وارسا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2025ء)پولینڈ میںٹاس کرکے لڑکی کو قتل کرنے اور لاش کی بے حرمتی کرنے والا شخص کوگرفتارکرلیاگیا۔غیرملکی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق پولینڈ میں ایک 20سالہ شخص میٹیوز ہیپا کے خلاف وکٹوریا کوزیلسکا نامی 18سالہ لڑکی کے قتل کے الزام میں مقدمہ چل رہا ہے حیران کن طور پر، اس نے عدالت کو بتایا کہ اس نے سکہ پلٹنے (ٹاس)کے بعد اسے قتل کرنے کا فیصلہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق وکٹوریا کوزیلسکا پولینڈ کے شہر کیٹوویس میں ایک پارٹی سے گھر جا رہی تھی، جب اس کی ملاقات میٹیوز ہیپا ایک بس میں ہوئی جو ایک گاڑی کی مرمت کرنے کے بعد اپنی دکان بند کی تھی۔ اس نے لڑکی کو اپنے اپارٹمنٹ میں مدعو کیا، جہاں وہ سو گئی۔رپورٹ کے مطابق ملزم نے نیند کے دوران لڑکی پرتشدد حملہ کیا اور رسی سے اس کا گلا گھونٹ کر اسے موت کی نیند سلا دیا، پھر اس کی لاش کو پلاسٹک میں لپیٹ دیا۔

(جاری ہے)

یہ سب کرنے کے بعد ملزم نے حیران کن طور پر پولیس سے رابطہ کیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ 20سالہ قاتل نے پریشان کن بیان دیتے ہوئے کہاکہ اس نے لڑکی کو قتل کرنے کا فیصلہ کرنے کے لیے ٹاس (سکہ گھمایا)جو کہ Heads آیا جس کے بعد میں نے اسے قتل کردیا۔ملزم نے پولیس کو بیان میں کہ اگر کوائن میں Tails آتا تو لڑکی ابھی زندہ ہوتی۔پولینڈ کی پولیس نے وکٹوریا کوزیلسکا کی لاش ملنے کے چند گھنٹے بعد ملزم کو گرفتار کیا۔

جب اس سے پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے پولیس کو چونکا دینے والا بیان دیا کہ مجھے قتل کرنے کی ضرورت محسوس ہوئی تو میں نے کر دیا۔ اس نے بتایا کہ وکٹوریا کو نیند سے جگانے کی میں نے کوشش کی مگر کامیاب نہ ہوسکا جس کے بعد میں نے ٹاس کیا اور اس کا قتل کر دیا،میں نہیں جانتا کہ میں نے ایسا کیوں کیا۔ملزم نے خوفناک بیان دیتے ہوئے بتایاکہ قتل کے بعد میں نے وکٹوریا کو برہنہ کر کے اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر اس کی لاش کو ایک پلاسٹک کے تھیلے میں ڈال دیا۔

رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ اگست 2023میں وکٹوریا کوزیلسکا کو قتل کرنے سے پہلے ملزم کسی اور کو جان سے مارنے کیلئے سوچ رہا تھا اور اس کام کیلئے شہر میں گھوم رہا تھا۔مقامی خبروں کے مطابق جرم کے بعد ملزم نے خودکشی کا سوچا لیکن اس کے بجائے پولیس کو بلانے کا فیصلہ کیا۔ وہ تب سے جیل میں قید اور جسے عمر قید کی سزا سنائے جانے کا امکان ہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کو قتل کرنے کے مطابق کے بعد

پڑھیں:

ایرانی حکومت پاکستانیوں کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے سزا دے، وزیراعظم کا مطالبہ

ایرانی حکومت پاکستانیوں کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے سزا دے، وزیراعظم کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد:
وزیراعظم شہباز شریف نے مطالبہ کیا ہے کہ ایرانی حکومت پاکستانیوں کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرنے کے بعد قرار واقعی سزا دے اور اس بہیمانہ اقدام کی وجوہات عوام کے سامنے لائے۔

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے ایران کے صوبہ سیستان کے علاقے مہرستان میں 8 پاکستانیوں کے بیہمانہ قتل پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے ایرانی سرزمین پر پاکستانیوں کے قتل پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا ناسور خطے میں موجود تمام ملک کے لیے تباہ کن ہے۔ خطے میں موجود ممالک کو مل کر دہشت گردی کے خلاف مربوط حکمت عملی پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔

وزیرِ اعظم نے وزارت خارجہ کو پاکستانیوں کے اہل خانہ سے رابطہ کرنے اور ایران میں پاکستانی سفارتخانے کو انکی میتوں کی باحفاظت واپسی کیلئے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے جنسی زیادتی کرکے بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار
  • سلمان خان کو دھمکی دینے والا گرفتار، کچھ دیر بعد رہا
  • کمسن بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے الزام میں  پادری گرفتار 
  • 13 سالہ لڑکی کا مہینوں تک ریپ کرنے والے 4 نوجوان لڑکوں سمیت 8 افراد گرفتار
  • کوریئر سروس کے ذریعے منشیات کی ترسیل کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب
  • لاہور؛ گھر میں ڈکیتی کی واردات کرنے والا ڈاکو 13 سال بعد گرفتار
  • بھارت میں کتے بھی جنسی زیادتی سے محفوظ نہیں، ریپ کرنے کی ویڈیو سامنے آنے پر ملزم گرفتار
  • ایرانی حکومت پاکستانیوں کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے سزا دے، وزیراعظم کا مطالبہ
  • نواز شریف لندن پہنچ گئے، ایون فیلڈ کے باہر احتجاج کرنے والا پی ٹی آئی کا کارکن گرفتار
  • نواز شریف لندن پہنچ گئے، ایون فیلڈ کے باہر احتجاج کرنے والا پی ٹی آئی کا کارکن گرفتار