Daily Mumtaz:
2025-04-03@06:26:55 GMT
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
پشاور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی جیل خانہ جات کے گھر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی کے گھر میں تعینات سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے۔
نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ٹانک میں فائرنگ سے 3 افراد قتل
پشاور:ٹانک کے علاقے اماخیل میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق تاحال فائرنگ کر کے قتل کرنے کی وجہ سامنے نہیں آ سکی تاہم واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔
ملزمان تین افراد کو قتل کرکے موقع واردات سے فرار ہوگئے۔