2025-02-26@19:46:35 GMT
تلاش کی گنتی: 3722

«پر دستخط ہوئے ہیں»:

(نئی خبر)
    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ مہوش حیات ایک طویل 7 سالہ وقفے کے بعد دوبارہ ٹی وی اسکرین پر جلوہ گر ہونے والی ہیں اور مداح بے حد پرجوش ہیں۔ مہوش حیات، جو اپنی بےمثال اداکاری کے لیے مشہور ہیں، آخری بار 2016 میں ڈرامہ "دل لگی" میں ہمایوں سعید کے ساتھ نظر آئی تھیں، جو کہ ایک زبردست کامیاب ڈرامہ ثابت ہوا۔ اب وہ ایک پیچیدہ، سنسنی خیز اور تجسس سے بھرپور کردار میں واپس آ رہی ہیں، اور اس بار ان کا نیا ڈرامہ مداحوں کو حیران کر دے گا۔ یہ 7th Sky Entertainment کا میگا پروجیکٹ ہے، جس میں مہوش حیات کے ساتھ احسن خان اور حرا مانی بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ہدایت...
    اسلام آباد: ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ہم نے ہر فورم پر فلسطین کے لیے آواز بلند کی، آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کیلیے پاکستان کے ساتھ مل کر کوششیں جاری رکھیں گے ،  دہشتگردی کیخلاف جنگ اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلیے پاکستانی کوششوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ اسلام آباد میں مختلف معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا پاکستان آکر دلی مسرت ہوئی، پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے، قائد اعظم محمد علی جناں اور علامہ اقبال ہمارے بھی ہیرو ہیں۔ رجب طیب اردوان کا کہنا تھا دونوں ممالک نے...
    بھارت میں میٹرک کی طالبہ نے صرف اس لیے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا کیوں کہ والدین نے امتحانات کے دوران موبائل فون استعمال کرنے نہیں دے رہے تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوناک واقعہ بنگلور شہر میں پیش آیا جہاں اونتیکا چوریسا نامی طالبہ نے خودکشی کرلی۔ نجی اسکول میں میٹرک کی طالبہ اونتیکا کے سالانہ امتحانات کی تیاری کے بجائے زیادہ وقت موبائل فونز میں برباد کر رہی تھی۔ جس پر والدہ نے اونتیکا کی سرزنش کی اور امتحانات ختم ہونے تک موبائل فون دینے سے انکار کردیا۔ جس پر اونتیکا ناراض ہوگی اور اور اپنے اپارٹمنٹ کی 20 ویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔    
    غزہ کی زمین پر کوئی سودا نہیں ہوسکتا، ہم ایک اور نکبہ کی اجازت نہیں دیں گے، طیب اردوان WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز اسلام اباد (سب نیوز )ترکیہ کے صدر نے کہا کہ غزہ کی زمین پر کوئی سودا نہیں ہوسکتا اور ہم ایک اور نکبہ کی اجازت نہیں دیں گے۔پاکستان ترکیہ بزنس فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ رجب طیب اردوان کی قیادت میں ترکیہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے جب کہ پاکستان اور ترکیہ کے کے درمیان برادرانہ تاریخی تعلقات ہیں، پاک ترک 5 ارب ڈالر کے تجارتی حجم کے ہدف کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رجب طیب ادرگان مسلم امہ کی آواز ہیں،...
    وقت آنے پر سب کچھ بتاں گی، مشال یوسفزئی نے بشری بی بی سے متعلق کیا انکشاف کیا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )مشال یوسفزئی نے بشری بی بی سے متعلق اہم انکشاف کیا جب کہ انہوں نے کہا کہ میں وقت آنے پر سب کچھ بتاں گی۔عدالت میں پیشی کے موقع پر بشری بی بی کی ترجمان مشال یوسفزئی نے کہا کہ بانی چیئرمین کے واضح احکامات ہیں کہ پارٹی کا عہدہ رکھنا ہوگا یا کابینہ کا حصہ رہنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میرے خلاف پارٹی میں ایک لابی موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے خلاف پارٹی میں منظم پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ میں وقت آنے پر سب کچھ بتاں...
    لاہور ہائیکورٹ نے ری سائیکلنگ پلانٹ نہ لگانے والے پیٹرول پمپس کو بند کرے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ  کے جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق دیگر کی اسموگ کے تدراک کے حوالے سے دائر درخواستوں کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کیا ہے جو 3 صفحات پر مشتمل ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بارشوں کی کمی کے باعث پانی کی قلت کا خدشہ، محکمہ ماحولیات پنجاب نے سخت احکامات جاری کردیے تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ  پانی کے تحفظ کے لیے محکمہ ماحولیات نے متعدد اقدامات کیے ہیں، پیٹرول پمپس پر ری سائیکلنگ پلانٹ نہ ہونے انہیں سیل کیا جائے اور دوبارہ خلاف ورزی پر پیٹرول پمپس کو مکمل بند کردیا جائے۔ عدالت نے...
    غزہ جنگ کی منصوبہ بندی کرنے والے ایک صیہونی جرنیل نے نیتن یاہو اور اس کے اتحادیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے فتح کے اعلان کو بیہودہ قرار دیا اور کہا کہ غزہ سے متعلق مطلوبہ اہداف میں سے کوئی ہدف بھی حاصل نہیں ہوا اور اسرائیل کو مکمل شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی رژیم کی ریزرو فورس کے جنرل گیورا ایلینڈ جو غزہ جنگ کے دوران "جنرلز پلان" نامی منصوبے کا بانی تصور کیا جاتا ہے اور جس نے جنگ بندی سے سو دن پہلے سے اس منصوبے پر عملدرآمد کروانے کی ذمہ داری سنبھال رکھی تھی، غزہ جنگ میں اسرائیل کی مکمل شکست اور ناکامی کا اعتراف کیا ہے۔ اس نے کہا ہے کہ...
    پاکستان کے دورے آئے برادر اسلامی ملک ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستانی کوششوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں مختلف معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ رجب طیب اردوان نے مسئلہ کشمیر اور مسئلہ قبرص کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔ قبرص کے معاملے پر پاکستانی حمایت ہمارے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے۔ انہوں نے  دنیا مسئلہ فلسطین کے حوالے سے کہا کہ ہر فورم پر پاکستان کے ہمراہ فلسطین کے لیے آواز بلند کی۔ فلسطینی بہن بھائیوں...
    نیویا رک (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 فروری ۔2025 )پاکستان نے شام کے کچھ علاقوں میں پیش آنے والے پر تشدد واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وہاں استحکام کے لئے مضبوط سکیورٹی فریم ورک کی ضرورت پر زور دیا ہے شام کو دہشت گردی کی محفوظ پناہ گاہ نہیں بننا چاہیے پاکستان شام کے برادر اور پر عزم لوگوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے.(جاری ہے) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ شام میں سلامتی کا مضبوط اور مربوط قومی فریم ورک ملک کے طویل مدتی استحکام کو یقینی بنانے اور بیرونی مداخلت روکنے کی کلید ہے شام کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی گیئر پیڈرسن اور...
    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں سولر کی امپورٹ میں ایک ڈمی کمپنی کے ملوث ہونے اور رقم کی بیرون ملک غیر قانونی منتقلی کا انکشاف ہوا ہے۔ ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینئر محسن عزیز کی زیر صدارت ہوا جس میں 700 ارب روپے کی تجارتی منی لانڈرنگ کے معاملے کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سولر پینل متعلق مسائل کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔ ایف بی آر حکام نے بریفنگ دی کہ سولر کی امپورٹ میں ہم نے 80 مشکوک کمپنیوں کو شارٹ لسٹ کیا، 80 میں سے 63 کمپنیاں اوور انوائسنگ میں ملوث نکلیں اور 63 کمپنیوں کی سولر امپورٹ کے لیے 69 ارب کی ٹرانزیکشن مشکوک تھیں۔ اوور انوائسنگ...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 فروری ۔2025 )پاکستان کے بڑھتے ہوئے قرضے اور جمود کا شکار پیداوری پائیدار اقتصادی ترقی کی راہ میں اہم رکاوٹیں ہیں ملکی قرضہ جی ڈی پی کے 80 فیصد سے زیادہ ہونے اور پیداواری سطح ایک دہائی سے زیادہ جمود کے ساتھ ماہرین اقتصادیات نے خبردار کیا ہے کہ ساختی اصلاحات کے بغیر، ملک کم ترقی اور معاشی عدم استحکام کے چکر میں پھنس جانے کا خطرہ ہے.(جاری ہے) ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے نامور میکرو اکانومسٹ اور سسٹین ایبل ڈیویلپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ کے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ساجد امین جاوید نے کہا کہ سب سے زیادہ پریشان کن مسائل میں سے ایک پاکستان کا قرضہ ہے انہوں نے استدلال کیا کہ...
    فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 فروری ۔2025 )پنجاب موسمیاتی سمارٹ زراعت کو اپنا رہا ہے حکومتی اقدامات، کسانوں کی تربیت اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے فصلوں کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کر رہا ہے زرعی سائنسدان ڈاکٹر خان نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ ابھرتے ہوئے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے موسمیاتی سمارٹ زراعت آگے بڑھنے کا راستہ ہے. انہوں نے وضاحت کی کہ موسمیاتی تبدیلی کاشت کے انداز کو تبدیل کر رہی ہے اور یہ زرعی سائنسدانوں کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ ان مسائل سے نمٹنے کے لیے کوششیں تیز کریں اور عملی حل فراہم کریں.(جاری ہے) انہوں نے زراعت کے شعبے میں دوبارہ تخلیق کرنے والے زرعی طریقوں کو فروغ دینے کٹائی کے بعد...
    لاہور( اوصاف نیوز)فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ ایکسرے کرایا انگلی بالکل ٹھیک ہے کچھ سوجن باقی ہے ، چاہنے والوں کی دعاوں سے امید ہے بہتر ہو جائے گی۔ شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ تسلیم کرتے ہیں ہم سے آخر ی اوور اچھے نہیں ہورہے، یہ میچز اس ہی لیے ہورہے ہیں کہ چیمپئنز ٹرافی کی اچھی تیاری ہوجائے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلی بار میتھیو نے کچھ نہیں بولا تھا میں نے اسے وکٹ لینے کے لیے تنگ کیا تھا، گراؤنڈ میں جو بھی تھا وہ وہیں کی حد تک تھا، شاہین آفریدی نے کہا کہ دوسرے پلیئرز بھی اپنے ملک کے لیے کھیلتے ہیں ہم بھی اپنے ملک کے...
    پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ہدایت پر گزشتہ روز پارٹی سے نکالے جانے پر رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے خاموشی توڑ دی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک طویل بیان میں انہوں نے لکھا کہ ہمشہ پی ٹی آئی اور خان صاحب کے ساتھ وفادار رہا اور اپنے اصولوں پر کھڑا رہوں گا۔ اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ مجھے حالیہ فیصلے سے سخت دکھ ہوا، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ فیصلہ ان افراد نے کرایا جنہوں نے مجھے پارٹی میں قبول ہی نہیں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’تاہم میں نے کبھی ذاتی تنازعات میں پڑنے کی کوشش نہیں کی اور پارٹی کے اندر کسی گروپ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہاہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف بڑی قربانیاں دی ہیں،ہم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مکمل حمایت کرتے ہیں،دہشتگردی میں شہید ہونے والوں کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پاکستان اور ترکیہ کے درمیان معاہدوں  کے بعد گفتگو کرتے ہوئے صدر رجب طیب اردوان نے کہاکہ پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے،پاکستان آ کر دلی مسرت ہوئی، پاکستان اور ترکیہ کے عوام کے درمیان گہرے تعلقات ہیں،دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے کام کرتے رہیں گے،انہوں نے کہاکہ صدر آصف زرداری سے ملاقات میں تجارتی امور پر گفتگو ہوئی،ہمارے درمیان 24معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 فروری 2025ء) جنوبی کوریا نے جمعرات کے روز کہا کہ شمالی کوریا اپنے ماؤنٹ کمگانگ ریزورٹ میں اس عمارت کو تباہ کر رہا ہے، جو کوریا کی جنگ کے بعد جدا ہو جانے والے خاندانوں کے درمیان ملاقات اور اجتماعات کے لیے استعمال ہوا کرتی تھی۔ یہ اقدام دونوں کوریاؤں کے درمیان تناؤ کی تازہ ترین علامت میں ہے۔ سیول میں یکجہتی کی وزارت کے ترجمان نے کہا، "ماؤنٹ کمگانگ ری یونین سینٹر کو مسمار کرنا ایک غیر انسانی فعل ہے، جس سے جدا ہو جانے والے خاندانوں کی مخلصانہ خواہشات پامال ہوتی ہیں۔" جنوبی کوریا: صدر یون سک یول کی گرفتاری فی الحال ٹل گئی ماؤنٹ کمگانگ ری یونین سینٹر میں...
    کراچی: سندھ حکومت نے ہیوی ٹریفک سے متعلق اہم فیصلے کیے ہیں، جس میں ڈمپرز کے چلنے کا وقت بھی مقرر کیا گیا ہے۔ سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن  نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ آج وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے ہوئے، جن پر سختی کے ساتھ عمل درآمد کروایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ تمام ہیوی گاڑیوں کی فٹنس پر کام کرنے جارہی ہے۔ تمام گاڑیوں کو اب فٹنس سرٹیفکیٹ رکھنا لازمی ہوگا۔ محکمہ ٹرانسپورٹ تمام ہیوی گاڑیوں کی فٹنس کروائے گا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ محکمہ ایکسائز نے آگاہ کیا ہے کہ 80 ہزار نمبر پلیٹس تیار ہیں۔ جن لوگوں کو نمبر پلیٹس سے متعلق...
    لاہور ( طیبہ بخاری سے ) لائن آف کنٹرول پر بھارتی تخریبی کاروائیاں بے نقاب ہو گئیں  اور پاکستان نے اقوام متحدہ کے حکام  کیساتھ اہم شواہد کا تبادلہ کیا جبکہ دفاعی ماہرین نے  بھی ان سرگرمیوں پر خدشات کا اظہار کر دیا ہے ۔   تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج اورانٹیلی جنس ایجنسیوں کی آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے پرامن علاقوں میں بدامنی پھیلانے کے منصوبے پر دفاعی ماہرین نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی، آئی ڈی ایز اورہتھیاروں کی نقل و حمل خطے میں امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔بھارتی فوج کے منظم ہتھکنڈے بنیادی طور پر مقبوضہ کشمیر میں اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش...
    رانا مشہود احمد خان—فائل فوٹو مسلم لیگ نواز کے رہنما اور چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود نے کہا ہے کہ ہم پر ففتھ جنریشن وار مسلط کی گئی ہے۔اپنے ایک بیان میں رانا مشہود نے کہا ہے کہ جس لیول پر ہم پہنچنا چاہتے ہیں ہم اس طرف بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر طرح کے وسائل سے مالا مال ہے۔ آج بھارت میں جو مسلمان بیٹھا ہے وہ محفوظ نہیں، رانا مشہودچیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد نے کہا آج بہت اہم دن ہے آج کرسمس بھی ہے۔ پاکستان کے پرچم میں سفید رنگ ہماری اقلیتی برادری کو ظاہر کرتا ہے۔ چیئرمین یوتھ پروگرام نے کہا کہ ہمارے سسٹم پر بہت سوال اٹھائے جاتے ہیں۔...
     مفتی قوی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے ساتھ 14 فروری کو نکاح ہونے جا رہا ہے۔ مفتی قوی نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔ میزبان نے مفتی قوی سے ان کی شادی سے متعلق سوال کیا جس کے جواب میں مفتی قوی کا کہنا تھا کہ وہ 14 فروری کو راکھی ساونت سے نکاح کرنے جارہے ہیں اور نکاح کی یہ تاریخ راکھی ساونت نے طے کی ہے۔ میزبان نے راکھی ساونت سے پوچھا کہ انہوں نے 14 فروری کو ہی نکاح کی تاریخ کیوں مقرر کی تو انہوں نے جواباً کہا کہ اس تاریخ کو...
    پشاور (آن لائن) گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کے گھٹنوں میں بیٹھنے والوں کو ان کا مینڈیٹ واپس کرنا چاہیے۔پہلے ہی کہا تھا کہ پی ٹی آئی کو میر جعفر اور میر صادق کا اندازہ ہوگا تو وزیراعلیٰ نہیں رہے گا۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن کہہ رہے ہیں کہ میرے حق پر ڈاکا ڈالا گیا۔ مولانا صاحب ان لوگوں سے چن چن کر بدلے لے رہے ہیں۔ مولانا کے گھٹنوں میں بیٹھنے والوں کو ان کا مینیڈیٹ واپس کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کو میر...
    پشاور: مشال یوسفزئی نے بشریٰ بی بی سے متعلق  اہم انکشاف کیا جب کہ انہوں نے کہا کہ میں وقت آنے پر سب کچھ بتاؤں گی۔ عدالت میں پیشی کے موقع پر  بشریٰ بی بی کی ترجمان مشال یوسفزئی نے کہا کہ بانی چیئرمین کے واضح احکامات ہیں کہ پارٹی کا عہدہ رکھنا ہوگا یا کابینہ کا حصہ رہنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میرے خلف پارٹی میں ایک لابی موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ  میرے خلاف پارٹی میں منظم پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ میں وقت آنے پر سب کچھ بتاؤں گی۔ لوگ مجھ سے خائف ہیں، اس لیے میرے خلاف ہیں۔ مجھے سازش کے ذریعے کابینہ سے ہٹایا گیا۔ مشال یوسف زئی کا کہنا تھا کہ...
    مشعال یوسفزئی نے بشریٰ بی بی سے متعلق اہم انکشاف کیا جب کہ انہوں نے کہا کہ میں وقت آنے پر سب کچھ بتاؤں گی۔ عدالت میں پیشی کے موقع پر بشریٰ بی بی کی ترجمان مشعال یوسفزئی نے کہا کہ بانی چیئرمین کے واضح احکامات ہیں کہ پارٹی کا عہدہ رکھنا ہوگا یا کابینہ کا حصہ رہنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میرے خلف پارٹی میں ایک لابی موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے خلاف پارٹی میں منظم پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ میں وقت آنے پر سب کچھ بتاؤں گی۔ لوگ مجھ سے خائف ہیں، اس لیے میرے خلاف ہیں۔ مجھے سازش کے ذریعے کابینہ سے ہٹایا گیا۔ مشال یوسف زئی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں...
    اس وقت وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی 16 رکنی کابینہ ہے اور 5 معاون خصوصی ہیں۔ کابینہ میں 7 وزرا کا تعلق لاہور سے جبکہ باقی 9 وزرا کا تعلق پنجاب کے دوسرے اضلاع سے ہے۔ حکومت کو بنے قریباً ایک سال مکمل ہوگیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے پنجاب کی مختلف ڈویژن کے اراکین پنجاب اسمبلی سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ ایم پی ایز کے انٹرویوز بھی لیے جا رہے ہیں۔ اراکین پنجاب سے ان سے مختلف محکموں کے بارے میں دلچسپی کے حوالے سے بھی پوچھا جارہا ہے۔ ان کی تعلیمی قابلیت بھی جانچی جارہی ہے۔ مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف ان ملاقاتوں میں اراکین پنجاب اسمبلی جب اپنی...
    آج کل کراچی میں ٹریفک حادثات میں اضافہ ہوتاجارہاہے۔ ایسا محسوس ہوتاہے کہ ٹریفک پولیس ان حادثات کو روکنے میں ناکام نظر آرہی ہے۔ حالانکہ ایک وقت تھا جب کراچی ٹریفک پولیس کی کارکردگی کے حوالے سے بڑا نام اور مقام تھا۔ لیکن اب ان کی کارکردگی ویسی نہیں رہی ہے جو پہلے تھی۔ یہی وجہ ہے کہ کراچی میں خوفناک ٹریفک حادثات ہورہے ہیں۔ جنہیں ابھی تک موثر طریقے سے نہیں روکا گیا۔ ٹریفک حادثات کی وجہ یہ ہے کہ ٹریفک پولیس کی کارکردگی متاثر کن نہیں ہے حالانکہ یہی کراچی ٹریفک پولیس کی کارکردگی کچھ سال قبل قابل تقلید تھی۔ لیکن اب ایسا نہیں ہے۔ شائد اس کی وجہ یہ ہے کہ ٹریفک پولیس میں نئے آنے والوں...
    پیرس(نیوز ڈیسک) پیرس میں اے آئی ایکشن سمٹ کے اختتام پر سابق گوگل کے چیف ایگزیکٹو ایرک اسمتھ نے خدشات کا اظہار کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کو دہشت گردوں یا باغی ریاستوں کی جانب سے معصوم لوگوں کو نقصان پہنچانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اسمتھ نے کہا کہ میرے حقیقی خوف وہ نہیں ہیں جو زیادہ تر لوگ اے آئی کے بارے میں بات کرتے ہیں، بلکہ میں انتہاپسند خطرات کی بات کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا، ایران، یا یہاں تک کہ روس اس ٹیکنالوجی کو اپنانے اور اس کا غلط استعمال کرتے ہوئے حیاتیاتی ہتھیار تیار کر سکتے ہیں۔...
    بھارت کے مشہور اور حال ہی میں تنازعہ کا شکار ہونے والے پروگرام انڈیا گاٹ لیٹنٹ کے مالک سمے رائنا کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد حالات ان کے قابو سے باہر ہوچکے ہیں۔ یوٹیوبر رنویر الہ آبادیا کے والدین سے متعلق کنٹسٹنٹ سے نازیبا اور متنازع سوال کی وجہ سے بھارت میں ہونے والے ہنگامے پر انڈیا گاٹ لیٹنٹ کے بانی سمے رائنا نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے یوٹیوب سے اپنے پروگرام کی تمام ویڈیوز ڈیلیٹ کردی ہیں۔ اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری بیان میں سمے رائنا نے کہا کہ ’جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ میرے لیے بہت زیادہ ہو چکا ہے۔ میں نے اپنے چینل سے تمام ویڈیوز کو ہٹا...
    اوٹاوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2025ء) کینیڈاکے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کینیڈا پر اقبضے کی دھمکی پر کبھی عملدرآمد نہیں ہو گا۔(جاری ہے) شنہوا کے مطابق انہوں نےاپنے دورہ یورپ کے موقع پر کہا کہ کینیڈا کے 51 ویں امریکی ریاست بننے کے بارے میں امریکی صدر کے بار بار ریمارکس خام خیالی ہیں، یہ کبھی ممکن نہیں لیکن ہمیں امریکی صدر کی باتوں کو سنجیدگی سے لینا ہوگا اور ان پر سوچنا ہوگا ، ہم کینیڈا کے دفاع اور تحفظ کے مستعد ہیں۔
    سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال مندوخیل—فائل فوٹو سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ سماعت کر رہا ہے۔دورانِ سماعت ملٹری کورٹ سے سنائی گئی سزا پر اپیل کنندہ کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بینچ کی جانب سے بھارت میں کورٹ مارشل کے خلاف اپیل کا حق دینے کا سوال ہوا تھا، برطانیہ میں کورٹ مارشل فوجی افسر نہیں بلکہ ہائی کورٹ طرز پر تعینات ججز کرتے ہیں، کمانڈنگ افسر صرف سنجیدہ نوعیت کا کیس ہونے پر مقدمہ آزاد فورم کو بھیج سکتا ہے۔جسٹس امین الدین نے وکیل سے کہا کہ ہم نے اپنا قانون دیکھنا...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 فروری 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف سے نکالنے جانے پر رلن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے ردعمل دے دیا۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ پی ٹی آئی کے ان افراد نے ناانصافی کی ہے جو مجھے شروع سے ناپسند کرتے تھے، میرا ایسے لوگوں سے جھگڑا کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے لیکن میں ایسے اذیت دینے والوں کے سامنے کبھی نہیں جھکوں گا، میرا جرم صرف یہ ہے کہ میں نے پارٹی کے اندر کبھی کسی گروپ کا ساتھ نہیں دیا کیوں کہ میں نے ہمیشہ خان کو اپنا لیڈر مانا، میں اپنا نقطہ نظر پیش کرنے کے لیے الیکٹرانک اور سوشل میڈیا...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر بابر اعظم کا کہنا ہے کہ مجھے کنگ شنگ کہنا بند کریں، میں ابھی کوئی کنگ نہیں، جب چھوڑیں گے تب دیکھیں گے۔ کراچی میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے گئے ون ڈے انٹرنیشنل کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ جب بھی بیٹنگ کیلئے جاتا تو یہی سوچ کر جاتا ہوں کہ اچھا اسکور کرنا ہے۔ بابر اعظم کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے فنش نہیں کر پارہا ہوں، جب اننگز بنتی ہے تو گیم چلانے کا اور پچ کا اندازہ ہوجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے لیے اوپننگ ایک نیا رول ہے، ٹیم کی ڈیمانڈ پر یہ ذمہ داری ہے، آج رضوان اور سلمان نے اچھا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 13 فروری 2025ء) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے مقبوضہ مغربی کنارے میں بچوں کی بڑھتی ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں عسکری سرگرمیوں کو فوری طور پر روکا جائے۔مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے لیے ادارے کے ریجنل ڈائریکٹر ایڈورڈ بیگبیڈر کا کہنا ہے کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں بچوں کی بڑی تعداد ہلاک، زخمی اور بے گھر ہو رہی ہے۔ گزشتہ جمعے کو ایک 10 سالہ بچہ گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا اور اس سے دو روز کے بعد آٹھ ماہ کی حاملہ خاتون کو نور شمس پناہ گزین کیمپ میں ہلاک کر دیا...
    ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ضلع کرم میں دونوں فریقین کے بنکرز کی مسماری کا سلسلہ جاری ہے اور کرم میں اب تک 124 بنکرز کو مسمار کیا جا چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں بنکرز مسماری کا عمل جاری ہے اور اب تک مسمار کیے جانے والے بنکرز کی تعداد 124 تک پہنچ گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ضلع کرم میں دونوں فریقین کے بنکرز کی مسماری کا سلسلہ جاری ہے اور کرم میں اب تک 124 بنکرز کو مسمار کیا جا چکا ہے۔ سامان رسد کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اشیاء خوردونوش کی 150 گاڑیوں کا ایک اور قافلہ ضلع کرم پہنچ چکا ہے جس کے بعد...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے مسلسل دوسرے ماہ 3 ارب ڈالر سے زائد ترسیلات زر بھیجنا اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام نے بانی پی ٹی آئی کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کوالالمپور سے روانگی کے موقع پر ہوائی اڈے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ریکارڈ ترسیلات زر ظاہر کرتی ہیں کہ پاکستان میں حقیقی تبدیلی آ چکی ہے۔ امیر مقام نے کہا کہ جنوری 2025 میں ترسیلات زر میں 25 فیصد اضافہ ہونا اور 3 ارب ڈالر کی حد مسلسل دوسرے مہینے برقرار رہنا اس بات کا عکس ہے...
    مریم نواز شریف نہ صرف خوش شکل ہیں بلکہ خوش بخت اور خوش ادا بھی ہیں انہوں نے میرے خیال میں پہلی کامیابی تو یہ حاصل کی ہے کہ کھوئی ہوئی عوامی محبت کو پی ایم ایل این کے حق میں بحال کرا لیا ہے اپنی جاذب نظر شخصیت انتھک محنت اور سو سے زیادہ عوامی بہبود کے منصوبے پنجاب بھر کی صفائی ستھرائی اور مدتوں کے ’’ڈکے‘‘ ہوئی لاہوری میلے جو ان کی شخصیت کے ساتھ جچتے ہیں اندازہ کریں گزشتہ پینتس برس کی مردانہ حکومت میں کسی کو خیال نہیں آیا کہ پنجاب کا سب سے بڑا ہارس اینڈ کیٹل شو نہیں ہوا ایسا پنجاب کا دلکش چہرہ کب سے پس پردہ تھا مجھے یاد ہے جب آخری...
    زبان ذریعہ اظہار کے ساتھ ساتھ کسی ملک کی پہچان، عزت ، آن اور شان ہوتی ہے۔ زبان کے اسی اظہار کی ایک مثال اہل عرب ہیں جن کا اپنے مقابلے میں ددسروں کو ـعجمی کہہ کر مخاطب کرنا، سمجھنا اور جاننا آج بھی ضرب المثل کی حیثیت رکھتا ہے۔کسی بھی ملک کی ترقی میں اس ملک کی قومی زبان کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ آئین پاکستان کی رو سے پاکستان کی قومی زبان اُردو ہے اور 1973 ء سے لیکر آج تک یہ اپنے نفاذ کے لیے جاری پارلیمانی قانون سازی، عدالتی احکامات ا ور انتظامی عمل درآمد کے انتظار میں ہے۔ ایک طرف اردو کے نفاذ کی راہ میں حائل اشرافیہ کی رکاوٹوں کے سلسلے ہیں تو دوسری...
    چوپال میں ویرانی سی تھی۔نتھو، پھتو اور چاچا شیدا کا اضطراب چہرے سے عیاں تھا۔چپ سائیں نے جیسے ہی کھنگورا ماراتوسب سیدھے ہوگئے۔ نتھو، پھتو احتراماً کھڑے ہوگئے۔بعد از سلام چپ سائیں نے ان کو بیٹھنے کااشارہ کیا۔ چوپال میں سب لوگ سرگوشیاں کرنے لگے۔ چپ سائیں توقف کے بعد بولے، ہاں بھائی شیدے کیاحال ہے؟۔ چاچا شیدا بولا سائیں جی ویسے تو سب ٹھیک ہے لیکن میرا بیٹا ولایت چلا گیا ہے۔ میں نے زمین کا رقبہ فروخت کرکے اس کی ضد پر ولایت بھجوایا ہے، اس کی ماں تو اس پر راضی نہیں تھی لیکن دل پرپتھر رکھ کر اس کوبھجوایا۔سائیں جی وہ کہتا تھا کہ اب زمین پر کاشتکاری نہیں کرنی اور واپس آکر شہرمیں بڑاگھر بناؤں...
    کسی بھی ملک اور سماج کی ترقی اور مستقبل کا دارمدار اس ملک کے نوجوانوں کو قرار دیا جاتا ہے تاہم پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے، جہاں نوجوانوں کی بڑی تعداد کو نہ صرف بیروزگاری بلکہ تعلیم کے مساوی مواقع اور مناسب طبی وسائل کی عدم فراہمی سمیت کئی مشکلات کا سامنا ہے۔ پاکستان کی 64فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ یہ ملک اپنی مکمل آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے اس کثیر تعداد کے باوجود صورت حال انتہائی پریشان کن ہیں۔ خواندگی و ناخواندگی کے اعتبار سے 100 میں سے 29 نوجوان ناخواندہ ہیں۔ ناخواندہ ہونے کا مطلب جنہوں نے سرے سے تعلیم ہی حاصل نہیں کی، انہیں اپنا نام تک لکھنا...
    واشنگٹن ڈی سی —  امریکہ میں کولمبیا یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے چوہوں کے دماغ پر کی جانے والی تحقیق میں ایسے مخصوص نیوران خلیات دریافت کیے ہیں جو غذا کھانا بند کرنے کا حکم دیتے ہیں اور جن کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ یہ خلیے موٹاپے کے موثر علاج میں مد د گا ر ہو سکتے ہیں۔ اس سے پہلی کی گئی تحقیق ظاہر کرتی ہے کہ اگرچہ دماغ میں بہت سے ایسے "فیڈنگ سرکٹس” ہیں جو کھانے کی مقدار کی نگرانی کرتے ہیں لیکن ان سرکٹس میں موجود نیوران کھانا کھانے کو روکنے کا حتمی فیصلہ نہیں کرتے ہیں۔ جریدے "سائنس ڈیلی” کے مطابق، سائنسدانوں نے نتیجہ اخذ کیا ہے کہ کھانے کو روکنے والے...
    انقلاب ایران کی 46 ویں سالگرہ کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب میں سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل حمید گل کے صاحبزادے عبداللہ گل نے وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد جنرل حمید گل کا پاکستان تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے والد نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ میں عمران خان کو باقی لوگوں سے نسبتاً بہتر سمجھتا ہوں، لیکن وہ آئیں گے اس نظام سے ٹکرائیں گے، کچھ حاصل نہیں کر پائیں گے اور برے طریقے سے ناکام ہوں گے۔ میرے والد نے یہ بھی کہا تھا کہ میں عمران کے ساتھ اِس لیے شامل نہیں ہوا کیونکہ اُن کے ساتھ سارا گند...
    1981ء میں پیدا ہونیوالی تلسی 2013ء سے 2021ء تک ہوائی پارلیمنٹ کی رکن رہیں، انکی پرورش ہوائی میں ہوئی اور اس نے اپنے بچپن کا ایک سال فلپائن میں گزارا۔ چار بار رکن پارلیمنٹ رہ چکی ہیں اور 2020ء میں صدارتی انتخابات کیلئے امیدوار بھی تھیں، تاہم انہیں خاطر خواہ حمایت نہ مل سکی اور انہوں نے اپنی امیدواری واپس لے لی۔ اسلام ٹائمز۔ دنیا کی طاقتور ہندو خاتون تلسی گبارڈ امریکی نیشنل انٹیلی جنس ڈائریکٹر بن گئیں، عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ تلسی گبارڈ کا کہنا تھا کہ امریکی انٹیلی جنس کو دوبارہ قومی سلامتی پر مرکوز کریں گی اور اس بات کو یقینی بنائیں گی کہ انٹیلی جنس کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ کیا جائے۔ تلسی...
    کہوٹہ(صباح نیوز)سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ 2018ء کے انتخابات میں چوری ہوئی اور2024ء میں ڈکیتی ہوئی۔کہوٹہ میں ظہرانہ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک کی بدقسمتی ہے کہ آج پارلیمان میں موجود دو تہائی ارکان اسمبلی پیسے دے کر ایوان میں پہنچی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ 24کروڑ عوام کا ملک ہے، اس طرح کام نہیں چلے گا، مجھے ان 3 بڑی سیاسی جماعتوں سے بہتری کی کوئی امید نظر نہیں، سیاست اصولوں
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)مہران ورکرز یونین واسا حیدرآباد کی جانب سے ملازمین کو11ماہ کی تنخواہ اور پنشنز کی عدم ادا ئیگی کے خلاف احتجاجی تحریک کا آغاز کرتے ہوئے پہلے مرحلہ میں اولڈ کیمپس ایس ایس پی چوک سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی میں بڑی تعداد میں واسا ملازمین،پنشنرز اور فوتی ملازمین کے لواحقین نے شرکت کی۔احتجاجی ریلی کے شرکا بینر اٹھائے ہوئے واسا انتظامیہ کے خلاف بھرپور نعرے بازی کر رہے تھے جبکہ ریلی کے شرکا نے پریس کلب پہنچ کر دھرنا دیاجس سے خطاب کرتے ہوئے مہران ورکرز یونین کے صدر آفتاب لاڑک،جنرل سیکرٹری محمد اسلم عباسی،بلاول ملاح،ارشاد علی،میر محمد ملاح اور ولیم نذیر نے کہا کہ گیارہ ماہ کی تنخواہ اور پنشنز سے محروم ملازمین...
    لاہور،دریائے راوی کے خشک ہونے والے حصے پر لڑکے کرکٹ کھیل رہے ہیں
    ڈی سی جامشورو غضنفر علی قادری لعل شہباز قلندرؒ کے عرس کے موقع پرسہون کادورہ کررہے ہیں
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے پنجاب اسمبلی کے ارکان نے ملاقات کی۔ ننکانہ صاحب، شیخو پورہ، قصور، اوکاڑہ اور پاکپتن ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ارکان پنجاب اسمبلی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف نے ارکان پنجاب اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زوال کا رخ ترقی کی طرف موڑ دیا ہے۔ معاشی اشاریوں کی بہتری پاکستان کی بہتری ہے۔ معیشت میں بہتری لا کر ایک بار پھر پاکستان سنوار رہے ہیں۔ قائد محمد نوازشریف نے کہا کہ پالیسی ریٹ میں 22 سے 12 فی صد کی کمی سے معاشی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں، معیشت کو فائدہ ہو...
    اسلام آباد (وقائع نگار+ نوائے وقت رپورٹ) قومی اسمبلی اجلاس میں سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ خبریں پھر آ رہی ہیں کہ یوٹیلٹی سٹورز کو بند کیا جا رہا ہے۔ وزیر صنعت و پیداوار نے یقین دہانی کرائی ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز کو بند نہیں کیا جا رہا۔ قائمہ کمیٹی میں بھی اس حوالے سے سیر حاصل بحث ہوئی۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ آصفہ بھٹو کے اس سوال کا میں نے جواب دیا تھا، اب بھی کہتا ہوں کہ یوٹیلٹی سٹورز کی ری سٹرکچرنگ کر رہے ہیں بند نہیں کر رہے۔ وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ بند پاور پلانٹس کے ملازمین نے وہاں کی...
    ریاض: وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ سے چینی کمپنی ہو ائے کے نائب صدربیرے زو ملاقات کررہے ہیں
    پشاور (آن لائن) گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کے گھٹنوں میں بیٹھنے والوں کو ان کا مینڈیٹ واپس کرنا چاہیے۔پہلے ہی کہا تھا کہ پی ٹی آئی کو میر جعفر اور میر صادق کا اندازہ ہوگا تو وزیراعلیٰ نہیں رہے گا۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن کہہ رہے ہیں کہ میرے حق پر ڈاکا ڈالا گیا۔ مولانا صاحب ان لوگوں سے چن چن کر بدلے لے رہے ہیں۔ مولانا کے گھٹنوں میں بیٹھنے والوںکو ان کا مینیڈیٹ واپس کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کو میر جعفر اور میر صادق کا...
    اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مذاکرات کی دعوت دینے کا موسم تمام ہوگیا، اب حکومت مذاکرات کے لیے پہل نہیں کرے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے حکومت کی جانب سے واضح پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کی دعوت دینے کا موسم تمام ہوگیا، اب پی ٹی آئی کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا دروازہ کھلا رہنے کا مطلب دعوت دینا نہیں اورمذاکرات کا دروازہ بند نہ کرنے کا بھی یہ مطلب نہیں کہ ہم ان کا انتظار کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب پی ٹی آئی پر منحصر ہے کہ وہ کب سنجیدہ اور نتیجہ خیز مذاکرات...
    کہوٹہ(صباح نیوز)سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ 2018ء کے انتخابات میں چوری ہوئی اور2024ء میں ڈکیتی ہوئی۔کہوٹہ میں ظہرانہ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک کی بدقسمتی ہے کہ آج پارلیمان میں موجود دو تہائی ارکان اسمبلی پیسے دے کر ایوان میں پہنچی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ 24کروڑ عوام کا ملک ہے، اس طرح کام نہیں چلے گا، مجھے ان 3 بڑی سیاسی جماعتوں سےبہتری کی کوئی امید نظر نہیں، سیاست اصولوں اور آئین کے مطابق کرنا ہوگی، ورنہ ملک آگے نہیں بڑھے گا۔سربراہ عوام پاکستان کا کہنا تھا کہ آج جس قسم کی ملک میں کرپشن ہے،ماضی میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی جب تک سیاسی،ملک اس طرح...
    کراچی(اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خالد محمودعراقی نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں پالیسی ساز اس بات کو سمجھنے میں ناکام رہے ہیں کہ انسانوں کی ترقی اولین ترجیح ہونی چاہے۔ اپلائیڈ اکنامکس ریسرچ سینٹر جامعہ کراچی کے زیر اہتمام منعقدہ سینٹرہذا میں منعقدہ 2 روزہ بین الاقوامی کانفرنس بعنوان ’’ملک کے معاشی مستقبل کی تشکیل: کل کے رجحانات اور بصیرتیں‘‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے پالیسی سازوں نے معاشی خوشحالی کو کبھی اہمیت نہیں دی اور حکومتیں اس پہلوکو تواترکے ساتھ نظر اندازکررہی ہیں اورہم تاحال دوسری قوموں سے سیکھنے سے قاصرہیں۔
    جب گھر میں میٹھے چاؤل پکیں تو لازم ہے کہ اس کی خوشبوہمسایوں تک بھی پہنچتی ہے، پاکستان ایک وفاق ہے ، ایک صوبے یا شہر میں کچھ ہورہا ہو تو باقی گھروالوں کو بھی پتہ چل جاتا ہے۔ لاہو میں تیس برس بعدہارس اینڈ کیٹل شو ہوا ہے، نیوزی لینڈ اور پاکستانی کرکٹ کھلاڑیوں نے ون ڈے میچ کھیلا ہے، شدید حبس کے بعد ہوا چلے تو اسے وہی محسوس کرسکتا ہے، جو حبس بھگت رہا ہو، میں دعوت کے باوجود ہارس اینڈ کیٹل شونہیں دیکھ سکا نہ اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے گیا،لیکن میں محسوس کرسکتا ہوں۔ یقیناً کراچی، پشاوراور کوئٹہ کے شہریوں نے بھی محسوس کیا ہوگا۔جب کسی شہر میں کوئی ایونٹ ہوتا ہے تو یہ صرف ہلہ...
    کیا پاکستان کا گورننس سسٹم ایک مضبوط جمہوریت کے بغیر آگے بڑھ سکتا ہے ؟یاآئین، قانون کے تابع انتظامی ڈھانچے کے بغیر ہم جمہوری ساکھ کو قائم کر سکتے ہیں۔تواس کا جواب نفی میں ملے گا۔کیونکہ آج کے جدید جمہوری تصورات میں جو دنیا بھر میں موجود ہیںاس میں ایک مضبوط ملک مضبوط اداروں کی بنا پر ہوتا ہے۔اگر ادارے مضبوط اور فعال نہیں تو جمہوریت کی اہمیت بھی ختم ہوجاتی ہے اور اس کا ایک نتیجہ ہمیں اداروں کے درمیان ایک ٹکراؤ کے ماحول کی صورت میں دیکھنا پڑتا ہے ۔جو بداعتمادی کی فضا کو پیدا کرتا ہے اور ایک کو دوسرے کے مقابلے پہ کھڑا کر دیتا ہے۔ آج جب دنیا بھر میں ریاستوں کی درجہ بندی کی...
    لاہور (نمائندہ جسارت) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی اپنی حکومت سے لاتعلق ہوکر ہمارے ساتھ کھڑے ہوگئے، مفتاح اسماعیل، محمود خان اچکزئی اور مولانا فضل الرحمان بھی ہمارے موقف کے ساتھ کھڑے ہیں، بہت جلد گرینڈ الائنس بننے جارہا ہے۔ شاہ محمود قریشی کو 9 مئی کے کیسز میں لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا، سماعت کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وہ 9 مئی کیسز میں بے قصور ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ماضی میں کبھی عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے وفد نے چیف جسٹس سے بریفنگ نہیں لی، آئی ایم ایف کی بریفنگ سے ملک...
    کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ سہ قومی کرکٹ سیریز کا مقصد چیمپیئنز ٹرافی کے لیے تیاری کرنا ہے،جنوبی افریقہ کے خلاف کامیابی پر بہت خوشی ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم میں ’ مکس زون ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ میری انگلی بالکل ٹھیک ہے،ایکسرے کرایا ہے، کچھ سوجن باقی ہے امید ہے بہتر ہو جائے گی، مجھے معلوم ہے کہ بولنگ کے دوران میرےآخری اوور اچھے نہیں ہورہے۔  جنوبی افریقی بیٹر میتھیوز کے  ساتھ بحث  کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ دوران میچ میتھیو سے میدان میں گرما گرمی ہو گئی تھی ،اب ہم اچھے دوست ہیں، پہلی بار اس نے کچھ نہیں بولا...
    امریکا میں آئس کریم کی طلب میں بازار جانے والی خاتون نے 27 کروڑ 90 لاکھ روپے (10 لاکھ ڈالر) مالیت کی لاٹری جیت لی۔ امریکی ریاست کینٹکی سے تعلق رکھنے والی خاتون (جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی) نے بتایا کہ وہ گزشتہ ہفتے آئس کریم کی طلب میں بازار گئیں جہاں راستے میں ایک اسٹیشن پر رک کر انہوں نے کینٹکی جیک پاٹ اسکریچ-آف ٹکٹ خریدا۔ انہوں نے 20 ڈالر کا ٹکٹ اسکریچ کیا جس میں ان کا 10 لاکھ ڈالر کا انعام نکلا۔ خاتون کا کہنا تھا کہ انہوں نے کارڈ کو بائیں سے دائیں جانب کھرچنا شروع کیا۔ پہلے انہوں نے سوچا کہ انہیں ان کے 20 ڈالر واپس مل گئے، بعد میں خیال آیا...
    برج حمل سیارہ مریخ ، 21 مارچ تا20اپریل منگل اور بدھ بہترین دن ہوسکتے ہیں۔ زہرہ اور چاند آپ کی محبت کو چار چاند لگاسکتے ہیں۔ آپ کے جذبات اور احساسات ہلکے پھلکے اور رومانوی ہوسکتے ہیں۔ اولاد سے خوشی مل سکتی ہے۔ آپ کا سیارہ مریخ آپ کو سنجیدہ منصوبہ بندی اور کبھی کبھار گہری سنجیدگی کی جانب لے جاسکتا ہے۔ بیرون ملک سفر یا تنہا کے جذبات حاوی ہوسکتے ہیں۔ جمعرات اور جمعے کو اپنی اور والدہ کی صحت کا خیال رکھیں۔ برج ثور سیارہ زہرہ ، 21اپریل تا 20 مئی پیر اور منگل سفر ہوسکتا ہے۔ ممکن ہے گذشتہ دو تین ایام میں شریکِ حیات کے ساتھ تعلق میں تناؤ سا محسوس ہورہا ہو اور یہ کیفیت...
    بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ اور سماج وادی پارٹی کی رکن جیا بچن نے راجیہ سبھا میں فلم انڈسٹری کے بحران پر آواز اٹھاتے ہوئے حکومت سے رحم کرنے کی اپیل کی۔  انہوں نے بڑھتے ہوئے اخراجات، سنگل اسکرین سنیما گھروں کی بندش اور زیادہ جی ایس ٹی ریٹس کو انڈسٹری کے زوال کی بڑی وجوہات قرار دیا۔ بجٹ 2025-26 پر بحث کے دوران جیا بچن نے الزام لگایا کہ حکومت فلم انڈسٹری کو صرف اپنے فائدے کے لیے استعمال کر رہی ہے اور اس کی مشکلات کو نظر انداز کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا: "آپ نے فلم انڈسٹری کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیا ہے۔ پچھلی حکومتیں بھی ایسا کرتی رہیں، مگر اب آپ نے اس...
    سیکورٹی اداروں کو مخاطب کرتے ہوئے پولیس چیف نے کہا کہ آپ امام زمانہ علیہ السلام کے وجود بابرکت کے حضور اپنی ذمہ داریوں کو اننجام دینے کا احساس کریں، انشا اللہ آپ خاص سکون اور لطف محسوس کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر قم میں گورنر کی موجودگی میں دیگر حکام کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی پولیس کے سربراہ سردار احمد رضا رادان نے نیمہ شعبان کے ایام کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے تمام محکموں اور ذمہ داروں کی ان ایام میں امن امان کو یقینی بنانے کے لئے اٹھائی جانیوالی زحمات اور دن رات مصروفیات کیوجہ سے بے آرامی اور بے خوابی کو مولا امام زمان علیہ السلام شرف قبولیت...
    گوشت کاٹنے میں پریشانی غلام فاطمہ، کوئٹہ خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں نے گوشت کاٹنے کے لئے اپنی امی سے چھری لی ہے جو بالکل بھی گوشت نہیں کاٹ رہی ۔ مجھے بہت پریشانی ہوتی ہے کہ اگر گوشت نہ کٹ سکا تو امی سے بہت ڈانٹ پڑے گی میں جلدی سے اپنی ھمسائی کے گھر جاتی ہوں اور ان سے چھری مانگ کر لاتی ہوں مگر وہ بھی اتنی خراب ہوتی ہے کہ بالکل بھی کام نہیںکرتی اور میں پھر خود کو پریشان ہو کر ادھر ادھر چلتا دیکھتی ہوں ۔ تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی...
    غزل جو بچ گئی تھی زندگی فرقت کے نام ہو گئی منزل پہ کیا پہنچنا تھا رستے میں شام ہوگئی  دو پل کا اِک سکون تھا بے چینی پھر حیات کی یہ بھی عجب کہانی تھی پل میں تمام ہو گئی الفت سے تیری عمر کا مطلب سمجھ میں آ گیا تیرے سبب سے زندگی ناقص سے تام ہو گئی شوخی تو اُسکی دیکھیے محفل کے عین بیچ میں جنبش وہ ایک چہرے کی طرزِ سلام ہو گئی ساغر کے ایک دور کو سمجھے جو دورِ زندگی گردش مرے نصیب کی گردشِ جام ہو گئی محفل میں مجھ کو آنے کا جو سرسری سا کہہ دیا اب وہ سمجھ  رہا  ہے کہ حجّت تمام ہوگئی اُس بزم میں بھی بارہا...
      اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ہم نے جمہوریت کو چلانا ہے اس کیلئے ملکر بیٹھنا ہوگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کبھی سیاسی اسٹیبلیٹی نہیں تھی، آج عدالتوں میں لڑائی ہے،سیاسی لوگ اپنی لڑائی لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اداروں اور ہمیں آئین پر چلنے کی عادت نہیں ہے، پی ٹی آئی کہتی ہے الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے۔
    مصر کے سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ مصری وزیر خارجہ کے مطابق ٹرمپ السییسی بات چیت مصر کے غزہ کی تعمیر نو کے منصوبے پر ہونی چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ سے فلسطینیوں کو بےدخل کرنے کے منصوبہ کے حوالے سے مصری سکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ غزہ سے فلسطینیوں کی بےدخلی ایجنڈے میں ہوئی تو مصری صدر وائٹ ہاؤس کی کسی میٹنگ میں شرکت نہیں کریں گے۔ قاہرہ سے مصری ذرائع نے بتایا کہ وزیر خارجہ نے امریکا پر واضح کر دیا تھا کہ فلسطینیوں کی جبری بےدخلی پر بات چیت کا فائدہ نہیں۔ ذرائع نے کہا کہ مصری وزیر خارجہ کے مطابق ٹرمپ السییسی بات چیت مصر کے غزہ کی تعمیر نو کے...
    لاہور (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ فوجی آپریشن سے امن قائم نہیں ہو گا‘پاکستان افغانستان کو لڑانا امریکی ایجنڈا ہے ، امریکی مفادات کے لیے پراکسی کا کردار قوم کو قبول نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں قبائل امن جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مالاکنڈ ڈویژن، قبائلی اور کے پی کے جنوبی اضلاع میں بدامنی کے خلاف ہونے والے جرگہ میں قبائلی عمائدین، مشیران، زعما اور مختلف سیاسی پارٹیوں کے قائدین و ممبران اسمبلی نے شرکت کی۔ امیر جماعت اسلامی کے پی شمالی عنایت اللہ خان، سابق ایم این اے صاحبزادہ ہارون الرشید، سابق گورنر خیبرپختونخوا انجینئر شوکت اللہ، سابق ایم این اے پیپلزپارٹی اخونزادہ چٹان، سابق ایم...
    کہوٹہ میں ظہرانہ سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ عوام پاکستان پارٹی کا کہنا تھا کہ ملک کی بدقسمتی ہے کہ آج پارلیمان میں موجود دو تہائی ارکان اسمبلی پیسے دے کر ایوان میں پہنچی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ 24 کروڑ عوام کا ملک ہے، اس طرح کام نہیں چلے گا۔ مجھے ان 3 بڑی سیاسی جماعتوں سے بہتری کی کوئی امید نظر نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ 2018ء کے انتخابات میں چوری ہوئی اورء میں ڈکیتی ہوئی۔ کہوٹہ میں ظہرانہ سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ملک کی بدقسمتی ہے کہ آج پارلیمان میں موجود دو تہائی ارکان اسمبلی پیسے دے کر ایوان میں...
    لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ فوجی آپریشن سے امن قائم نہیں ہو گا بلکہ دہشت گردی کی وجوہات تلاش کر کے حل کرنے کی ضرورت ہے۔ مرکزی شعبہ نشرواشاعت جماعت اسلامی پاکستان کے جاری علامیے کے مطابق حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں آئی ڈی پیز کے مزید تجربات کر کے آگ سے نہ کھیلا جائے، پاکستان اور افغانستان کو لڑانا امریکی ایجنڈا ہے۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ افغانستان سے بامعنی مذاکرات کیے جائیں، افغان سرزمین پاکستان میں بدامنی کے لیے کسی صورت استعمال نہیں ہونی چاہیے۔ حافظ نعیم کا کہنا ہے کہ علاقائی سلامتی اور امن کے لیے چین، ایران اور روس سے بھی بات...
    پیپلزپارٹی کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ   ملک میں صرف 5 فیصد خواتین سول سروس میں ہیں، خواتین کے حوالے سے بنائے گئے قوانین پر مکمل عمل درآمد نہیں ہورہا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ جنرل ضیا کی آمریت میں خواتین کی جدوجہد اور 12فروری کے واقعہ کو یاد کرتے ہوئے یہ دن منایا جاتا ہے، جدوجہد ابھی باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیرت کے نام پر قتل کے قانون کو دو بار تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی، قانون پر مکمل عمل درآمد نہیں ہورہا ہے، مقامی سطح پر قوانین تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن...
    ویب ڈیسک : آئے روز پیش آنے والے ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے متعدد فیصلے کیے ہیں ، انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ کراچی میں جو بھی روڈ بلاک کرے گا اس کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔   صوبائی وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت اجلاس میں کچرا اٹھانے والی اور ضروری ہیوی گاڑیوں کے علاوہ دیگر ہیوی ٹریفک پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ضیا الحسن لنجار نے اس موقع پر کہا کہ ہیوی ٹریفک رات 11 سے صبح 6 بجے تک روڈ پر آ سکتے ہیں، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی گاڑیوں کی ٹیگنگ کروائی جا رہی ہے، ساڑھے 3 ہزار ہیوی گاڑیاں 15 دن...
    واشنگٹن: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)نے مصنوعی ذہانت (AI) کے بڑھتے ہوئے اثرات کی وجہ سے دنیا بھر میں تقریباً 40 فیصد ملازمتیں متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہےکہ کچھ ملازمتیں مکمل طور پر ختم ہو سکتی ہیں جبکہ کچھ میں مصنوعی ذہانت انسانی کام کو مزید مؤثر بنانے میں مدد دے سکتی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق آئی ایم ایف کی جاری کردہ تحقیقی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ  دنیا ایک ایسے تکنیکی انقلاب کے دہانے پر کھڑی ہے جو پیداوار میں تیزی، عالمی معیشت میں بہتری اور آمدنی میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے، تاہم اس کے ساتھ ساتھ یہ بے روزگاری میں اضافے اور معاشی عدم مساوات کو بھی بڑھا...
    عورت مارچ کی شرکاء نے مطالبہ کیا کہ مذہبی، لسانی، صنفی اقلیتوں اور سیاسی مخالفین کو عام زندگی سے مٹانے کے سلسلے کو ختم کیا جائے۔ انہوں نے پنجاب پروٹیکشن آف ویمن قانون کو مؤثر انداز میں نافذ کرنے، کام کی جگہوں پر جنسی ہراسانی کیخلاف قائم کمیٹیوں کو مضبوط بنانے، جبری طور پر مذہب کی تبدیلی کا خاتمہ کرنے، اور مذہبی اقلیتوں سے متعلق قوانین پر عوامی مشاورت کے ساتھ نظرثانی کرنے کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ خواتین کے قومی دن کے موقع پر لاہور میں عورت مارچ کا انعقاد کیا گیا، جس میں خواتین، مذہبی و صنفی اقلیتوں، اور دیگر پسے ہوئے طبقات کے حقوق کے تحفظ کا مطالبہ کیا گیا۔ مارچ لاہور پریس کلب سے شروع ہوا...
    شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کی کوئی اطلاع نہیں: بیرسٹر گوہر WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کے فیصلے سے لاعلم نکلے۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میرے پاس بانی پی ٹی آئی کی ابھی ایسی کوئی اطلاعات نہیں آئیں، یہ ہمارا پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جو احکامات بانی پی ٹی آئء سے آتے ہیں، میں ان پر فورا عمل درآمد کرتا ہوں، حکومت پہلے بھی نہیں چاہتی تھی کہ مذاکرات ہوں۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ مذاکرات کا موقع ضائع ہوا۔
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک کے ایٹمی پروگرام پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، آئی ایم ایف کے وفد کوچیف جسٹس سپریم کورٹ کی جانب سے ملاقات کی اجازت ملنے کے بعد ملاقات ہوئی ہوگی۔ قومی اسمبلی اجلاس کے دوران جمعیت علماء اسلام ( جے یو آئی ) کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سے سوال پوچھنا اپوزیشن کا کام ہوتا ہے، آئی ایم ایف کے وفد نے کس کی اجازت سے چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کی   جس پر وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ آئی ایم ایف نے ٹائم مانگا ہوگا اور سپریم کورٹ نے ٹائم...
    پشاور: خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں بنکرز مسماری کا عمل جاری ہے اور اب تک مسمار کیے جانے والے بنکرز کی تعداد 124 تک پہنچ گئی ہے۔  تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ضلع کرم میں دونوں فریقین کے بنکرز کی مسماری کا سلسلہ جاری ہےاور کرم میں اب تک 124 بنکرز کو مسمار کیا جا چکا ہے۔ سامان رسد کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اشیاءخوردونوش کی 150 گاڑیوں کا ایک اور قافلہ ضلع کرم پہنچ چکا ہے جس کے بعد اب تک سامان رسد کی 853 گاڑیاں کرم بھجوائی جا چکی ہیں جن میں خوراک کے ساتھ ساتھ ادویات بھی شامل ہیں۔ متاثرین کو امدادی رقوم دینے کے ساتھ ساتھ بگن...
    محسن نقوی نے حلیم کھاتے ہی اس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں بہت سے کھانے کھائے ہیں، لیکن اس قدر مزیدار حلیم آج پہلی بار کھانے کو ملا۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی گورنر ہاؤس کراچی آمد پر انہیں اپنے ہاتھوں سے تیار کردہ حلیم پیش کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے حلیم کھاتے ہی اس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں بہت سے کھانے کھائے ہیں، لیکن اس قدر مزیدار حلیم آج پہلی بار کھانے کو ملا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے گورنر سندھ کے حلیم پیش کرنے کی روایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ حلیم کے ذائقے نے آپ کی محبت کی ترجمانی کی ہے۔ گورنر سندھ نے...
    نیشنل کانفرس کے ترجمان اعلٰی نے کہا کہ ہم قتل و غارتگردی کے واقعات میں براہ راست مداخلت نہیں کرسکتے لیکن ہم نے یہ معاملہ براہ راست بھارتی وزیر داخلہ کیساتھ اٹھایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرس کے ترجمان اعلٰی اور ممبر آف لیجسلیٹیو اسمبلی زڈی بل تنویر صادق نے کہا کہ وزیراعلی عمر عبدللہ نے وزیر داخلہ امت شاہ کو کھٹوعہ اور بارہمولہ واقعات سے آگاہ کیا یے اور کہا کہ ایسے واقعات جموں و کشمیر کے عوام کو دہلی سے دور کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان واقعات میں براہ راست مداخلت نہیں کرسکتے کیونکہ قانون و انتظام ہمارے دائرہ اختیار نہیں ہے لیکن ہم نے یہ معاملہ براہ راست بھارتی وزیر داخلہ...
    بالی وڈ کے ابھرتے ہوئے اداکار جنید خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے والد، سپر اسٹار عامر خان نے ان کی اداکاری کی تربیت پر "ناقابلِ یقین" رقم خرچ کی۔ ایک حالیہ انٹرویو میں جنید خان نے بتایا کہ انہیں اداکاری کی پیشہ ورانہ تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملا، جو کہ ایک بڑی سہولت ہے کیونکہ زیادہ تر اداکار میدان میں سیکھتے ہیں۔  انہوں نے کہا: "مجھے تھیٹر اسکول جانے اور اپنے والدین کا بے تحاشہ پیسہ خرچ کرنے کی سہولت ملی۔ یہ ایک بہت بڑی نعمت ہے، خاص طور پر ایسی فیلڈ میں جس کا مالی فائدہ فوری نظر نہیں آتا۔" انہوں نے اپنے والد عامر خان کی تربیت کے بارے میں بتایا کہ "انہوں نے...
    عمران خان کے وکیل فیصل چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے تیسرے خط سے متعلق نکات نوٹ کروا کے ہدایات دیدی ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کے خط میں الیکشن فراڈ کے ذریعے اقلیت کو اکثریت پر ترجیح دینے کا معاملہ اٹھایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے آج تیسرا کھلا خط آرمی چیف کو بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ خط کے مندرجات پارٹی رہنماؤں کو نوٹ کروا دیئے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چودھری نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا خط ڈیپ اسٹرکچرل ریفارمز، حکومتی پالیسیوں سے جمہوریت کو پہنچنے والے نقصان سمیت 6...
    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوابی میں جو  جلسہ ہوا ہے اس کے متعلق بھی میڈیا میں  بڑی قیاس آرائی ہو رہی ہے۔ خواجہ اصف نے پی ٹی آئی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کی ناکامی کے بعد قومی اسمبلی کے اندر بھی ان کی پارٹی کی یہی پوزیشن ہے، یہی صورت حال پہلے تھی، کسی اور کو بھی انہوں نے  پارٹی سے نکالا ہے۔  انہوں نے کہا کہ پارٹی سے کچھ پرانے لوگ برطرف ہو چکے ہیں، جس پارٹی کو صرف اقتدار چاہیے، یہ بڑا ایک فطری عمل ہے، اب اقتدار نہیں رہا آزمائش کا دور ہے، سیاسی...
    اسلام آباد: فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک(فافن) نے پہلے سال میں موجودہ پارلیمنٹ کے 12 ویں سیشن میں ارکان اسمبلی کی حاضری کارکردگی پر جائزہ رپورٹ جاری کردیا۔ رپورٹ کے مطابق سیشن کا انعقاد 13 سے 23 جنوری 2025 تک رہا جس میں ایوان کی 9 نشستیں ہوئیں جس میں صرف 36 ارکان تمام نشستوں میں شرکت کی اور 35 ارکان کسی بھی نشست میں نہ آئے۔ فافن نے اپنی جائزہ رپورٹ میں بتایا کہ سیشن کی 9ویں نشست میں سب سے زیادہ 241 (68 فیصد) ارکان حاضر ہوئے، سیشن کی 5ویں نشست میں سب سے کم 117 (37 فیصد) ارکان حاضر ہوئے جب کہ 277 ارکان (82 فیصد) ایسے تھے جو کم از کم ایک نشست میں حاضر...
    دبئی: ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کی کامیابی کے بعد لیگ کے سی ای او ڈیوڈ وائٹ نے میچوں کے معیار پر خوشی ظاہر کی ہے گرینڈ فائنل ورلڈ کلاس مقابلوں کا منہ بولتا ثبوت تھا کیونکہ دبئی کیپیٹلز نے ڈیزرٹ وائپرز کی جانب سے دیئے 190 رنز کے ہدف کو صرف 4 گیندیں باقی رہتے ہوئے حاصل کرلیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں سیزن 3 کی کامیابی کا خلاصہ جوش و خروش، عالمی معیار کے کھلاڑیوں اور کچھ میچوں کا اختتام ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ سیزن کرکٹ کے معیار میں ایک بڑا قدم رہا ہے جس کا اظہار اسکور سے ہوتا ہے۔ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی...
    وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ ابوظہبی میں یو اے ای صدر سے دو طرفہ تعلقات و سرمایہ کاری سے متعلق گفتگو ہوئی، ملاقات میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی موجود تھے۔ دبئی میں ورلڈ گورنمنٹس سمت میں پاکستان کی نمائندگی کی اور سمٹ کے موقع پر دو طرفہ اہم ملاقاتیں بھی کیں۔سری لنکا، بوسنیا اور کویت کی اعلیٰ قیادت سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ دبئی میں پاکستانی سرمایہ کاروں سے ملاقات ہوئی جنہوں نے بڑے دوستانہ ماحول میں مثبت تجاویز دیں اور کہا کہ وزیراعظم کاروبار دوست کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کریں۔  وزیراعظم نے کہا کہ میں نے سرمایہ کاروں کو بتایا پاکستان میکرو...
    یورپی سگ آبیوں (beavers) کا ایک گروہ جمہوریہ چیک میں وائرل ہوگیا ہے جب انہوں نے ان ڈیموں کی تعمیر میں صرف دو دن لگائے جسے چیک حکومت 7 سال سے تعمیر کرنے کے لیے جدوجہد کر رہی تھی۔ برڈی نیچر پارک میں آبی علاقوں کو بحال کرنے کا ایک منصوبہ 2018 میں شروع ہوا تھا لیکن حکام کو تمام مستند اجازت نامے حاصل کرنے اور آخر کار ضروری ڈیموں کی تعمیر شروع کرنے میں برسوں لگ گئے۔  علاقے کی آبی زمینوں کو ان کی اصل حالت میں بحال کرنے کے لیے درکار ڈیموں کی لاگت کا تخمینہ لگ بھگ 30 ملین چیک کراؤنز لگایا گیا تھا۔ تاہم محنتی سگ آبیوں کے گروہ کی بدولت حکومت کو اب ایک پیسہ...
    اسلام آباد: پہلے سال میں موجودہ پارلیمنٹ کے 12 ویں سیشن میں ارکان اسمبلی کی حاضری کارکردگی پر فافن نے جائزہ رپورٹ جاری کر دی۔ جائزہ رپورٹ کے مطابق سیشن کا انعقاد 13 سے 23 جنوری 2025ء تک رہا جس میں ایوان کی 9 نشستیں ہوئیں۔ صرف 36 ارکان نے تمام نشستوں میں شرکت کی جبکہ 35 ارکان کسی بھی نشست میں نہیں آئے۔ سیشن کی 9ویں نشست میں سب سے زیادہ 241 (68 فیصد) ارکان حاضر ہوئے اور سیشن کی 5ویں نشست میں سب سے کم 117 (37 فیصد) ارکان حاضر ہوئے جبکہ 277 ارکان (82 فیصد) ایسے تھے جو کم از کم ایک نشست میں بھی حاضر نہیں ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق 9 میں سے 8...
    نئی دہلی/واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 فروری ۔2025 )بھارتی وزیراعظم نریندرمودی آج وائٹ ہاﺅس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے بھارتی تجزیہ نگاروں کے مطابق نئی دہلی درآمدی محصولات کو کم کرنے‘ غیر قانونی بھارتی تارکین وطن کو واپس لینے اور امریکی تیل خریدنے پر رضامندی کا اظہار کرچکا ہے اور دونوں راہنماﺅں کے درمیان ملاقات سے پہلے ہی بھارت کچھ مصنوعات پر ٹیکس کی شرح میں کمی کر چکا ہے اور بغیر کسی ہچکچاہٹ کے امریکہ سے ڈی پورٹ ہونے والے اپنے 104 غیر قانونی شہریوں کو واپس لے چکا ہے.(جاری ہے) بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق مودی کے دورہ امریکہ کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے باوجود لین دین یعنی تجارت کا...
    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ شہریوں اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مجرموں کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ عوام میں پائی جانے والی بے چینی ختم ہو سکے۔ اسلام ٹائمز۔ حیدرآباد شہر میں بڑھتے ہوئے جرائم اور بھتہ خوری کے ایک اور سنگین واقعے میں، اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے نامور ڈاکٹر سندر لال بالانی کو بھتہ وصولی کے لیے راکٹ بھیج دیا گیا۔ اس واقعے نے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پیدا کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر سندر لال بالانی کو نامعلوم افراد کی...
    وفاقی وزیر داخلہ سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ پچھلے 2 ماہ میں ڈمپرز سے لوگ مررہے ہیں، افغانستان سے لائے گئے ڈمپرز بھی شہر میں چل رہے ہیں، کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی ضرورت نہیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ آفاق احمد کی گرفتاری میں جو تیزی نظر آئی، دیگر چیزوں میں بھی دکھائی جائے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ملاقات کی، جس میں صوبے میں امن کے قیام، کرکٹ کے فروغ، پاکستان سپر لیگ سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال  کیا گیا۔ ملاقات میں گورنر سندھ نے کہا کہ امن و امان کے قیام میں...
    تل ابیب/غزہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 فروری ۔2025 )اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے ہفتے کی ڈیڈ لائن دینے اور معاہدہ ختم کرنے کی دھمکی کے جواب میں حماس کا کہنا ہے کہ وہ جنگ بندی کے معاہدے پر قائم ہے ایک بیان میں حماس نے تعمیر نو کے بہانے غزہ کی پٹی سے شہریوں کی نقل مکانی سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات کو ایک بار پھر مسترد کیا ہے. عرب نشریاتی ادارے کے مطابق حماس نے ٹرمپ کے بیانات کو نسل پرستانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ سے فلسطینیوں کو نکالنے کا منصوبہ کامیاب نہیں ہو گا حماس تحریک اس وقت تک جنگ بندی کے معاہدے پر قائم ہے...
    نیوز کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ کریم آباد انڈر پاس کا سعید غنی ہی بتاسکتے ہیں اس کی کیا ضرورت ہے، 20 ماہ ہوگئے ہیں لیکن کریم آباد انڈر پاس 35 فیصد ہی مکمل ہوا ہے، 24 ماہ میں یہ پراجیکٹ مکمل ہونا تھا، لیکن اب تک تکمیل کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہے کہ شہر میں سیوریج کا کوئی نظام نہیں لائٹس ہے نہیں، شہریوں کا معاشی قتل ہورہا ہے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کریم آباد پر نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جس مقام پر ہم کھڑے ہیں وہ عرصہ دراز سے زیرتعمیر ہے، کریم آباد انڈر پاس...
    بالی ووڈ کی بہترین کامیڈی فلموں میں شامل فلم ’ انداز اپنا اپنا‘ کو ریلیز ہوئے 31 سال کا عرصہ گزر چکا ہے، اس وقت اس فلم کو فلم بینوں میں خوب پذیرائی ملی تھی۔  ناظرین آج بھی اس فلم کے مرکزی کرداروں کی جاندار اداکاری کو یاد کرتے ہیں۔ اب 31 سال بعد فلم انداز اپنا اپنا’ کو اپریل میں دوبارہ ریلیز کیا جا رہا ہے، جس کا ٹیزر کل جاری کیا جائے گا۔ اس فلم کی ہدایت راجکمار سنتوشی نے دی ہے، فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اسے 4K اور ڈولبی 5.1 ساؤنڈ کے ساتھ دوبارہ ترتیب دیا گیا ہے۔ AAMIR KHAN – SALMAN KHAN: 'ANDAZ APNA APNA' TO *RE-RELEASE* THIS APRIL… TEASER DROPS *TOMORROW*… The...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر رہنما ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ مجھے یہ بتائیں کراچی کے شہری کہاں جائیں گے؟ ڈمپر، کنٹینر مافیا کہیں جاکر رشوت دے رہیں تو کیا ایک تحریک نہیں چلنی چاہیئے؟ کیا وزیراعلی ہاؤس کے سامنے دھرنا دیدیں، بتائیں کیا کریں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ڈمپر مافیا کی نظر میں کسی کی جان کی کوئی قیمت نہیں ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دن کے اوقات میں یہ ڈمپر سفاکی کیساتھ سڑکوں پر دوڑتے پھرتے ہیں، موٹرسائیکل سوار ہوں یا راہ گیر کسی کو بھی کچل دیتے ہیں۔...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 فروری ۔2025 )فری لانسرز اور شعبے کے ماہرین نے کہا ہے کہ بلوچستان کا انفارمیشن ٹیکنالوجی کا شعبہ مسلسل انٹرنیٹ بند ہونے کی وجہ سے نقصان اٹھا رہا ہے پاکستان کا ایک دور افتادہ صوبہ ہونے کی وجہ سے بلوچستان سماجی و اقتصادی ترقی کے ساتھ ساتھ آئی ٹی انڈسٹری میں بھی دوسرے صوبوں سے پیچھے ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ نوجوانوں نے بڑی تعداد میں آئی ٹی سیکٹر کی طرف رخ کیا ہے اور وہ گھریلو اور بین الاقوامی گاہکوں کو پورا کر کے فری لانسرز کے طور پر اپنی روزی کما رہے ہیں ہمیں متعدد مسائل کا سامنا ہے کیونکہ صوبہ امن و امان کی خراب صورتحال کا شکار ہے فری...