وزیراعلیٰ کا کام ٹانگ پر ٹانگ رکھ پر بیٹھے رہنا نہیں، مریم نواز کا سروسز اسپتال کا سرپرائز دورہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سروسز اسپتال کا اچانک دورہ کرتے ہوئے مریضوں کو دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کا کام دفتر میں ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھے رہنا نہیں۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف دورے کے دوران ایمرجنسی وارڈ میں بھی گئیں، اور علاج کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے ایمرجنسی وارڈ میں مریضوں اور تیمارداروں سے ادویات کی دستیابی کے بارے میں دریافت کیا۔
یہ بھی پڑھیں مریم نواز کا جناح اسپتال کا دورہ، عوامی شکایات پر ایم ایس کو معطل کرنے کا حکم
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سروسز اسپتال کے انتظامات پر اظہار اطمینان کیا، انہوں نے ایمرجنسی میں زیرعلاج مریضوں سے بات چیت کی، جبکہ ایک ننھے مریض سے بھی ہلکی پھلکی گفتگو کی۔ مریم نواز نے خواتین سے مصافحہ کیا اور حال چال دریافت کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ جناح اور میو اسپتال میں ایکشن لینے سے اسپتالوں کے حالات میں بہت بہتری آئی، جناح اسپتال میں ادویات ڈبوں میں بند پڑی تھی لیکن مریضوں کو نہیں مل رہی تھیں، فوری ایکشن کی وجہ سے مریضوں کو ریلیف ملا۔
انہوں نے کہاکہ سروسز اسپتال سے خوش ہوکر جارہی ہوں، کسی نے نہیں کہاکہ ادویات باہر سے لانی پڑیں، اب مریضوں کو انتظار بھی نہیں کرنا پڑتا۔
انہوں نے کہاکہ اسپتالوں میں اناؤنسمنٹ ہورہی ہیں حکومت مفت ادویات دے رہی ہے، اگر آپ سے کوئی آپ سے پیسے لے تو آپ نے نہیں دینے۔
مریم نواز نے کہاکہ عوام کے لیے اسپتالوں کو چیک کرنا وزیراعلیٰ کی ذمہ داری ہے، وزیراعلیٰ کام نہیں کرے گا تو نیچے والے لوگ کیسے کام کریں گے۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ فیلڈ میں جاکر حالات کا جائزہ لینا وزیراعلیٰ کا کام ہے، آفس میں کرسی پر نہیں بیٹھ سکتی، وزیراعلی کا کام ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھے رہنا نہیں۔
انہوں نے کہاکہ ادویات فراہم کرنا حکومت کا کام ہے، مریضوں نے ادویات بازار سے نہیں لینی، اسپتالوں میں کیبنٹ رکھوا دیے ہیں، مریضوں کو نظر آتا ہے کہ جو ادویات چاہیے وہ یہاں دستیاب ہیں۔
یہ بھی پڑھیں ’شکر کریں گرفتار نہیں کررہی‘، مریم نواز میو اسپتال کے ایم ایس پر برہم، عہدے سے ہٹادیا
انہوں نے کہاکہ میرے کام پنجاب کے عوام کے مفاد میں بہترین فیصلے کرنا ہے، اس سے مجھے کوئی نہیں روک سکتا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ادویات ایمرجنسی وارڈ دورہ سرپرائز دورہ سروسز اسپتال مریض مریم نواز وزیراعلٰی پنجاب وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ادویات ایمرجنسی وارڈ دورہ سروسز اسپتال مریم نواز وی نیوز انہوں نے کہاکہ سروسز اسپتال مریم نواز نے مریضوں کو کا کام
پڑھیں:
وزیراعلی مریم نواز شریف کی ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن سے ملاقات
وزیراعلی مریم نواز شریف کی ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن سے ملاقات خاتون اول محترمہ امینے ایردوآن بھی اس موقع پر موجود تھیں صدر ایردوآن نے وزیر اعلی مریم نواز کا خیر مقدم کرتے ہوئے ڈپلومیسی فورم کانفرنس میں شرکت پر شکریہ ادا کیا صدر ایردوآن نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صحت کے بارے میں دریافت کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جلد نوازشریف سے ملاقات ہوگی، انشاء اللہ، صدر ایردوآن کی وزیراعلی مریم نواز سے گفتگو وزیر اعلی مریم نواز نے بھی محمد نواز شریف کی جانب سے ترکیہ کے صدر کے لیے خیر سگالی کا پیغام پہنچایا وزیر اعلی مریم نواز نے ترکیہ کے دورے کی دعوت دینے پر شکریہ بھی ادا کیا وزیراعلی مریم نواز آج ڈپلومیسی فورم 2025 سے خطاب کریں گی ڈپلومیسی کانفرنس کا عنوان 'تقسیم دنیا میں مستقبل کی تعمیر، تعلیم! تبدیلی لانے کی ایک طاقت' رکھا گیا ہے وزیر اعلی مریم نواز صوبہ پنجاب میں تعلیم کے فروغ کے لیے اپنی حکومت کے اقدامات اور اپنی جماعت کے منشور پر روشنی ڈالیں گی