باپ کے سامنے معمولی جھگڑے پر بیٹے کو قتل کرنے والا مفرور ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
لاہور:
معمولی جھگڑے کی وجہ سے باپ کے سامنے بیٹے کو قتل کرنے والا مفرور ملزم گرفتار کرلیا گیا۔
اسلام پورہ پولیس نے ایک کارروائی کرتے ہوئے باپ کی آنکھوں کے سامنے بیٹے کو قتل کرنے والا مفرور قاتل گرفتار کرلیا۔ روپوش اشتہاری نے ایک سال قبل ساتھیوں کے ہمراہ معمولی لڑائی جھگڑے کے تنازع پر اپنے ہم نام شہری کو قتل کردیا تھا۔
ملزمان کے خلاف گجر پورہ میں قتل کا مقدمہ درج تھا۔
مفرور اشتہاری صدام کو پولیس کی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کرکے متعلقہ پولیس کے حوالے کردیا۔ ایس پی سٹی نے اسلام پورہ پولیس کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ سنگین وارداتوں میں مطلوب اشتہاری مجرموں کی گرفتاری کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کو قتل
پڑھیں:
نواز شریف لندن پہنچ گئے، ایون فیلڈ کے باہر احتجاج کرنے والا پی ٹی آئی کا کارکن گرفتار
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف لندن پہنچ گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نواز شریف کی لندن اور پھر ایون فیلڈ اپارٹمنٹ آمد سے قبل پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکنان کی بڑی تعداد جمع ہوئی۔
پی ٹی آئی کارکنان نے نواز شریف کے خلاف نعرے لگائے اس دوران پولیس نے پی ٹی آئی کے کارکن گلفام کو گرفتار کرلیا۔
نواز شریف کو منتظمین نے کسی بھی ہنگامی صورت حال کے پیش نظر ایون فیلڈ میں دوسرے راستے سے داخل کروایا جبکہ لیگی کارکنان اگلے دروازے پر انتظار کرتے رہے۔
نواز شریف کے ہمراہ اُن کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی موجود ہیں۔