Express News:
2025-04-15@06:32:34 GMT

لوگوں کی تعریفیں کرکے 10،000 یومیہ کمانے والا شخص

اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT

روزی کمانے کے بہت سے روایتی طریقے ہیں جن سے ہم واقف ہیں لیکن پیسوں کے لیے کسی کی تعریف کرنے کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟

ایک ادھیڑ عمر جاپانی شہری جنہیں ’انکل پریز‘ (تعریفوں کے انکل) کے نام سے جانا جاتا ہے، روزانہ سڑک پر کھڑے ہوتے ہیں اور تھوڑی سی فیس کے عوض اجنبیوں کی تعریفیں کر کے روزی کماتے ہیں۔

انکل پریز نے پہلی بار جاپان میں خبروں میں گزشتہ سال جگہ بنائی جب فوجی ٹی وی نے ان کے اس منفرد "پیشے" پر ایک مختصر دستاویزی فلم ریلیز کی۔

43 سالہ شہری اس سے قبل اپنے آبائی شہر توچیگی میں ایک کمپنی میں کام کرتے تھے لیکن زندگی کے ایک موڑ پر انہیں جوئے کی لت لگ گئی اور وہ اپنی فیملی اور ملازمت دونوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ان کے والد بیمار ہوگئے اور وہ جوئے کی رقم ادا نہیں کر سکتے تھے آخر کار ان کے خاندان نے بھی ان سے تعلقات منقطع کر لیے اور وہ سڑک پر آگئے۔

یہ وہ وقت تھا جب وہ غفلت سے جاگے اور انہوں نے اپنی جوئے کی لت کو ترک کرکے زندگی کو دوبارہ سنوارنا شروع کیا۔
وہ ہمیشہ سے ہی ایک اسٹریٹ پرفارمر بننے کا خواب دیکھا کرتے تھے لیکن ان کے پاس جادو کے کرتب یا گانے جیسی کوئی خاص مہارت نہیں تھی۔

اس لیے انہیں پیسے کے لیے لوگوں کی تعریف کرنے کا خیال آیا۔ اوسطاً، وہ ایک دن میں 30 سے زیادہ لوگوں کی تعریفیں کرتے ہیں جس سے تقریباً 10,000 ین (65 ڈالر) کمائی ہوتی ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پتنگ بازوں کو گنجا کرکے ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر لاہور ہائیکورٹ پولیس کے رویے پر برہم

 لاہور ہائیکورٹ نے پتنگ بازوں کو گنجا کرکے ان کی ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر پولیس کے رویے پر برہمی کا اظہار کردیا۔ تفصیلات کے ماطبق لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس علی ضیا باجوہ نے پتنگ بازی کے ملزمان کو گنجا کر کے ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت کی، درخواست گزار وشال شاکر کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس علی ضیا باجوہ پولیس کے رویے پر برہم ہوئے اور کہا کہ ’آپ لوگوں کی ٹنڈیں کرکے سوشل میڈیا پر ویڈیوز اپ لوڈ کر رہے ہیں، لاہور پولیس کے آفیشل پیج پر بھی ایسی ویڈیوز موجود ہیں، یہ ڈسپلن فورس ہے کسی کی ذاتی ملکیت نہیں، کوئی بھی ملزم چاہے وہ کالا چور ہو اس کو قانون کے مطابق سزا دی جانی چاہیئے نہ کہ اس کے ساتھ ایسا سلوک کیا جائے‘۔عدالت نے پولیس کے اس طریقہ کار کو غیر مناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’یہ طریقہ نہیں ہے کہ آپ لوگوں کو گنجا کر کے انڈین گانے لگا کر ویڈیوز اپ لوڈ کریں‘، بعد ازاں جسٹس علی ضیا باجوہ نے ڈی آئی آپریشنز لاہور کو عدالت میں پیش ہو کر وضاحت دینے کا حکم دیا اور آئی جی پنجاب کو بھی سینئر آفیسر کے ذریعے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی، عدالت نے متعلقہ فورم سے رجوع نہ کرنے کے رجسٹرار آفس کے اعتراض کو بھی ختم کر دیا اور کیس کی مزید کارروائی کل تک ملتوی کردی۔ دوسری طرف ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس کا پتنگ سازی، فروشی اور اُڑانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، گجرپورہ پولیس نے پشاور سے آن لائن پتنگیں اور ڈورمنگوا کرلاہورسمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں سپلائی کرنے والے 02 ملزمان گرفتارکر لیے، گرفتار ملزمان میں تنویراورمختارشامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے 750 پتنگیں اور16 چرخیاں برآمدکی گئیں۔

متعلقہ مضامین

  • ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان ویمنز کی مسلسل تیسری کامیابی، تباہ کن بولنگ کرکے ویسٹ انڈیز کو 65 رنز سے ہرادیا
  • ملائشیا میں خوفناک آتشزدگی سے درجنوں لوگوں کو بچانے والے 5 پاکستانی ہیروز کو خراج تحسین
  • پتنگ بازوں کو گنجا کرکے ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر لاہور ہائیکورٹ پولیس کے رویے پر برہم
  • عدالت نے خلیل الرحمان کو ہنی ٹریپ کرکے تاوان مانگنے والے ملزمان کو سزائیں سنا دیں
  • پی ایس ایل کی فریاد
  •  آنٹی کی بہن سے پیار میں مبتلا شخص نے دھمکی دینے والے انکل کو موت کے گھاٹ اتار دیا
  • ایرانی حکومت پاکستانیوں کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے سزا دے، وزیراعظم کا مطالبہ
  • راولپنڈی؛ اراضی کے تنازع پر بھتیجے نے چچا کو قتل کر دیا
  • ’سب کرکے دیکھ لیا آپ مان کیوں نہیں لیتے کہ جس کا کام اسی کو ساجھے‘ میاں اسلم قبال کا مقتدرہ کو مشورہ
  • راولپنڈی اسلام آباد میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس