کراچی، آن لائن لاٹری کے نام پر لوٹنے والا بین الاقوامی گروہ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
ملزمان آن لائن اور موبائل ایپ کے ذریعے ملکی و غیرملکی کرنسی میں کروڑوں کی ادائیگی کا جھانسہ دیتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ آن لائن لاٹری کے نام پر شہریوں کو لوٹنے والے بین الاقوامی گروہ کو کراچی میں گرفتار کر لیا گیا۔ ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے لاٹری گینگ کے 4 ملزمان کو احسن آباد سے گرفتار کیا۔ ملزمان آن لائن اور موبائل ایپ کے ذریعے ملکی و غیرملکی کرنسی میں کروڑوں کی ادائیگی کا جھانسہ دیتے تھے۔ ملزمان نے حکومت کویت اور کویت پولیس کے لوگوز پر مبنی ڈیجیٹل بینرز بھی بنا رکھے تھے، جبکہ بینرز کے ذریعے بھی غیر ملکیوں سے رقم بٹورنے کا سلسلہ جاری تھا۔ ملزمان اسپوف کالز کے ذریعے ملکی و غیر ملکی شہریوں سے رابطہ کرتے تھے۔ فون کالز کے ذریعے ملزمان شہریوں کے ڈیبٹ، کریڈٹ کارڈز کی خفیہ معلومات بھی حاصل کرتے تھے۔ پاس ورڈز اور کوڈز کے ذریعے ملزمان شہریوں کے اکاؤنٹس سے تمام رقم ٹرانسفر کرنے میں ملوث ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
پاکستانی سفیر نے ایران میں قتل ہونیوالے شہریوں کی تفصیلات جاری کر دیں
ایران میں پاکستانی سفیر نے قتل ہونے والے 8 پاکستانیوں کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ قتل ہونے والے بہاولپور کے بہادر ہموطنوں کی فہرست جاری کرتے ہوئے غمگین ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستانی سفیر نے ایران میں قتل ہونیوالے پاکستانیوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔ ایران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے قتل ہونے والے 8 پاکستانیوں کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ قتل ہونے والے بہاولپور کے بہادر ہموطنوں کی فہرست جاری کرتے ہوئے غمگین ہیں۔ مدثر ٹیپو نے کہا کہ اس افسوسناک واقعہ میں انصاف کے حصول کے لیے ایرانی انتظامیہ سے قریبی رابطے میں ہیں، لاشوں کی وطن واپسی کے آخری انتظامات میں مصروف ہیں۔
پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ ان کی تکریم میں زاہدان میں پاکستانی قونصل جنرل لاشوں کے ہمراہ پاکستان جائیں گے، اس حوالے سے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قتل ہونے والے 8 پاکستانیوں میں محمد عامر ولد لیاقت علی، محمد دلشاد ولد جند وڈا، محمد دانش ولد محمد دلشاد، محمد ناصر ولد محمد بخش، ملک جمشید ولد محمد صادق، محمد نعیم ولد غلام فرید، غلام جعفر ولد محمد رمضان، محمد خالد ولد کریم بخش شامل ہیں۔