2025-04-02@06:03:32 GMT
تلاش کی گنتی: 173
«اس کے بعد آنے والا»:
(نئی خبر)
میرپور ماتھیلو: پولیس اوررینجرزکے مشترکہ آپریشن کے بعد ڈاکوئوں کے قبضے سے برآمد ہونے والا اسلحہ میڈیا کو دکھایاجارہاہے
میرپور ماتھیلو: پولیس اوررینجرزکے مشترکہ آپریشن کے بعد ڈاکوئوں کے قبضے سے برآمد ہونے والا اسلحہ میڈیا کو دکھایاجارہاہے
لاہور: شہر میں وارداتوں کی ففٹی کرنے والا گینگ بالآخر پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔ ڈولفن اسکواڈ نے اسٹریٹ کریمنلز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے لاہور شہر میں وارداتوں کی ففٹی کرنے والا گینگ گرفتار کرلیا۔ 2رکنی گروہ نے صرف ماڈل ٹاؤن و اقبال ٹاؤن ڈویژن میں مجموعی طور پر 85 وارداتیں کی۔ ترجمان کے مطابق ڈولفن اسکواڈ نے ملزمان کو ریکی و انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔ اس دوران ملزمان کے زیر استعمال موٹر سائیکل بھی چوری کی نکلی، جس کا مقدمہ 334/25 تھانہ جوہر ٹاؤن میں درج ہے۔ ڈولفن ٹیم کو گرفتاری کے وقت ملزمان کی طرف سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ دونوں ملزمان پر منشیات، ڈکیتی، چوری، جھپٹا و دیگر سنگین...
روزگاہ کی تلاش میں کراچی آنے والے نوجوان کوتشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا۔ 5 فروری کی صبح 9 بجے کے قریب بوٹ بیسن تھانے کے علاقے کلفٹن بلاک 4 باغ ابن قاسم بارہ دری پارک کے قریب سے ایک نوجوان تشدد زدہ اور بیہوشی کی حالت میں ملا تھا۔ اطلاع ملنے پرپولیس موقع پرپہنچی اورزخمی نوجوان کو فوری جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمی نوجوان کے پاس سے ایسی کوئی چیز برآمد نہیں ہوسکی تھی کہ اس کی شناخت ممکن ہوسکے۔ پولیس نے فوری طور پر نوجوان کے ورثا کی تلاش شروع کی۔ زخمی نوجوان جناح اسپتال میں دوران علاج دم توڑگیا جس کے بعد پولیس کی جانب سے مقتول نوجوان کا پوسٹ مارٹم کرایا...
کینیڈا کے ایک نئے مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ جن لوگوں کو چرس کے زیادہ کے استعمال کی وجہ سے ایمرجنسی میں یا اسپتال میں داخل کرانا پڑتا ہے، ان میں پانچ سال کے اندر اندر موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ یہ مطالعہ جاما نیٹ ورک اوپن میں شائع ہوا جس میں محققین نے کہا کہ چرس کے زیادہ استعمال اور ایسی مصنوعات کی طاقت میں نمایاں اضافہ صحت عامہ کی تشویش کے طور پر اس مسئلے کی سنگینی کو واضح کرتا ہے۔ یہ مسئلہ نوجوان آبادی میں خاص طور پر تشویشناک ہے کیونکہ چرس کو قانونی حیثیت دینے کے بعد اس کی کمرشل مارکیٹنگ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ مطالعہ کے سرکردہ مصنف، ڈاکٹر ڈینیئل میران نے...
مذہب کے خاطر کئی اداکاراؤں کو شوبز کی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرتے تو ہم نے دیکھا ہے مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ بالی ووڈ کے ایک ایسے اداکار بھی ہیں جنہوں نے مذہب کے خاطر شوبز کو خیرباد کہہ دیا تھا اور اب وہ مولانا ہیں۔ یہاں بات ہورہی ہے مشہور بالی ووڈ فلم ’پھول اور کانٹے‘ سے 1991 میں اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والے عارف خان نے شوبز کی دنیا کو خیرباد کہہ کر مذہبی راہ اختیار کر لی تھی۔ اس فلم میں نہ صرف اجے دیوگن نے اپنا ڈیبیو کیا تھا بلکہ وِلن کا کردار ادا کرنے والے عارف خان نے بھی پہلی بار فلمی دنیا میں قدم رکھا تھا۔ حال ہی...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ جیل کی دیواروں نے بانی پی ٹی آئی کے سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیت کو ختم کر دیا۔جمعرات کے روزبرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ نے خط لکھ کر تحریری کھلا این آر او مانگا ہے،ایک ٹولہ محمد نواز شریف اور وزیر اعلی مریم نواز کے بغض میں جل کر راکھ ہوتا رہے گا۔(جاری ہے) عظمی بخاری نے کہا کہ جو ڈٹ گیا تھا ہار نہیں مان رہا تھا اب وہ منتیں ترلے کر رہا ہے ، لوگوں کو حقیقی آزادی کے مارکے سنانے والا ذہنی دبا ئو کا شکار ہو چکا...
کرکٹر اورپنجاب کے سابق وزیر کی بہن کے گھر ڈکیتی کرنے والے گینگ کو گرفتار کرلیا گیا۔ لاہور میں ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ ( او سی یو) عمران کشور نے ایس پی عمران کرامت بخاری ،ایس پی آفتاب احمد پھلروان اور ڈی ایس پی چوہدری فیصل شریف کےہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ آرگنائزڈکرائم یونٹ ماڈل ٹاؤن نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے کرکٹراور سابق صوبائی وزیر وہاب ریاض کے بہنوئی اور معروف بزنس مین خواجہ شاہ زیب کے گھر ڈکیتی کرنے والے 5 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔ ملزمان سے نقد رقم، 2 کروڑ 20 لاکھ 48 ہزار روپے سے زائد مالیت کے طلائی زیورات، ڈائمنڈ جیولری...
وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ لوگوں کو حقیقی آزادی کے معرکے سنانے والا ذہنی دباؤ کا شکار ہو چکا ہے، آج موصوف کے بلڈ پریشر بڑھنے اور سنسناہٹ کے مرض میں مبتلا ہونے کی بھی رپورٹ آئی ہے، جیل کی دیواروں نے بانی پی ٹی آئی کے سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیت کو ختم کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل سے نکلنے کیلئے اپنے تمام کارڈ کھیل چکے ہیں، اب ان کے پاس صرف شرم سے معافی مانگنے والا کارڈ ہی باقی رہ گیا ہے۔ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ...
لاہور کے علاقے چوہنگ میں 8 سالہ بچے کے ساتھ بد فعلی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزم احمد معصوم 8 سالہ بچے کو ورغلا کر اپنے ساتھ گھر لے گیا اور وہاں جاکر اس نے زیادتی کر دی جس کا مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ تھانہ چوہنگ میں درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق 8 سالہ حسنین گھر سے دوکان پر چیز لینے گیا تو احمد نامی لڑکے کے ہتھے چڑھ گیا جو اسے زبردستی اپنے گھر لے گیا جہاں اس کے ساتھ زیادتی کرتا رہا۔ معصوم 8 سالہ حسنین کے چاچا نے تھانہ چوہنگ میں درخواست دی جس پر ایس ایچ او چوہنگ ناصر حمید نے فوری...
ویب ڈیسک: معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی نے رجب بٹ اور ندیم نانی والا کے ساتھ تعلقات ختم کرنے کی اصل وجوہات بیان کردیں۔ سعد الرحمان جو ڈکی بھائی کے نام سے مشہور ہیں 8 ملین سبسکرائبرز کے مالک ہیں،وہ ان دنوں طلحہٰ ریویوز اور شام ادریس کے ساتھ تنازعات میں الجھے رہے ہیں، شام ادریس نے ایک ویڈیو میں دعویٰ کیا تھاکہ ڈکی بھائی چھوٹے یوٹیوبرز کو دھمکاتے ہیں اور ان پر زبانی و جسمانی حملے کرتے ہیں۔ سوئیڈن ؛ سکول میں فائرنگ،10 افراد ہلاک ادریس نے یہ بھی تسلیم کیاہے کہ انہوں نے ڈکی بھائی کا فیس بک پیج بند کروانے میں کردار ادا کیا،ان الزامات کے بعد ڈکی بھائی کے سبسکرائبرز تیزی سے کم ہونا شروع...
امریکا میں ایک شخص کو اپنے دوست کو قتل کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے جس نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ گولیوں سے بچ سکتا ہے۔ امریکی ریاست یوٹاہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو حال ہی میں گرفتار کیا گیا ہے جس پر مبینہ طور پر اپنے دوست کو قتل کرنے کا الزام ہے کیونکہ دوست نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ گولیوں سے بچ سکتا ہے۔ 23 سالہ ایشٹن جوناتھن مین کو بندوق اور چرس کے استعمال کیوجہ سے قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ دن کے آغاز پر ہی ہیلپ لائن پر کال موصول ہوئی جس میں سیکورٹی اہلکاروں کو گولی چلنے کی اطلاع دی گئی۔ جائے وقوعہ پر پہنچ کر...
ایک بیان میں صدر آل کراچی تاجر الائنس نے کہا کہ سندھ حکومت نے ابھی تک کاشتکاروں کو گنے کا نرخ مقرر نہیں کیا، جس کی وجہ سے چینی پہلے ہی مہنگی ہو چکی ہے، زرعی ٹیکس کے نفاذ سے چینی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا، جو عوام کے لیے ایک بڑا مسئلہ بن جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ آل کراچی تاجر الائنس کے صدر اور عام آدمی پارٹی کے بانی ایاز میمن موتی والا نے سندھ حکومت کی جانب سے زرعی ٹیکس لاگو کرنے کے فیصلے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی ٹیکس کے نفاذ سے نہ صرف سندھ کی زراعت متاثر ہوگی بلکہ مہنگائی کا ایک طوفان بھی آئے گا، جس سے...
برطانیہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے بچوں کے بڑھتے جنسی استحصال کے خلاف قانون سازی کرنے اور اسے جرم قرار دینے والا دنیا کا پہلا ملک بننے جارہا ہے۔ برطانوی حکومت نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ ملک میں جلد ہی ایسی قانون سازی کی جائے گی جس سے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایسے آن لائن ٹولز رکھنے اور استعمال کرنے پر پابندی ہوگی جن سے بچوں کی نامناسب تصویریں بنائی جاتی ہیں۔ برطانیہ کے مطابق ایسا کرنے والوں کو 5 سال قید تک کی سزا ہوسکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: فلپائن: بچوں کے آن لائن جنسی استحصال کے خلاف متحرک ’سائبر سپاہی‘ برطانیہ کے مطابق مصنوعی ذہانت سے بچوں کی اصلی تصویروں کو جنسی طور پر نامناسب طریقے سے...
ایشیا کے امیرترین بزنس مین اور دنیا کے 18 ویں امیر شخص مکیش امبانی کے گھر کے بجلی کا بل جان کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کی خوبصورت اور مہنگی ترین لوکیشن پر واقع مکیش امبانی کا 27 منزلہ گھر 4 ہزار 532 مربع میٹر پر محیط ہے۔ اس انتہائی پُرتعیش عمارت میں نیتا امبانی، اننت امبانی، آکاش امبانی، شلوکا امبانی، پرتھوی امبانی اور ویدا امبانی کے الگ الگ اپارٹمنٹس ہیں۔ سب سے پوش علاقے کمبالا ہل کے الٹاماؤنٹ روڈ پر واقع مکیش امبانی کے اس گھر کی مالیت 15 ہزار کروڑ بھارتی روپے ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مکیش امبانی کے 27 منزلہ عمارت میں ہر ماہ اوسطاً 6 لاکھ 37 ہزار 240...
مراکش کشتی حادثہ میں زندہ بچ جانے والا 3 بچوں کا باپ عمران اقبال اپنے گھر گاؤں گجو پہنچ گیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پنجاب کے اضلاع گجرات، منڈی بہاالدین اور حافظ آباد سے تعلق رکھنے والے مزید 8 زندہ بچ جانے پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ایف آئی اے کے ترجمان نے بتائی ہے جن کا کہنا ہے کہ ان پاکستانیوں کو مراکش بھجوانے والے انسانی اسمگلرز کی بھی شناخت ہو گئی ہے، جس کے بعد ایف آئی اے کی جانب سے ان انسانی اسمگلر ز کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔واپس آنے والوں انتہائی غربت کی زندگی گزارنے والا تین بچوں کا باپ عمران اقبال بھی شامل ہے، عمران اقبال کا کہنا ہے کہ زندگی کے...
جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 فروری2025ء) پولیس نے چھری کے وار سے نوجوان کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی جڑانوالہ پولیس نے چند روز قبل اسلام پورہ میں چھری کے وار کرکے بے دردی سے قتل کرنے والے ملزم نعیم کو گرفتار کرلیا۔(جاری ہے) ملزم نے ذاتی رنجش پر اپنے محلے دار شہزاد کو چند روز قبل قتل کیا تھا اور موقع سے فرار ہوگیا تھا۔مقدمہ کی تفتیشی ٹیم نے جدید تکنیکی وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم کیخلاف درج مقدمہ کے تحت قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔
لاہور: پولیس نے جعلی نکاح کے بعد دلہن کے روپ میں لوٹنے والے 4 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔ پنجاب میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران آرگنائزڈکرائم یونٹ ڈیفنس نے ایک کارروائی میں دلہن کے روپ میں شہریوں کو لوٹنےوالا4 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا۔ کارروائی کے دوران جعلی دلہن اور نکاح خواں کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان میں ساجد بشیر،محمد نعیم،مقدس بی بی اور اللہ رکھی شامل ہیں، جن میں سے ایک ان کا سرغنہ ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمان جعلی نکاح کرواتےاور گھر والوں کو یرغمال بنا کر واردات کر کے فرار ہو جاتے تھے۔ گرفتار ملزمان نے تحقیقات کے دوران متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، جن...
کرم: اسسٹنٹ کمشنر کے ساتھ زخمی ہونے والا ایک اہلکار دم توڑ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2025 سب نیوز کرم: ضلع کرم کے علاقے بوشہرہ میں اسسٹنٹ کمشنر پر ہونے والے حملے میں زخمی پولیس اہلکار سید عاشق حسین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا، ہسپتال ذرائع نے پولیس اہلکار کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔ پولیس کے مطابق، شہید اہلکار فائر بندی کے بعد بوشہرہ میں تعینات کیا گیا تھا اور شام کے وقت نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز بوشہرہ میں ہونے والے فائرنگ کے واقعے میں اسسٹنٹ کمشنر سعید منان سمیت نو افراد زخمی ہوئے تھے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں...
پشاور:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کردہ جعلی تصاویر سوشل میڈیا پر پھیلانے والے ملزم کو خیبر پختونخوا کے علاقے تخت بھائی سے گرفتار کر لیا گیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ایف آئی اے کے ترجمان کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سائبر کرائم سرکل پشاور نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عالم خان کو حراست میں لے لیا، جس پر الزام ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر سیاسی شخصیات کے خلاف تضحیک آمیز اے آئی سے تیار کردہ مواد شیئر کر رہا تھا۔ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ ملزم تخت بھائی کا رہائشی ہے اور اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو مزید جانچ کے لیے تحویل میں لے لیا...
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ایف بی آر کے تین افسران نے انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کا سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے 1010 گاڑیوں کی خریداری کا معاملہ زیر بحث آیا۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ ایف بی آر کے تین افسران نے مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں، اس معاملے پر تو کریمنل کارروائی بنتی ہے۔ چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ مجھے بھی کچھ پیغامات ملے ہیں۔ اجلاس میں فیصل واوڈا نے کہا کہ 10 جنوری کو آپ کا لیٹر موصول ہوا اور اسی دن لیٹر آف انٹینٹ جاری ہو...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹر فیصل واوڈا نےکہا ہےکہ ایف بی آر کے 3 افسران نے انہیں جان سے مارنےکی دھمکیاں دی ہیں۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں ایف بی آر کی جانب سے 1010 گاڑیوں کی خریداری کا معاملہ زیر بحث آیا۔رکن کمیٹی سینیٹر فیصل واوڈ نے انکشاف کیا کہ ایف بی آر کے تین افسران نے مجھے جان سے مارنےکی دھمکیاں دیں، اس معاملے پر تو کرمنل کارروائی بنتی ہے۔اس پر چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا نے بتایا کہ انہیں بھی کچھ پیغامات ملے ہیں۔ معروف میزبان فخر عالم کے گھر میں چوری فیصل واوڈا نے سلیم مانڈوی والا سےکہا کہ 10 دس...
لاہور: معمولی جھگڑے کی وجہ سے باپ کے سامنے بیٹے کو قتل کرنے والا مفرور ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ اسلام پورہ پولیس نے ایک کارروائی کرتے ہوئے باپ کی آنکھوں کے سامنے بیٹے کو قتل کرنے والا مفرور قاتل گرفتار کرلیا۔ روپوش اشتہاری نے ایک سال قبل ساتھیوں کے ہمراہ معمولی لڑائی جھگڑے کے تنازع پر اپنے ہم نام شہری کو قتل کردیا تھا۔ ملزمان کے خلاف گجر پورہ میں قتل کا مقدمہ درج تھا۔ مفرور اشتہاری صدام کو پولیس کی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کرکے متعلقہ پولیس کے حوالے کردیا۔ ایس پی سٹی نے اسلام پورہ پولیس کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ سنگین وارداتوں میں مطلوب اشتہاری مجرموں کی...
لاہور:صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری کا ہے کہ ڈیل کی امید ختم ہونے پر اڈیالہ جیل کے قیدی نے مذاکرات ہی ختم کر دیئے ہیں، چور دروازے اور ایمپائر کی انگلی پر چلنے والا شخص بات چیت پر یقین نہیں رکھتا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہاکہ مذاکرات کا بخار پی ٹی آئی کے لوگوں کو ہی چڑھا تھا جو ڈیل نہ ملنے کی مایوسی کے بعد اتر چکا ہے،کوچ کی انگلی پر ناچنے والا فراڈیا اسکے پکڑے جانے کے بعد اب سیاسی یتیم ہو چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ این آر او کا متلاشی پی ٹی آئی کاسرٹیفائیڈ کرپٹ لیڈراور اسکا کرپٹ خاندان ہے،اس میں نوازشریف کا قصور نہیں، اڈیالہ جیل کے قیدی کو...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں میٹرک بورڈ کے تحت 28 جنوری کو ہونے والے ضمنی عملی امتحان کو ملتوی کردیا گیا ہے۔ امتحان کے ملتوی ہونے سے متعلق اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ ضمنی عملی امتحان 31 جنوری 2025 ء کو لیا جائے گا۔

حیدرآباد: رانی باغ جانے اور آنے والا روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، ٹریفک پولیس نے نشاندہی کے لیے بورڈ لگایا ہوا ہے
حیدرآباد: رانی باغ جانے اور آنے والا روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، ٹریفک پولیس نے نشاندہی کے لیے بورڈ لگایا ہوا ہے
تیونس کے دارالحکومت میں ایک شہری نے خود کو اُس وقت آگ لگالی جب وہاں بڑی تعداد میں لوگ عبادت کر رہے تھے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق خود سوزی کرنے والا بھڑکتی آگ کے ساتھ چیختا چلاتا پولیس اہلکاروں کی جانب بڑھا۔ جلتے ہوئے شخص کو قریب آتا دیکھ کر پولیس اہلکار نے مدد کرنے کے بجائے اسے براہ راست گولیاں مار دیں۔ پولیس کی فائرنگ میں خود سوزی کرنے والا شخص موقع پر ہی دم توڑ دی۔ جس کی شناخت تاحال جاری نہیں کی گئی ہیں۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خودسوزی کے محرکات کا تاحال تعین نہیں کیا جا سکا ہے تاہم ایسا لگتا ہے کہ وہ شخص ذہنی امراض میں...
فوٹو: فائل کراچی میں میٹرک بورڈ کے تحت 28 جنوری کو ہونے والے ضمنی عملی امتحان کو ملتوی کردیا گیا ہے۔ امتحان کے ملتوی ہونے سے متعلق اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ ضمنی عملی امتحان 31 جنوری 2025 کو لیا جائے گا۔
لاہور: حلیہ تبدیل کر کے لاہور کے مختلف علاقوں میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ وارداتیں کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق چند روز قبل داتا دربار کے ایریا میں ملزمان تاجر کے ڈسٹری بیوشن آفس میں چینج لینے کے بہانے گھسے اور عملے کو یرغمال بنا کر 20 لاکھ کی رقم لیکر فرار ہوگئے۔ ملزمان نے 20 جنوری کو گجر پورہ کے علاقے میں گھر میں ڈکیتی کی جس میں ملزمان 10 لاکھ کے پرائز بانڈ اور طلائی زیور لیکر رفو چکر ہوگئے۔ یکے بعد دیگر ملزمان نے لاہور میں وارداتوں کا سلسلہ جاری رکھا جبکہ ملزمان نے گجر پورہ سے ہی ایک ہنڈا 125 موٹر سائیکل چھینی۔ ملزمان کی تلاش کے لیے ایس...

لاہور: 6 سال سے سیوریج کے باعث بند محمود کالونی تحصیل فیروز والا کی مرکزی سڑک رضویہ روڈ نالے کا منظر پیش کر رہی ہے
لاہور: 6 سال سے سیوریج کے باعث بند محمود کالونی تحصیل فیروز والا کی مرکزی سڑک رضویہ روڈ نالے کا منظر پیش کر رہی ہے
ملزمان آن لائن اور موبائل ایپ کے ذریعے ملکی و غیرملکی کرنسی میں کروڑوں کی ادائیگی کا جھانسہ دیتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ آن لائن لاٹری کے نام پر شہریوں کو لوٹنے والے بین الاقوامی گروہ کو کراچی میں گرفتار کر لیا گیا۔ ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے لاٹری گینگ کے 4 ملزمان کو احسن آباد سے گرفتار کیا۔ ملزمان آن لائن اور موبائل ایپ کے ذریعے ملکی و غیرملکی کرنسی میں کروڑوں کی ادائیگی کا جھانسہ دیتے تھے۔ ملزمان نے حکومت کویت اور کویت پولیس کے لوگوز پر مبنی ڈیجیٹل بینرز بھی بنا رکھے تھے، جبکہ بینرز کے ذریعے بھی غیر ملکیوں سے رقم بٹورنے کا سلسلہ جاری تھا۔ ملزمان اسپوف کالز کے ذریعے ملکی و غیر ملکی...

حیدرآباد: لطیف آباد نمبر 12 میں سیوریج کا جمع ہونے والا پانی راہگیروں اور رہائشیوں کے لیے مشکلات پیش کر رہا ہے
حیدرآباد: لطیف آباد نمبر 12 میں سیوریج کا جمع ہونے والا پانی راہگیروں اور رہائشیوں کے لیے مشکلات پیش کر رہا ہے
گوجرانوالا (مانیٹرنگ ڈیسک) سیشن عدالت نے پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے کے مقدمے میں لیگی رہنما رانا ثنااللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کالعدم قرار دے دیے۔ گوجرانوالا میں ایڈیشنل سیشن جج سہیل انجم کی عدالت میں رانا ثنااللہ کیخلاف مقدمے کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے مقدمہ میں رانا ثنا اللہ کی طلبی اور رانا ثنا اللہ کی بے گناہی سے متعلق پولیسرپورٹ مسترد کرنے کا حکم بھی کالعدم دے دیا، کالعدم ہونے والے تینوں احکامات جوڈیشل مجسٹریٹ سدرہ گل نواز نے جاری کیے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ کی طرف سے جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ سیشن عدالت میں چیلنج کیا گیا تھا، مقدمہ پی ٹی آئی دور حکومت اکتوبر 2020ء میں تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں درج...
کراچی (اوصاف نیوز) ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ٹڈاپ) کے چیئرمین زبیر موتی والا کے استعفے نے کاروباری حلقوں میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔ تاجر و صنعتکار برادری نے ان کے استعفیٰ کو ملکی برآمدات کے لئے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے، وزیرِ اعظم اور وزیرِ تجارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ زبیر موتی والا کا استعفیٰ مسترد کر دیں اور انہیں اپنے عہدے پر برقرار رکھیں۔ زبیر موتی والا نے گزشتہ روز ذاتی وجوہات کی بنا پر ٹڈاپ کے چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا، تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف، وزیرِ تجارت جام کمال اور ٹڈاپ کی ٹیم کے ساتھ ان کا تعاون جاری رہے گا۔ زبیر موتی والا کی...
کراچی:مہران یونیورسٹی کے طلبہ نے ایک انقلابی روبوٹک ویپن سسٹم تیار کیا ہے جو لیزر گن سے لیس ہے اور دشمن کو روشنی کی رفتار سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے وہ بھی کسی گولہ بارود کے بغیر۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ جدید روبوٹ مصنوعی ذہانت کے ذریعے زمین اور فضا سے ہونے والی جارحیت کا مؤثر جواب دے سکتا ہے اور جانی نقصان کو کم کرتے ہوئے روایتی گولہ بارود کے استعمال کی ضرورت کو ختم کر دیتا ہے۔ ٹیکنالوجی کی خصوصیات یہ روبوٹ اپنے اہداف کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنانے کے قابل ہے۔ لیزر گن کے ذریعے ہدف کو چند لمحوں میں جلا کر ناکارہ بنا دیتا ہے۔ مصنوعی ذہانت کی مدد...
خوبرو اداکارہ مریم نفیس اپنے ہاں بہت جَلد ننھے مہمان کو خوش آمدید کہنے والی ہیں۔ اداکارہ امید سے ہیں اور آج کل اس صورتِ حال کو خوب انجوائے کر رہی ہیں، اس دوران تھکاوٹ و دیگر تکالیف کو نظر انداز کر کے اداکارہ کو سیر سپاٹوں میں مصروف دیکھا جا سکتا ہے۔ اداکارہ نے حال ہی میں اپنے بے بی مون کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ بھی شیئر کی تھیں جن پر کچھ صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا تو کچھ نے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا۔ View this post on Instagram A post shared by Mariyam Nafees Amaan (@mariyam.nafees) حال ہی میں اداکارہ...
نوشہرہ میں جہانگیرہ بازار میں تین خواتین اور ایک شخص پر حملے میں ملوث ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا، ملزم کا کہنا تھا کہ خواتین کے پیر نظر آنے پر اس نے حملہ کیا۔عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر سینٹرل جیل مردان منتقل کر دیا ہے۔تفتیشی آفیسر ہدایت شاہ کے مطابق ملزم کو سینئر سول جج کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزم محمد علی کو جوڈیشل ریمانڈ پر سینٹرل جیل مردان منتقل کرنے اور جیل اسپتال میں ہی علاج کروانے کی ہدایت کی ہے۔ملزم نے گزشتہ روز بازار آئی 3 خواتین اور ان کے ساتھ ایک نوجوان پر چاقو سے حملہ کیا تھا جس سے خاتون اور مرد زخمی ہوگئے تھے۔شہریوں نے حملہ...
زبیر موتی والا—فائل فوٹو زبیر موتی والا نے چیئرمین ٹریڈ اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔اس حوالے سے زبیر موتی والا کا کہنا ہے کہ عہدے سے ذاتی وجوہات کے باعث استعفیٰ دیا ہے۔ سبز انقلاب کی ضرورت بڑھ رہی ہے: چیئرمین بزنس مین گروپچیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا نے کہا ہے کہ سبز انقلاب کی ضرورت بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف، وزیرِ تجارت جام کمال اور ٹڈاپ ٹیم کا بھرپور ساتھ رہا۔زبیر موتی والا کا کہنا ہے کہ کراچی چیمبر کے پلیٹ فارم سے حکومت کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا۔
جرمنی میں چاقو بردار شخص نے ڈے کیئر سینٹر سے آئے ہوئے بچوں پر چاقو سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کے شہر اسکافنبرگ کے ایک پارک میں چاقو بردار شخص نے بچوں پر حملہ کردیا۔ حملے میں 2 سالہ بچہ ہلاک ہوگیا جب کہ بچوں کو بچانے کی کوشش میں ایک 41 سالہ شخص بھی ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ حملہ آور نے پولیس کو دیکھ کر پارک سے چھلانگ لگائی اور ریل کی پٹریوں پر بھاگنے لگا جس کے باعث اسکافنبرگ میں ٹرین سروس مختصر طور پر معطل کر دی گئی۔ بعد ازاں پولیس نے تعاقب کے بعد حملہ آور کو حراست میں لے لیا جو سالہ...
بیجنگ(نیوز ڈیسک)چین میں ایک جوڑا انٹرنیٹ پر وائرل ہوا ہے کیونکہ حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے جوڑے کے ماضی نے لوگوں کو دنگ کر دیا ہے۔ 20 سال قبل اسکول میں ایک شو کے دوران ان دونوں نے بچپن میں شوہر اور بیوی کا کردار ادا کیا تھا۔ زینگ اور اس کی اہلیہ (نام ظاہر نہیں کیا گیا) کی شادی 7 جنوری 2025 کو صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر Chaozhou میں ہوئی تھی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کی شادی جس اسکول میں ہوئی، 20 سال قبل وہ دونوں وہاں پڑھتے رہے تھے اور اسٹیج پر انہوں نے میاں بیوی کے کردار ادا کیے۔ اس پرانے شو کی ویڈیو بھی انٹرنیٹ پر سامنے آئی جس...
پاکستانی آم کی مانگ دنیا بھر میں بہت زیادہ ہے، تاہم پھلوں کے بادشاہ کا پاکستان سے سب سے بڑا خریدار کون ملک ہے، اس حوالے سے قومی اسمبلی میں پیش کی گئی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے۔ قومی اسمبلی میں پاکستان کے آموں کی برآمدات کے حوالے سے اہم رپورٹ پیش کی گئی، جس کے مطابق برطانیہ پاکستانی آموں کا سب سے بڑا خریدار بن گیا ہے۔ وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے گزشتہ 5 برس کے دوران آموں کی برآمدات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کیں۔ انہوں نے تحریری جواب میں بتایا کہ آم، جو ’’پھلوں کا بادشاہ‘‘ کہلاتا ہے، پاکستان کی زرعی برآمدات میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق برطانوی شہریوں نے صرف...
نوٹی فکیشن میں تمام طلبا وطلبات کو مطلع کیا گیا ہے کہ صاف ستھرا، مہذب لباس پہنیں اور تعلیمی ماحول کے احترام کا مظاہرہ کریں، ایسے لباس سے گریز کریں جو اشتعال انگیز، جارحانہ، یا توجہ ہٹانے والا ہو۔ اسلام ٹائمز۔ جامعہ کراچی میں طلبہ کیلئے ڈریس کوڈ لاگو کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے ڈریس کوڈ کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق طلبا شارٹس، بغیر آستین کے یا چست لباس، گرافکس والا لباس سمیت آرام دہ چپل نہیں پہن سکتے۔ نوٹی فکیشن میں تمام طلبا وطلبات کو مطلع کیا گیا ہے کہ صاف ستھرا، مہذب لباس پہنیں اور تعلیمی ماحول کے احترام کا مظاہرہ کریں، ایسے لباس سے گریز کریں جو اشتعال...
امریکی ریاست میری لینڈ میںغلطی سے مردہ قرار دی گئی خاتون کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ میری لینڈ کے علاقے گیتھرسبرگ کی رہائشی خاتون نکول پاؤلینو نے اپنے ڈرائیور کے لائسنس کی تجدید کے لیے درخواست دی، جس پر اسے معلوم ہوا کہ وہ وفات پاچکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ: ڈاکٹروں نے مردہ ماں کے رحم میں موجود بچے کو بچا لیا خاتون ’خوفزدہ اور حیران‘ رہ گئی کیونکہ ایک دستاویز دکھائی گئی جس کے متن کے مطابق وہ میری لینڈ موٹر وہیکل ایڈمنسٹریشن کے نظام میں باضابطہ طور پر مرچکی تھی۔ خاتون نے کہ کہا ’یہ معلوم ہونے کے بعد ایسا لگتا ہے کہ میں مر چکی ہوں، میں تھوڑا ڈر گئی، میں جھوٹ نہیں بولوں...
ڈونلڈ ٹرمپ کی بطور صدر حلف برداری کے موقعے پر ساہیوال میں موجود ان کے ہم شکل سلیم عرف بگا قلفیاں والا بھی عوام کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ ساہیوال کے قلفی فروش سلیم عرف بگا کی سریلی آواز کی وجہ سے بھی بچے بڑے سب ہی سیلم عرف بگا کے دیوانے نظر آتے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ سے مشابہت رکھنے والے ساہیوال کے قلفی فروش سلیم عرف بگا اپنی ریڑھی لیے جب گھر سے نکل کر شہر کے گلی محلوں کا رخ کرتے ہیں تو ان کی سریلی آواز سن کر بچے بڑے سب ہی ان کے پاس دوڑے چلے آتے ہیں اور ان کے گرد لوگوں کا ہجوم جمع ہوجاتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب...
ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایف آئی اے سائبر کرائم پشاور سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا جس کی شناخت محمد بلال کے نام سے ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ سیاسی شخصیات کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ہتک عزت پر مبنی مواد شیئر کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایف آئی اے سائبر کرائم پشاور سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا جس کی شناخت محمد بلال کے نام سے ہوئی۔ بیان میں کہا گیا کہ ملزم نے سوشل میڈیا پر خاتون کے خلاف توہین آمیز پوسٹ شیئر کیں، ملزم کا تعلق حاجی کیمپ،...
سیف علی خان کے گھر پر ہونے والے حملے اور چوری کی کوشش کے حوالے سے جاری تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کو شبہ ہے کہ حملہ آور، جس نے سیف علی خان کے اپارٹمنٹ میں زبردستی داخل ہوکر اور انہیں زخمی کیا، ممکنہ طور پر شاہ رخ خان کی رہائش گاہ ’منت‘ میں بھی چوری کی کوشش کر چکا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چور شاہ رخ خان کے گھر میں داخل ہونے میں ناکام رہا کیونکہ وہاں سخت سیکیورٹی موجود تھی۔ سیف علی خان پر حملے کے بعد، پولیس نے شاہ رخ خان کے بنگلے کا دورہ بھی کیا تاکہ اس معاملے کی مزید تحقیقات کی جا سکے۔ بتایا...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آج عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنادیا ہے، 190 ملین پاؤنڈ عوام کا پیسہ ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو سزا مکافات عمل ہے۔ چوری کا مال ہڑپ کرنے کے لیے واردات ہو رہی تھی، چور چورکے نعرے لگانے والا خود ڈاکے میں ملوث نکلے۔ خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ القادر ٹرسٹ ہائیر ایجوکیشن سے منظور شدہ نہیں۔ آج کے فیصلے سب کچھ واضح ہو گیا۔ القادر جعلی یونیورسٹی ہے۔ کابینہ میں بند لفافہ کیوں لہرایا گیا؟ حکومتی اکاؤنٹ میں آنے والا پیسہ کسی اور کے کھاتے میں ڈالا گیا۔ وزیردفاع کا کہنا تھا کہ چوری کے مال پر ان کی آپس میں...
بالی ووڈ انڈسٹری میں 13 سال کا عرصہ گزارنے والے اداکار نیل نیتن مکیش، جو اپنی فلموں کی ناکامیوں کے باعث شہرت حاصل نہیں کر سکے تھے، اب کروڑوں کما رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 43 سالہ نیل نیتن مکیش نے 2007ء میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور اس دوران 13 سال میں 11 فلاپ فلمیں دیں۔ مشہور گھرانے سے تعلق رکھنے کے باوجود وہ اپنی اداکاری سے ناظرین کے دلوں میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔ نیل نے کترینہ کیف کے جیسی بڑی اسٹار فلم نیویارک، پربھاس کے ساتھ ساہو، اور سلمان خان کے ساتھ پریم رتن دھن پایو میں کام کیا مگر پھر بھی ادکاری کی دنیا میں نام کمانے میں ناکام رہے۔ ...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حالی روڈ تھانے کی حدود میں مالک مکان اور کرائے دار میں جھگڑا ،صلح کرانے والا نوجوان فائرنگ سے جانبحق پولیس نے پہنچ کر لاش تحویل لیکر سول اسپتال منتقل کردی۔ پولیس کے مطابق کرائے دار مکان خالی نہیں کر رہاتھا اس کا کہنا تھا کہ مکان ملے تو میں وہاں منتقل ہوجاؤںگا جس پر مکان مالک شینا گدی اور کرائے دار فیصل گدی کے درمیان جھگڑا اور اس دوران فائرنگ سے صلح کرانے کے لئے آنے والا35فہد گولی لگنے سے موقع پر ہی ہلاک ہوگیا پولیس نے لاش تحویل میں لیکر سول اسپتال منتقل کردی ایس ایچ او حالی روڈ غلام حیدر کا کہنا ہے کہ لاش اسپتال منتقل کی ہے فائرنگ میں ملوث افراد کی گرفتاری عمل...
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) 26 ویں ترمیم کے بعد آئینی اور ریگولر بینچز کے اختیار سے متعلق سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا بینچ ٹوٹ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، آرٹیکل 191 اے کے اختیارِ سماعت سے متعلق کیس میں عدالت نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو ہدایت کی ہے کہ اسی بینچ کے سامنے کیس لگایا جائے جس نے 13 جنوری 2025ء کو کیس سنا، عدالت نے حکم نامے میں کہا کہ کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کی جاتی ہے۔
حملہ آور کو سیف علی خان کے گھر سے مدد ملنے کا چونکا دینے والا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 16 January, 2025 سب نیوز ممبئی(آئی پی ایس )بالی وڈ کے نواب سیف علی خان کے گھر پر حملے اور ڈکیتی کی کوشش کے دوران ان کی مزاحمت سے متعلق پولیس کا بڑا انکشاف سامنے آیا ہے۔پولیس کے مطابق، حملہ آور نے ملحقہ عمارت سے دیوار پھلانگ کر گھر کے احا طے میں داخل ہونے کے بعد فائر ایگزٹ کا استعمال کرتے ہوئے سیف اور کرینہ کے اپارٹمنٹ تک رسائی حاصل کی۔ تاہم، تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ حملہ آور کو گھر کے اندر سے مدد فراہم کی گئی۔ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب تقریبا 3 بجے...
ممبئی: بالی وڈ کے نواب سیف علی خان کے گھر پر حملے اور ڈکیتی کی کوشش کے دوران ان کی مزاحمت سے متعلق پولیس کا بڑا انکشاف سامنے آیا ہے۔ پولیس کے مطابق، حملہ آور نے ملحقہ عمارت سے دیوار پھلانگ کر گھر کے احاطے میں داخل ہونے کے بعد فائر ایگزٹ کا استعمال کرتے ہوئے سیف اور کرینہ کے اپارٹمنٹ تک رسائی حاصل کی۔ تاہم، تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ حملہ آور کو گھر کے اندر سے مدد فراہم کی گئی۔ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب تقریباً 3 بجے حملہ آور نے سیف علی خان کے گھر میں داخل ہو کر انہیں چاقو کے وار سے زخمی کر دیا۔ سیف کو چھ زخم آئے، جن...
اسلام آباد: 26ویں آئینی ترمیم کے تحت آئینی اور ریگولر بینچ کے اختیار سماعت کے کیس کی سماعت کا بینچ تبدیل ہوگیا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق 26ویں آئینی ترمیم کے تحت آئینی اور ریگولر بینچ کے اختیار سماعت کے کیس کی سماعت کرنے والے بینچ میں جسٹس عرفان سعادت کی جگہ جسٹس عقیل عباسی شامل ہوں گے۔ 26ویں آئینی ترمیم کے تحت آئینی اور ریگولر بینچ کے اختیار سماعت کے حوالے سے اہم سماعت کل ہو گی،جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل تین رکنی بنچ سماعت کرے گا۔ گزشتہ سماعت جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عرفان سعادت نے کی تھی۔
کراچی کے علاقے کورنگی جنجال پورہ گوٹھ میں ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ یہ بھی پڑھیں کراچی: گولیمار سے گزرنے والی ریلی پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، مشتعل افراد نے بس کو آگ لگا دی ایس ایس پی کورنگی کامران خان کے مطابق فجر کے وقت 4 ڈاکو ایک گھر میں واردات کے بعد فرار ہورہے تھے، اسی دوران 17 سال کا نوجوان مظفراقبال نماز پڑھ کر گھر جارہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ نوجوان کے شور مچانے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ڈاکو مقتول کے پڑوس میں واردات کرکے جارہے تھے، واقعے کے بعد ایس ایچ او زمان ٹاؤن اور چوکی...
کراچی: کورنگی سیکٹر اکیاون سی جنجال پورا میں مسلح ڈکیتوں نے نماز فجر کی ادائیگی کے بعد گھر جانے والے نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا، مسلح ڈکیتوں نے نوجوان کو قتل کرنے سے قبل 3 گھروں میں ڈکیتی کی واردات بھی کی۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح زمان ٹاؤن تھانے کے علاقے کورنگی سیکٹر اکیاون سی جنجال پورا رومیو اسکول کے قریب مسلح ڈکیتوں نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کر دیا اور فرار ہوگئے۔ مقتول نوجوان کی لاش قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی گئی جس کی شناخت 17 سالہ مظفر اقبال ولد مظہر اقبال کے نام سے کی گئی۔ مقتول نوجوان کا ایک بھائی اور 4 بہنیں ہیں جو راج مستری...
اندھا دھند فائرنگ سے 6 شہریوں کو قتل کرنے والا ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ میں مارا گیا۔لاہور پولیس کے مطاب ڈاکو رفیق زیر حراست تھا، جسے برآمدگی کےلیے لے جایا جارہا تھا کہ نشتر کالونی کے علاقے میں ملزم کے ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق ملزم رفیق فائرنگ کے تبادلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا۔پولیس ترجمان کے مطابق ملزم لاہور، شیخوپورہ اور قصور پولیس کو سنگین جرائم کی وارداتوں میں مطلوب تھا، جو 6 شہریوں کو اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کرچکا تھا۔پولیس ترجمان کے مطابق ملزم نے شہری کو قتل کرنے کے بعد لاش کے بدلے ورثاء سے 25 لاکھ روپے کا مطالبہ تھا اور رقم...
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جنوری2025ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو انتخابی نشان سے محروم کرنے والا قاضی فائز عیسیٰ آج تاریخ کے قبرستان میں دفن ہو چکا ، جبکہ تحریک انصاف اور عمران خان اپنے نظریے کے ساتھ آج بھی پورے قد سے کھڑے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بانی تحریک انصاف عمران خان نے منگل کے روز اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 13 جنوری 2024 کو تحریک انصاف کو عملاً ختم کرنے کی نیت سے انتخابی نشان سے محروم کرنے والا قاضی فائز عیسیٰ آج تاریخ کے قبرستان میں دفن ہو چکا ہے جبکہ تحریک انصاف اور عمران خان اپنے نظریے کے ساتھ آج بھی پورے قد سے...
وارسا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2025ء)پولینڈ میںٹاس کرکے لڑکی کو قتل کرنے اور لاش کی بے حرمتی کرنے والا شخص کوگرفتارکرلیاگیا۔غیرملکی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق پولینڈ میں ایک 20سالہ شخص میٹیوز ہیپا کے خلاف وکٹوریا کوزیلسکا نامی 18سالہ لڑکی کے قتل کے الزام میں مقدمہ چل رہا ہے حیران کن طور پر، اس نے عدالت کو بتایا کہ اس نے سکہ پلٹنے (ٹاس)کے بعد اسے قتل کرنے کا فیصلہ کیا۔رپورٹ کے مطابق وکٹوریا کوزیلسکا پولینڈ کے شہر کیٹوویس میں ایک پارٹی سے گھر جا رہی تھی، جب اس کی ملاقات میٹیوز ہیپا ایک بس میں ہوئی جو ایک گاڑی کی مرمت کرنے کے بعد اپنی دکان بند کی تھی۔ اس نے لڑکی کو اپنے اپارٹمنٹ میں...
راولپنڈی میں جائیداد کے تنازع پر والد کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم زاہد نے فائرنگ کرکے اپنے والد رشید کو قتل کردیا تھا۔ واقعہ کا مقدمہ چند روز قبل درج کیا گیا تھا۔ صدر واہ پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم نے جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کرکے اپنے والد کو قتل کردیا تھا۔ ایس پی پوٹھوہار نے کہا کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ قتل جیسے سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
کراچی(پ ر)آل کراچی تاجر الائنس کے صدر و بانی عام آدمی پارٹی ایاز میمن موتی والا نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پابندیوں کے باوجود گٹکا ماوا، مین پوری مافیا بے لگام ہیں سندھ بھر بالاخصوص کراچی میں یہ زہر سرے عام فیکٹریوں میں تیار ہورہا ہے اور فروخت ہورہا ہے جس سے نوجوا نسل تباہ ہورہی ہے۔ایاز میمن موتی والا نے کہا سندھ صوبے بھر میں مختلف اقسام کی نشہ آور اجزا کی فروخت میں نمایاں اضافہ دکھائی دیتا ہے جس میں گٹکا سرفہرست ہے۔ گٹکا ماوا کے استعمال سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والوں میں نوجوان طبقے کی ایک بڑی تعداد شامل ہے جنہیں کینسر جیسے موذی مرض کے ساتھ ساتھ مختلف قسم کی...
راولپنڈی( نمائندہ جسارت ) راولپنڈی میں کزن کوقتل کرکے لاش جلانے والا ملزم فرارہونے کی کوشش میں مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے گزشتہ ماہ اپنے خالہ زاد بھائی کو اغوا کر کے قتل کیا تھا، مقتول کزن پرائز بونڈ کا کاروبار کرتا تھا، ایک کروڑ یا 45لاکھ روپے لے جا رہا تھا جب وہ لاپتا ہوا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قاتل صابنفیکٹری کیلئے چربی پگھلانے کا کام کرتا تھا، ہیومن انٹیلی جنس کی بنیاد پر ملزم کو پکڑا اور اقبال جرم کرواکے پیسے برآمد کیے۔پولیس کا بتانا ہے کہ مقتول کی لاش اس لئے نہیں ملی تھی کہ قاتل نے اسے چربی پگھلانے والی کڑھائی میں ڈال کر پگھلادیا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم...
خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں محبت کرنے والے نوجوان لڑکے اور لڑکی کو قتل کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع بنوں کے علاقے تھانہ میرا خیل میں فائرنگ کرکے نوجوان لڑکے اور لڑکی کو قتل کردیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ تھانہ میرا خیل کی حدود میں پیش آیا جہاں مہران اور شمیم بی بی پسند کی شادی کی غرض سے گھر سے بھاگ گئے تھے۔ نوجوان جوڑے کو میرا خیل کی حدود میں فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ پولیس نے لاشیں اسپتال منتقل کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔
راولپنڈی میں کزن کوقتل کرکے لاش جلانے والا ملزم فرارہونے کی کوشش میں مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے گزشتہ ماہ اپنے خالہ زاد بھائی کو اغوا کرکے قتل کیا تھا، مقتول کزن پرائز بونڈ کا کاروبار کرتا تھا، ایک کروڑ یا پینتالیس لاکھ روپے لے جا رہا تھا جب وہ لاپتہ ہوا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قاتل صابن فیکٹری کیلئے چربی پگھلانے کا کام کرتا تھا، ہیومن انٹیلی جنس کی بنیاد پر ملزم کو پکڑا اور اقبال جرم کرواکے پیسے برآمد کیے۔پولیس کا بتانا ہے کہ مقتول کی لاش اس لئے نہیں ملی تھی کہ قاتل نے اسے چربی پگھلانے والی کڑھائی میں ڈال کر پگھلادیا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم نے فرار ہونے...
راؤلپنڈی میں اپنے کزن کے اندوہناک قتل میں ملوث ملزم مبینہ طور پر پولیس کی حراست سے فرار ہونے کی کوشش میں فائر لگنے سے ہلاک ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملزم پیرودھائی کے علاقے میں پولیس کی حراست سے فرار ہونے کوشش میں فائرنگ لگنے سے ہلاک ہوگیا جس کی لاش ہولی فیملی اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر گزشتہ ماہ پرائز بانڈز کا کاروبار کرنے والے اپنے خالہ زاد بھائی سے 45 لاکھ روپے چھین کر اسے قتل کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیے:ڈاکٹر شاہنواز کو جعلی پولیس مقابلے میں قتل کیا گیا، وزیرداخلہ سندھ ملزم نے اپنے کزن کو قتل کرنے کے بعد لاش کڑھائی میں ڈال کر پگھلا دی دیتی...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی میں رقم کے لالچ میں خالہ زاد بھائی کو قتل کرکے چربی پگھلانے والی کڑاہی میں ڈال کر جلانے والا ملزم مبینہ طور پر فرار ہونے کے بعد پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔نجی چینل کے مطابق راولپنڈی میں پولیس کی حراست سے فرار ہونے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک اور اس کے 2 ساتھی فرار ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس پر فائرنگ کی، تعاقب پرملزمان نے چھتی قبرستان کےقریب پولیس پارٹی پردوبارہ فائرنگ کی، واقعے میں فرار ہونے والے دو ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقہ میں سرچ آپریش جاری ہے۔پولیس حکام کے مطابق ہلاک ملزم مہرعلی تھانہ سٹی میں درج اغوا اور قتل کے مقدمے میں گرفتار تھا،...
راولپنڈی کے تھانہ پیرودھائی کے علاقے مین مبینہ پولیس مقابلے میں کزن کو 45 لاکھ روپے کے لیے اغوا و قتل کرکے اس کی لاش کو جلانے والا ملزم مہر علی ہلاک ہوگیا رپورٹ کے مطابق پولیس ٹیم ملزم کی نشاندہی پر ریکوری کے لیے جارھی تھی کہ ملزم پولیس حراست سے فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق پیرودھائی قبرستان کےقریب ملزم کے موٹر سائیکل سوار ساتھیوں نے چھڑانے کے لیے فائرنگ کی، فائرنگ سے ملزم ہلاک ہوگیا جبکہ ملزم فرار ہوجانے میں کامیاب رہے۔
لاہور (نمائندہ جسارت) صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ با نی پی ٹی آئی مکافات عمل کا شکار ہے، دوسروں کو طعنے والا آج خود گھٹنوں کے بل جھک کر این آر او مانگ رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو عالمی سطح پر تنہائی کا شکار کرنے والوں کے خواب چکنا چور ہو چکے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جس طرح فائنل کال مس کال ثابت ہوئی، بالکل اسی طرح فتنہ خان کی سول نافرمانی کی کال بھی بری طرح ناکام ہوئی۔ انہوں نے دوست ممالک کے رہنمائوں کے دوروں میں احتجاج کی کال دے کر تعلقات خراب اور ملک کا تاثر...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کمیٹی کے میڈیا نمائندہ اور جنوبی افریقا کے سابق کپتان شان پولاک کا کہنا ہے کہ وائڈ بال کے معاملے پر آئی سی سی بولرز کو مزید نرمی دینے پر کام کر رہا ہے. بولرز کو دی جانے والی ممکنہ نرمی بالخصوص محدود اوورز کے فارمیٹ میں بیٹرز کے کریز میں حرکت کرنے کے حوالے سے ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق شان پولاک کا کہنا تھا کہ اگر آخری لمحے پر بیٹر اپنی جگہ تبدیل کر لیتا ہے تو بولر کے لیے کوئی فائدہ نہیں۔ بولر کو اپنے رن اپ کے شروع سے معلوم ہونا چاہیئے کہ وہ کہاں گیند پھینک سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب بولر بولنگ کر رہا...
روزی کمانے کے بہت سے روایتی طریقے ہیں جن سے ہم واقف ہیں لیکن پیسوں کے لیے کسی کی تعریف کرنے کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ ایک ادھیڑ عمر جاپانی شہری جنہیں ’انکل پریز‘ (تعریفوں کے انکل) کے نام سے جانا جاتا ہے، روزانہ سڑک پر کھڑے ہوتے ہیں اور تھوڑی سی فیس کے عوض اجنبیوں کی تعریفیں کر کے روزی کماتے ہیں۔ انکل پریز نے پہلی بار جاپان میں خبروں میں گزشتہ سال جگہ بنائی جب فوجی ٹی وی نے ان کے اس منفرد "پیشے" پر ایک مختصر دستاویزی فلم ریلیز کی۔ 43 سالہ شہری اس سے قبل اپنے آبائی شہر توچیگی میں ایک کمپنی میں کام کرتے تھے لیکن زندگی کے ایک موڑ پر انہیں...
راولپنڈی میں شہری کو منشیات کے مقدمے میں پھنسانے کی دھمکی دے کر رشوت لینے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔ اینٹی کرپشن سرکل راولپنڈی نے تھانہ ریس کورس کے اہلکار کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ تھانہ ریس کورس میں تعینات بابر نامی اہلکار نے 50 ہزار روپے رشوت طلب کی۔ شہری نے بیان میں کہا کہ حفیظ الرحمن نیازی ایک لاکھ اور بابر کانسٹیبل ایک لاکھ روپے رشوت لے چکے ہیں۔ بابر کانسٹیبل مزید 50 ہزار روپے مانگ رہا ہے۔ رشوت دینا نہیں چاہتا۔ بابر منشیات کے مقدمے میں پھنسانے کی دھمکیاں دے کر پیسے طلب کرتا ہے۔ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن راولپنڈی کی جانب سے تشکیل دی گی ٹیم نے مجسٹریٹ کے ہمراہ پیپلز کالونی میں چھاپہ...