2025-04-15@08:12:40 GMT
تلاش کی گنتی: 3506
«اعلی مریم نواز»:
(نئی خبر)
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اپیلیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی درخواست دائر کر دی۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جانب سے خالد یوسف چوہدری نے درخواستیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کیں جس میں اپیلیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ فوری سماعت کی درخواست ہے کیونکہ گزشتہ سماعت پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی تھی۔ درخواست گزار سابق وزیر اعظم ہے اور حراست سیاسی انتقام ہے۔ 2014 کے دھرنے میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی،اعظم سواتی مقدمے سے...
منسک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بیلاروس کے درمیان مضبوط تعلقات استوار ہیں، دونوں ممالک میں وسیع تجارتی اور کاروباری مواقع دستیاب ہیں ، دونوں ممالک میں بزنس فورم کلیدی اہمیت رکھتا ہے، ہم حکومتی اور کاروباری سطحوں پر باہمی روابط کو فروغ دینے کے لئے پر عزم ہیں ۔وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ بیلاروس کے موقع پر جمعہ کو یہاں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیلاروس کے صدر اور میاں نواز شریف کا پرانا تعلق ہے، پاکستان اور بیلاروس کی دوستی مضبوط بنیادوں پر استوار ہے، اس کا وزیراعظم کوگہرا ادراک ہے، بیلاروس کے صدر کے دورہ پاکستان کے دوران بھی...
— فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما تیمور سلیم جھگڑا کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔ پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما تیمور سلیم جھگڑا کی مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس خورشید اقبال نے درخواست کی سماعت کی۔ وفاق مرضی کا چیف سیکریٹری نہ دے تو صوبائی افسر کو تعینات کرنا چاہیے، تیمور سلیم جھگڑاچیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس شرمناک دھاندلی کی علامت ہیں، ان دونوں کو جانا چاہیے، رہنما تحریک انصاف درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرنے سے متعلق تیمور جھگڑا کو نوٹس ملا ہے۔درخواست گزار کے وکیل نے...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسپیکر سردار ایاز صادق نے حزب اختلاف کی جانب سے کورم کی نشاندہی اور ایوان سے واک آؤٹ پر افسوس کا اظہار کیا۔ اسپیکر نے کہا کہ آج کے اجلاس میں سوالات کی اکثریت خود اپوزیشن کی جانب سے تھی، اس کے باوجود اپوزیشن نے ایوان کی کارروائی سے اہم موقع پر واک آؤٹ کیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی کے مطابق نہر (کینالز) سے متعلق بحث میں 30 ارکان نے حصہ لیا، تاہم اپوزیشن نے اس اہم بحث میں شرکت کے بجائے ایوان سے غیر حاضری کو ترجیح دی۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سوا تمام اپوزیشن جماعتیں کارروائی سے غیر حاضر رہیں۔ ایاز...
دبئی سے ڈھاکا جانے والی غیر ملکی ائیرلائن کے طیارے کو کراچی ایرپورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی کے باعث لینڈنگ کرنا پڑی۔ ذرائع کے مطابق فلائی دبئی کی پرواز ڈھاکا جا رہی تھی۔ طیارے میں سوار ایک مسافر کی طبیعت بگڑنے پر کپتان نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول( اے ٹی سی) سے رابطہ کیا جس کے بعد پرواز کوبحفاظت لینڈ کروایا گیا۔ مسافر کو ائیرپورٹ پر تعینات طبی عملہ چیک کر رہا ہے۔ مزید پڑھیں : بھارت جانے والے طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ پرواز ایف زیڈ 501 کو بنگلا دیش کے مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے ڈھاکا ائیرپورٹ پرلینڈ کرنا تھا۔ میڈیکل ایمرجنسی کے باعث پرواز کو کراچی ائیرپورٹ کی طرف موڑا گیا۔
لاہور( آئی این پی)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے آسان کاروبارفنانس اور آسان کاروبار کارڈ اسکیم کو آسان تر بنانے کی ہدایت کردی۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ آسان کاروبارفنانس اورآسان کاروبار کارڈ پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے آسان کاروبارفنانس اورآسان کاروبار کارڈ اسکیم کو آسان تر بنانے کی ہدایت کی، وزیراعلی مریم نواز نے کاروبار فنانس کیلئے ضرورت کے مطابق لون دینے کا حکم دیا ۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کاروبار فنانس کیلئے نئے یونٹ قائم کرنے والے کاروباری افراد کی حوصلہ افزائی کی ہدایت کی۔اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ قرض حاصل کرنے والوں میں ٹرانسپورٹ، فارماسیوٹیکل چھوٹے کاروبار کرنے والے افراد شامل ہیں۔...
سرگودھا میں پولیس ٹریننگ اسکول کے زیرِ تربیت اہلکار نے حوالات میں خودکشی کرلی۔ ترجمان ضلعی پولیس کے مطابق لڑکی کے اغوا کے کیس میں پولیس اہلکار جسمانی ریمانڈ پر تھا، ملزم کو 3 اپریل کو لڑکی کے اغوا کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہے اور پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔ پولیس کے مطابق قصبہ بونگا خرد کی لڑکی نے عدالت میں ملزم کے خلاف بیان دیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعد جس کی بھی غفلت پائی گئی تو اس کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔ Post Views: 2
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان اور صوبہ پنجاب کے لئے بڑا عالمی اعزاز، سال 2027ء کے لئے لاہور ’’ای سی او‘‘ کا سیاحتی دارالحکومت نامزد کر دیا گیا۔ 10 ممالک کی معاشی تعاون تنظیم (ای سی او) کا 25 رکنی وفد 13 اپریل سے لاہور کا دورہ شروع کرے گا اور لاہور شہر کو باضابطہ طور پر’’ای سی او‘‘ کیپٹل ٹورازم نامز د کرنے کا اعلان ہوگا۔ ازبکستان کے شہر سبز کو یہ اعزاز پہلے مل چکا ہے۔ ترکیہ کے مشرقی اناطولیہ کے شہر اَذرْوم کو 2025ء کے لئے ’’ای سی او کیپٹل ٹورازم‘‘ نامزد کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی دعوت پر’’اکنامک کوآرڈینیشن آرگنائزیشن‘‘ کے سفیر لاہور آرہے ہیں۔ ای سی او میں ترکیہ، ایران، افغانستان، پاکستان کے...

آئس والوں کو شوٹ کرو، کوئی پوچھے تو کہو علی امین نے گولی ماری، وزیراعلیٰ پختونخوا کا کارکنوں کو جواب
کارکنوں کی علی امین گنڈاپور سے آئس کی روک تھام پر گفتگو کی ویڈیو سامنے آئی ہے، ویڈیو میں وزیراعلیٰ کارکنوں سے پشتو میں گفتگو کر رہے ہیں۔ کارکنوں نے علی امین سے درخواست کی کہ آئس منشیات کی روک تھام کے لیے اقدامات کریں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے دورہ مردان میں کارکنوں کو کہا ہے کہ آئس منشیات کا استعمال کرنے والوں کو شوٹ کرو۔ کارکنوں کی علی امین گنڈاپور سے آئس کی روک تھام پر گفتگو کی ویڈیو سامنے آئی ہے، ویڈیو میں وزیراعلیٰ کارکنوں سے پشتو میں گفتگو کر رہے ہیں۔ کارکنوں نے علی امین سے درخواست کی کہ آئس منشیات کی روک تھام کے لیے اقدامات کریں۔ وزیراعلیٰ نے کارکنوں...
جسٹس اعجاز انور نے ریمارکس دیے کہ ہائیکورٹ کا دائرہ اختیار محدود ہے، ہر افسر حلف لیتا ہے پھر بھی رشوت لی جاتی ہیں، یہاں ہر کام کرنے کے لیے رشوت دینی پڑھ رہی ہے، آپ یہ بتائیں کہ آپ کیسے متاثر ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سودی نظام اور آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدوں کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کے دوران پشاور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ ہر افسر حلف لیتا ہے پھر بھی رشوت لی جاتی ہیں۔ جسٹس اعجاز انور اور جسٹس کامران میاں خیل نے درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ صدر اور وزیر اعظم پاکستان اپنے حلف کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، حکومت نے سودی شرائط پر آئی ایم ایف...
پیر سیف اللہ جو کبھی مرحوم سید علی گیلانی کے قریبی ساتھی تصور کئے جاتے تھے، 2017ء سے دہلی کے تہاڑ جیل میں دہشتگردی کی فنڈنگ اور آزادی پسند سرگرمیوں کے الزامات میں قید ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر میں آزادی پسندوں کے خلاف جاری کارروائی کے تحت جمعرات کو پولیس نے دو اہم رہائشی مکانوں پر چھاپے مارے۔ پولیس کے مطابق کالعدم تنظیم "تحریک حریت" سے وابستہ بشیر احمد بٹ عرف پیر سیف اللہ کے مکان واقع راولپورہ، سرینگر اور محمد اشرف لایا کے برزلہ سرینگر میں واقع رہائشی مکان کی تلاشی لی گئی۔ یہ کارروائی ایک ایسے وقت انجام دی گئی جب حال ہی میں گیارہ علیحدگی پسند جماعتوں نے علیحدگی پسند جماعت کل جماعتی حریت کانفرنس...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 10 اپریل 2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے آسان کاروبارفنانس اورآسان کاروبار کارڈسکیم کو آسان تر بنانے کی ہدایت کی اور حکم دیا ہے کہ کاروباری حضرات کو ضرورت کے مطابق لون دیئے جائیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں آسان کاروبارفنانس اورآسان کاروبار کارڈ پراجیکٹس پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کاروبار فنانس کیلئے نئے یونٹ قائم کرنے والے کاروباری افراد کی حوصلہ افزائی کی ہدایت کی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ قرض حاصل کرنیوالو ں میں ٹرانسپورٹ، فارما سیوٹیکل، چھوٹے کاروبارکرنیوالے افراد شامل ہیں۔ کاروبارفنانس کیلئے 80 ہزار سے زائد افراد کی قرض کی درخواستیں منظور ہوئی ہے۔(جاری ہے) ...
بجلی فراہم کرنیوالی کمپنیوں کے الیکٹرک، حیسکو، سیپکو کا عوام سے وصول بجلی ڈیوٹی کی مد میں 32 ارب 80 کروڑ روپے سندھ حکومت کو ادا کرنے اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا بلوں کی مد میں کے الیکٹرک کو واجبات کی ادائیگی کا تنازع حل نہیں ہو سکا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ اسبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے گھوسٹ ملازمین کی نشاندہی کیلئے تمام ملازمین کی فزیکل ویریفیکیشن سمیت جعلی بھرتیوں کے پیش نظر تمام ملازمین کی تعلیمی ڈگریوں کی متعلقہ بورڈز اور یونیورسٹیز سے تصدیق کرا کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ پی اے سی اجلاس میں بجلی فراہم کرنے والی کمپنیوں کے الیکٹرک، حیسکو، سیپکو کا عوام سے...
سندھ اسبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے گھوسٹ ملازمین کی نشاندہی کے لئے تمام ملازمین کی فزیکل ویریفیکیشن سمیت جعلی بھرتیوں کے پیش نظر تمام ملازمین کے تعلیمی ڈگریوں کی متعلقہ بورڈز اور یونیورسٹیز سے تصدیق کرا کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ پی اے سی اجلاس میں بجلی فراہم کرنے والی کمپنیوں کے الیکٹرک، حیسکو، سیپکو کا عوام سے وصول بجلی ڈیوٹی کی مد میں 32 ارب 80 کروڑ روپے سندھ حکومت کو ادا کرنے اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا بلوں کی مد میں کے الیکٹرک کو واجبات کی ادائگی کا تنازع حل نہیں ہوسکا۔ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی جانب سے 2016ع سے ہر ماہ بجلی کے...
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2025ء)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ہر عام بلوچستانی تک معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی انہوں نے یہ بات محکمہ صحت بلوچستان کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی اجلاس میں محکمہ صحت کے افسران کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو صحت کے شعبے میں جاری ترقیاتی اقدامات اور درپیش چیلنجز سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صحت کے شعبے میں سروسز اور انتظامی بہتری کے لیے بلوچستان انسٹی ٹیوشنل ریفارمز ایکٹ متعارف کرایا جائے گا وزیر...
وفاقی حکومت کے ساتھ نظرثانی معاہدوں کے بعد مزید 11 آئی پی پیز نے نیپرا سے رجوع کرلیا ہے۔نیپرا میں جمع کرائی گئی درخواست انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) اور سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی مشترکہ ہے. جس میں بجلی ٹیرف میں کمی کے لیے درخواست دی گئی ہے۔درخواست گزاروں میں بیگاس پر چلنے والے 9 پاور پلانٹس شامل ہیں جن میں چنیوٹ پاور، جے ڈی ڈبلیو ملز یونٹ ٹو، یونٹ تھری، المعیز انڈسٹریز، چنار انرجی، تھل انڈسٹریز، حمزہ شوگر ملز، آر وائی کے ملز اور شاہ تاج شوگر ملز شامل ہیں۔اس کے علاوہ 2002 کی پاور پالیسی کے تحت قائم ہونے والے دو آئی پی پیز، اٹک جین اور فاؤنڈیشن پاور کمپنی نے بھی...
کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ عوامی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ صحت کا جائزہ اجلاس ہوا۔ محکمہ صحت بلوچستان کے حکام نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے بلوچستان انسٹیٹیوشنل ریفارمز ایکٹ لانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اور شعبے میں بہتری کے لیے زیر التوا 12 مسودہ قانون پر کام تیز کرنے کی ہدایت دی۔وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان ہیلتھ سیکٹر میں نمایاں بہتری ضروری ہے۔ اور ہیلتھ سیکٹر ریفارمز یونٹ کو جلد فعال کیا جائے۔ عام آدمی کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے...
مزید 11آئی پی پیز بجلی ٹیرف میں کمی کیلئے تیار، نیپرا میں درخواست دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)بجلی کی پیداوار کے ٹیرف میں کمی کے لیے حمزہ شوگر ملز سمیت 9 بیگاس پاور پلانٹس نے بھی نیپرا میں درخواست جمع کروا دی۔بیگاس پاور پلانٹس نے فیول لاگت کی کمی کی درخواست دی۔ بجلی کی پیداور میں منافع کم کرکے 17فیصد پر فکس کرنیکی درخواست دی گئی جبکہ مرمت اور آپریشن لاگت میں 10فی صد کمی کی درخواست دی گئی۔ انشورنش فیس میں بھی 0 اعشاریہ7فی صد کمی کی درخواست دی گئی۔ بیگاس پاور پلانٹس نے اوپن مارکیٹ میں بجلی فروخت کرنے کی بھی درخواست دی۔ٹیرف میں کمی کی درخواست چنیوٹ پاور، جے...
اقوام متحدہ : یو این چائنیز ڈے 2025 اور پانچویں سی ایم جی چائنیز لینگویج ویڈیو فیسٹیول کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ جمعرات کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ اس ایونٹ کا انعقاد چائنا میڈیا گروپ،جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں میں چین کے مستقل مشن اور اقوام متحدہ کے جنیوا دفتر نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔ “چائنا ٹریول” کی تھیم پر مبنی یہ ایونٹ دنیا بھر کے تخلیق کاروں کو دعوت دیتا ہے کہ وہ چین میں اپنے سفری تجربات کو ریکارڈ کریں، چین کے رسم و رواج، ثقافتی دلکشی اور جدید ترقی کی نمائش کریں، اور چین کو جاننے اور سمجھنے کے لئے دنیا کو ایک موقع فراہم کریں۔...
نام نہاد ” ریسیپروکل ٹیرف” غلط نسخے کے تحت غلط دوا لینا” ہے،چین بیجنگ :ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن نے جنیوا میں اشیاء کی تجارت سے متعلق کونسل کا پہلا سالانہ اجلاس منعقد کیا۔ چین نے امریکہ کی جانب سے اٹھائے گئے ” ریسیپروکل ٹیرف” کے اقدامات پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ امریکہ ڈبلیو ٹی او کے قوانین پر سختی سے عمل کرے اور عالمی معیشت اور کثیر الجہتی تجارتی نظام پر منفی اثرات سے گریز کرے۔ چینی فریق نے کہا کہ نام نہاد ” ریسیپروکل ٹیرف “غلط نسخے کے تحت غلط دوا لینے” کے مترادف ہے، جس سے نہ صرف تجارتی عدم توازن کا مسئلہ حل نہیں ہو پائے گا بلکہ خود امریکہ کو...
پیٹرولیم لیوی کی مد میں کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی سستی کرنےکی منظوری دے دی گئی۔ نیپرا نے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنےکی حکومتی درخواست منظور کرلی۔ نیپرا نے بجلی سستی کرنےکا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا ہے۔ نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق اپریل سے جون 2025 کے لیے ہوگا۔ نیپرا کا کہنا ہےکہ بجلی کی قیمت میں کمی کے الیکٹرک سمیت ملک بھرکے صارفین کے لیے ہوگی۔ بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔ وفاقی حکومت نے بجلی ایک روپے 71 پیسےفی یونٹ سستی کرنےکی درخواست نیپرا میں جمع کرائی تھی۔ نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست پر 4 اپریل کو سماعت...
کراچی سمیت ملک بھر کیلئے پیٹرولیم لیوی کی مد میں بجلی سستی کرنے کی منظوری دے دی گئی، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی 1 روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی حکومتی درخواست منظور کرلی۔نیپرا نے بجلی سستی کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا، بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق اپریل سے جون 2025 کےلیے ہوگا۔اعلامیے میں کہا گیا کہ بجلی کی قیمت میں کمی کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے ہوگی، بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔وفاقی حکومت نے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کروائی تھی، نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست پر...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2025ء)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے آسان کاروبارفنانس اورآسان کاروبار کارڈسکیم کو آسان تر بنانے کی ہدایت کی اور حکم دیا ہے کہ کاروباری حضرات کو ضرورت کے مطابق لون دیئے جائیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں آسان کاروبارفنانس اورآسان کاروبار کارڈ پراجیکٹس پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کاروبار فنانس کیلئے نئے یونٹ قائم کرنے والے کاروباری افراد کی حوصلہ افزائی کی ہدایت کی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ قرض حاصل کرنیوالو ں میں ٹرانسپورٹ،فارما سیوٹیکل،چھوٹے کاروبارکرنیوالے افراد شامل ہیں۔کاروبارفنانس کیلئے 80 ہزار سے زائد افراد کی قرض کی درخواستیں منظور ہوئی ہے۔(جاری ہے) کاروبار فنانس...
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان—فائل فوٹو بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے عدالت نے ان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی درخواست منظور کر لی۔ راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں سماعت کے دوران بانیٔ پی ٹی آئی کی بہن کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ منگل کو ہماری ملاقات تھی جو نہیں کروائی گئی۔ علیمہ خان بانیٔ پی ٹی آئی کے 2 مطالبات سامنے لے آئیںعلیمہ خان نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے کہا پچھلے 2 ڈھائی سال سے پاکستان ریاستی دہشتگردی کا شکار ہے۔ علیمہ خان نے استدعا کی ہے عدالت جیل سپرنٹنڈنٹ کو حکم دے کہ آج ملاقات کروائی جائے۔جس پر عدالت نے سپرنٹنڈنٹ...
ویب ڈیسک : اسلام آباد ہائی کورٹ نے علیمہ خان کی درخواست پر عمران خان سے ملاقات کا حکم دے دیا، علیمہ خان آرڈر لے کر جیل روانہ ہوگئیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق علیمہ خان کی اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی درخواست منظور ہوگئی، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے درخواست منظور کی اور سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ کو علیمہ خان اور عمران خان کی ملاقات کرانے کا حکم دے دیا۔ بانی کی ملاقات؛ پی ٹی آئی کی قیادت آج پھر اڈیالہ جیل جائے گی عدالت نے حکم میں کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ پہلے بھی ایسی درخواستیں منظور کرچکی ہے، بہن کی بھائی سے جیل...
لاہور(اوصاف نیوز)حکومتی کاوشوں میں مزید اہم پیشرفت ،بگاس پاور پلانٹس نے اپنے ٹیرف میں کمی کیلئے درخواست دائر کردی۔ اٹک جین لمٹیڈ اور فاؤنڈیشن پاور کمپنی آئی پی پیز کی الگ سے مشترکہ درخواست دائر آئی پی پیز کی آپریشن اینڈ مینٹیننس انڈیکسیشن میکنزم پر نظرثانی کی درخواست، آئی پی پیز کی 0.90 فیصد تک انشورنس کیپ پر نظرثانی کی درخواست ۔آئی پی پیز اور گنے کی پھوک کی درخواستوں پر نیپرا 16 اپریل کو سماعت کرے گا۔۔ جے ڈی ڈبلیو، حمزہ شوگر ملز اور آر وائی کے ملز لمٹیڈ کی ٹیرف میں کمی کی درخواست چنیوٹ پاور لمٹیڈ،الموئیز انڈسٹریزلمٹیڈ، چنار انڈسٹریز کی جانب سے درخواست دائر تھل انڈسٹریزکارپوریشن اور شاہ تاج شوگر ملز کی بھی ٹیرف میں کمی...
فوجی عدالتوں میں سویلین کا ٹرائل انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ نے کی۔ جسٹس محمد علی مظہر نے دریافت کیا کہ اپیل کے حوالے سے کل ہم نے اٹارنی جزل سے بھی پوچھا تھا، 175 کے پارٹ کو کسی نے چیلنج نہیں کیا، وزارت دفاع کی وکالت کرتے ہوئے خواجہ حارث بولے؛ سلمان اکرم راجہ نے سارے دلائل ہی 175 پر دیے ہیں۔ جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ کیا 175 سے ہٹ کر بھی سویلینز کے ملٹری ٹرائل کی اجازت ہے، خواجہ حارث کا موقف تھا کہ محرم علی اور لیاقت حسین کیس میں یہ تمام چیزیں موجود ہیں، آرمڈ فورسز سے تعلق والا پوائنٹ...
---فائل فوٹو مہنگی آئی پی پیز سے بجلی کے ٹیرف میں کمی سے متعلق ایک اور پیش رفت سامنے آئی ہے۔وفاقی حکومت کے ساتھ نظرِ ثانی معاہدوں کے بعد مزید 11 آئی پی پیز نے نیپرا سے رجوع کر لیا۔ٹیرف میں کمی کے لیے آئی پی پیز اور سی پی پی اے نے نیپرا میں مشترکہ درخواست دائر کر دی۔درخواست بیگاس پر چلنے والے 9 پاور پلانٹس کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے، درخواست 2002ء کی پاور پالیسی کے تحت لگنے والے 2 آئی پی پیز نے بھی دائر کی۔ کے الیکٹرک کی نیپرا سے بجلی سستی کرنے کی درخواستکراچی کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے کے الیکٹرک نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں فروری2025ء کی ماہانہ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینزکے ٹرائل سے متعلق کیس میں جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ کیا 175سے ہٹ کر بھی سویلینز کےملٹری ٹرائل کی اجازت ہے؟خواجہ حارث نے کہاکہ محرم علی اور لیاقت حسین کیس میں یہ تمام چیزیں موجود ہیں،آرمڈفورسز سے تعلق والا پوائنٹ ایف بی علی کیس سے ہی نکلا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کےٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں لارجر بنچ نے سماعت کی،وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے جواب الجواب دیتے ہوئے کہاکہ سلمان اکرم راجہ نے سارے دلائل 175پر دیئے ہیں،جسٹس جمال مندوخیل نے...
اسلام آباد: بجلی کی پیداوار کے ٹیرف میں کمی کے لیے حمزہ شوگر ملز سمیت 9 بیگاس پاور پلانٹس نے بھی نیپرا میں درخواست جمع کروا دی۔ بیگاس پاور پلانٹس نے فیول لاگت کی کمی کی درخواست دی۔ بجلی کی پیداور میں منافع کم کرکے 17 فیصد پر فکس کرنے کی درخواست دی گئی جبکہ مرمت اور آپریشن لاگت میں 10 فی صد کمی کی درخواست دی گئی۔ انشورنش فیس میں بھی 0.7 فی صد کمی کی درخواست دی گئی۔ بیگاس پاور پلانٹس نے اوپن مارکیٹ میں بجلی فروخت کرنے کی بھی درخواست دی۔ ٹیرف میں کمی کی درخواست چنیوٹ پاور، جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز، المعیز انڈسٹری، چنار انرجی، تھل انڈسٹری، حمزہ شوگر ملز، رحیم یار خان...
ایف آئی اے کا جعلی اور اسلام آباد پولیس کا برطرف اہلکار اغوا برائے تاوان میں ملوث نکلا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 April, 2025 سب نیوز راولپنڈی:(آئی پی ایس)تھانہ روات کے علاقے میں ایف آئی اے کا جعلی اہلکار اور اسلام آباد پولیس کا محکمے سے برطرف اہلکار اغواء برائے تاوان میں ملوث نکلا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہاتھوں میں مڑولا وائر لیس سیٹ تھامے خود کو ایف آئی اے اور اسلام آباد پولیس سے ظاہر کرکے ملزمان نے تیل کا کاروبار کرنے والے محمد نذیر عرف گولڈن نامی شہری کو اٹھایا جبکہ مغوی کے قریبی افراد نے روات پولیس سے رجوع کیا تو پولیس نے مغوی کے دوست کے بیان پر اغوا کے جرم میں مقدمہ درج کر...
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کی گروپ بندیوں اور مخالف دھڑوں نے معدنیات سے متعلق صوبائی بل کو متنازع بنا دیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پارٹی میں بڑھتی ہوئی اندرونی چپقلش نے ایک اصلاحاتی قانون کو ذاتی مفادات کی جنگ میں تبدیل کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے رہنماو¿ں اور ورکروں کے درمیان ایک جنگ چھڑ گئی ہے۔KPMINERALBILL 2025کا ٹرینڈ چلایا گیا جس میں صوبائی حکومت اورعلی امین کو تنقید کانشانہ بنایا گیا۔ بل پر تنقید کرنے والے رہنماﺅں اور سوشل میڈیا پر پارٹی سے منسلک یوٹیوبرز نے اصولی یا قانونی اعتراضات کے بجائے سیاسی اور ذاتی حملے کئے۔ تحریک انصاف کے چند یوٹیوبرز نے اس بل کو...
آئی جی خیبر پختون خوا ذوالفقار حمید—فائل فوٹو آئی جی خیبر پختون خوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ ہتھیاروں کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ایس ایم جیز خرید رہے ہیں۔ آئی جی خیبر پختون خوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ صوبے کے جنوبی اضلاع میں مرکزی شاہراہوں پر مسلح افراد آتے ہیں اور ویڈیو بناتے ہیں، پولیس کے پہنچنے پر فرار ہو جاتے ہیں۔ آئی جی کے پی نے بتایا ہے کہ جنوبی اضلاع میں پولیس انفرااسٹرکچر کو مضبوط بنانے پر زیادہ کام ہو رہا ہے، کمزور عمارتوں کی مرمت کروا رہے ہیں، ڈی آئی خان اور بنوں ریجن میں نئے تھانے اور پولیس لائنز بنا رہے ہیں۔ آئی جی کا وزیراعلیٰ سے خیبر پختونخوا کو...
لاہور(آئی این پی)سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن)کے صدر میاں نواز شریف نے بلوچستان کی صورتحال میں کردار ادا کرنے کی حامی بھرلی۔ رپورٹ کے مطابق نواز شریف سے سابق وزیراعلی بلوچستان عبدالمالک بلوچ نیلاہور میں ملاقات کی ہے، جس میں انہوں نے خواتین کی گرفتاری اور دیگر مسائل پرگفتگو کی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر مالک نے کہاکہ صوبے کے عوام کو نوازشریف سے مسائل کے حل کی امیدیں ہیں، بلوچستان کے مسائل کے حل کیلیے مل کر کام کرنا ہوگا، نواز شریف نے صوبے کی صورتحال میں کردار ادا کرنے پرآمادگی ظاہر کی ہے۔ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہاکہ نوازشریف اور دیگرکا شکرگزار ہوں کہ روایت کے مطابق ہمارا استقبال کیا، ہم نے نواز شریف...
بھارت میں 3 بچوں کی ماں نے 12 ویں جماعت کے طالب علم کی محبت میں گرفتار ہو کر مذہب تبدیل کر کے شادی کر لی۔ بھارت کی ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ میں 30 سالہ 3 بچوں کی ماں نے بارہویں جماعت کے 18 سالہ نوجوان کی محبت میں اپنا مذہب بدل لیا اور اسی نوجوان سے شادی بھی رچا لی۔ بھارتی نیوز چینل کے مطابق یہ غیر معمولی واقعہ امروہہ کے ایک مندر میں پیش آیا جہاں خاتون نے ہندو مذہب اختیار کر کے نوجوان طالب علم سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے کا فیصلہ کیا۔ حسن پور کے سرکل افسر دیپ کمار پنت نے بتایا ہے کہ خاتون نے اپنا پرانا نام شبنم چھوڑ کر نیا...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کاروبار فنانس کیلئے ضرورت کے مطابق قرضہ دینے کا حکم دیدیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس میں آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ پراجیکٹس پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا،وزیراعلیٰ مریم نواز نے کاروبار فنانس کیلئے ضرورت کے مطابق قرضہ دینے کا حکم دیدیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کاروبار فنانس کیلئے نئے یونٹ قائم کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی ہدایت کی اور قرض حاصل کرنے والے تمام افراد سے فیڈ بیک لینے کا حکم دیا،مریم نوازنے اجلاس کے دوران قرض لینے والے افراد سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور قرض لینے کے مراحلے سے متعلق دریافت کیا۔ ...
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2025ء) سٹی پولیس آفیسرمحمد ایاز سلیم نے ضلع بھر میں ڈکیتوںاورچوروں کے خلاف کاروائیاں کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔انہی احکامات کے پیش نظرانچارج سی آئی اے ڈی ایس پی عنصرجاوید موہل و دیگران پر مشتمل پولیس ٹیم نے اعلیٰ کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے اسد ڈکیت گینگ کے02 ارکان کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے 02موٹرسائیکلیں اور 50ہزار روپے نقدی برآمد کر لئے۔(جاری ہے) گرفتار کیے گئے ملزمان میں اسداورناصر شامل ہیں۔ دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ ضلع بھر میں ڈکیتی کی وارداتیں کرتے اور فرار ہو جاتے ۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر محمدایاز سلیم نے کہا کہ مجرمانہ ذہن رکھنے والے سماج...
---فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ نے نیب اور درخواست گزاروں کے وکیل سے قانونی نکات پر وضاحت طلب کر لی۔سندھ ہائی کورٹ میں نیب ریفرنس کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔درخواستیں قائم علی شاہ، منظور کاکا سمیت دیگر نے دائر کر رکھی ہیں۔دورانِ سماعت عدالت نے ایک ہفتے میں فریقین سے جواب طلب کر لیا۔ نیب ریفرنس: قائم علی شاہ و دیگر کی درخواستوں کی سماعت ریگولر بینچ میں کرنے کا فیصلہسندھ ہائیکورٹ کے ریفری جج نے میں نیب ریفرنسز میں آئینی اور ریگولر بینچ کے دائرہ اختیار پر کیس کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے کہا کہ احتساب عدالت میں ریفرنس فائل ہونے کے بعد چند درخواست گزاروں نے رجوع کیا، بتایا جائے سندھ ہائی کورٹ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان اور پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے تین سال مکمل ہونے پر پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں اور قائدین کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے اس دن کو جمہوریت، آئین اور عوام کی فتح کا دن قرار دیا۔ امیر مقام نے کہا کہ 10 اپریل 2022 محمد نواز شریف کے سیاسی وژن، صبر اور ملک و قوم سے وفاداری کی جیت کا دن ہے۔ اُن کے مطابق مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی، جمعیت علمائے اسلام (ف) سمیت پی ڈی ایم کی تمام جمہوری جماعتوں کی سیاسی جدوجہد نے آئینی طریقے سے ایک منتخب وزیراعظم کو اقتدار سے...
اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن میں 4 ملزمان کو گرفتار کرکے 33 لاکھ روپے مالیت سے زائد کی 3.6 کلو گرام منشیات برآمد کرلی۔ اے این ایف کے مطابق پشاور میں یونیورسٹی کے قریب 2 ملزمان سے 500 گرام ویڈ اور 200 گرام آئس برآمد ہوئی۔ مانسہرہ میں ملزم کے قبضے سے 300 گرام چرس برآمد کر کے گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔ مزید پڑھیں: کراچی، پولیس کی مہران ٹاؤن میں کامیاب کارروائی، 2 خواتین منشیات فروش گرفتار قصور میں کنگن پور سے 1.5 کلو ہیروئن برآمد کر کے ملزم کو گرفتارکر لیا گیا۔ پشاور میں وارسک روڈ پر واقع کوریئر آفس...
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی کاوشوں اور خدمات کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ۔باغوں کے شہر لاہور کو دنیا بھر میں ایک اور بڑا اعزاز دیلانے کے لئے کوشاں ہیں۔ پاکستان اور صوبہ پنجاب کے لئے بڑاعالمی اعزاز، سال 2027 کے لئے لاہور ’ای سی او‘ کا سیاحتی دارلحکومت نامزد کردیا گیا۔ اسی سلسلے کے لئے دس ممالک کی معاشی تعاون تنظیم (ای سی او) کا 25 رکنی وفد 13 اپریل سے لاہور کا دورہ شروع کرے گا، لاہور کو باضابطہ طورپر ’ای سی او کیپٹل ٹورازم‘نامز د کرنے کا اعلان ہوگا. ازبکستان کے شہرِسبز کو یہ اعزاز پہلے مل چکا ہے، ترکیہ کے مشرقی اناطولیہ کے شہر اَذرُوم کو 2025 کے لئے ’ای سی او...
فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی ( ایف آئی اے) نے سمندر کے راستے شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے والے ایجنٹ سمیت 4 انسانی اسمگلروں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے گجرانوالہ کے مطابق شہریوں سے 2 کروڑسے زائد ہتھیانے والوں کوگرفتارکرلیا گیا۔ملزمان کی شناخت بشارت حسین ، شاہ زیب عرف سونو، مظہر اقبال اور شاہد رسول کے نام سے ہوئی۔ملزمان کو گوجرانوالہ اور گجرات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزم بشارت حسین نے شہری سمندر کے راستے اٹلی بھجوانے کے لیے 60 لاکھ روپے سے زائد وصول کیے۔ملزم نے شہری کو یونان کے بجائے لیبیا بھجوایا۔ملزم اور اس کے ساتھیوں نے شہری کو لیبیا میں سیف ہاؤسز میں محصور کیا اور تاوان کا مطالبہ کیا۔ملزم نے...
علی امین گنڈاپور کا پی ٹی آئی میں اختلافات کا اعتراف WhatsAppFacebookTwitter 0 10 April, 2025 سب نیوز پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پی ٹی آئی میں اختلافات کا اعتراف کر لیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر گھر اور پارٹی میں اختلافات ہوتے ہیں یہ جمہوریت کا حسن ہے، اختلافی معاملات کو پارٹی کے اندر ہی حل کرلیں گے، جس نے بیان دیا وہی تشریح کرے زیادہ بہتر ہوگا، ہر بندے کو مطمئن کرنا میرے بس کی بات نہیں۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ معدنیات کے حوالے سے خیبرپختونخوا خود کفیل صوبہ ہے، صوبے کی معدنیات استعمال ہورہی تھیں پیسہ نہیں آرہا تھا،...
عمران خان کی ہدایت پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے تشکیل کردہ احتساب کمیٹی نے صوبائی وزرا، معاونین اور مشیروں کو کرپشن کے الزمات پر طلب کرکے احتساب کا عمل تیز کر دیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت میں کابینہ میں شامل کابینہ ممبران، سابق وزرا اور دیگر کے احتساب کے عمل میں اس وقت تیزی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ پارٹی کے اندر سابق صوبائی صدر اور وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خلاف گروپ بندی ہو رہی ہے اور ان پر پارٹی کے اہم رہنماؤں کی جانب سے ‘pro establishment’ ہونے کے الزمات لگنے لگے ہیں جبکہ پارٹی کی کچھ رہنما احتساب کے عمل کو یک طرفہ اور مخالفیں کو دبانے...
سندر، لاہور (نامہ نگار+ تنویر سیال+نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے وفد کے ہمراہ جاتی امراء میں میاں نواز شریف سے تفصیلی ملاقات کی اور مسلم لیگ ن کی حکومت میں مہنگائی اور بجلی کی قیمتوں میں کمی پر میاں نواز شریف کو مبارک باد دی۔ ملاقات کے بعد انہوں نے جاتی امراء کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنے پر آمادہ ہیں اور جلد صوبے کا دورہ کریں گے۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے بتایا کہ انہوں نے بلوچستان کی مجموعی سیاسی صورتحال، جاری دھرنوں اور قیدیوں کی رہائی سے متعلق تفصیلی بات چیت...

سرکاری ہسپتالوں میں سٹیٹ آف دی آرٹ ریفرل سسٹم نافذ کرنیکا فیصلہ، گندم کی نقل و حمل کی اجازت، مریم نواز کا سروسز ہسپتال دورہ
لاہور (نیوز رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) کاشتکار بھائیوں کے لئے حکومت پنجاب نے صوبہ سے گندم کی نقل و حمل کی باقاعدہ اجازت دے دی ہے۔ بین الصوبائی سرحدوں پر گندم کی آمدورفت پرروک ٹوک نہیں ہوگی۔ پنجاب سے گندم کی نقل و حمل کی اجازت سے کاشتکار کو فصل کا پورا فائدہ مل سکے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے گندم کے لئے ڈی ریگولیشن اور فری مارکیٹ پالیسی جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ پنجاب میں پہلی مرتبہ نجی سیکٹر کے ذریعے گندم خریداری کی جائے گی۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف چیئرمین پی اینڈ ڈی نبیل اعوان کی رہائش گاہ گئیں اور چیئرمین پی اینڈ ڈی نبیل اعوان اور اہل خانہ سے والدہ مرحومہ کے انتقال...
پشاور (نوائے وقت رپورٹ ) وزیراعلیٰ خیبرپی کے علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہم اپنے حقوق کے لیے ہر فورم پر لڑیں گے، این ایف سی میں حق نہ ملا تو زبردستی لیں گے، اپنا حق عدالتوں اور قانونی فورم پر لیں گے۔ دورہ مردان میں عوامی اجتماع اور بے نظیر چلڈرن ہسپتال میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو سہولیات گھر کی دہلیز پر فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، ہسپتال میں علاج، سکول میں تعلیم اور دفتر میں سہولیات کی دستیابی کے وژن کے تحت کام کر رہے ہیں۔ عوام کے ٹیکس کا پیسہ عوام پر ہی خرچ کر رہے ہیں، ہم نے جو اقدامات کئے ان کی بدولت خیبر پی کے ملک...
سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی نے چند روز قبل حیدر آباد ، سکھر موٹروے کو ترجیح نہ دینے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کراچی سکھر موٹروے شروع نہ ہونے تک تمام منصوبے روکنے کا کہا تھا حیدرآباد ، سکھر موٹروے پر وفاق اور سندھ کے درمیان جاری تنازع میںوزیراعظم نے وزیراعلیٰ سندھ کو جوابی خط میں حیدرآباد سکھر موٹر وے کو جلد پی ایس ڈی پی کا حصہ بنانے کی یقین دہانی کرادی وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو یقین دہانی کروائی ہے کہحیدرآباد ، سکھر موٹروے کی تعمیر جلد شروع کریں گے اور اس حوالے سے سندھ کے تحفظات جائز ہیں۔تفصیلات کے مطابق حیدرآباد ، سکھر موٹروے پر وفاق اور سندھ...
ڈولفن اسکواڈ نے 15کی کال پر ایکشن لیتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق ترجمان ڈولفن نے کہا کہ شیراکوٹ میں 17 سالہ لڑکے سے بدفعلی کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ملزمان نے ولید کو نشہ آور اشیاء کھلاکر بدفعلی کا نشانہ بنایا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزمان زیادتی کے دوران فوٹیج بھی بنائی، ڈولفن ٹیم نے 15 کی کال پر ریسپانس کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ بیان کے مطابق ڈولفن نے ملزمان کو تھانہ شیراکوٹ کے حوالے کردیا، ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد نے کہا کہ 15 کی کال پر فوری ریسپانس ڈولفن سکواڈ کی ایس او پی کا حصہ ہے۔ Tagsپاکستان
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سروسز اسپتال لاہور کا دورہ کیا اور مریضوں کی جانب سے شکایت نہ کرنے پر انتظامات کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ عوامی مفاد میں بہترین فیصلوں سے مجھے کوئی نہیں روک سکتا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازدفتر سے واپسی پر اچانک سروسز اسپتال پہنچ گئیں جہاں انہوں نے ایمرجنسی وارڈ کا تفصیلی دورہ کیا، مریضوں کو دستیاب سہولتوں کی فراہمی کا جائزہ لیا اور ایمرجنسی وارڈ میں مریضوں کے علاج کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے ایمرجنسی وارڈ میں مریضوں اور تیمارداروں سے ادویات کی دستیابی کے بارے میں دریافت کرنے کے بعد اسپتال کے انتظامات پر اظہار اطمینان کیا اور ایمرجنسی میں زیر علاج مریضوں سے بات چیت...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف اولین ترجیح ہے، ہمارے صوبے کو حق نہیں دیا جا رہا، معدنیات کے حوالے سے کسی اور کو اختیار دینے کے حوالے سے پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، صوبے کے حقوق کسی کو نہیں دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ معدنیات کے حوالے سے خیبرپختونخوا صوبہ خود کفیل ہے، ہمارے صوبے کی معدنیات استعمال ہو رہی تھی لیکن پیسہ نہیں آ رہا تھا، غیر قانونی مائننگ کی اجازت نہیں دے سکتے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ عوام کو ریلیف اولین ترجیح ہے، ہمارے صوبے کو حق نہیں دیا جا رہا،...
سروسز ہسپتال کے دورے کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سروسز ہسپتال سے خوش ہو کر جا رہی ہوں، میو اور جناح ہسپتال میں جو ایکشن لیا اس سے بہت بہتری آئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ یہاں کسی نے ادویات باہر سے خریدنے کی شکایت نہیں کی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اچانک سروسز ہسپتال پہنچ گئیں اپنے دورے کے دوران وزیراعلی نے ہسپتال کے مختلف وارڈز اور ایمرجنسی کا تفصیلی دورہ کیا اور مریضوں سے علاج معالجے کے بارے پوچھا، انہوں نے ہسپتال کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دے دیا۔ انہوں نے ننھے مریض سے ہلکی پہلکی گفتگو کی اور خواتین سے مصافحہ کیا اور حال چال دریافت کیا۔ اس موقع...
اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رکن قومی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن نے ایوان زیریں میں دو بل منظوری کے لئے جمع کروادیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خواجہ اظہار کی جانب سے پہلا بل پاکستان سیٹیزن شپ ایکٹ (ترمیمی) بل 2025 جس میں یہ ترمیم پیش کی گئی ہے کہ کوئی فرد یا اسکے والدین سابقہ مشرقی پاکستان میں پیدا ہوئے یا پھر سقوط ڈھاکہ کے بعد 1982 سے پہلے پاکستان آئے ہوں انکو شہریت کے حقوق حاصل ہوں گے۔ بل کے مندرجات میں کہا گیا ہے کہ مشرقی پاکستان کے عوام نے ملک کی خاطر قربانیاں دیں اور سقوط ڈھاکہ کے بعد مغربی پاکستان میں ہجرت کی، یہ قانون انکی شہریت کو تحفظ فراہم...
سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کو موت کے جعلی کیسز بھجوائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ لائف کارپوریشن کو بھجوائے گئے جعلی کیسز کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئی ہیں۔ وزارت تجارت نے موت دعویٰ جات کے مسترد جعلی کیسز کی تفصیلات پیش کیں۔وزارت تجارت نے ایوان کو بتایا کہ 3سال میں ایس ایل آئی سی کو جعلی اموات کے 640 کیسز موصول ہوئے ہیں۔ صرف 2022میں اسٹیٹ لائف کارپوریشن کو جعلی اموات کے 224 کیسز موصول ہوئے۔ اگلے سال 2023 میں اسٹیٹ لائف کارپوریشن کو جعلی اموات کے 210کیسز اور 2024 میں جعلی اموات کے 206 کیسز بھجوائے گئے ہیں۔وزارت کا کہنا ہے کہ موت دعویٰ جات کے جعلی 640 کیسز کو شواہد...
کراچی: حکومت سندھ نے سندھ ایچ ای سی کی سفارش پر صوبے کی سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ان کے پرفارمنس آڈٹ کا فیصلہ کیا ہے یہ اقدام سندھ سمیت پورے ملک کی اکیڈمک تاریخ میں پہلی بار کیا جارہا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی بھجوائی گئی سمری کی منظوری دے دی ہے جسے " key performance indicators for (KPIs) for senior academic and non academics positions in public sector universities کا نام دیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ کی منظوری کے بعد وائس چانسلرز سمیت دیگر اہم عہدوں پر فائز افسران کے پرفارمنس آڈٹ کا فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگیا ہے اور اب...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 اپریل 2025ء) بھارتی دارالحکومت دہلی کے جنوبی علاقے چترنجن پارک کا ایک مشہور مچھلی بازار فی الوقت ایک بڑے سیاسی تنازع کا مرکز بنا ہوا ہے۔ اس تنازعے کا آغاز اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد ہوا، جس میں سخت گیر ہندو قوم پرست ایک مندر سے متصل دکان پر مچھلی فروخت کرنے پر اعتراض کرتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔ چترنجن پارک کی یہ مارکیٹ پوری دہلی میں مشہور ہے، جہاں پورے شہر سے لوگ مچھلی خریدنے آتے ہیں اور یہ دہائیوں قدیم ہے، جہاں کی تقریباﹰ تمام دکانیں ہندو برادری کی ہیں اور وہی انہیں چلاتے ہیں۔ اس بازار سے متصل ایک مندر ہے، اور اسی سبب سخت گیر...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جمعرات کو بانی چیئرمین سے رفقاء کے ساتھ فیملی کی ملاقات کی بھی درخواست دے دی۔ترجمان بانی پی ٹی آئی نیاز اللّٰہ نیازی نے میڈیا کو بتایا کہ اڈیالہ جیل انتظامیہ نے گزشتہ روز بانی کی فیملی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ 10 اپریل کو اڈیالہ جیل انتظامیہ سے فیملی کی ملاقات کی درخواست کی ہے، جمعرات پارٹی لیڈرز کی ملاقات کے دن ہے۔نیاز اللّٰہ نیازی نے یہ بھی کہا کہ جیل انتظامیہ کو پارٹی لیڈرز اور فیملی ملاقات کی درخواست کی گئی ہے، پارٹی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کی ہدایت پرجیل حکام کوفہرست بھیج دی ہے۔
سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ نواز شریف نے بلوچستان کا دورہ کرنے کی درخواست قبول کرلی ہے۔نواز شریف جاتی امرا لاہور میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کا مسئلہ سیاسی ہے اسے سیاسی طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بے گناہوں کا قتل قابل مذمت ہے، نواز شریف نے بلوچستان کا دورہ کرنے کی ہماری درخواست قبول کرلی ہے۔سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ نواز شریف اور دیگر قیادت نے روایت کے مطابق ہمارا استقبال کیا۔اُن کا کہنا تھاکہ ہم نے نواز شریف کو کہا کہ بلوچستان کی صورتحال پر آپ کا کردار بہت اہم ہے، بلوچستان کے سیاسی معاملات...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سروسز اسپتال کا اچانک دورہ کرتے ہوئے مریضوں کو دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کا کام دفتر میں ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھے رہنا نہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف دورے کے دوران ایمرجنسی وارڈ میں بھی گئیں، اور علاج کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے ایمرجنسی وارڈ میں مریضوں اور تیمارداروں سے ادویات کی دستیابی کے بارے میں دریافت کیا۔ یہ بھی پڑھیں مریم نواز کا جناح اسپتال کا دورہ، عوامی شکایات پر ایم ایس کو معطل کرنے کا حکم وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سروسز اسپتال کے انتظامات پر اظہار اطمینان کیا، انہوں نے ایمرجنسی میں زیرعلاج مریضوں سے بات چیت کی، جبکہ ایک ننھے مریض سے بھی ہلکی پھلکی...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ انسانی جان بچانے کے لئے گردے، جگر اور خون کا عطیہ دینا شریعت کے مطابق جائز ہے جبکہ مرنے کے بعد بھی اعضا عطیہ کئے جا سکتے ہیں بشرطیکہ قریبی رشتے دار اور ورثا اس کی اجازت دیں۔ان کا کہنا ہے کہ ایسے عطیات اسلامی تعلیمات کے منافی نہیں اور ان کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے۔روز نامہ امت کے مطابق خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ زندہ افراد کی جانب سے اعضا عطیہ کرنا شریعت میں حرام نہیں ہے کیونکہ اسلام انسانی جان کی حفاظت کو مقدم رکھتا ہے اور زندگی بچانے کے لئے ایسے اقدامات کی اجازت...
وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو یقین دہانی کروائی ہے کہحیدرآباد - سکھر موٹروے کی تعمیر جلد شروع کریں گے اور اس حوالے سے سندھ کے تحفظات جائز ہیں۔ حیدرآباد - سکھر موٹروے پر وفاق اور سندھ کے درمیان جاری تنازع سے متعلق وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو جوابی خط لکھ دیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے مراد علی شاہ کو آگاہ کیا کہ حیدرآباد سکھر موٹروے کو جلد پی ایس ڈی پی کا حصہ بنایا جائے گا۔خط میں مزید کہا کہ ان کی ذاتی توجہ اور دلچسپی ہے کہ حیدرآباد موٹروے جلد تعمیر ہو، موٹروے پر سندھ کے تحفظات جائز ہیں، سکھر موٹروے کی تعمیر جلد شروع کریں گے۔ یاد رہے...
اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام میں ہوتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں کمی آسان کام نہیں تھا، ہماری جماعت نے عوام کے ریلیف اور ملک کی خدمت کو ہمیشہ مقدم رکھا ہے، یہی ہماری روایت ہے یہی ہماری سیاست ہے۔ نواز شریف نے وفاقی وزیر توانائی سردار اویس خان لغاری سے ملاقات کی اور بجلی کی قیمتوں میں کمی پر مبارک دی۔ نواز شریف نے اویس لغاری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی آسانی میرے دل کا سکون ہے، وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام میں ہوتے ہوئے بجلی کی...
اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کو موت کے جعلی کیسز بھجوائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ لائف کارپوریشن کو بھجوائے گئے جعلی کیسز کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں، وزارت تجارت نے موت دعوی جات کے مسترد جعلی کیسز کی تفصیلات ایوان میں پیش کیں۔ وزارت تجارت نے بتایا کہ گذشتہ تین برس میں ایس ایل آئی سی کو جعلی اموات کے 640 کیسز موصول ہوئے، 2022 میں اسٹیٹ لائف کارپوریشن کو جعلی اموات کے 224 کیسز موصول ہوئے، 2023 میں اسٹیٹ لائف کارپوریشن کو جعلی اموات کے 210 کیس موصول ہوئے۔ وزارت تجارت نے کہا کہ 2024 میں اسٹیٹ لائف کارپوریشن کو جعلی اموات کے 206 کیس بھجوائے گئے، موت دعوی جات کے جعلی 640...
راؤ دلشاد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف سے نیشنل پارٹی کے صدر اور بلوچستان کے سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ملاقات کی دونوں قائدین نے مجموعی ملکی صورتحال اور بلوچستان کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے مہنگائی کی رفتار اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کرنے پر مبارکباد دی سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا نواز شریف اور دیگر قیادت کا شکر گزار ہوں کے روایت کے مطابق ہمارا استقبال کیا،ہم نے نواز شریف کو کہا کہ بلوچستان کی جو صورتحال ہے اس پر آپ کا کردار بہت اہم ہے،بلوچستان کے سیاسی معاملات پر ہم نے تفصیلا بات کی ہے،بلوچستان میں دھرنا ہے اور...
الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے اوورسیز کی ووٹنگ کے لیے دائر درخواستیں خارج کرنے کی استدعا کردی۔ الیکشن کمیشن نے تحریری جواب سپریم کورٹ آف پاکستان میں جمع کروا دیا۔ یہ بھی پڑھیں الیکشن کمیشن نے اوورسیز پاکستانیوں کو ای ووٹنگ کی مجوزہ اوپن سہولت کو غیرمحفوظ قراردیدیا جواب میں کہا گیا ہے کہ درخواستوں میں الیکشن ایکٹ میں ترمیم چیلنج کی گئی ہے، الیکشن کمشین آئی ووٹنگ کا پائلٹ پراجیکٹ اکتوبر 2018 کے ضمنی انتخاب میں کرچکا۔ جواب کے مطابق پائلٹ پراجیکٹ کی رپورٹ منظوری کے لیے پارلیمنٹ کو پیش کی جا چکی ہے، سپریم کورٹ کے حکم پر پائلٹ پراجیکٹ کا تھرڈ پارٹی آڈٹ بھی کروایا گیا۔ الیکشن کمیشن نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ تھرڈ پارٹی آڈٹ...
فوٹو: فائل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ریفرل سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں سرکاری اسپتالوں میں ریفرل سسٹم کے نفاذ کے لیے جامع پلان طلب کرلیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں میڈیکل سٹی اتھارٹی کے قیام کی اصولی منظوری دے دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے میڈیکل سٹی لاہور کےلیے مناسب مقام پر اراضی مختص کرنے کی ہدایت کردی۔ یہ بھی پڑھیے وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک لاکھ ہنرمند نوجوانوں کی ٹریننگ کا ہدف دیدیا مریم نواز کی زیرِ صدارت اجلاس، 77 اقدامات، 70 منصوبوں، 7 پروگرامز پر پیشرفت کا جائزہ اجلاس میں ہر ڈویژن ہیڈکوارٹر میں میڈیکل سٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے...
مردان: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہم نے گزشتہ 13 ماہ میں ایک پیسہ بھی قرض نہیں لیا بلکہ 50 ارب روپے کا قرض اتارا ہے، ہمارے اقدامات کی بدولت خیبرپختونخوا ملک کا امیر ترین صوبہ بن گیا ہے۔ دورہ مردان میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ عوام کو سہولیات گھر کی دہلیز پر فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، ہم اسپتال میں علاج، اسکول میں تعلیم اور دفتر میں سہولیات کی دستیابی کے وژن کے تحت کام کر رہے ہیں، اسپتال وہ ہوتا ہے جس میں علاج و معالجے کی سہولیات دستیاب ہوں، صرف عمارت اسپتال نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے ٹیکس کا پیسہ عوام پر ہی خرچ...
آئی ایم ایف پروگرام میں ہوتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں کمی آسان کام نہیں تھا، نواز شریف WhatsAppFacebookTwitter 0 9 April, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام میں ہوتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں کمی آسان کام نہیں تھا، ہماری جماعت نے عوام کے ریلیف اور ملک کی خدمت کو ہمیشہ مقدم رکھا ہے، یہی ہماری روایت ہے یہی ہماری سیاست ہے۔نواز شریف نے وفاقی وزیر توانائی سردار اویس خان لغاری سے ملاقات کی اور بجلی کی قیمتوں میں کمی پر مبارک دی۔نواز شریف نے اویس لغاری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی آسانی میرے دل کا سکون ہے،...
---فائل فوٹوز اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما عمرایوب کے حلقے میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے الیکشن کمیشن کی کارروائی کے خلاف فیصلہ محفوظ کر لیا۔قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔دورانِ سماعت عمر ایوب کے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے درخواست پر 60 دنوں میں فیصلہ کرنا ہوتا ہے، 60 دن گزرنے کے بعد الیکشن کمیشن میں کارروائی غیرقانونی ہے، عمر ایوب کی جیت کو مخالف امیدوار نے بھی مانا اور ٹوئٹ بھی کیا تھا۔ عمر ایوب کی ضمانت قبل از گرفتاری منظورعدالت نے تحریکِ انصاف کے رہنما عمر ایوب کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستِ منظور کر لی۔ الیکشن کمیشن کے وکیل نے...
کاشتکار بھائیوں کے لئے حکومت پنجاب نے اہم اعلان کر دیا، صوبے سے گندم کی نقل و حمل کی باقاعدہ اجازت دے دی گئی۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے گندم کیلئے ڈی ریگولیشن اور فری مارکیٹ پالیسی جاری کرنے کی منظوری دیدی۔منظوری کے بعد اب بین الصوبائی سرحدوں پر گندم کی آمدورفت پر روک ٹوک نہیں ہوگی، پنجاب سے گندم کی نقل و حمل کی اجازت سے کاشتکار کو فصل کا پورا فائدہ مل سکے گا۔اس بار پنجاب میں پہلی مرتبہ نجی سیکٹر کے ذریعے گندم خریداری کی جائے گی۔
ویب ڈیسک : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی وزیر توانائی سردار اویس خان لغاری سے ملاقات کی اور بجلی کی قیمتوں میں کمی پر مبارک دی۔ نواز شریف نے اس موقع پر کہا کہ عوام کی آسانی میرے دل کا سکون ہے، وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام میں ہوتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں کمی آسان کام نہیں تھا، اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ عوام سے کئے وعدے پورے ہو رہے ہیں۔ پنجاب حکومت نے ہوز پائپ کے استعمال پر پابندی عائد کر دی نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے عوام کے...
سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام میں ہوتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں کمی آسان کام نہیں تھا۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ عوام سے کئے گئے وعدے پورے ہو رہے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف سے وفاقی وزیر توانائی سردار اویس خان لغاری نے ملاقات کی۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں کمی پر وفاقی وزیر توانائی کو مبارک دی۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان کو جدید علوم کے تقاضوں کے مطابق بدلتی ٹیکنالوجیز کو اپنانا ہوگا، نواز شریف اویس لغاری سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ عوام کی آسانی...
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہماری جماعت نے عوام کے ریلیف اور ملک کی خدمت کو ہمیشہ مقدم رکھا ہے، یہی ہماری روایت ہے یہی ہماری سیاست ہے۔ نواز شریف نے وفاقی وزیر توانائی سردار اویس خان لغاری سے ملاقات کی اور بجلی کی قیمتوں میں کمی پر مبارک دی۔ نواز شریف نے اویس لغاری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی آسانی میرے دل کا سکون ہے، وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام میں ہوتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں کمی آسان کام نہیں تھا، اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ عوام سے کئے وعدے پورے ہو رہے...
رضوان تاج نے دعویٰ کیا کہ ڈاکٹرز کی متاثر کن کارکردگی نے ملک میں طبی تعلیم اور اس کے مضبوط نصاب اور تربیتی پروگراموں کی نگرانی میں پی ایم ڈی سی کے مقرر کردہ معیارات کے حوالے سے مثال قائم کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے صدر پروفیسر رضوان تاج نے انکشاف کیا ہے کہ ایک سال میں تقریباً ایک ہزار 61 پاکستانی ڈاکٹروں نے امریکا میں مستقل سکونت حاصل کی ہے۔ یہ ایک سال میں رہائشی پوزیشنز حاصل کرنے والے ڈاکٹروں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کے قابل ذکر اداروں یعنی کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی، علامہ اقبال میڈیکل کالج، ڈاؤ میڈیکل کالج، شفا کالج آف میڈیسن، جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی (جے...
یونائیٹڈ اسٹیٹس ایجوکیشنل فاؤنڈیشن ان پاکستان (یو ایس ای ایف پی) نے اعلان کیا ہے کہ 15 سال تک جاری رہنے والا گلوبل انڈر گریجویٹ ایکسچینج پروگرام برائے پاکستان (گلوبل یوگراڈ) بند کر دیا گیا ہے۔ یہ پروگرام پاکستانی طلبا کو امریکا کی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں بغیر ڈگری ایک سمسٹر تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتا تھا۔ یو ایس ای ایف پی کے مطابق، امریکی محکمہ خارجہ نے مطلع کیا ہے کہ اب یہ پروگرام جاری نہیں رہے گا۔ اس اچانک فیصلے پر ادارے نے گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان ہزاروں طلبا پر فخر محسوس کرتا ہے جنہوں نے تعلیم، ثقافتی تبادلے اور قائدانہ صلاحیتوں کے فروغ کے لیے اس پروگرام سے فائدہ اٹھایا۔...
ممبر گلگت بلتستان کونسل نے ایک بیان میں کہا کہ گلگت بلتستان کے ایک ایک انچ کی حفاظت ہمارا شرعی فریضہ ہے۔ رجیم چینج کے ذریعے ملک کے کرپٹ لوگوں کو ہمارے اوپر مسلط کر کے ہمارے وسائل پر قبضے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔ ایسے عوام دشمن پالیسیوں کو گلگت بلتستان کے غیور عوام ہرگز کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ممبر جی بی کونسل و پولیٹیکل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شیخ احمد علی نوری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے پہاڑوں میں موجود معدنیات یہاں کے باسیوں کی ملکیت ہیں، لینڈ ریفارمز، گرین ٹورزم کے نام پر غداروں کو گلگت بلتستان کا سودا کرنے نہیں دیں گے، ہر فورم پر عوام دشمن...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے حلقے این اے 18 ہری پور میں دھاندلی کی تحقیقات کے لیے الیکشن کمیشن کی کارروائی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے درخواست پر سماعت کی، الیکشن کمیشن کے وکیل سجیل سواتی اور عمر ایوب کے وکیل نے دلائل دیئے۔ وکیل عمر ایوب نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے درخواست پر 60 دنوں میں فیصلہ کرنا ہوتا ہے اور 60 دن گزرنے کے بعد الیکشن کمیشن میں کارروائی غیر قانونی ہے، عمر ایوب بھاری مارجن سے الیکشن جیتے تھے، عمر ایوب کی جیت کو مخالف امیدوار...
سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اور نیشنل پارٹی پاکستان کے رہنما ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی وفد کے ہمراہ لاہور آمد۔ وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ خان اور معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب راشد نصراللہ نے وفد کا استقبال کیا۔ وفد مسلم لیگ ن کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کے لیے جاتی امرا روانہ ہوگیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نواز شریف
لاہور (نیوزڈیسک)لاہورہائیکورٹ نے ارشد خان چائے والے کا کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے کیخلاف درخواست پر نادرا اور امیگریشن ڈپارٹمنٹ سے رپورٹ طلب کر لی۔ جسٹس جواد حسن کی سربراہی میں بینچ نے متعلقہ اداروں کے سینئر افسروں کو آئندہ سماعت پر ریکارڈ ساتھ لیکر پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے فریقین کو17اپریل کیلیے نوٹس جاری کر دیئے۔ حکومتی وکیل نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار پاکستانی شہریت کے متعلق ثبوت پیش نہیں کر سکا جس کے باعث اس کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کیے گئے۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ اسکا مؤکل پاکستانی شہری ہے کیونکہ اس کی فیملی کے پاس پاکستانی شہریت...
اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے حلقے این اے 18 ہری پور میں دھاندلی کی تحقیقات کے لیے الیکشن کمیشن کی کارروائی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ الیکشن کمیشن کے وکیل سجیل سواتی اور عمر ایوب کے وکیل نے دلائل دیے۔ وکیل عمر ایوب نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے درخواست پر 60 دنوں میں فیصلہ کرنا ہوتا ہے اور 60 دن گزرنے کے بعد الیکشن کمیشن میں کارروائی غیر قانونی ہے۔ عمر ایوب بھاری مارجن سے الیکشن جیتے تھے، عمر ایوب کی جیت کو مخالف امیدوار نے بھی مانا اور خود ٹویٹ بھی کیا۔ وکیل...
لاہور: پنجاب اسمبلی میں مبینہ جعلی بھرتیوں کے معاملے پر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے حاضری معافی کی درخواست دائر کردی۔ اینٹی کرپشن عدالت میں ڈیوٹی جج نے پنجاب اسمبلی میں مبینہ جعلی بھرتیوں کے کیس پر سماعت کی۔ پرویز الٰہی اور شریک ملزمان پر آج بھی فردِ جرم عائد نہ ہو سکی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 30 اپریل تک ملتوی کر دی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پرویز الٰہی کی کمر میں تکلیف ہے جس کے باعث وہ عدالت پیش نہیں ہو سکتے۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ پرویز الٰہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کی جائے۔ عدالت نے پرویز الٰہی کی بریت کی درخواست پر دلائل...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کراچی کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کے لیے کے الیکٹرک نے نیپرا میں درخواست جمع کروا دی۔ کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی قیمت میں 6 روپے 62 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔ نیپرا میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کی درخواست ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ماہ فروری کے لیے جمع کروائی گئی ہے۔ درخواست کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی سے کراچی کے صارفین کو 6 ارب 66 کروڑ روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا۔ نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر 16 اپریل کو سماعت کرے گا۔ پی آئی اے 21 سال کے بعد نفع بخش ادارہ بن گئی، وزیر دفاع
پنجاب اسمبلی جعلی بھرتی کیس میں پرویز الٰہی کی حاضری معافی کی درخواست دائر WhatsAppFacebookTwitter 0 9 April, 2025 سب نیوز لاہور:پنجاب اسمبلی میں مبینہ جعلی بھرتیوں کے معاملے پر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے حاضری معافی کی درخواست دائر کردی۔ تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن عدالت میں ڈیوٹی جج نے پنجاب اسمبلی میں مبینہ جعلی بھرتیوں کے کیس پر سماعت کی۔ پرویز الٰہی اور شریک ملزمان پر آج بھی فردِ جرم عائد نہ ہو سکی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 30 اپریل تک ملتوی کر دی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پرویز الٰہی کی کمر میں تکلیف ہے جس کے باعث وہ عدالت پیش نہیں ہو سکتے۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ پرویز...
کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک (KE) کے واجب الادا واجبات اب حیران کن حد تک 76 ارب روپے تک جا پہنچے ہیں۔ کمپنی نے ایک بار پھر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سے اضافی 8.131 ارب روپے کے نقصانات کی منظوری کی درخواست کی ہے، جو یا تو وفاقی حکومت پر یا پہلے سے مشکلات کا شکار بجلی صارفین پر بوجھ ڈالاجائےگا۔نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق کے الیکٹرک نے یہ تازہ مطالبہ اپنی پچھلی 67.902 ارب روپے کی ناقابلِ وصول بلنگ کی مد میں کیا ہے جو کہ ملٹی ایئر ٹیرف (MYT) مدت 2017 سے 2023 کے لیے تھے۔نیپرا نے اس سے قبل دسمبر 2024 میں کے الیکٹرک کی 67.9 ارب...
ویب ڈیسک: کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 6 روپے 62 پیسے سستی ہونے کا امکان ہے۔ کے الیکٹرک نے فروری کے فیول چارجز کی مد میں درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں دائر کر دی، نیپرا اتھارٹی 16 اپریل کو کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت کرے گی۔ جولائی 2023 تا فروری 2025 کی فیول لاگت ایڈجسٹمنٹ کی منظوری کے لیے بھی درخواست نیپرا کو دی گئی ہے۔ سریے اور سیمنٹ کی تازہ ترین قیمتیں سامنے آگئیں کے الیکٹرک کی جانب سے دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کے ای کی 13.9 ارب روپے کی فیول لاگت ایڈجسٹمنٹ زیر التوا ہے۔ نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست پر کہا ہے کہ...
ملک کی معاشی ترقی میں توانائی کے شعبے کو بنیادی عامل کی حیثیت حاصل ہے۔ بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی یا اضافے سے پیداواری اخراجات میں جو رد و بدل ہوتا ہے، اس سے اشیاء کی قیمتیں گھٹتی بڑھتی رہتی ہیں۔ پاکستان میں توانائی کا شعبہ ایک طویل عرصے سے بحران کا شکار چلا آ رہا ہے، بالخصوص بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بتدریج اضافے کے باعث نہ صرف مہنگائی میں برق رفتار اضافہ ہو رہا ہے بلکہ بجلی کے بھاری بلز عوام کی قوت ادائیگی سے باہر ہوتے جا رہے ہیں، ایک عام آدمی اور دہاڑی دار مزدور جو کرایہ کے مکان میں رہتا ہے اس کے لیے اپنے بچوں کے نان شبینہ...