پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہماری جماعت نے عوام کے ریلیف اور ملک کی خدمت کو ہمیشہ مقدم رکھا ہے، یہی ہماری روایت ہے یہی ہماری سیاست ہے۔

نواز شریف نے وفاقی وزیر توانائی سردار اویس خان لغاری سے ملاقات  کی اور بجلی کی قیمتوں میں کمی پر مبارک دی۔

نواز شریف نے اویس لغاری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی آسانی میرے دل کا سکون ہے، وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام میں ہوتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں کمی آسان کام نہیں تھا، اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ عوام سے کئے وعدے پورے ہو رہے ہیں۔

نواز شریف  نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے عوام کے ریلیف اور ملک کی خدمت کو ہمیشہ مقدم رکھا ہے، یہی ہماری روایت ہے یہی ہماری سیاست ہے۔

اس موقع پر سردار اویس لغاری  نے کہا کہ آپ کی راہنمائی نے وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی ٹیم کو کامیاب کیا۔

وفاقی وزیر نے پارٹی قائد کو توانائی کے شعبے میں اصلاحات، اوپن مارکیٹ کے قیام سے بجلی مزید سستی کرنے، بجلی چوری اور گردشی قرض سے مستقل نجات پر اقدامات سے آگاہ کیا۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: یہی ہماری نواز شریف

پڑھیں:

تعلیم کے ساتھ خدمت ! ایف جی اسکول راولپنڈی میں فلٹریشن پلانٹ کا قیام

تعلیم کے ساتھ خدمت ! ایف جی اسکول راولپنڈی میں فلٹریشن پلانٹ کا قیام WhatsAppFacebookTwitter 0 11 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز) ایف جی پبلک اسکول نمبر1،طارق آباد راولپنڈی میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کے قیام کے سلسلے میں ایک پروقار ارتھ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں اسکول کے پرنسپل محمد عرفان راجہ نے خصوصی شرکت کی۔

ان کی تعلیمی خدمات، مثالی قیادت اور اسکول کے بہتر مستقبل کے لئے مسلسل کوششیں قابل ستائش ہیں ، اس موقع پر اسکول کے وائس پرنسپل محمداشفاق بھی موجود تھے۔ خاص بات یہ ہے کہ اسی قیادت کی بدولت اسکول نے اہم فلاحی منصوبے کی جانب قدم بڑھایا، واٹر فلٹریشن پلانٹ کے لئے مالی معاونت فراہم کرنے والے خرم صادق(کونسل سی سی بی ) نے اس منصوبے کے لئے دس لاکھ روپے کا عطیہ دیا جوکہ ان کے جذبہ خدمت اور تعلیم سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے ، ان کے اس عمل کو بھرپور سراہا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف پلان، جولائی سے پہلے بجلی مزید سستی کرنے پر کام جاری: وزیر خزانہ
  • نواز شریف کی سیاست میں دوبارہ انٹری، اندر کی خبریں کیا ہیں؟۔ بلوچستان کی صورتحال
  • نواز شریف کی سیاست میں دوبارہ انٹری، پی ٹی آئی اور جعلی خبریں۔سردار اختر مینگل کا احتجاج
  • نواز شریف پھر سیاست میں سرگرم،جلسوں کا اعلان کر دیا
  • وفاقی وزیر خزانہ نے آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف اور بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کی نوید سنا دی
  • تعلیم کے ساتھ خدمت ! ایف جی اسکول راولپنڈی میں فلٹریشن پلانٹ کا قیام
  • بجلی صارفین کو ایک اور بڑا ریلیف مل گیا
  • کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے ایک اور ریلیف
  • 10 اپریل عوام، آئین اور پارلیمنٹ کی فتح کا دن ہے: انجینئر امیر مقام
  • نوازشریف سے ملاقات: صدر مسلم لیگ ن بلوچستان پر کردار ادا کرنے کیلئے آمادہ، عبدالمالک