لاہور:

پولیس نے جعلی نکاح کے بعد دلہن کے روپ میں لوٹنے والے 4 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔

پنجاب میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری  ہے، اس دوران آرگنائزڈکرائم یونٹ ڈیفنس نے ایک کارروائی میں دلہن کے روپ میں شہریوں کو لوٹنےوالا4 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا۔

کارروائی کے دوران جعلی دلہن اور نکاح خواں کو گرفتار کیا گیا۔  ملزمان میں ساجد بشیر،محمد نعیم،مقدس بی بی اور اللہ رکھی  شامل ہیں، جن میں سے ایک ان کا سرغنہ ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان جعلی نکاح کرواتےاور گھر والوں کو یرغمال بنا کر واردات کر کے فرار ہو جاتے تھے۔ گرفتار ملزمان نے تحقیقات کے دوران متعدد وارداتوں کا انکشاف  کیا ہے، جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ملزمان سے لاکھوں روپے نقدی، طلائی زیورات اور دلہن ڈریس برآمد ہوئے۔ ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم یونٹ ڈیفنس کے مطابق ملزمان کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور پبلک ریلیشن شپ کی مددسےگرفتار کیا گیا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

شہدادپور: چھینی گئی بکریاں ڈاٹسن سمیت برآمد، 3 ملزمان گرفتار

شہدادپور (نمائندہ جسارت) پولیس کی کارروائی، چھینی گئی بکریاں ڈاٹسن سمیت برآمد، پستول اور گولیوں سمیت 3 ملزمان گرفتار، مقدمہ درج۔ ملدسی روڈ ٹالپر رستی سے چرواہے محمد بخش خاصخیلی سے گن پوائنٹ پر بکرے اور بکریاں نامعلوم چور لے اُڑے تھے جس پر پولیس نے کارروائی کر کے مولا بخش چانڈیو، اختر علی رند اور شاہد سیال کو گرفتار کر کے چھینی گئی 14 بکریاں ڈاٹسن سمیت برآمد کر لیں، جبکہ گرفتار شدگان پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • سیالکوٹ: جعلی ویزے پر ہنگری جانے والا مسافر ایئرپورٹ سے گرفتار
  • شہدادپور: چھینی گئی بکریاں ڈاٹسن سمیت برآمد، 3 ملزمان گرفتار
  • گینگ وار کے کارندے کو بھتالیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار
  • کراچی: لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث ڈاکوؤں کا 5 رکنی گینگ گرفتار
  • مریم نواز کی جعلی اے آئی تصاویر شیئر کرنے والا کے پی سے گرفتار
  • بیکری مالک سے بھتہ طلب کرنیوالا گینگ وار بھتہ خور گرفتار
  • کراچی سے لیاری گینگ وار کا بھتہ خور رنگے ہاتھوں گرفتار
  • ایف آئی اے کی کارروائی؛ انٹرنیشنل ایکٹیو سمز فروخت کرنیوالا گینگ گرفتار
  • کراچی: مبینہ مقابلے میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار