وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، اور بجلی کی قیمتوں میں کمی پر شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے حافظ نعیم الرحمان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے مشکلات کے باوجود عوامی ریلیف کو اولین ترجیح دی، ہم یہ مشن جاری رکھیں گے۔ انشااللہ پاکستان کی ترقی کا سفر جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی، کیا یہ ریلیف عارضی ہے؟

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیاکہ ابتدائی طور پر بجلی کی قیمتوں میں کمی کا خیر مقدم کرتے ہیں، قیمتوں میں مزید کمی لاکر عوام کو ریلیف دیا جائے۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کی بلا اشتعال بمباری اور ظلم و ستم پر بین الاقوامی قوتوں کی خاموشی پر تشویش کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے غزہ کے نہتے فلسطینیوں پر جاری صہیونی ظلم و جبر کے خلاف ہر بین الاقوامی فورم پر آواز اٹھانے اور پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں ملکی معیشت کی ترقی سے عام آدمی کی زندگی میں بہتری آرہی ہے، نواز شریف

شہباز شریف نے کہاکہ صہیونی ظلم و جبر کے شکار نہتے فلسطینی بہن بھائیوں کی حمایت کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف واضح ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اظہار تشکر امیر جماعت اسلامی بجلی قیمتیں حافظ نعیم شہباز شریف وزیراعظم پاکستان وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اظہار تشکر امیر جماعت اسلامی بجلی قیمتیں حافظ نعیم شہباز شریف وزیراعظم پاکستان وی نیوز بجلی کی قیمتوں میں شہباز شریف حافظ نعیم

پڑھیں:

بجلی کی قیمتوں بارے وزیراعظم کے اعلان کا انتظار کر رہے ہیں: حافظ نعیم الرحمان

  ویب ڈیسک: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں بارے وزیراعظم کے اعلان کا انتظار کر رہے ہیں۔

 امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان  نے کہا کہ فی یونٹ قیمت میں کم از کم اتنی کمی کی جائے کہ عوام کو ریلیف ملے، بجلی کا بل اوسط لاگت کے مطابق ہونا چاہئے تاکہ عام آدمی پر بوجھ کم ہو، فی یونٹ قیمت میں اتنی کمی ہونی چاہئے کہ صنعتوں کا پہیہ چل سکے اور ملک کی اقتصادی حالت بہتر ہو۔

 اسلحہ زور پر تشدد اور ہوائی فائرنگ کرنے والے 5 ملزمان گرفتار

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ وزیراعظم کے فیصلے کے بعد جماعت اسلامی آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی، بجلی کی قیمتوں میں کمی عوام کے مفاد میں ہونی چاہئے تاکہ معاشی مشکلات کا سامنا کرنے والے عوام کو کچھ ریلیف مل سکے۔

متعلقہ مضامین

  • حافظ نعیم الرحمان نے بجلی کی قیمتیں کم کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا
  • حافظ نعیم الرحمان کا بجلی کی قیمتوں میں کمی پر وزیراعظم سے اظہار تشکر
  • حافظ نعیم الرحمان کا بجلی کی قیمتوں میں کمی پر شہباز شریف سے اظہار تشکر
  • وزیراعظم شہباز شریف سے حافظ نعیم الرحمن کا ٹیلیفونک رابطہ، بجلی کی قیمتوں میں کمی پر اظہار تشکر
  • وزیراعظم کا صدرآصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
  • وزیراعظم کا صدر مملکت آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
  • بجلی کی قیمتوں میں کمی، حافظ نعیم الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف سے بڑا مطالبہ کردیا
  • بجلی کی قیمتوں پر وزیراعظم کے اعلان کا انتظار کررہے ہیں، حافظ نعیم
  • بجلی کی قیمتوں بارے وزیراعظم کے اعلان کا انتظار کر رہے ہیں: حافظ نعیم الرحمان