’ٹرمپ ساہیوال میں‘، امریکی صدر کے ہم شکل بگا قلفیاں والا نے دھوم مچادی
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
ڈونلڈ ٹرمپ کی بطور صدر حلف برداری کے موقعے پر ساہیوال میں موجود ان کے ہم شکل سلیم عرف بگا قلفیاں والا بھی عوام کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
ساہیوال کے قلفی فروش سلیم عرف بگا کی سریلی آواز کی وجہ سے بھی بچے بڑے سب ہی سیلم عرف بگا کے دیوانے نظر آتے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ سے مشابہت رکھنے والے ساہیوال کے قلفی فروش سلیم عرف بگا اپنی ریڑھی لیے جب گھر سے نکل کر شہر کے گلی محلوں کا رخ کرتے ہیں تو ان کی سریلی آواز سن کر بچے بڑے سب ہی ان کے پاس دوڑے چلے آتے ہیں اور ان کے گرد لوگوں کا ہجوم جمع ہوجاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری، کب کیا ہوگا، دیکھا کیسے جاسکتا ہے؟
ٹرمپ کی جیت کے بعد سے ہی ان کے ہم شکل سلیم عرف بگا کے سوشل میڈیا پر چرچے ہونے شروع ہوگئے تھے۔ ساہیوال کے گلی محلوں میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد ان کے ساتھ سلفیاں لیتی اور ویڈیو بناتی دکھائی دیتی ہے۔
سلیم عرف بگا گرمی کے موسم میں قلفیاں اور سردی کے موسم میں کھیر بیچنے کے ساتھ ساتھ لوگوں میں محبت اور خوشیاں بانٹتے نظر آتے ہیں۔ وہ گزشتہ 40 برس سے محنت مزدوری سے اپنے بچوں کا پیٹ پال رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ٹرمپ کا ہم شکل ڈونلڈ ٹرمپ ساہیوال سلیم عرف بگا قلفیاں والا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ٹرمپ کا ہم شکل ڈونلڈ ٹرمپ سلیم عرف بگا ڈونلڈ ٹرمپ ہم شکل
پڑھیں:
جوبائیڈن کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کا وائٹ ہاؤس پہنچنے پر استقبال
نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ حلف اٹھانے سے پہلے سبکدوش ہونے والے امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات کے لیے وائٹ ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔
پیر کو سینٹ جانز چرچ میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ وائٹ ہاؤس پہنچے جہاں سبکدوش ہونے والے امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کی اہلیہ جل بائیڈن نے ان کا استقبال کیا۔
جوبائیڈن اور ان کی اہلیہ جل بائیڈن وائٹ ہاؤس کے گیٹ کے باہر ڈونلڈ ٹرمپ اور میلانیا ٹرمپ کو خوش آمدید کہا، دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے سے ہاتھ ملایا جس کے فوٹو شوٹ کروایا گیا۔
امریکا کی روایات کے مطابق حلف اٹھانے سے پہلے سبکدوش ہونے والے امریکی صدر نے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ کے لیے چائے اور کافی کا اہتمام کیا، وائٹ ہاؤس میں چائے اور کافی کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کیپیٹل ہل کی بلڈنگ کی جانب روانہ ہوں گے جہاں وہ اپنی دوسری مدت کے لیے حلف اٹھائیں گے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے خاندان کے دیگر افراد کیپٹل بلڈنگ میں داخل ہو چکے ہیں جن میں ایوانکا ٹرمپ ان کے شوہر اور بچے بھی شامل ہیں۔
واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والی تقریب کی انتہائی جامع منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ جس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ امریکی وقت کے مطابق 10:30 ایس ٹی (15:30 جی ایم ٹی) پر کیپیٹل ہل پہنچیں گے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ ٹرمپ کو 45 منٹ سے کچھ کم وقت میں اسٹیج پربلایا جائے گا۔
ٹرمپ کس وقت باضابطہ طور پر حلف اٹھائیں گے؟صدر ٹرمپ باضابطہ طور پر صدر بننے کے بعد مقامی وقت کے مطابق 11 بج کر 47 منٹ یعنی پاکستانی وقت کے مطابق 9 بج کر47 منٹ پرحلف اٹھائیں گے، اس وقت کا انتخاب خاص طور پراس لیے کیا گیا ہے کیونکہ ٹرمپ 47 ویں صدر بنیں گے۔
ٹرمپ کس وقت خطاب کریں گے؟حلف اٹھانے کے بعد ٹرمپ روایتی طور پر اپنا افتتاحی خطاب کریں گے۔ تقریر کا آغاز مقامی وقت کے مطابق 11:53 ای ایس ٹی (16:53 جی ایم ٹی) پر ہوگا۔
قومی ترانہ کون پیش کرے گا؟امریکی صدر کی تقریب کے دوران قومی ترانہ اوپیرا گلوکار کرسٹوفرمیچیو پیش کریں گی ۔ کنٹری گلوکارہ کیری انڈر ووڈ ٹرمپ کے عہدے کا حلف اٹھانے سے قبل امریکا دی بیوٹی فُل گائیں گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
تقریب ٹرمپ جل بائیڈن جو بائیڈن حلف ڈونلڈ قومی ترانہ وقت وی نیوز