بیڈ کے نیچے ’جِن‘ ہے، چھوٹے بچے کا خوف حقیقت نکلا
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
امریکا کے ایک گھر میں بچوں کی دیکھ بھال کرنے والی baby sitter کو اس وقت اپنی زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگا جب اس نے ایک بچے کو یہ دکھانے کی کوشش کی کہ اس کے بستر کے نیچے کوئی "جن" نہیں ہے اور وہاں حقیقت میں ایک اجنبی شخص چھپا ہوا تھا۔
یہ واقعہ صرف چند دن پہلے ریاست کنساس میں پیش آیا جہاں گریٹ بینڈ کے قصبے میں بچوں کی دیکھ بھال کرنے والی نینی ایک ننھے بچے کو پرسکون کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔ بچوں میں سے ایک کا کہنا تھا کہ ان کے بستر کے نیچے ایک "جن" ہے۔
جب نینی بچے کے بستر کے نیچے چیک کرنے کے لیے جھکی تو اس کا سامنا ایک آدمی سے ہوا۔ یہاں تک کہ دونوں کے درمیان مختصر جھگڑا بھی ہوا لیکن آدمی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
نینی نے فوری سیکورٹی حکام کو آگاہ کیا اور ملزم کو جلد ہی گرفتار کر لیا گیا۔
ملزم کی شناخت 27 سالہ مارٹن ولالوبوس کے نام سے ہوئی ہے جو کبھی اس ہی گھر میں رہتا تھا لیکن اسے اس گھر سے دور رہنے کا عدالتی حکم دیا گیا تھا لیکن اس نے ایسا نہیں کیا۔
اسے 500,000 ڈالر کے بانڈ پر کاؤنٹی جیل میں رکھا گیا ہے اور ملزم پر چوری، بچوں کو خطرے میں ڈالنے، اہلکاروں کی ڈیوٹی میں رکاوٹ پیدا کرنے اور حکم کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں ۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے نیچے
پڑھیں:
عالمی تجارتی جنگ اب حقیقت بن چکی ہے، جنوبی کوریا
ملک کے قائم مقام صدر ہان ڈک سو نے کہا ہے کہ عالمی تجارتی جنگ ایک حقیقت بن چکی ہے اور ان کی حکومت اس بارے میں سوچ رہی ہے کہ اس بحران سے کیسے نمٹا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر کی جانب سے جنوبی کوریا پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے اعلان کے ردعمل میں ملک کے قائم مقام صدر ہان ڈک سو نے کہا ہے کہ عالمی تجارتی جنگ ایک حقیقت بن چکی ہے اور ان کی حکومت اس بارے میں سوچ رہی ہے کہ اس بحران سے کیسے نمٹا جائے۔ ادھر اسرائیل کے مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیل کے معاشی امور سے منسلک حکام جنھوں نے تمام امریکی درآمدات پر عائد ٹیرف کو ختم کر دیا تھا اب خود پر لگنے والے 17 فیصد ٹیکس پر شدید حیرت کا اظہار کیا ہے۔ ایک اعلیٰ افسر نے میڈیا کو بتایا کہ ہمیں یقین تھا کہ امریکی کی جانب سے درآمد کی جانے والی اشیا پر مکمل طور پر ٹیرف کے خاتمے کے بعد امریکہ یہ اقدام نہیں کرے گا۔