چکر میں وہ اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی سے گنوا بیٹھا۔ تفصیلات کے مطابق نوئیڈا کے طلاق یافتہ دل جیت سنگھ نے اپنی زندگی میں سچا پیار تلاش کرنے کے لیے ایک ڈیٹنگ ایپ پر پروفائل بنائی تو انہیں ذرا بھی اندازہ نہیں تھا کہ وہ اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔ گزشتہ سال دل جیت سنگھ کا رابطہ ایک ایسی خاتون سے ہوا جس نے مبینہ طور پر انہیں کچھ کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرنے پر راضی کیا، جس کا دعویٰ تھا کہ وہ انہیں بھاری منافع کمائے گی لیکن...
    کم آمدنی والے افراد اور گھرانوں کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنے کے لیے مخیر حضرات نے مختلف علاقوں میں عید گفٹس تقسیم کیے  جس پر ان افراد نے مخیر حضرات کو خصوصی دعائیں دیں اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ رپورٹ کے مطابق لیاقت آباد میں چھوٹی خوشی گروپ  کے تحت اتوار کو ایف سی ایریا اور اطراف علاقوں میں خاموشی سے کم آمدنی والے گھرانوں اور افراد میں عید گفٹس تقسیم کیے گئے۔ خوشی گروپ کے منتطم آصف خان نے بتایا کہ عید الفطر ایک خوشی کا تہوار یے، اس تہوار کے موقع پر ایسے گھرانے بھی ہیں جو عید کی خوشی نہیں مناسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشی مسائل اور کم آمدنی کی وجہ سے وہ...
    لاہور: رائیونڈ چوکی جیابگا کے قریب خاوند نے گھریلو جھگڑے پر بیوی کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کو اس کے خاوند نے چھریاں مار کر قتل کیا جس کی شناخت ساجدہ بی بی کے نام سے ہوئی۔ واقع کے بعد ڈولفن پولیس موقع پر پہنچ گئی جبکہ ملزم غفار موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر ملزم کی تلاش شروع کر دی۔ مقتولہ کے دو بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں۔
    ویب ڈیسک: کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ میں بورنگ کے دوران لگی آگ 36 گھنٹے بعد بھی نہ بجھ سکی۔  ماہرین نے کہا کہ آگ کی وجہ زیر زمین میں گیس کا چھوٹا ذخیرہ ہوسکتا ہے، جو ختم ہونے پر آگ بجھ جائے گی، تاہم آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا ہے، جبکہ حفاظتی انتظامات کے پیش نظر فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی موجود ہیں۔ میئر کراچی کا کہنا ہے کہ آگ کو بجھنے میں ایک سے دو ہفتے لگ سکتے ہیں۔ سٹی @ 10 ، 29 مارچ ،2025   تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ میں بورنگ کے دوران لگنے والی خوفناک آگ پر 36 گھنٹے کی طویل جہدوجہد کے بعد بھی قابو...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید میجر سعد بن زبیر کے اہلخانہ سے تعزیت اور گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی باغ آزاد کشمیر میں شہید میجر سعد بن زبیر کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے شہید میجر سعد کے والد محمد زبیر خان، والدہ، بھائی اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی اور جواں سال بیٹے کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ محسن نقوی نے شہید میجر سعد کے والد، والدہ اور بھائی کو دلاسہ دیا اور ان کے بلند حوصلے کو سراہا۔ دین اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے کی خبریں، اداکارہ غنا علی نے وضاحت جاری...
    مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ نے کہا کہ کنال کامرا کو دھمکیاں دینے والوں کے گھر نہیں گرائے جا رہے ہیں دوسری طرف توڑ پھوڑ کرنے والوں کو ضمانت مل گئی۔ اسلام ٹائمز۔ اسٹینڈ اپ کامیڈین کنال کامرا کے دفتر میں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے اس وقت توڑ پھوڑ کی گئی جب انہوں نے مہاراشٹر کے نائب وزیراعلٰی ایکناتھ شندے کے خلاف مبینہ تبصرہ کیا تھا۔ اب اس پر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی کا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے وزیراعلٰی دیویندر فڑنویس سے سوال کیا ہے کہ کیا اب ان توڑ پھوڑ کرنے والوں کے گھروں پر بلڈوزر چلے گا۔ ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اسدالدین اویسی نے کہا کہ...
    اسرائیل کی غزہ پر شدید بمباری، 24گھنٹوں کے دوران 50فلسطینی شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 29 March, 2025 سب نیوز غزہ (سب نیوز)گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران غزہ کے مختلف حصوں پر اسرائیل کی شدید بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 50 ہوگئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے غزہ پر وحشیانہ حملے جاری ہیں جہاں 24 گھنٹوں کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد50 ہوگئی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہیکہ خان یونس کے 8 شہدا میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔گزشتہ روز اسرائیل نے غزہ کی مارکیٹ سمیت مختلف علاقوں پر حملہ کرکے مزید 40 فلسطینیوں کو شہید کردیا تھا۔ واضح رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں...
    پنجاب میں اقلیتی برادریوں کے مسائل کے حل کیلئے مینارٹی ایڈوائزری کونسل قائم، رمیش سنگھ اروڑہ چیئرمین مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 29 March, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)پنجاب حکومت نے اقلیتی برادریوں کے مسائل حل کرنے اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے مینارٹی ایڈوائزری کونسل کے قیام کا اعلان کر دیا۔صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ کو کونسل کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے جبکہ سینئر سیاسی رہنما کامران بھٹی کو نائب چیئرمین اور عاقب عالم کو کنوینر نامزد کیا گیا ہے۔ مینارٹی ایڈوائزری کونسل 38 ارکان پر مشتمل ہوگی جس میں سکھ، مسلم، ہندو اور خواتین ممبران کی نمائندگی موجود ہوگی۔ کونسل کی مدت تین سال ہوگی تاہم حکومت کو اسے قبل از...
    ڈیفنس بی میں واقع گھر میں اسلحہ کے زور پر  تین کروڑ کی ڈکیتی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ڈیفنس بی پولیس نے ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے مال مسروقہ برآمد کرلیا، ڈیفنس بی کے علاقے میں گھر میں ہونے والی  تین کروڑ  کی بڑی واردات 5 روز قبل ہوئی تھی۔ ایف آئی آر کے مطابق تین ڈاکو اسلحہ کے ذور پر ثناءسکندر نامی خاتون کے گھر داخل ہوئے، ڈاکوﺅں نے اسلحہ کے زور پر گھر سے طلائی زیورات، لیپ ٹاپ، موبائل فونز، ہیرے کی انگوٹھی، غیر ملکی، کرنسی اور دیگر سامان لوٹا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے واقعہ کا نوٹس لیکر ایس پی کینٹ ڈویژن کو ملزمان کی گرفتاری...
    بھارتی ریاست نوئیڈا کے شہری کو سچے پیار کی تلاش مہنگی پڑگئی اور ڈیٹنگ ایپ سے ملی ’’دوست‘‘ کے چکر میں وہ اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی سے گنوا بیٹھا۔ نوئیڈا کے طلاق یافتہ دل جیت سنگھ نے اپنی زندگی میں سچا پیار تلاش کرنے کےلیے ایک ڈیٹنگ ایپ پر پروفائل بنائی تو انہیں ذرا بھی اندازہ نہیں تھا کہ وہ اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔ گزشتہ سال دل جیت سنگھ کا رابطہ ایک ایسی خاتون سے ہوا جس نے مبینہ طور پر انہیں کچھ کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرنے پر راضی کیا، جس کا دعویٰ تھا کہ وہ انہیں بھاری منافع کمائے گی۔ لیکن نتیجہ کیا نکلا؟ ساڑھے چھ کروڑ کا نقصان!...
    لاہور: عید کے موقع پر لاہور سفاری زو اور چڑیا گھر سمیت صوبے بھر کے وائلڈ لائف پارکس اور چڑیا گھروں میں عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔ پنجاب وائلڈ لائف کے ڈائریکٹر پراجیکٹ مدثر حسن کے مطابق لاہور سفاری زو، لاہور چڑیا گھر اور دیگر مقامات پر عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں، جبکہ تیاریوں کا زیادہ تر زور لاہور سفاری پارک پر دیا جا رہا ہے۔ عید کے دوران سفاری پارک میں وائلڈ لائف سے متعلق آگاہی کے لیے پلے کیا جائے گا اور روزانہ چار شوز منعقد کیے جائیں گے، جبکہ دیگر تفریحی سرگرمیاں بھی جاری رہیں گی۔ مدثر حسن نے مزید بتایا کہ اس بار سفاری پارک میں فوڈ کورٹس کھلی...
    لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ایڈز کے رسک پر موجود پاپولیشن کے بچاؤ کے لئے موثر اور ٹھوس اقدامات کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں تحصیل تونسہ کے علاقے میں مبینہ طورپر ایڈز پھیلنے کے اسباب کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے تحصیل تونسہ میں ایڈز کے سدباب کے لئے آپریشنل پلان طلب کرلیا۔ مریم نوازشریف نے ایڈز کے پھیلاؤ کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کی ہدایت کی۔ یونیسف، ڈبلیو ایچ او اور محکمہ ہیلتھ پنجاب کا جوائنٹ مشن قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ایڈز کے سدباب کیلئے جوائنٹ مشن7تا 14اپریل متاثرہ بچوں کی ہسٹری ٹریسنگ کرے گا۔ جوائنٹ مشن ایڈز کنٹرول اور بچاؤ کیلئے وزیراعلی مریم...
    ریلی سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا قدس مسلمانوں کا مشترکہ مسئلہ ہے، القدس کی آزادی کی کنجی مسلمانوں کے اتحاد میں پوشیدہ ہے، وہ دن دور نہیں جب شیعہ اور سنی مل کر بیت المقدس میں نماز ادا کریں گے، حکومت پاکستان یوم القدس کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کرے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو ملتان، تحریک آزادی القدس کے زیراہتمام امام بارگاہ شاہ گردیز سے گھنٹہ گھر چوک تک القدس ریلی  ملتان، تحریک آزادی القدس کے زیراہتمام امام بارگاہ شاہ گردیز سے گھنٹہ گھر چوک تک القدس ریلی  ملتان، تحریک آزادی القدس کے زیراہتمام امام بارگاہ شاہ گردیز سے گھنٹہ گھر چوک تک القدس ریلی  ملتان، تحریک آزادی القدس...
    کراچی میں سپر ہائی وے رحمٰن سوسائٹی میں گھر کےاندر فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 45 سالہ رضا خان کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ خود کو گولی مار کر خودکشی کا بتایا جا رہا ہے جس کی فوری طور پر وجہ معلوم نہیں ہو سکی جبکہ سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
    ریلی سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا قدس مسلمانوں کا مشترکہ مسئلہ ہے القدس کی آزادی کی کنجی مسلمانوں کے اتحاد میں پوشیدہ ہے، وہ دن دور نہیں جب شیعہ اور سنی مل کر بیت المقدس میں نماز ادا کریں گے، حکومت پاکستان یوم القدس کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کرے۔  اسلام ٹائمز۔ تحریک آزادی القدس ملتان کے زیراہتمام یوم القدس کے موقع پر امام بارگاہ شاہ یوسف گردیز سے گھنٹہ گھر چوک تک یوم القدس ریلی نکالی گئی، جس سے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، مجلس وحدت مسلمین، جماعت اسلامی اور ملی یکجہتی کونسل کے ضلعی صوبائی اور مرکزی قائدین نے خطاب کیا۔ جن میں علی زین، علامہ اقتدار حسین نقوی، سلیم عباس صدیقی، حافظ محمد اسلم، علامہ...
    — فائل فوٹو مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے سربراہ مولانا عبدالخبیر آزاد نے ملاقات کی ہے۔ملاقات کے دوران چوہدری شجاعت نے امور میں بہتری لانے پر مولانا عبدالخبیر آزاد کی خدمات کو سراہا۔ملاقات کے موقع پر صوبائی وزیرِ اوقاف ومذہبی امور چوہدری شافع حسین بھی موجود تھے۔اس موقع پر امن و امان کی صورتِ حال، ملک کو درپیش چیلنجز، اتحاد، یگانگت اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی۔ مدرسہ بل پر چوہدری شجاعت نے فضل الرحمان کے کردار کو سراہاسابق وزیراعظم اور ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ چوہدری...
    ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اہم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ عالمی برادری انسانی بنیادوں پر امداد کی مکمل بحالی اور غزہ کے محاصرے کا مکمل خاتمہ کرائے، غزہ سے ضروری اسرائیلی انخلا مسجد اقصی میں عبادت کی آزادی اور فلسطین کی مکمل آزادی کی حمایت کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر علامہ اقتدار حسین نقوی نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ ماہ رمضان کے آخری جمعۃ المبارک کو یوم القدس سرکاری سطح پر منایا جائے۔ تمام سفارتی مشن اس حوالے سے تقریبات کا اہتمام کریں، غزہ و دیگر فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں، اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت...
    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ پشاور اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، کوہاٹ، بونیر، صوابی اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر...
    لاہور میں 14 سالہ بچے کے ساتھ بد فعلی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایس پی کینٹ کی ہدایت پر برکی پولیس نے فوری ایکشن کیا اور 14 سالہ بچے کے ساتھ بد فعلی کرنے والے ملزم کو  گرفتار کرلیا۔ ایس پی کینٹ اویس شفیق نے کہا کہ ملزم بچے کے والد کا دوست تھا، گھر میں آنا جانا تھا، بچہ گھر میں اکیلا تھا بچے کو گھر میں اکیلا دیکھ ملزم نے بچے کو زبردستی بد فعلی کا نشانہ بنا ڈالا۔ متاثرہ بچے کے والد شبیر  کی مدعیت میں نامزد ملزم عمر کے خلاف فوری مقدمہ درج کرلیا گیا، بچوں کا جنسی استحصال کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
    ---فائل فوٹو  وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں دوستوں کے ہاتھوں تشدد کے بعد جلائے گئے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان سے متعلق تفتیش جاری ہے۔تفتیشی ذرائع کے مطابق ارمغان کے گھر سے ملنے والی گاڑی ایف آئی اے نے کیس پراپرٹی میں شامل کر لی ہے، ارمغان کے کال سینٹر سے ڈبل کیبن مہنگی گاڑی ایف آئی اے نے تحویل میں لی تھی۔تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑی مبینہ طور منی لانڈرنگ کے پیسوں سے خریدی گئی، ارمغان کے گھر سے ملنے والی ایک اور مہنگی گاڑی پہلے ہی کیس پراپرٹی میں شامل ہے۔ ملزم ارمغان کے گھر سے اربوں روپے مالیت کی کرپٹوکرنسی کی مائننگ مشینیں برآمدتفتیشی حکام کا کہنا...
    بلوچستان کے علاقے نصیر آباد ڈویژن کے ضلع صحبت پور میں ایک گھر پر حملہ کیا گیا۔پولیس کے مطابق صحبت پور میں فائرنگ اور گھر کو آگ لگائے جانے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہو گئے جن میں 1 خاتون اور 3 بچے بھی شامل ہیں۔ گوادر، دہشتگردوں کی فائرنگ سے 6 افراد جاں بحقفائرنگ کا واقعہ کلمت کے علاقے میں پیش آیا، جہاں دہشتگردوں نے گوادر سے کراچی جانے والوں پر فائرنگ کی۔ پولیس نے بتایا ہے کہ مذکورہ واقعہ زمین کے تنازع پر پیش آیا ہے اور اس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تلاش بھی جاری ہے۔
    اسرائیلی فوج نے غزہ میں بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر ڈرون حملہ کردیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے مفت کھانا تقسیم کرنے والے مرکز کو بھی نشانہ بنایا گیا جب کہ اسرائیلی حملے میں 13 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب جبالیہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں حماس کے ترجمان عبداللطیف شہید ہو گئے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ اسرائیل کی تازہ بمباری مہم سے ایک لاکھ 42 ہزار فلسطینی نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ Post Views: 1
    کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کے علاقے صحبت پور میں فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 7افراد قتل کر دیے گئے جبکہ فائرنگ کے بعد مسلح افراد نے بزگر کے جھونپڑی نما گھر کو بھی آگ لگا دی۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ آر ڈی 238 کی حدود میں گھر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ جاں بحق افراد میں گھر کا سربراہ، اس کی بیوی، 4بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہے، بچوں کی عمر ایک سے 15 سال کے درمیان ہیں۔ فائرنگ کے بعد مسلح افراد نے بزگر کے جھونپڑی نما گھر کو بھی آگ لگائی اور فرار ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے بزگر تھے جومقامی زمیندار کی زمین پر بز گری کرتے تھے، واقعہ زرعی زمین...
    کراچی: مصطفی عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے گھر سے برآمد ہونے والی دو تجوریوں میں سے مبینہ طور پر ہیرے جواہرات اور نقدی غائب ہوگئے ہیں۔ان تجوریوں کتنی مالیت کے زیورات اور نقدی تھے یہ واضح نہیں ہوسکا یے ؟۔ یہ انکشاف بدھ کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی ذیلی کمیٹی کے مصطفی عامر قتل کیس کی تحقیقات پر سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ہونے والے دوسرے اجلاس میں حکام نے کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ احلاس میں حکام نے سنسنی خیزانکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم ارمغان نے ملازمین کے اکاؤنٹس سے 6ماہ میں 25کروڑ روپے خرچ کیے۔ حکام نے بتایا کہ ملزم ارمغان کی مہنگی گاڑیاں تحویل میں لے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان ایک بار پھر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے سامنے پیش ہوئیں تاہم علیمہ خان سے 5 گھنٹوں تک تفتیش جاری رہی، جس کے بعد وہ واپس روانہ ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے حوالے سے تحقیقات کررہی ہے، اس سلسلے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کو جے آئی ٹی نے آج دوبارہ طلب کیا تھا۔ اس حوالے سے علیمہ خان آج جے آئی ٹی کے سامنے ایک بار پھر پیش ہوئیں، جہاں ان سے 5 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی...
    9 اور 11 سالہ گھریلو ملازمہ بہنوں کے ساتھ  مالک مکان نے زیادتی کی اور ویڈیو بھی بنائی۔ پولیس کے مطابق افسوس ناک واقعہ تھانہ کوٹری کی حدود میں پیش آیا، جہاں دو کم عمر بہنوں کی عصمت دری کرتے ہوئے ان کی ویڈیو بھی ریکارد کی گئی۔  خورشید کالونی سائٹ ایریا نوحانی چوک کے قریب 11 سالہ اور 9 سالہ بہنوں کو زیادتی کا نشانہ بنایاگیا۔ دونوں بچیوں (کم عمر بہنوں) کے ماموں ذاکر علی کی مدعیت میں تھانہ کوٹری میں سلطان پٹھان نامی شخص کے خلاف مقدمہ درج  کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق مدعی مقدمہ نے بتایا کہ میری بھانجیاں ملزم کے گھر کام کاج کرتی ہیں، جہاں ملزم نے ان کے ساتھ زبردستی زیادتی...
    کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں گھر میں گیس لیکج دھماکے کے بعد آگ بھڑکنے سے ضعیف خاتون سمیت 3 افراد جھلس گئے۔ لیاقت آباد پانچ نمبرمیں گھر میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب سحری سے کچھ دیر قبل گیس لیکج کے باعث زور دار دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔  واقعے کی اطلاع پر پولیس ، فائربریگیڈ اور ایدھی کی ایمبولینسیں موقع پر پہنچ گئیں۔  پولیس نے علاقہ مکینوں اور ایدھی کے رضاکاروں کی مدد سے گھر میں جھلس کر زخمی ہونے والی خاتون سمیت تین افراد کو موقع سے ریسکیو کر کے اسپتال منتقل کیا۔ مزید پڑھیں: گیس لیکج دھماکا؛ جھلسنے والے میاں بیوی کی حالت تشویشناک ترجمان کراچی پولیس کے مطابق لیاقت آباد فاروق آعظم مسجد...
    بالی ووڈ کے کنگ خان نے انوپم کھیر کے شو میں اپنے بچپن کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے غریب والدین کے ایک بچے کے اتنا کامیاب انسان بننے تک کی کہانی بیان کی۔ اداکار شاہ رخ خان نے اپنے بچپن کے مشکل دور کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے گھر میں دال میں زیادہ پانی ڈالا جاتا تھا تاکہ ہم چار لوگوں کو کھانا پورا ہوسکے۔ اداکار شاہ رخ خان نے مزید بتایا کہ اُس وقت کسی کو یہ نہیں پتا تھا کہ میں کبھی اس مقام پر پہنچ جاؤں گا۔ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے ہنستے ہوئے کہا کہ اگر کوئی ایسا شخص، جس کی شکل و صورت اور دماغ محدود ہو، اس مقام...
    اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ کا کہنا تھا کہ یہ کونسا اصول ہے کہ جیل میں ملاقات کے بعد سیاسی بات نہیں کریں گے، یہ کب تک ظلم کریں گے بانی ڈٹ کر کھڑے ہیں، 26 نومبر کے بعد ہمارے ہزاروں کارکن جیلوں میں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ جج صاحب نے 2 منٹ وکیل کا انتظار نہیں کیا، سماعت ملتوی کر دی، آج ہم جیل میں ملاقات کے لیے وقت پر آگئے تھے، ڈھائی گھنٹے گیٹ کے پاس بیٹھے رہے، فیملی کی ملاقات نہیں کرائی گئی۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی...
    پاکستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بجلی کے زائد بلوں سے ہر خاص و عام پریشان ہے، بجلی کے زائد بلوں سے نجات حاصل کرنے کے لئے ملک بھر میں بڑی تعداد میں لوگوں نے اپنے گھروں میں سولر سسٹم لگانا شروع کر دیے تھے۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے حال ہی میں نئے سولر صارفین سے بجلی کا فی یونٹ 27 روپے میں خریدنے کے بجائے 10 روپے میں خریدنے کے حوالے سے پالیسی متعارف کروائی گئی ہے جس کے تحت سولر سسٹم پر خرچ کی جانے والی رقم جو پہلے 5 سال میں وصول ہوتی تھی اب 10 سال سے بھی زائد وقت میں وصول ہو گی، اس وجہ سے سولر سسٹم کی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بجلی کے زائد بلوں سے ہر خاص و عام پریشان ہے، بجلی کے زائد بلوں سے نجات حاصل کرنے کے لیے ملک بھر میں بڑی تعداد میں لوگوں نے اپنے گھروں میں سولر سسٹم لگانا شروع کر دیے تھے۔ تاہم حکومت کی جانب سے حال ہی میں نئے سولر صارفین سے بجلی کا فی یونٹ 27 روپے میں خریدنے کے بجائے 10 روپے میں خریدنے کے حوالے سے پالیسی متعارف کروائی گئی ہے جس کے تحت سولر سسٹم پر خرچ کی جانے والی رقم جو پہلے 5 سالوں میں وصول ہوتی تھی اب 10 سالوں سے بھی زائد وقت میں وصول ہو گی، اس وجہ سے سولر سسٹم کی جگہ اب لوگ...
    اوکاڑہ کے تھانہ صدر دیپالپور کی حدود میں نابینا حافظ قرآن کے قتل کا معمہ 72 گھنٹے میں حل کرلیا، باپ کے قتل میں بیٹی ملوث نکلی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے شادی میں رکاوٹ بننے پر فائرنگ کرکے باپ کو قتل کیا، ملزمہ نے اعتراف جرم کرلیا جبکہ آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ڈی پی او راشد ہدایت کے مطابق پولیس نے جدید سائنٹیفک طریقے سے 72 گھنٹے میں ملزمہ کو ٹریس کیا، انہوں نے کہا کہ ٹھوس شہادت اور مربوط چالان مرتب کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ڈی پی او اوکاڑہ نے کہاکہ کسی کو ناحق قتل کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔
    گھروں پر چھاپوں اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران کارکنوں کے اہل خانہ کو ہراساں اور خوفزدہ کیا گیا اور تحریک آزادی کی حمایت نہ کرنے کی تنبیہ کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے حریت پسندوں کے گھروں پر چھاپوں اور تلاشی کی کارروائیوں کا سلسلہ آج بھی جاری رکھا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فورسز نے بانڈی پورہ کے علاقے نائد کھائی، شوپیان، ہندواڑہ، بڈگام کے علاقوں دہرمونہ، وارپورہ، بدرن، کائوسہ خالصہ اور بزگو میں جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی، تحریک حریت جموں و کشمیر، مسلم لیگ اور پیپلز فریڈم لیگ کے کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے۔ چھاپوں کے دوران بھارتی فورسز نے مکینوں کو ہراساں...
     یوکرین جنگ کے حوالے سے روس اور امریکا کے مابین سعودی عرب کے شہر ریاض میں ہونے والے مذاکرات ختم ہوگئے ہیں۔ یہ مذاکرات قریباً 12 گھنٹوں پر مشتمل تھے جس کا اعلامیہ آج جاری کیا جائے گا۔ یہ مذاکرات ایک ایسے وقت میں ہورہے ہیں جب امریکا میں نئی ٹرمپ انتظامیہ یورپ میں یوکرین اور روس کے درمیان ہونے والی تباہ کن 3 سالہ جنگ کو ختم کرنے کے لیے کوششیں کررہی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: یوکرین اور امریکا کے درمیان ریاض میں نتیجہ خیز مذاکرات ہوئے، یوکرینی وزیردفاع اس سے قبل امریکا نے یوکرین کے ساتھ سعودی عرب میں ہی مذاکرات کیے تھے جنہیں امریکی اور یوکرینی حکام نے مثبت پیش رفت قرار دیا تھا۔ وائٹ ہاؤس نے...
    نیشنل عوامی پارٹی یعنی نیپ جمہوریت پر شعوری طور پر یقین رکھنے والی واحد سیاسی جماعت تھی جس نے مشرقی اور مغربی پاکستان کو سیاسی بندھن میں باندھا ہوا تھا۔ مغربی پاکستان میں اس جماعت نے پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کو ایک پلیٹ فارم مہیا کیا ہوا تھا۔ ولی خان، میر علی تالپور، میاں افتخار الدین، عطااللہ مینگل، عبدالصمد خان اچکزئی حاکم علی زرداری، رسول بخش پلیجو اور گل خان نصیر جیسے اونچے قد کاٹھ کے لوگ اس پلیٹ فارم پر کھڑے تھے۔ 70 کے انتخابات ہوئے تو پختونخوا اور بلوچستان میں نیپ حکومت بنانے میں بھی کامیاب ہوگئی۔ ایک رات عراقی سفارت خانے پر چھاپہ مار کر اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ کہا گیا یہ اسلحہ دو صوبوں کو ملک...
    تاجروں کے وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایم کیو ایم حقیقی نے کہا کہ کراچی میرا شہر ہے اور لانڈھی میرا گھر ہے، میں نے ہمیشہ اپنی قوم سمیت تمام مظلوموں کے لیے بیڑا ٹھایا ہے، میں اپنے گھر لانڈھی جب چاہوں گا آتا جاتا رہوں گا۔ اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم حقیقی) کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ میں ہمیشہ سندھ بھر کے ہر شہر کے مسائل کے حل کیلئے آواز اٹھاتا تھا، آواز اٹھاتا ہوں اور آواز اٹھاتا رہوں گا۔ وہ اپنی رہائش گاہ کلفٹن پر ایشیاء کی بڑی بابر مارکیٹ لانڈھی یونین کے سابق صدر شفیق پاپا کی سربراہی میں آنے والے تاجران بابر مارکیٹ لانڈھی...
    بھارتی بلے باز کے ایل راہول نے اپنے گھر بیٹی کی پیدائش کے بعد انڈین پریمیئر لیگ میں اپنی نئی ٹیم دہلی کیپیٹلز کی جانب سے ڈیبیو مؤخر کردیا۔ پیر کے روز دہلی کیپیٹلز اور لکھنوؤ سپر جائنٹس کے درمیان میچ شیڈول تھا جبکہ کے پیر کے ہی دن ایل راہول اور اتھیا شیٹی کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی۔ دہلی کیپیٹلز کی انتظامیہ کی جانب سے کے ایل راہول کو اس موقع پر میچ چھوڑنے کی خصوصی اجازت دی گئی۔ کے ایل راہول کی واپسی 30 مارچ کو سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف دوسرے میچ میں متوقع ہے۔
    ڈرون مانیٹرنگ اور کیوک رسپانس فاریسٹ فورس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مری کے جنگل میں لگی آگ پر ایک گھنٹے میں قابو پا لیا۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے مری میں تعینات کیوک ریسپانس فورس نے جنگل میں لگی اگ پرصرف ایک گھنٹے میں قابو پالیا۔ مری میں 45 نمبر کمپارٹمنٹ ٹوپہ چاریحان بلاک جنگل میں 4 بج کر 40 منٹ پر حادثاتی طورپرآگ لگی۔ ڈیجٹل کنٹرول روم میں بذریعہ ڈرون دھواں دیکھنے پر 10 منٹ میں کیوک ریسپونس فورس دشوار گزار پہاڑی علاقے میں پہنچ گئی۔ کیوک ریسپانس فورس نے صرف ایک گھنٹے میں آگ پر قابو پا لیا۔ چیڑ کے قیمتی درختوں کو اتشزدگی سے بچا لیا گیا صرف گھاس کو نقصان پہنچا۔...
    سندھ ہائی کورٹ—فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ شہری کی بازیابی کے لیے مؤثر اقدامات کی ہدایت کر دی۔سندھ ہائی کورٹ میں مختلف علاقوں سے لاپتہ شہریوں کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔عدالت میں بتایا گیا ہے کہ اورنگی ٹاؤن سے لاپتہ شہری عبدالوہاب گھر واپس آ گیا ہے اس حوالے سے پولیس نے شہری کی واپسی کی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی۔ لاپتہ افراد کیس: فریقین سے 16 اپریل تک جواب طلبسندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کیس میں فریقین سے 16 اپریل تک جواب طلب کرلیا ہے۔ جس پر عدالت عالیہ نے شہری عبدالوہاب کی بازیابی کی درخواست نمٹا دی۔وکیل درخواست گزار نے بتایا ہے کہ ایک شہری رسول خان سائٹ ایریا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکی حکام نے کہا ہے کہ ریاست ورجینیا کے مشرقی ضلع کی سابق امریکی اٹارنی جیسیکا ایبر سنیچر کو اپنے گھر میں مردہ پائی گئیں،این ڈی ٹی وی کے مطابق 43 سالہ جیسیکا، جنہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنوری میں عہدی سنبھالنے کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا، ورجینیا کے شہر الیگزینڈریا میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں،پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کی موت کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔جیسیکا ایبر کو اگست 2021میں اس وقت کے صدر جو بائیڈن نے ورجینیا کے مشرقی ضلع کے لیے امریکہ کے اٹارنی کے طور پر نامزد کیا تھا۔ Post Views: 1
    حیدرآباد میں گھریلو ناچاکی پر بیوی نے شوہر کو بے دردی سے قتل کیا، ملزمہ کے 4 سالہ بیٹے نے باپ کے قتل کا پردہ فاش کیا۔ ایس ایس پی عدیل چانڈیو کے مطابق ملزمہ قتل کے بعد شوہر کی ہلاکت کو دو نامعلوم افراد سے جھگڑے کا نتیجہ قرار دے رہی تھی۔ بچے نے پولیس کو بتایا کہ والدہ نے والد کو کس طرح قتل کیا، واقعہ چیک پوسٹ پبن کی حدود گاؤں بھلن کالونی میں پیش آیا۔ تفتیش کے دوران ملزمہ نے اعتراف کیا کہ گھریلو ناچاقی پر اپنے شوہر شمن کو قتل کیا، ملزمہ نے لوہے کی راڈ اور ڈنڈے کے پے درپے وار کرکے اپنے شوہر کو قتل کیا۔ پولیس نے مقتول کے گھر سے...
    واشنگٹن:  امریکی حکام نے کہا ہے کہ ریاست ورجینیا کے مشرقی ضلع کی سابق امریکی اٹارنی جیسیکا ایبر سنیچر کو اپنے گھر میں مردہ پائی گئیں۔ 43 سالہ جیسیکا، جنہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنوری میں عہدی سنبھالنے کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا، ورجینیا کے شہر الیگزینڈریا میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔ پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کی موت کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔ آج صبح، تقریباً نو بج کر 18 منٹ پر، الیگزینڈریا پولیس نے بیورلے ڈرائیو کے 900 بلاک پر ایک جواب نہ دینے والی خاتون کے گھر پر گئی جہاں پولیس اہلکاروں نے انہیں مردہ حالت میں پایا۔‘ بیان میں مزید کہا گیا کہ ورجینیا...
    نئی دہلی(نیوز ڈیسک)دہلی ہائی کورٹ کے جج یشونت ورما نے اپنے گھرسے بڑی مقدار میں جلے ہوئے نوٹوں کے نکلنے کے واقعے کو بالکل بے وقوفانہ اور ناقابل یقین قرار دے دیا۔ بھارتی میڈیا کےمطابق بھارتی سپریم کورٹ نے ہفتے کو جسٹس یشونت ورما کے رہائش گاہ سے مبینہ طور پر جلنے والی کرنسی کی ویڈیوز اور تصاویر جاری کردیں، جس کے بعد دہلی ہائی کورٹ کے جج نے اپنے عمارت سے کسی بھی کرنسی نوٹ کے نکالے جانے یا ضبط کیے جانے کی سختی سے تردید کردی۔ بھارتی چیف جسٹس نے سنجیو کھنہ کے ذریعے دہلی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے سوالات کے جواب میں جسٹس ورما نے کہا ہے کہ یہ فرض کرتے ہوئے ہوئے کہ ویڈیو...