کاشتکار بھائیوں کے لئےوزیراعلی مریم نواز کی جانب سےگندم کی نقل و حمل کی اجازت
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
کاشتکار بھائیوں کے لئے حکومت پنجاب نے اہم اعلان کر دیا، صوبے سے گندم کی نقل و حمل کی باقاعدہ اجازت دے دی گئی۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے گندم کیلئے ڈی ریگولیشن اور فری مارکیٹ پالیسی جاری کرنے کی منظوری دیدی۔منظوری کے بعد اب بین الصوبائی سرحدوں پر گندم کی آمدورفت پر روک ٹوک نہیں ہوگی، پنجاب سے گندم کی نقل و حمل کی اجازت سے کاشتکار کو فصل کا پورا فائدہ مل سکے گا۔اس بار پنجاب میں پہلی مرتبہ نجی سیکٹر کے ذریعے گندم خریداری کی جائے گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: گندم کی
پڑھیں:
وزیر اعلی مریم نواز کا ایک اور بڑا کارنامہ:لاہور ’ای سی او‘ کا سیاحتی دارلحکومت نامزد
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی کاوشوں اور خدمات کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ۔باغوں کے شہر لاہور کو دنیا بھر میں ایک اور بڑا اعزاز دیلانے کے لئے کوشاں ہیں۔ پاکستان اور صوبہ پنجاب کے لئے بڑاعالمی اعزاز، سال 2027 کے لئے لاہور ’ای سی او‘ کا سیاحتی دارلحکومت نامزد کردیا گیا۔ اسی سلسلے کے لئے دس ممالک کی معاشی تعاون تنظیم (ای سی او) کا 25 رکنی وفد 13 اپریل سے لاہور کا دورہ شروع کرے گا، لاہور کو باضابطہ طورپر ’ای سی او کیپٹل ٹورازم‘نامز د کرنے کا اعلان ہوگا. ازبکستان کے شہرِسبز کو یہ اعزاز پہلے مل چکا ہے، ترکیہ کے مشرقی اناطولیہ کے شہر اَذرُوم کو 2025 کے لئے ’ای سی او کیپٹل ٹورازم‘نامزد کیاگیا ہے. وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی دعوت پر’ اکنامک کوآرڈینیشن آرگنائزیشن‘ کے سفیر لاہور آرہے ہیں . ای سی او میں ترکیہ، ایران، افغانستان، پاکستان کے علاوہ آذربائیجان ، قزاغستان ،کرغستان،تاجکستان،ترکمانستان اورازبکستان کے ممالک شامل ہیں. ای سی او ہر سال دس میں سے ایک رُکن ملک کے شہر کو اس منفرد اعزاز کے لئے منتخب کرتا ہے . لاہور کو اس کے بھرپور تاریخی، ثقافتی اور سیاحتی ورثے کے پس منظر میں یہ اعزاز دیاجارہا ہے . 2019 میں شروع ہونے والے اس سلسلے کا مقصد ای سی او خطے کے تاریخی، ثقافتی و سیاحتی ورثے اور خوبصورتی کو دنیا بھر میں اجاگر کرنا ہے . وزیراعلی پنجاب کی میزبانی میں ’ای سی او‘کی مستقل مندوبین کونسل کا اجلاس سول سیکریٹریٹ میں منعقد ہوگا. ’ای سی او‘ ممالک کا وفد میلہ چراغاں دیکھنے کے علاوہ ، والڈ سٹی سمیت دیگر تاریخی مقامات اور سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کرے گا . وفد کے اعزاز میںگورنر ہاﺅس میں ظہرانہ بھی ہو گا.