کراچی(پ ر)آل کراچی تاجر الائنس کے صدر و بانی عام آدمی پارٹی ایاز میمن موتی والا نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پابندیوں کے باوجود گٹکا ماوا، مین پوری مافیا بے لگام ہیں سندھ بھر بالاخصوص کراچی میں یہ زہر سرے عام فیکٹریوں میں تیار ہورہا ہے اور فروخت ہورہا ہے جس سے نوجوا نسل تباہ ہورہی ہے۔ایاز میمن موتی والا نے کہا سندھ صوبے بھر میں مختلف اقسام کی نشہ آور اجزا کی فروخت میں نمایاں اضافہ دکھائی دیتا ہے جس میں گٹکا سرفہرست ہے۔ گٹکا ماوا کے استعمال سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والوں میں نوجوان طبقے کی ایک بڑی تعداد شامل ہے جنہیں کینسر جیسے موذی مرض کے ساتھ ساتھ مختلف قسم کی مہلک بیماریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے فجر کی نماز ادا کرکے گھر جانے والا نوجوان جاں بحق

کراچی کے علاقے کورنگی جنجال پورہ گوٹھ میں ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

یہ بھی پڑھیں کراچی: گولیمار سے گزرنے والی ریلی پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، مشتعل افراد نے بس کو آگ لگا دی

ایس ایس پی کورنگی کامران خان کے مطابق فجر کے وقت 4 ڈاکو ایک گھر میں واردات کے بعد فرار ہورہے تھے، اسی دوران 17 سال کا نوجوان مظفراقبال نماز پڑھ کر گھر جارہا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ نوجوان کے شور مچانے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ڈاکو مقتول کے پڑوس میں واردات کرکے جارہے تھے، واقعے کے بعد ایس ایچ او زمان ٹاؤن اور چوکی انچارج کو معطل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں کراچی: چینی شہریوں پر فائرنگ کے واقعہ میں کالعدم تنظیم کے ملوث ہونے کا انکشاف

اہل خانہ کے مطابق مقتول مظفر مزدور تھا جو اپنے 4 بہن بھائیوں میں تیسرے نمبر پر تھا، مقتول کے بھائی کا کہنا ہے کہ میرے بھائی کو ناحق مار دیا گیا ہے۔ جبکہ مقتول کی والدہ دہائی دیتے ہوئے کہاکہ میرا بیٹا گھر سے نماز پڑھنے گیا تھا اور اس کی لاش واپس آئی، ہمیں انصاف دلایا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews ڈاکو فائرنگ فجر کی نماز کراچی نوجوان جاں بحق وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی عدالتیں کسی ٹرمپ کارڈ پر نہیں چلیں گی: شرجیل میمن
  • کھانے کے رنگ ریڈ 3سے کینسر کا انکشاف‘ امریکا میں پابندی
  • لوگوں کو بہترین سفر سہولتوں کی فراہمی کے منصوبے پر کام کررہے ہیں، شرجیل میمن
  • چین میں سانس کے متعدی امراض تمام معلوم جراثیموں کی وجہ سے ہیں، چائنا نیشنل ہیلتھ کمیشن
  • کراچی: سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے کفایت شعاری کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
  • کھانے کےرنگ ’ریڈتھری‘ سے کینسر ہو سکتا ہے، امریکہ میں پابندی عائد
  • بدین، پولیس کی مختلف کارروائیاں ،16ملزمان منشیات سمیت گرفتار
  • ڈونلڈ ٹرمپ بڑے ملک کا چھوٹا انسان یا بڑا تاجر
  • آج پیٹرول کتنے روپے مہنگا ہونے والا ہے
  • کراچی: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے فجر کی نماز ادا کرکے گھر جانے والا نوجوان جاں بحق