راؤلپنڈی میں اپنے کزن کے اندوہناک قتل میں ملوث ملزم مبینہ طور پر پولیس کی حراست سے فرار ہونے کی کوشش میں فائر لگنے سے ہلاک ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملزم پیرودھائی کے علاقے میں پولیس کی حراست سے فرار ہونے کوشش میں فائرنگ لگنے سے ہلاک ہوگیا جس کی لاش ہولی فیملی اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر گزشتہ ماہ پرائز بانڈز کا کاروبار کرنے والے اپنے خالہ زاد بھائی سے 45 لاکھ روپے چھین کر اسے قتل کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے:ڈاکٹر شاہنواز کو جعلی پولیس مقابلے میں قتل کیا گیا، وزیرداخلہ سندھ

ملزم نے اپنے کزن کو قتل کرنے کے بعد لاش کڑھائی میں ڈال کر پگھلا دی دیتی تھی۔ ملزم خود صابن بنانے کے لیے چربی پگھلانے کا کام کرتا تھا۔

پولیس نے واقعے کے بعد خفیہ معلومات کی بنیاد پر چھاپہ مارا تو ملزم کے مکان کی چھت سے ہڈیاں برآمد ہوئیں۔ تفتیش کرنے پر ملزم نے قتل کا اعتراف بھی کیا۔

تاہم اب پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم ان کی حراست سے فرار ہونے کی کوشش میں مقابلے میں ہلاک ہوگیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

encounter murder rawalpindi police انکاونٹر پولیس مقابلہ راولپنڈی پولیس.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: انکاونٹر پولیس مقابلہ راولپنڈی پولیس فرار ہونے کوشش میں

پڑھیں:

ٹنڈوآدم: پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک، دوسرا زخمی

ٹنڈوآدم (نمائندہ جسارت) بی سیکشن تھانے کی حدود لوہ موری کے قریب پولیس مقابلہ، مسلح ملزمان موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ علاقہ مکین نے مسلح ملزمان کو پکڑنے کے موقع پر پولیس نے ملزمان کا پیچھا کیا اور لوہ موری کے قریب مبینہ مقابلہ ہوا، گولی لگنے کے باعث ایک ملزم یونس ولد رمضان موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا ساتھی ضمیر ڈاہری زخمی ہو گیا جسے تعلقہ اسپتال میں طبی امداد دینے کے حیدرآباد سول اسپتال روانہ کردیا گیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی ٹنڈوآدم محمد موسی ابڑو نے بتایا کہ مسلح ملزمان ضمیر کا تعلق ہالا جبکہ جاں بحق یونس کا تعلق قاضی احمد سے ہے، جاں بحق ملزم کی لاش تعلقہ اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دی۔

متعلقہ مضامین

  • زمین کے تنازع پر چچا نے بھتیجے کو قتل کر ڈالا
  • ٹنڈوآدم: پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک، دوسرا زخمی
  • جھنگ: چوری کا ملزم پولیس حراست میں ہلاک
  • حملہ آور کی شاہ رُخ خان کے گھر میں بھی گھسنے کی کوشش، چونکا دینے والا انکشاف
  • ملزم نے سیف علی خان پر حملے سے قبل شاہ رُخ کے گھر میں گھسنے کی کوشش، تحقیقات میں انکشاف
  • معروف بھارتی اداکار سیف علی خان آئی سی یو میں منتقل ،حملے کا مرکزی ملزم گرفتار کرلیا
  • نامعلوم شخص کا بھارتی اداکار سیف علی خان پر حملہ، نرس زخمی ، ملزم فرار ہونے میں کامیاب
  • گھروں میں کام کرنے والا گینگ 80 تولے سونا لے اُڑا
  • کراچی: گھر سے پیسے لے کر فرار ہونے والے دونوں بچے مل گئے
  • پڈعیدن: نواحی علاقوں میں پولیس کا کریک ڈاؤن