ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایف آئی اے سائبر کرائم پشاور سرکل  نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا جس کی شناخت  محمد بلال کے نام سے ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ سیاسی شخصیات کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ہتک عزت پر مبنی مواد شیئر کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایف آئی اے سائبر کرائم پشاور سرکل  نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا جس کی شناخت  محمد بلال کے نام سے ہوئی۔ بیان میں کہا گیا کہ ملزم نے سوشل میڈیا پر خاتون کے خلاف توہین آمیز پوسٹ شیئر کیں، ملزم کا تعلق حاجی کیمپ، پشاور سے ہے، ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق آن لائن ہتک عزت اور سائبر کرائم کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں، ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کو گرفتار

پڑھیں:

نواز اور شہباز شریف کو دھمکیاں دینے والا پی ٹی آئی اسپورٹر لندن میں گرفتار

برطانیہ میں اسکاٹ لینڈ یارڈ نے مبینہ طور پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اسپورٹر گلفام حسین کیانی کو وزیر اعظم شہباز شریف، سابق وزیر اعظم نواز شریف اور شریف خاندان کے دیگر افراد کو ٹک ٹاک پر براہ راست نقصان پہنچانے کی دھمکیاں دینے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

حال میں مبینہ طور پر گلفام کیانی نے سماجی رابطے کی مختصر ویڈیو ایپ ’ٹک ٹاک‘ پر اپنی ایک ویڈیو میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی بھی دی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ’ٹک ٹاک‘ پر اپنے فالوورز سے بات کرتے ہوئے گلفام حسین نے دھمکی دی کہ وہ عملی طور پر شریف خاندان کے افراد کو لندن کی سڑکوں پر گھسیٹیں گے اور اگر پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کو پاکستان میں کوئی نقصان پہنچا تو شریف خاندان سے اس کا بدلہ لیں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گلفام کیانی نے پاکستان کی فوجی قیادت کو بھی اپنی ’ٹک ٹاک‘ ویڈیوز میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

لندن میں ایک ہفتہ قبل گلفام کیانی کے ورانٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے جس کے بعد ہفتہ کے روز اسکاٹ لینڈ یارڈ گلفام کیانی کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ کے مقدمے میں سزا سنائے جانے کے فوراً بعد جمعہ کی رات گلفام کیانی کو لندن میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے گیٹ سے گرفتار کیا گیا، اس وقت گلفام کیانی ’ٹک ٹاک‘ پر لائیو تھے اور اپنے فالوورز سے بات چیت کر رہے تھے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے یوتھ ونگ کے رہنما خرم بٹ، جنہوں نے آکسفورڈ یونیورسٹی میں عمران خان کے چانسلر بننے کی کوشش کے خلاف درخواست بھی دائر کی تھی، نے گلفام کیانی کی دھمکیوں کے خلاف پولیس کو شکایت کی تھی۔

خرم بٹ کا کہنا ہے کہ ’میں نے پولیس کو تقریباً ایک درجن اردو ویڈیوز فراہم کیں جن میں گلفام کیانی جان سے مارنے، ہراساں کرنے، پیچھا کرنے اور پی ٹی آئی کارکنوں کو تشدد پر اکسانے کی دھمکیاں دے رہے تھے۔

گلفام کیانی نے واضح طور پر دھمکی دی کہ وہ شریف خاندان کو نقصان پہنچانے کے بعد جیل جانے کو بھی تیار ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف، نواز شریف اور شریف خاندان کے دیگر افراد کو اپنا ہدف قرار دیا تھا۔

خرم بٹ کا کہنا ہے کہ پرامن احتجاج ٹھیک ہے لیکن دھمکیاں ناقابل قبول ہیں، گلفام کیانی کا شمار تقریباً 4 ماہ قبل مسلم لیگ (ن) کے حامیوں میں ہوا کرتا تھا، حتیٰ کہ وہ ایون فیلڈ فلیٹس کے باہر اور دیگر مقامات پر پی ٹی آئی کے حامیوں سے بھی لڑا کرتے تھے۔

بعد ازاں گلفام کیانی نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی اور سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کی حمایت میں آواز بلند کرنے لگے۔ گلفام کیانی کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے ’ٹک ٹاک‘ پر لائیو آنے کے لیے ایک تربیت یافتہ شیف کی حیثیت سے اپنی نوکری بھی چھوڑ دی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسپورٹر اسکاٹ لینڈ یارڈ آکسفورڈ یونیورسٹی پاک فوج پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی ٹک ٹاک خرم بٹ دھمکیاں سوشل میڈیا شریف خاندان شہباز شریف عمران خان فوج گلفام کیانی لندن میڈیا نواز شریف وزیر اعظم

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلی پنجاب اور یو اے ای صدر کیخلاف سوشل میڈیا مہم، مزید 4افراد گرفتار
  • سیف علی خان پر حملہ کرنے والا شخص کیسے گرفتار ہوا؟
  • سیف علی خان پر حملہ کرنے والا ملزم بالآخر گرفتار، تعلق کس ملک سے ہے؟
  • سیف علی خان پر حملہ کرنے والا ہندو یا مسلمان؟ پولیس نے بیان بدل دیا
  • لندن :شریف بردارن کو قتل کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار
  • نواز اور شہباز شریف کو دھمکیاں دینے والا پی ٹی آئی اسپورٹر لندن میں گرفتار
  • تھانہ بنی پولیس کی فوری کارروائی،8 سالہ بچی سے نازیبا حرکات کرنے والا ملزم فوری گرفتار
  • چھت پر پتنگ اُڑانے والا بندر سوشل میڈیا پر وائرل
  • بشریٰ انصاری کو ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑا ، سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا