2025-02-05@21:55:27 GMT
تلاش کی گنتی: 2888
«پاکستان اور ا»:
(نئی خبر)
اسلام آباد:امریکا کا اعلیٰ سطح سرمایہ کار وفد اس وقت پاکستان کے دورے پر ہے، جس نے پاکستان کے ساتھ متعدد معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ وفد دو روزہ اہم دورے پر پاکستان آیا ہے، جس کی قیادت ٹیکساس ہیج فنڈ کے منیجر اور ٹرمپ فیملی کے قریبی کاروباری شراکت دار جینٹری بیچ کر رہے ہیں۔ اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ نئی امریکی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد اس وفد کا پاکستان کا دورہ ایک سنگ میل ثابت ہوا ہے۔ اس دورے کی بدولت دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعلقات کی مزید ترقی اور سرمایہ کاری کے نئے امکانات کھلیں گے۔ امریکی...
کراچی: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کو اپنے موسمیاتی موافقت اور تخفیف کے اہداف حاصل کرنے کے لیے 2030 تک 348ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔ کراچی میں اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تحت تیسری پاکستان کلائمیٹ کانفرنس سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات محمد اورنگزیب نے کہا کہ ماحولیاتی خطرات سے دوچار ممالک میں دنیا کے پہلے 10 ممالک میں پاکستان کا شمار ہوتا ہے۔ وزیرخزانہ نے کہا کہ 2030 تک پاکستان کو اپنے موسمیاتی موافقت اور تخفیف کے اہداف حاصل کرنے کے لیے 348 ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔ انہوں نے جدید فنانسنگ میکانزم کے اہم کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ متحرک...
حمد ہو یا نعت، غزل یا گیت ہر صنف سخن میں مظفر وارثی نے اپنے فن کا لوہا منوایا دنیائے سخن کا ایک معتبر نام، اردو کے ممتاز شاعر مظفر وارثی کو دنیا سے رخصت ہوئے14برس بیت گئے۔ حمد ہو یا نعت، غزل یا گیت ہر صنف سخن میں انہوں نے اپنے فن کا لوہا منوایا۔ خوبصورت ، روح پرور اور یادگار نعتیہ وحمدیہ کلام کے خالق مظفر وارثی 23 دسمبر 1933 کو میرٹھ میں پیدا ہوئے، ان کا اصل نام محمد مظفرالدین صدیقی تھا۔مظفر وارثی نے قیام پاکستان کے بعد لاہور میں سکونت اختیار کی اورجلد ہی ان کا شمار ممتاز شعرا میں ہونے لگا۔ لازوال حمد اور نعتوں کی تخلیق نے آپ کو خوب شہرت بخش، ان کے...
کراچی کے نوجوان کی محبت میں پاکستان آ کر پریشانی سے دوچار ہونے والی امریکی خاتون کی حالت کا نوٹس لے لیا گیا۔ خاتون کا وزٹ ویزہ ایکسپائر ہو گیا تھا اور ان کو ایئرپورٹ پر کافی انتظار کرنا پڑا تھا جس کا گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نوٹس لیتے ہوئے ویزے کی مدت بڑھوائی اور واپسی کے لیے ٹکٹ کا بندوبست بھی کرایا۔ کراچی کے علاقے گارڈن ویسٹ سے تعلق رکھنے والے 19 سالہ نوجوان کی محبت کی کہانی نے ایک حیران کن رخ اس وقت اختیار کیا جب اس نے ایک 33 سالہ امریکی خاتون کو اپنی محبت میں گرفتار کرکے پاکستان بلایا۔ نیویارک سے تعلق رکھنے والی خاتون اونیا اینڈریو رابنسن پہلے ہی شادی شدہ اور دو...
ٹرمپ کے نامزد خصوصی ایلچی رچرڈ گرینل نے پی ئی آئی کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کے مطالبے سے متعلق کی گئی ایک کے سوا تمام ٹویٹس بظاہر ڈیلیٹ کردی ہیں۔رچرڈ گرینل کی ایکس ٹائم لائن پر ان کی مشہور ٹوئٹس دستیاب نہیں ہیں اور پاکستان میں سوشل میڈیا پر اس حوالے سے بحث شروع ہوچکی ہے۔ٹوئٹس ڈیلیٹ ہونے کی جانب توجہ سب سے پہلے صحافی وجاہت ایس خان نے دلائی جو خود پی ٹی آئی کے قریبی سمجھے جاتے ہیں اور ان دنوں پاکستان سے باہر ہیں۔ وجاہت سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر رچرڈ گرینیل کا ایک ٹوئٹ شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’عمران خان کی رہائی کے بارے میں رچرڈ گرینل کی...
اسلام آباد: پارلیمنٹیری رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے وفد نے صدر عثمان خان کی صدارت میں سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں حکومت کی جانب سے پارلیمان سے عجلت میں پاس کروائے جانے والے متنازعہ پیکا ترمیمی بل 2025 پر تفصیلی بات چیت ہوئی اور پی آر اے وفد نے مولانا فضل الرحمان کو پیکا ترمیمی بل میں شامل متنازعہ شقوں اور اس کے آزاد اظہار رائے پر پڑنے والے اثرات سے متعلق بریف کیا۔ سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان نے پارلیمانی صحافیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور آزاد اظہار رائے پر کسی بھی قسم کی قدغن کے خلاف صحافیوں کی جدوجہد میں...
قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ نے بھی ڈیجیٹل نیشن پاکستان ایکٹ کی منظوری دے دی ہے۔ ڈیجیٹل نیشن پاکستان ایکٹ اکثریتی حمایت کے ساتھ سینیٹ سے منظور تو ہو چکا ہے، لیکن اپوزیشن اراکین کی جانب سے اس ایکٹ کی سخت مخالفت کی جارہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی نے ڈیجیٹل نیشنل پاکستان بل 2025 کی منظوری دیدی واضح رہے کہ سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن اراکین کی جانب سے ہنگامہ آرائی اور شور شرابہ کیا گیا، حزب اختلاف کے اراکین کا مطالبہ تھا کہ انہیں ایکٹ پر بات کرنے کی اجازت دی جائے۔ ڈیجیٹل نیشن ایکٹ آخر ہے کیا؟ اور اس پر کیوں اعتراضات اٹھائے جارہے ہیں؟ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے فری لانس...
اسلام آ باد: چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے کہا کہ چینی نئے سال کا آ غاز خوشیاں بانٹنے اور زندگی کی کامیابیوں اور خوشیوں کو ایک ساتھ منانے کا وقت ہے۔ساتھ ساتھ ، یہ تجدید کی بھی علامت ہے کیونکہ یہ موسم سرما سے موسم بہار میں منتقلی کی علامت ہے۔اس موقع پر انہوں نے چینی عوام کو ایک خوش حال خاندان، ایک کامیاب کیریئر اور ایک آسودہ مستقبل کے لئے اپنی دلی نیک خواہشات پیش کیں۔ واضح رہے کہ جشن بہار کے موقع پر چین میں تعینات کئی ممالک کے سفیروں اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں نے چینی عوام کو نئے سال کی مبارکباد پیش کی۔
معروف گلوکار اور موسیقار علی حیدر نے ایک نجی ٹی وی شو میں چاہت فتح علی خان کے ساتھ گانا گانے کے امکان کو سختی سے مسترد کر دیا، چاہے معاوضے کے طور پر 20 کروڑ روپے ہی کیوں نہ پیش کیے جائیں۔ شو کے میزبان نے علی حیدر سے سوال کیا کہ اگر انہیں 20 کروڑ روپے دیے جائیں تو کیا وہ چاہت فتح علی خان کے ساتھ گانا گانے پر رضامند ہوں گے؟ اس پر علی حیدر نے جواب دیا، "میں چاہت فتح کے ساتھ گانا نہیں گاؤں گا۔" انہوں نے مزید کہا، "چاہت کو اپنی زندگی گزارنے دیں۔ یہ ان کا وقت ہے اور آپ نہیں جانتے کہ اللہ نے ان کی کون سی دعا قبول کی...
بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ و ڈانسر راکھی ساونت نے پاکستانی اداکار کی جانب سے کی گئی شادی کی پیشکش قبول کرلی۔ پاکستانی ماڈل اور اداکار دودی خان نے بھارت کی متنازع ماڈل و اداکارہ راکھی ساونت کو شادی کی پیش کش کی تھی، دودی خان نے انسٹاگرام پر مختصر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے راکھی ساونت کو عمرے کی ادائیگی کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان سے اظہار محبت بھی کیا۔ دودی خان نے اپنی ویڈیو میں راکھی ساونت کو مخاطب ہوتے ہوئے ان سے پوچھا کہ شادی کے لیے بارات کہاں لانی ہے؟ پاکستانی اداکار نے راکھی ساونت سے پوچھا کہ بارات متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی لانی ہے یا پھر بھارت؟ ویڈیو...
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ میں نے پہلے ہی بتادیا تھا کہ 28 جنوری 2025 کو پاکستان کے لیے ٹرمپ کارڈ کی بہتر اور مثبت ہوائیں چلیں گی اور پی ٹی آئی کو ان کے ٹرمپ کارڈ پر مایوسی ہوگی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں سابق وفاقی وزیر اور آزاد حیثیت میں ایوان بالا کے رکن منتخب ہونے والے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان کے لیے اچھی اور بڑی خبر۔ اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ جیسا کہ میں نے آپ کو حامد میر صاحب کے شو میں قبل از وقت تاریخ سمیت بتادیا تھا کہ 28 جنوری 2025 کو یعنی آج پاکستان کے لیے ٹرمپ کارڈ کی بہتر اور مثبت ہوائیں چلیں گی۔...
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )دنیا کے کئی ممالک کی طرح امریکی حکام نے پاکستان کے لئے بھی امداد بند ہونے کی تصدیق کردی۔روز نامہ امت نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان کے لئے امریکی امداد بند اور کئی اہم منصوبے روک دیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق امریکی امداد بند ہونے سے توانائی اور زراعت کے شعبوں کے 5 منصوبے رک گئے ہیں۔امریکی اقدام سے تعلیم، صحت اور اقتصادی نمو کے چار، چار منصوبے بھی متاثر ہوئے ہیں۔اسی طرح جمہوریت، انسانی حقوق، گورننس اور ثقافتی تحفظ کے منصوبے بھی متاثر ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق امریکی اہلکار نے خبر رساں اداروں کو بتایا کہ ازسرنو جائزے تک پاکستان کی امداد روک دی گئی ہے۔ بلوچستان میں سیکیورٹی فوسز...
راولپنڈی:سابق وزیر اعظم عمران خان نے اورسیز پاکستانیوں سے ایک بار پھر ترسیلات زر نہ بھیجنے کے بائیکاٹ کا اعادہ کیا ہے۔اتوار کے روز عمران خان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے ترسیلات زر بھیجنے کا بائیکاٹ کرنے کے مطالبے کا اعادہ کیا۔عمران خان کے ایکس پیغام میں کہا کہ ’’میں ایک بار پھربیرون ملک میں مقیم پاکستانیوں پر زور دیتا ہوں کہ وہ ترسیلات زر کا بائیکاٹ جاری رکھیں۔‘‘انہوں نے مزید لکھا کہ ترسیلات بھیجنے سے حکومت مضبوط ہوگی اور یہ حکومت عوام کے گلے میں پھندا ڈال رہی ہے۔عمران خان کی جانب سے یہ اپیل ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان گزشتہ ماہ شروع ہونے والے مذاکرات میں رواں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2025ء)پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی اس وقت بڑا چیلنج ہے، ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان شدید متاثر ہوا، ماحول دوست توانائی اور کاروباری سرگرمیوں کا فروغ وقت کی ضرورت ہے۔موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمن نے کہا کہ دنیا میں کاربن کا اخراج بڑھ رہا ہے اور ساتھ ہی درجہ حرارت میں بھی اضافہ ہوا ہے، ہمارے پاس یہ اعداد و شمار اور معلومات دستیاب نہیں ہے کہ پاکستان پر اس کا کس تیزی سے پاکستان پر اثر ہورہا ہے لیکن ہم یہ جانتے ہیں کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک کی صف اول...
پاکستان کرکٹ بوڑڈ (پی سی بی ) نے بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کھیلنے والے کرکٹرعامر جمال کو وطن واپس بلا لیا۔ پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق قومی کرکٹر عامر جمال کل وطن واپس پہنچیں گے جبکہ خوشدل شاہ اور عثمان خان گزشتہ روز پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ قومی کرکٹر عامر جمال کو پی سی بی نے 7 فروری تک بی پی ایل کھیلنے کا این او سی جاری کیا تھا جبکہ خوشدل شاہ اورعثمان خان کا این او سی 25 جنوری تک جاری کیا گیا تھا۔ عامر جمال،عثمان خان اور خوشدل شاہ چیمپئنز ٹرافی کے ممکنہ اسکواڈ میں شامل ہونے کا امکان ہے اور تینوں کرکٹرز...
ٹیکساس ہیج فنڈ کے منیجر اور ٹرمپ خاندان کے قریبی بزنس پارٹنر جینٹری بیچ کی قیادت میں اعلیٰ امریکی سرمایہ کاروں کا وفد دو روزہ دورے پر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کا اعلیٰ سطحی سرمایہ کاری وفد دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گیا ہے، جس کی قیادت ٹیکساس ہیج فنڈ کے منیجر اور ٹرمپ خاندان کے قریبی بزنس پارٹنر جینٹری بیچ کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نئی امریکی حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد انویسٹمنٹ وفد کا پاکستان آنا ایک اہم سنگ میل ثابت ہو رہا ہے۔ اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری، معاشی اور دو طرفہ تعلقات کی نئی راہیں کھلیں گی۔ اس دورے کے دوران پاکستان اور امریکا کے درمیان کئی انویسٹمنٹ معاہدوں پر بھی...
لاہور(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی ‘ڈرامہ کوئین’ راکھی ساونت نے تیسری شادی پاکستان میں کرنے کا فیصلہ کرلیا، شادی کےبعد کہاں رہیں گی یہ بھی بتا دیا۔ رپورٹ کے مطابق 46 سالہ اداکارہ جن کی پہلے دوشادیاں ناکام ہوچکی ہیں نے اب پاکستان میں شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ان کی پہلی شادی رتیش سنگھ سے ہوئی تھی۔ انہوں نے شادی خفیہ رکھنے کی کوشش کی تاہم ’’بگ باس ’’ میں رتیش سنگھ کے ساتھ شرکت کے بعد شادی کا راز طشت از بام ہوگیا۔یہ شادی کچھ عرصے ہی قائم رہ سکی کیونکہ دونوں کی انائیں بہت بڑی تھیں۔ دوسری شادی انہوں نے عادل خان درانی سے کی اور اس کے لئے راکھی نے بہت بڑی قربانی دے کر مشرف...
بالی ووڈ کی اداکارہ و ڈانسر راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستانی اداکار کی جانب سے شادی کی پیشکش کی گئی ہے جس پر وہ غور و فکر کر رہی ہیں۔ راکھی ساونت نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنی تیسری شادی کے امکانات کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں راکھی نے بتایا کہ انہیں پاکستان سے شادی کے کئی پروپوزلز موصول ہوئے ہیں، خاص طور پر ان کی سابقہ شادیوں میں پیش آنے والے تنازعات کے بعد۔ اداکارہ نے کہا کہ ’میں ضرور کسی ایک پیشکش کا انتخاب کروں گی۔ ایسے تعلقات دونوں ممالک کے درمیان امن کو فروغ دیتے ہیں‘۔ راکھی نے اس انٹرویو میں پاکستانی عوام کی...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 جنوری ۔2025 )پاکستان کا قرض نومبر 2024تک70.37 ٹریلین روپے تک پہنچ گیا ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق حکومت 2025 کے اوائل میں اضافی قرض لینے کا منصوبہ رکھتی ہے ماہرین نے بڑھتے ہوئے بیرونی قرضوں کے درمیان محصولات کے اہداف کو پورا کرنے کے لیے مزید کوششوں کی ضرورت پر زور دیا. نومبر 2024 تک پاکستان کا کل قرض بڑھ کر 70.37 ٹریلین روپے تک پہنچ گیا جو مالیاتی خسارے کو پورا کرنے کے لیے مسلسل قرضے لینے کی وجہ سے ہوا ہے جون 2024 میں مرکزی حکومت کے قرضے میں 68.914 ٹریلین روپے سے 2 فیصد اضافہ ہوا گھریلو قرضوں میں زیادہ تر اضافہ ہوا 3 فیصد اضافے کے ساتھ 48.585 ٹریلین...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 جنوری ۔2025 )پاکستان کو مینتھول نکالنے کے لیے پودینے کی کاشت کی ضرورت ہے جس سے نہ صرف مقامی صنعت کی ضروریات پوری ہوں گی بلکہ اس کی درآمد پر خرچ ہونے والے زرمبادلہ کی بھی بچت ہو گی پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل دواوں خوشبودار اور جڑی بوٹیوں کے پروگرام کی نیشنل پروگرام لیڈر ڈاکٹر رفعت طاہرہ نے ویلتھ پاک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مینتھول ایک قیمتی خوشبودار مرکب ہے لیکن مقامی پیداوار کے لیے پاکستان میں کوئی صنعت نہیں ہے پودینہ مینتھول یا پودینہ کافور کو نکالنے کا ایک بڑا قدرتی ذریعہ ہے پودینہ کی کاشت کے بارے میں آگاہی کا فقدان ہمارے کسانوں کو شاندار منافع سے محروم کر رہا...
اسلام آباد: امریکا کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان کے دورے پر ہے، اس دوران سرمایہ کاری کے کئی معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق امریکا کا اعلیٰ سطح کا سرمایہ کار وفد دو روزہ اہم دورے پر پاکساتن میں ہے، جس کی قیادت ٹیکساس ہیج فنڈ کے منیجر اور ٹرمپ خاندان کے قریبی بزنس پارٹنر جینٹری بیچ کر رہے ہیں۔ نئی امریکی حکومت کے اقتدار سنبھالتے ہی سرمایہ کار وفد کا پاکستان آنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ امریکی وفد کے دورۂ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری، معاشی اور دو طرفہ تعلقات کی نئی راہیں کھلیں گی۔ اہم دورے کے دوران پاکستان اور امریکا کے درمیان سرمایہ کاری...
![بڑی کامیابی ۔۔۔اعلیٰ سطح کا امریکی سرمایہ کاروں کا وفد پاکستان پہنچ گیا،وفد کی قیادت ٹرمپ خاندان کے قریبی بزنس پارٹنر کر رہے ہیں: ذرائع](/images/blank.png)
بڑی کامیابی ۔۔۔اعلیٰ سطح کا امریکی سرمایہ کاروں کا وفد پاکستان پہنچ گیا،وفد کی قیادت ٹرمپ خاندان کے قریبی بزنس پارٹنر کر رہے ہیں: ذرائع
لاہور ( طیبہ بخاری سے ) بڑی کامیابی ۔۔۔اعلیٰ سطح کا امریکی سرمایہ کاروں کا وفد پاکستان پہنچ گیا،وفد کی قیادت ٹرمپ خاندان کے قریبی بزنس پارٹنر کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ کا اعلیٰ سطحی انویسٹمنٹ وفد 2 روزہ اہم دورے پر پاکستان پہنچا ہے ،وفد کی قیادت ٹیکساس ہیج فنڈ کے منیجر اور ٹرمپ خاندان کے قریبی بزنس پارٹنر جینٹری بیچ کر رہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکی وفد کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں انویسٹمنٹ، معاشی اور دو طرفہ تعلقات کی نئی راہیں کھلیں گی، نئی امریکی حکومت کے اقتدار سنبھالتے ہی انویسٹمنٹ وفد کا پاکستان آنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ لانگ اور شارٹ حج پیکیج کی...
امریکا کا اعلیٰ سطحی سرمایہ کاری وفد 2 روزہ اہم دورے پر پاکستان پہنچ گیا ہے، وفد کی قیادت ٹیکساس ہیج فنڈ کے مینیجر اور ٹرمپ خاندان کے قریبی بزنس پارٹنر جینٹری بیچ کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نئی امریکی حکومت کے اقتدار سنبھالتے ہی سرمایہ کاروں کے وفد کی پاکستان آمد انتہائی اہمیت کی حامل ہے، امریکی وفد کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری، معاشی اور دو طرفہ تعلقات کی نئی راہیں کھلیں گی۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا میں مقیم پاکستانیوں کا ملک میں 44 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان ذرائع کے مطابق دورہ کے دوران پاکستان اور امریکا کے درمیان سرمایہ کاری کے کئی معاہدوں پر بھی دستخط کیے...
سوشل میڈیا پر پاکستانی فلم ’مسٹر چارلی‘ کا ایک کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک امیر گھمنڈی لڑکی کو دکھایا گیا ہے جوامیر باپ کی بیٹی ہے اور سمجھتی ہے کہ دولت سے دنیا کی ہر چیز خرید سکتی ہے۔ وائرل ویڈیو کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ کیسے ایک امیر لڑکی استاد کو بھی انتظار کراتی ہے کہ وہ کلاس روم میں آئے تو پڑھائی شروع کی جائے جس پر تمام طلبا بھڑک اٹھتے ہیں۔ فلم میں مغرور لڑکی اپنی کلاس فیلو کو صرف اس وجہ سے تھپڑ مارتی ہے کہ وہ سوالات کے جواب دیتی ہے جس پر لڑکی کا بھائی اس کا بدلہ لیتا ہے اور گھمنڈی خاتون کے منہ پر تھپڑ رسید کرتا ہے۔...
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے رہائشی نوجوان نے امریکہ سے اپنی دوست کو پاکستان بلا یا جبکہ خاتون نے شادی کےلئے کہا تو لڑکا ٹال مٹول کرتا رہا اور پھر شادی سے انکار کردیا جس کی وجہ سے خاتون بیچاری پریشان ہوگئی کیونکہ لڑکے نے پہلے اپنی امریکن دوست کو پاکستان بلایا اور کہا کہ پاکستان آئو ہم شادی کرینگے ۔ امریکہ کی خاتون لڑکے کی باتوں میں آگئی اس نے اپنےدوبچے چھوڑ کر خاوند سے طلاق لے کر جب پاکستان آئی تو لڑکے نے اس خاتون سے شادی سے انکار کردیا کہا کہ میرے گھر والے ابھی شادی کے لئے نہیں مان رہے اور پھر خاتون 7دن تک جناح ٹرمینل ایئرپورٹ پر رہی خاتون کا ویزہ بھی ایکسپائر ہوگیا تھا اور...
وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں منعقدہ دولت مشترکہ یوتھ الائنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اہم سمٹ کی پاکستان میں میزبانی پر خوش ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دولت مشترکہ کے بانی ممالک میں سے ہونے کی وجہ سے اسے بہت اہمیت دیتا ہے، دولت مشترکہ کا مستقبل نوجوانوں پر منحصر ہے، اور پاکستان میں بھی 70 فیصد آبادی نوجوانوں کی ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو ایسے پلیٹ فارمز دینے پر زور دیا جن سے وہ ملک کی تعمیرو ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔ یہ بھی پڑھیے:پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کی نیشنل یوتھ سمٹ 2024 میں شمولیت انہوں نے کہا کہ میں نے میاں نواز شریف کی قیادت میں نوجوانوں...
جیسا کہ ساری دنیا جانتی ہے کہ کشمیر کا مسئلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کا باعث بنا ہواہے۔ اس کی ترجمانی پاکستان کے آرمی چیف نے کی ہے۔ اس مسئلہ کو یو این او کی قراردادوں کے تحت اب تک حل ہوجاناچاہیے تھا‘ لیکن بھارت اپنی مادی طاقت کے بل بوتے پر مسلمانوں کے اس اہم حصہ پر ہے ایک عرصے سے ناجائز طور پر قابض ہے‘ تاہم اس لئے اس مسئلہ کو حل ہوجاناچاہیے جیسا کہ کشمیر کے عوام کی خواہش ہے۔ لیکن موجودہ دور کے پس منظر میں کشمیری عوام کی خواہشات کو نظرانداز کرکے اس پر طاقت کے ذریعے قبضہ نہیں کیاجا سکتاہے ۔ مسئلہ کشمیر میں یہی کچھ ہواہے۔ اور اب بھی ہورہاہے...
ویب ڈیسک: پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں نیا موڑ آگیا، امریکا کی جانب سے پاکستان کی امداد بند کرنے کی تصدیق کردی گئی، امداد بند ہونے سے کئی منصوبے رک گئے۔ امریکی عہدیدار نے کہا ہے کہ ازسر نو جائزے تک پاکستان کی امداد بند رہے گی۔ امریکی اقدام سے توانائی سیکٹر میں 5 منصوبوں پر کام ٹھپ ہو گیا، اقتصادی نمو سے متعلق 4 اور زراعت کے شعبے میں 5 پروگرامز متاثر ہوئے، جمہوریت، انسانی حقوق اور گورننس سے متعلق بھی فنڈز عارضی طور پر روک دیئے گئے۔ وزیر اعظم کے زیرصدارت اجلاس، ریلوے کو نجی شعبے کے تعاون سے کاروبار کیلئے استعمال کرنے کی ہدایت امریکا کے اس اقدام سے گورننس کے 11، تعلیم کے...
—فائل فوٹو الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ عوامی شکایات کا فوری ازالہ الیکشن کمیشن کی ترجیح ہے۔جاری بیان میں ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن کمیشن پاکستان کی ڈیجیٹل سروسز کا افتتاح کر دیا ہے، شہریوں کو انتخابی عمل میں شرکت کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق لیگل کیس مینجمنٹ سسٹم سمیت کئی اہم ماڈیولز کا آغاز کیا گیا ہے، جن میں مانیٹرنگ اینڈ رپورٹنگ سسٹم اور شکایات مینجمنٹ موبائل ایپ لانچ کی گئی ہے، شکایات درج کرنے اور ٹریکنگ کی سہولت اب ریئل ٹائم میں دستیاب ہے۔ ہمارا کسی ایک سیاسی جماعت کی طرف جھکاؤ کا تاثر حقائق کے برعکس ہے: الیکشن کمیشنترجمان الیکشن...
واشنگٹن:امریکا نے عارضی طور پر پاکستان کی مالی امداد بند کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیگر ممالک کی طرح پاکستان کی بھی امداد فی الحال روک دی گئی ہے، جس کے بعد پاکستان میں کئی اہم منصوبے رک گئیں ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی حکام نے کہا ہےکہ پاکستان کو امداد بند کرنے کا فیصلہ ازسرنو جائزے کے مکمل ہونے تک نافذ العمل رہے گا،جائزے کی تکمیل تک کسی قسم کی مالی معاونت بحال نہیں کی جائے گی۔ امریکی مالی امداد بند ہونے سے پاکستان میں توانائی اور زراعت کے شعبوں کے پانچ بڑے منصوبے تعطل کا شکار ہو گئے ہیں، اسی طرح گورننس...
پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی اس وقت بڑا چیلنج ہے، ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان شدید متاثر ہوا، ماحول دوست توانائی اور کاروباری سرگرمیوں کا فروغ وقت کی ضرورت ہے۔ اسلام آباد میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمٰن نے مزید کہا کہ دنیا میں کاربن کا اخراج بڑھ رہا ہے اور ساتھ ہی درجہ حرارت میں بھی اضافہ ہوا ہے، ہمارے پاس یہ اعداد و شمار اور معلومات دستیاب نہیں ہے کہ پاکستان پر اس کا کس تیزی سے پاکستان پر اثر ہورہا ہے لیکن ہم یہ جانتے ہیں کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک کی صف اول میں ہے اور اس حوالے سے...
پیکا ایکٹ ترامیم اور ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل سینیٹ سے بھی منظور، اپوزیشن کا احتجاج WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: قومی اسمبلی کے بعد پیکا ایکٹ ترامیم اور ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل سینیٹ سے بھی منظور کردیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل اور ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل سینیٹ میں پیش کردیا جنہیں منظور کیا گیا تاہم اپوزیشن اراکین نے ان بلوں کی سخت مخالفت کی۔ دونوں بلوں کی منظوری کے دوران اپوزیشن اراکین کی جانب سے ہنگامہ آرائی اور شور شرابہ کیا گیا جنہوں نے مطالبہ کیا کہ انہیں بل پر بات کرنے کی اجازت دی جائے۔ سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا کہنا...
چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ڈیجیٹل سروسز کا افتتاح کردیا۔ اعلامیہ کے مطابق ڈیجیٹل سروسز کا افتتاح الیکشن کمیشن کو ڈیجیٹائز کرنے اور عوامی رابطے کو مزید مؤثر بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اس موقع پر اس بات پر زور دیا گیا کہ یہ سہولیات روزمرہ کے آپریشنز کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی، جس سے عملے و عوام دونوں کو آسانی سے خدمات تک رسائی حاصل ہوگی۔ نئی ڈیجیٹل سروسز میں کئی داخلی ماڈیولز اور دو موبائل ایپلیکیشنز شامل ہیں جو الیکشن کمیشن اور ووٹرز کی مختلف ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تیارکی گئی ہیں۔ ان ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی وجہ سے ورک فلو بہتر ہوتا ہے، یہ ریئل ٹائم ڈیٹا مینجمنٹ...
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل پیش کردیا جسے سینیٹ سے منظور کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر کی تقریر کے دوران اپوزیشن اراکین کی جانب سے ہنگامہ آرائی اور شور شرابہ کیا گیا اور مطالبہ کیا کہ انہیں بل پر بات کرنے کی اجازت دی جائے۔ سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ جب یہ بل سینیٹ کی کمیٹی مین پیش ہوا تو یہ لوگ کہاں تھے جو آج آکر ہنگامہ آرائی کررہے ہیں۔ اس موقع پر جے یو آئی ایف کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل میں مجوزہ ترامیم بھی ایوان میں پیش کیں جنہیں مسترد کیا گیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے...
امریکہ نے پاکستان کیلئے امداد عارضی طور پر معطل کر دی جس کے باعث کئی اہم منصوبے روک دیئے گئے۔ گزشتہ دنوں امریکا نے تقریباً تمام غیر ملکی امدادی پروگرام عارضی طورپر معطل کر دیئے تھے، جس کا اطلاق یوکرین ، تائیوان اور اردن کی امداد کے پروگرام پر بھی ہوا ہے۔ اب امریکی حکام نے دوسرے ممالک کی طرح پاکستان کیلئے بھی امریکی امداد بند ہونے کی تصدیق کر دی، امریکی امداد کی معطلی سے ایمبیسڈر فنڈ برائے ثقافتی پریزرویشن کے تحت منصوبہ عارضی روک دیا گیا۔ اس کے علاوہ توانائی سیکٹر میں بھی 5 منصوبے رک گئے ہیں۔ اقتصادی نمو سے متعلق 4 ، تعلیم اور صحت کے شعبے میں 4 ، 4 اور زراعت کے شعبے...
امریکہ(نیوز ڈیسک)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے امریکی کرکٹ بورڈ (یو ایس اے کرکٹ) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جوناتھن اٹکیسن سے ملاقات کی۔نجی چینل کے مطابق محسن نقوی اور جوناتھن اٹکیسن کی ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے بورڈز کے مابین کرکٹ سیریز کرانے کے پروگرام کو حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا گیا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے یو ایس اے کرکٹ کے سی ای او کو ہر ممکن معاونت کی یقین دہانی کرواتے ہوئے امریکا کے کوچز کو پاکستان میں تربیت دینے کی پیشکش بھی کی۔انہوں نے جوناتھن اٹکیسن کو چیمپئنز ٹرافی کے میچز دیکھنے کے لیے پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔ چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ پاکستان...
قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے اداکاراؤں کی جانب سے کرکٹرز کے پیغامات موصول ہونے کے دعوؤں پر لب کشائی کی ہے۔ حال ہی میں شاداب خان نے جیو نیوز کے پروگرام ‘ہنسنا منع ہے’ میں شرکت کی جس میں انہوں نے دلچسپ گفتگو کی۔ دوران شو ایک مداح نے آل راؤنڈر سے سوال کیا کہ ‘اکثر اداکارائیں دعویٰ کرتی ہیں کہ انہیں کرکٹرز سوشل میڈیا پر پیغامات بھیجتے ہیں، تو کیا آپ نے کبھی کسی اداکارہ کو میسج کیا ہے؟’ شاداب نے تحمل سے سوال سنا اور پھر سوچتے ہوئے جواب دیا کہ ‘اگر کرکٹرز میسجز کرتے بھی ہیں تو اس میں کیا بری بات ہے؟ اگر آپ کو اچھا نہیں لگتا تو آپ جواب...
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان و رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم کہتے ہیں کہ ‘غیر سنجیدہ’ حکومتی کمیٹی سے مذاکرات مکمل طور پر ختم ہیں جبکہ اگر اسٹیبلشمنٹ سے ہوتے ہیں تو کسی ڈیل کے لیے نہیں پاکستان کے مستقبل کے لیے کریں گے۔ پشاور میں وی نیوز سے خصوصی گفتگو میں شیخ وقاص اکرم نے پی ٹی آئی حکومت مذاکرات، پی ٹی آئی امور اور موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ حکومتی کمیٹی غیر سنجیدہ تھی پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما نے پی ٹی آئی اور حکومت مذاکرات کو ختم کرنے کا ذمہ دار حکومت اور حکومتی کمیٹی کو قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی کمیٹی غیر سنجیدہ تھی اور غیر سنجیدگی بے...
اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2025ء) پاکستان نے سوڈان کے متحارب فریقین سے 21 ماہ سے زائد عرصے سے جاری جنگ کے خاتمے کے لئے دوبارہ مذاکرات میں شامل ہونے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوڈانی عوام کے مصائب کا خاتمہ ضروری ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے گزشتہ روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سوڈان کے دونوں فریقین سے شہریوں کے تحفظ اور سوڈانی عوام کی ہنگامی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے انسانی بنیادوں پر اقدامات میں سہولت فراہم کرنے کے لئے جدہ اعلامیے کے تحت کئے گئے وعدوں پر عمل درآمد کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ سوڈان میں...
مسلسل شکستوں اور ہوم گراؤنڈ پر ناقص پرفارمنس کے باعث آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ میں پاکستانی ٹیم زوال کی انتہا کو پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں 120 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، یہ ٹیم کی ہوم گراؤنڈز پر حریف کے ہاتھوں 35 برس بعد پہلی ٹیسٹ شکست ثابت ہوئی۔ جس نے گرین کیپس کو آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئین شپ اسٹینڈنگ میں آخری نمبر پر پہنچادیا۔ مزید پڑھیں: ہوم گراؤنڈ پر کمزور ٹیم سے کیوں ہارے؟ سخت سوال پر شان مسعود ناراض فاتح سائیڈ نے اپنی مہم کا اختتام سیکنڈ لاسٹ آٹھویں پوزیشن پر کیا، اب رواں دورانیے کے...
کمزور ویسٹ انڈیز کیخلاف ہوم گراؤنڈ پر دوسرے ٹیسٹ میچ کی شکست نے کپتان شان مسعود کو میڈیا کے تلخ سوال پر غصہ دلادیا۔ گزشتہ روز ملتان ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں بدترین شکست پر کپتان شان مسعود دلبرداشتہ نظر آئے اور صحافیوں کے سخت سوالات پر بھی ناراض ہوگئے۔ پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے اپنے طویل سوال کا اختتام کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں گے یا پاکستان کرکٹ بورڈ کے فیصلے کا انتظار ہوگا۔ جس پر قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ٹیم کا اعلان کرنے سے چیزیں تبدیل نہیں ہوتیں، مجھ پر اعتماد کے حوالے سے آپ کی رائے اپنی جگہ ہے اور میں...
کراچی(نیوز ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے اداکاراؤں کی جانب سے کرکٹرز کے پیغامات موصول ہونے کے دعوؤں پر لب کشائی کی ہے۔حال ہی میں شاداب خان نے نجی ٹی وی پروگرام میں شرکت کی جس میں انہوں نے دلچسپ گفتگو کی۔ دوران شو ایک مداح نے آل راؤنڈر سے سوال کیا کہ اکثر اداکارائیں دعویٰ کرتی ہیں کہ انہیں کرکٹرز سوشل میڈیا پر پیغامات بھیجتے ہیں، تو کیا آپ نے کبھی کسی اداکارہ کو میسج کیا ہے؟شاداب نے تحمل سے سوال سنا اور پھر سوچتے ہوئے جواب دیا کہ اگر کرکٹرز میسجز کرتے بھی ہیں تو اس میں کیا بری بات ہے؟ اگر آپ کو اچھا نہیں لگتا تو آپ جواب مت دیں۔قومی کرکٹر نےکہا نظر...
نامزد ریجنل کابینہ میں ہمراز حیدر ریجنل نائب صدر، علی رضا ہادی ریجنل جنرل سیکرٹری، محمد حسین ریجنل سیکرٹری تعلیم اور حسن نقوی ریجنل سیکرٹری میڈیا شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان جنوبی پنجاب کی ریجنل کابینہ کا اعلان کردیا گیا، ریجنل کابینہ کے اراکین کی منظوری عاملہ سے لی گئی، نامزد ریجنل کابینہ میں ہمراز حیدر ریجنل نائب صدر، علی رضا ہادی ریجنل جنرل سیکرٹری، محمد حسین ریجنل سیکرٹری تعلیم اور حسن نقوی ریجنل سیکرٹری میڈیا شامل ہیں۔ نامزد ریجنل کابینہ سے ریجنل صدر احتشام حیدر نے حلف لیا۔
اسلام آباد: جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کی جانب سے لگائے گئے چلغوزوں کے باغات سے عوام کے معاشی حالات میں مثبت تبدیلی نظر آ رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر لوئر کرم کے مطابق چلغوزے کے باغات اور انکی تجارت سے مقامی عوام کو 14 ارب روپے کا فائدہ ہوا۔ سال 2022 کے دوران عیدالفطر کے موقع پر ریکارڈ کیے جانے والے کِلپ کو حال ہی میں منفی رخ دے کر پاک فوج کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ سوشل میڈیا کی وڈیو میں دکھائے جانے والے باغات دراصل جنوبی وزیرستان میں قائم کردہ امن کا ثبوت ہے اور کامیاب منصوبوں کی عکاسی کرتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان لوئر ڈسٹرکٹ محمد ناصر خان نے 2023 میں بتایا...
دنیا کے کئی ممالک کی طرح امریکی حکام نے پاکستان کے لیے بھی امداد بند ہونے کی تصدیق کردی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کے لیے امریکی امداد بند اور کئی اہم منصوبے روک دیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق امریکی امداد بند ہونے سے توانائی اور زراعت کے شعبوں کے 5 منصوبے رُک گئے ہیں۔ امریکی اقدام سے تعلیم، صحت اور اقتصادی نمو کے چار، چار منصوبے بھی متاثر ہوئے ہیں۔ اسی طرح جمہوریت، انسانی حقوق، گورننس اور ثقافتی تحفظ کے منصوبے بھی متاثر ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق امریکی اہلکار نے خبر رساں اداروں کو بتایا کہ ازسرنو جائزے تک پاکستان کی امداد روک دی گئی ہے۔
اسلام آباد: حکومت نے ٹھٹھہ کے علاقے میں ’’دھابیجی اسپیشل اکنامک زون‘‘ کے قیام کے لیے چینی اور مقامی سرمایہ کاروں کے ساتھ معاہدہ کر لیا۔ ایس آئی ایف سی کے تعاون سے سی پیک کے تحت معاشی بحالی کے لیے اسپیشل اکنامک زونز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ اسپیشل اکنامک زون کے اسٹرٹیجک مقام کراچی کی بندرگاہوں کے قریب ہونے سے عالمی تجارتی راستوں سے بہترین رابطہ فراہم ہوگا جبکہ ’’دھابیجی اسپیشل اکنامک زون‘‘ سے 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور لاکھ سے زائد ملازمتیں متوقع ہیں۔ ملکی معیشت کی بحالی کے لیے یہ معاہدہ پاکستان اور چین کے درمیان صنعتی تعاون میں اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ ’’دھابیجی اسپیشل اکنامک...
واشنگٹن: امریکا نے پاکستان کے لیے امداد بند کرنے کی تصدیق کی ہے، جس کے بعد کئی اہم منصوبے عارضی طور پر روک دیے گئے ہیں۔ گزشتہ دنوں امریکا نے دنیا کے مختلف ممالک کے لیے اپنی غیر ملکی امدادی پروگراموں کو عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا تھا، جن میں یوکرین، تائیوان اور اردن کی امداد بھی شامل تھی۔ یہ امدادی پروگرام 90 روز کے لیے معطل کیے گئے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے تمام سفارتی مشنز کو ہدایت دی تھی کہ وہ تمام امدادی پروگرام فوراً معطل کر دیں اور اس حوالے سے تمام کام بند کر دیے جائیں۔ اب امریکی حکام نے پاکستان کے لیے بھی امداد بند کرنے کی تصدیق کی ہے،...
امریکا نے پاکستان کی امداد معطل کردی، متعدد اہم منصوبے متاثر WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز واشنگٹن: امریکی حکام نے تصدیق کی ہے کہ دیگر ممالک کی طرح پاکستان کے لیے بھی امریکی امداد عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے، جس کے نتیجے میں کئی اہم ترقیاتی منصوبے روک دیے گئے ہیں۔ گزشتہ دنوں امریکی محکمہ خارجہ نے تمام سفارتی اور قونصل مشنز کو ہدایت کی تھی کہ وہ غیر ملکی امدادی پروگرام فوری طور پر معطل کر دیں۔ یہ اقدام ابتدائی طور پر 90 دن کے لیے کیا گیا ہے، اور اس کا اطلاق یوکرین، تائیوان، اردن سمیت دیگر ممالک کی امداد پر بھی ہوا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق، امداد کے ازسرنو...
پاکستانی ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری میں ہمیشہ سے ’کچھ لو اور کچھ دو‘ کی پالیسی کا استعمال کیا جاتا ہے اور ’اسپیشل ڈنر‘ کرنے کو کہا جاتا ہے۔ نادیہ حسین نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے شوبز انڈسٹری کے حوالے سے بہت سی باتیں کیں اور اس کے تاریک پہلوؤں کا انکشاف بھی کیا۔ نادیہ حسین نے کہا کہ مرد حضرات کام حاصل کرنے کے خواہشمند نوجوان لڑکے لڑکیوں سے ناجائز مطالبات کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ ایسی خواتین کو بھی جانتی ہیں جنہوں نے مرد حضرات کی پیشکش کو قبول کیا اور اس طرح کے کام کیے ہیں۔...
آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم نے کہا کہ مودی کے بھارت میں اقلیتوں کو نہ تو مذہبی آزادی حاصل ہے اور نہ ہی ان کی عبادت گاہیں محفوظ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق وہ اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ کی جانب سے نکالی گئی ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔ چوہدری انوار الحق نے کہا کہ کشمیری بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں تاکہ جموں و کشمیر پر بھارت کے ناجائز قبضے کے خلاف احتجاج کیا جا سکے۔...
اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ٹیکس پالیسی یونٹ کو ایف بی آر سے نکال کر وزارت خزانہ میں شامل کر رہے ہیں جس کا مقصد ٹیکس پالیسی کو ریونیو کلیکشن کے دباؤ سے محفوظ رکھنا ہے، وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے ترقیاتی ادارہ (یو این ڈی پی ) کے پاکستان میں منصوبے اہمیت کے حامل ہیں،ان منصوبوں کے لیے مناسب منصوبہ بندی، شفاف رپورٹنگ اور قومی ترقیاتی اہداف کے ساتھ ہم آہنگی ضروری ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے نئے مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے مشاورتی عمل شروع کردیا ہے، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات طے پا گئی ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کا وفد آج سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرے گا، تحریک تحفظ آئین کے قائدین بھی شامل ہوں گے۔ سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سربراہی میں وفد ملاقات کرے گا، پی ٹی آئی کے وفد میں عمر ایوب اور صاحبزادہ حامد رضا سمیت دیگر رہنما شامل ہوں گے، ملاقات کے دوران سیاسی و پارلیمانی امور اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کےایجنڈے پر بات ہوگی جبکہ جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے مشترکہ نکات کو آگے...
جب پاکستان بزنس فورم نے دوسری میرا برانڈ پاکستان نمایش کا اعلان کیا تو ہمارا خیال تھا کہ اسی طرح ایک اچھی نمایش ہوگی جیسی پہلی ہوئی تھی۔ لیکن بزنس فورم کے جنرل سیکرٹری عامر رفیع نے ہمیں پوری طرح اس پروجیکٹ میں شامل کرلیا، اور جب اس حوالے سے ہونے والی ایک میٹنگ میں شرکت کی جہاں بزنس فورم کے صدر برادر سہیل عزیز نے گرم جوشی سے خیر مقدم کیا اور ساتھیوں سے تعارف کرایا۔ اسی روز علم میں آیا کہ اس سال پہلے سے بڑے پیمانے پر نمایش ہورہی ہے اور دونوں بڑے ہالز میں نمایش کنندگان کی تعداد پہلے سے زیادہ ہوگی۔ سہیل عزیز نے تفصیل بتائی کہ اس مرتبہ زیادہ برانڈز آرہے ہیں، انہوں نے...
![ملتان : دوٹیسٹ میچوں کی سیریز کے اختتام پر پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کا ٹرافی کے ساتھ گروپ فوٹو](/images/blank.png)
ملتان : دوٹیسٹ میچوں کی سیریز کے اختتام پر پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کا ٹرافی کے ساتھ گروپ فوٹو
ملتان : دوٹیسٹ میچوں کی سیریز کے اختتام پر پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کا ٹرافی کے ساتھ گروپ فوٹو
ملتان(اسپورٹس ڈیسک)جومل واریکن کی جادوئی اسپن بولنگ کی بدولت ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو دوسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ میں 120رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز کا اختتام 1-1 سے برابری پر کر دیا۔مہمان ٹیم ویسٹ نے 35 سال بعد پاکستان سے اس کی سرزمین پر ٹیسٹ میچ جیتا ہے۔اس سے قبل1990میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو اس کی سرزمین پر کسی ٹیسٹ میچ میں شکست دی تھی ۔پاکستان کی ٹیم 254رنز کے ہدف کے تعاقب میں اپنی دوسری اننگز میں 133رنز پر ڈھیر ہو گئی،جومل واریکن کی گھومتی ہوئی گیندوں کے سامنے پاکستان کی بیٹنگ لائن اپ ریت کی دیوار ثابت ہوئی،بابر اعظم 33 اور محمد رضوان 25رنز بناسکے۔ ان کے سوا کوئی بھی بیٹر...
کراچی(اسپورٹس رپورٹر)آئی سی سی نے چمپئنز ٹرافی 2025 کے ٹکٹوں کی فروخت سے متعلق اپ ڈیٹ جاری کر دی۔آئی سی سی کے مطابق پاکستان میں ہونے والے میچز کے ٹکٹوں کی فروخت منگل 28 جنوری سے شروع ہوگی۔ شائقین کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں ہونے والے دوسرے سیمی فائنل سمیت 10 میچوں کے ٹکٹ آن لائن اور نجی کوریئر کمپنی کے 100 سے زائد آئوٹ لیٹس سے خرید سکیں گے۔جنرل اسٹینڈ ٹکٹ کی قیمتیں 1,000 پاکستانی روپے سے شروع ہوں گی جبکہ پریمیم سٹنگ مختلف کیٹیگریز میں 1,500 پاکستانی روپے سے دستیاب ہوگی۔آئی سی سی کے چیف کمرشل آفیسر انوراگ دہیا نے چمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان میں...
کراچی (کامرس رپورٹر)تاجر رہنما اوراسلام آباد چیمبر کے سابق صدر شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیکس چوروں کی جنت بن چکا ہے۔ جب تک ٹیکس چور اشرافیہ سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا نہیں جائے گا ملک بدحال رہے گا۔ سابقہ فاٹا اور پاٹا کی ٹیکس مراعات ختم کی جائیں کیونکہ اس سے معیشت کو اربوں روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے۔ قبائلی علاقوں میں سمگلروں نے فیکٹریاں بنائی ہوئی ہیں جن کی وجہ سے شہری علاقوں میں واقع فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں جس سے محاصل اور روزگار کا نقصان ہو رہا ہے۔ شاہد رشید بٹ نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ قبائلی علاقوں میں پنجاب اور سندھ کے صنعتکاروں نے بھی گھی...
لاہور(نیوز ڈیسک)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں ہونے والے میچز کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہوگی۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد پاکستان میں19 فروری سے 9مارچ تک ہوگا جبکہ بھارت کے میچز یو اے ای میں کھیلے جائیں گے۔گروپ میچز اور پہلے سیمی فائنل کے ٹکٹوں کی فروخت منگل 28جنوری سے گلف کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے اور پاکستان کے دوپہر دو بجے شروع ہوگی۔پاکستان ٹیم کے میچز کے جنرل اسٹینڈ کے ٹکٹ کی قیمت دو ہزار روپے، وی وی آئی پی اسٹینڈ کے ٹکٹ کی قیمت 20 ہزار روپے مقررکی گئی ہے۔ پاکستان ٹیم کے علاوہ ہونے والے میچز کے کم سے کم ٹکٹ کی قیمت ایک ہزار اور...
کراچی (کامرس رپورٹر)سیاحت و ہوابازی کی سب سے بڑی نمائش کراچی میں کراچی، جنوری 2025پاکستان میں سفری و سیاحتی صنعت کی سب سے بڑی نمائش پاکستان ٹریول مارٹ (PTM) 2025 آئندہ ماہ کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگی?پاکستان ٹریول مارٹ 2025: سیاحت و ہوابازی کی سب سے بڑی نمائش کراچی میں۔کراچی، جنوری 2025پاکستان میں سفری و سیاحتی صنعت کی سب سے بڑی نمائش پاکستان ٹریول مارٹ (PTM) 2025 ا?ئندہ ماہ کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگی۔ جوکہ 31 جنوری سے 2 فروری تک جاری رہے گی، جس میں ملکی و غیر ملکی ماہرین، سرمایہ کار اور سیاحتی شعبے کے اہم ادارے شریک ہوں گے۔اس سے قبل 2017، 2018 اور 2019 میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہونے والے اس...
واشنگٹن: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے امریکہ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جوناتھن اٹکیسن سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز نے کرکٹ سیریز کے انعقاد کے منصوبے کو حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے امریکہ میں کرکٹ کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے امریکی کوچز کو پاکستان میں تربیت فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی تاکہ دونوں ممالک کے کرکٹ تعلقات کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔ محسن نقوی نے جوناتھن اٹکیسن کو آئندہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے میچز دیکھنے کے لیے پاکستان آنے کی دعوت دی۔ اس موقع پر انہوں نے...
واشنگٹن: امریکی حکام نے تصدیق کی ہے کہ دیگر ممالک کی طرح پاکستان کے لیے بھی امریکی امداد عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے، جس کے نتیجے میں کئی اہم ترقیاتی منصوبے روک دیے گئے ہیں۔ گزشتہ دنوں امریکی محکمہ خارجہ نے تمام سفارتی اور قونصل مشنز کو ہدایت کی تھی کہ وہ غیر ملکی امدادی پروگرام فوری طور پر معطل کر دیں۔ یہ اقدام ابتدائی طور پر 90 دن کے لیے کیا گیا ہے، اور اس کا اطلاق یوکرین، تائیوان، اردن سمیت دیگر ممالک کی امداد پر بھی ہوا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق، امداد کے ازسرنو جائزے تک پاکستان کے لیے تمام امدادی پروگرام روک دیے گئے ہیں۔ اس فیصلے کے نتیجے میں متعدد...
![اسلام آباد: یونیسیف کے نمائندہ برائے پاکستان عبداللہ اے فادل وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے تبدیلی ماحولیات رومینہ خورشید عالم سے ملاقات کررہے ہیں](/images/blank.png)
اسلام آباد: یونیسیف کے نمائندہ برائے پاکستان عبداللہ اے فادل وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے تبدیلی ماحولیات رومینہ خورشید عالم سے ملاقات کررہے ہیں
اسلام آباد: یونیسیف کے نمائندہ برائے پاکستان عبداللہ اے فادل وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے تبدیلی ماحولیات رومینہ خورشید عالم سے ملاقات کررہے ہیں
![جدہ: او آئی سی میں پاکستان کے مستقل نمائندہ سفیر سید محمد فواد شیر او آئی سی میں بنگلادیش کے مستقل نمائندے ایم جے ایچ جابید ملاقات کے دوران مصافحہ کر ر ہے ہیں](/images/blank.png)
جدہ: او آئی سی میں پاکستان کے مستقل نمائندہ سفیر سید محمد فواد شیر او آئی سی میں بنگلادیش کے مستقل نمائندے ایم جے ایچ جابید ملاقات کے دوران مصافحہ کر ر ہے ہیں
جدہ: او آئی سی میں پاکستان کے مستقل نمائندہ سفیر سید محمد فواد شیر او آئی سی میں بنگلادیش کے مستقل نمائندے ایم جے ایچ جابید ملاقات کے دوران مصافحہ کر ر ہے ہیں
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے )سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ماضی کی غلطیاں دفن کی جائیں، دل بڑا کریں، اس کے بغیر چارہ نہیں۔ ریاست مخالف عناصر اور ان کے بچوں کا مستقبل بھی پاکستان سے وابستہ ہے، انہیں یہ بات سوچنی چاہئے۔ ملک و قوم کی تعمیر ہمارا ایجنڈا نہیں ہو گا تو ملک آگے نہیں بڑھے گا۔ سب مل کر اس ملک کا مقدر سنواریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو اپنی 79ویں سالگرہ کے موقع پر مسلم لیگ کی جانب سے ملک کے مختلف مقامات پر منعقدہ تقاریب سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد، لاہور،...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ہیوسٹن میں امریکی کانگریس اور کانگریس کی فنانس کمیٹی کے اہم ممبر الیگزینڈر گرین سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکہ تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کانگریس مین الیگزینڈر گرین کو افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی اور دراندازی کے واقعات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان میں آنے والے زلزلے اور سیلاب میں متاثرین کی بھرپور مدد پر کانگریس مین الیگزینڈر گرین کا شکریہ ادا اور الیگزینڈر گرین کے فلسطین ایشو پر اصولی موقف کو سراہا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے واضح کیا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سٹیٹ بنک کی جانب سے پالیسی ریٹ میں ایک فیصد کمی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پالیسی ریٹ میں کمی سے پاکستانی معیشت پر سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید بڑھے گا۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان میں وزیراعظم نے کہاکہ پالیسی ریٹ کا 12 فیصد پر آنا ملکی معیشت کے لئے خوش آئند ہے۔ پالیسی ریٹ میں کمی سے پاکستانی معیشت پر سرمایہ کاروں کے اعتماد اور ملک میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا۔ کم افراط زر کی شرح کی بدولت پالیسی ریٹ میں کمی آئی ہے۔ پر امید ہوں کہ آئندہ مہینوں میں افراط زر میں مزید کمی...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایڈووکیٹ وسند تھری، مرکزی سینئر نائب صدر نور احمد کاتیار اور مرکزی جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ ساجد حسین مہیسر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پیکا ایکٹ ترمیمی بل قائداعظم محمد علی جناح کے پاکستان پر غیر جمہوری قوتوں کے قبضے کا پروانہ ہے، اسٹیبلشمنٹ نے کالے قوانین کے ذریعے محمد علی جناح کے پاکستان کو قید خانہ بنا دیا، اسمبلی میں ہونے والی قانون سازی ملک کے بانی کے اُصولوں کے خلاف ہے، ملک میں غیر اعلانیہ مارشل لا نافذ ہے، پیکا ایکٹ میں ترمیم مارشل لاء کا اعلان ہے، پیکا ایکٹ ترمیمی بل جیسے کالے قوانین نام نہاد جمہوری حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب کرتے ہیں، آزادیٔ اظہار پر...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) دفتر خارجہ نے میڈیا میں زیر گردش قیاس آرائیوں پر ردعمل میں پاکستان اور چین کی دوستی کو نشانہ بنانے والی خبروں کو سختی سے مسترد کردیا۔اپنے بیان میں ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان ’’ون چائنا پالیسی‘‘کے بنیادی اصول پر غیر متزلزل یقین رکھتا ہے، چین پاکستان کی خارجہ پالیسی کا مستقل اور مضبوط ستون ہے، چین پاکستان کا ہر موسم کا اسٹریٹجک پارٹنر ہے۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ یہ تعلقات باہمی اعتماد، مشترکہ اقدار، بنیادی مسائل پر حمایت، اور علاقائی و عالمی استحکام کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔دریں اثنا پاکستان نے سوڈان کے شہردارفور میں سعودی ہسپتال الفریش پر حملے کی مذمت کی ہے۔ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا...
اس وقت لگ بھگ 64 لاکھ پاکستانی بیرون ملک ہیں۔ اس اعتبار سے ہمارا شمار چوٹی کے ان 10 ممالک میں ہوتا ہے جن کے سب سے زیادہ شہری بیرون ملک مقیم ہیں۔ لگ بھگ نصف کارکن خلیجی ممالک (بالخصوص سعودی عرب اور امارات) میں ہیں۔ اس کے بعد یورپ اور پھر شمالی امریکا جاتے ہیں۔ زیادہ تر نے قانونی طور پر وطن چھوڑا ہے مگر غیرقانونی انداز میں ملک چھوڑنے والوں کی تعداد بھی بین الاقوامی معیار کے حساب سے کم نہیں ہے۔ اس وقت پاکستانی پاسپورٹ سے نیچے صرف 4 ممالک ( یمن، عراق، شام اور افغانستان) کے پاسپورٹ ہیں۔ پاکستان سے نیچے کے ان چاروں ممالک کے پاسپورٹس کی بے وقعتی تو اس لیے سمجھ میں آتی...
16 جنوری کو مغربی افریقہ سے کشتی کے ذریعے غیرقانونی طور پر اسپین پہنچنے کی کوشش کرنے والے کم از کم 50 تارکین وطن ہلاک ہو گئے تھے جن میں 44 افراد کا تعلق پاکستان سے تھا۔ تقریباً ہر سال ایسے واقعات سامنے آتے ہیں جن میں غیر قانونی طور پر دوسرے ممالک میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے افراد یا تو پکڑے جاتے ہیں یا پھر کشتی ڈوب جانے کے نتیجے میں جان سے ہاتھ دھوبیٹھتے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ڈیڑھ مہینے میں دوسری بار ’ڈنکی‘ لگا کر یورپ جانے والے افراد کی کشتی حادثے کا شکار ہوئی ہے جس کے نتیجے میں درجنوں گھر اجڑ چکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: یونان کشتی حادثہ کیوں پیش آیا، وجہ...
اسلام آباد (صباح نیوز/اے پی پی) وزیراعظم نے کہا ہے کہ میرا بس چلے تو ٹیکس ریٹ 15 فیصد کم کردوں مگر آئی ایم ایف کی وجہ سے مجبور ہوں‘ چند ماہ میں بجلی کی قیمت میں نمایاں کمی آئے گی‘ کاروبارمیںآسانی پیدا کرنے کے لیے جلد اقدامات کا اعلان کیا جائے گا‘مذاکرات سے گریز غیر جمہوری رویہ ہے ‘ پاکستان کو تصادم کی نہیں، مفاہمت کی ضرورت ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اب کسی کو غیرجمہوری رویوں سے تعمیر و ترقی کے عمل میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے۔ وزیراعظم مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما اور پی ٹی آئی سے مذاکرات کرنے والی سرکاری کمیٹی کے ترجمان، سینیٹر عرفان صدیقی سے گفتگو کر...
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دفتر خارجہ نے چین کی پالیسیوں کے حوالے سے پاکستانی عزم کو نشانہ بنانے والے ’بے بنیاد‘ الزامات مسترد کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ بیجنگ اسلام آباد کا ہر موسم میں اسٹریٹجک پارٹنر ہے۔ واضح رہے کہ دفتر خارجہ کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب سوشل میڈیا پر اس حوالے سے مختلف پوسٹس کی گئی، اور مقامی اور ایک بھارتی میڈیا رپورٹ میں بھی یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ محسن نقوی نے چین کی حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی کے خلاف مہم چلانے والے لابنگ گروپ کی میزبانی میں ایک تقریب میں شرکت کی تھی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے امریکی شہر ہیوسٹن میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ان...
جدہ (سید مسرت خلیل) جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) میں پاکستان کے مستقل نمائندہ سفیر سید محمد فواد شیر نے او آئی سی میں بنگلادیش کے مستقل نمائندے ایم جے ایچ جابید کا خیرمقدم کیا ہے اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں او آئی سی میں بنگلادیش کے مستقل نمائندہ کے طور پر تقرر کی مبارک باد دی ہے۔ ٹوئٹر پر جاری بیان کے مطابق فواد شیر اور ایم جے ایچ جابید نے ملاقات کے دوران پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تعلقات اور مخلتف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کیلیے مل جل کر کام کرنے کے طریقوں پرتبادلہ خیال کیا۔
پاکستان تحریک انصاف نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر بین الاقوامی رابطہ کاری کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ سابق سیکریٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف رئوف حسن کی صدارت میں تشکیل کردہ کمیٹی دیگر ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات میں بہتری پیدا کرنے اور خطے میں بدلتی صورتحال کے مطابق خارجہ پالیسی میں پاکستان کی ترجیحات کو فروغ دینے سے متعلق سفارشات مرتب کرے گی۔پارٹی کا کہنا ہے کہ کمیٹی پاکستان کا موقف موثر طریقے سے بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرے گی۔تشکیل کردہ کمیٹی میں سیکریٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجا، ولید اقبال، سجاد برکی، خدیجہ شاہ اور علی اصغر خان شامل ہیں۔علاوہ ازیں بانی...
فوٹو: جیو اسکرین گریب کراچی کے نوجوان نے امریکی خاتون کو اپنی محبت میں گرفتار کرکے پاکستان بلالیا تاہم خاتون کو ٹکا سا جواب دے گیا، جس سے خاتون سکتے کی حالت میں آگئی ہے۔ کراچی کے علاقے گارڈن ویسٹ سے تعلق رکھنے والے 19 سال کے لڑکے نے اس امریکی خاتون کو اپنی محبت کے جال میں پھنسایا تھا۔امریکی خاتون کا نام اونیا اینڈریو رابنسن ہے اور اسکا تعلق امریکا کی ریاست نیویارک سے ہے، اسکی عمر 33 برس ہے۔ وہ شادی شدہ اور مبینہ طور پر دو بچوں کی ماں ہے۔ یہ خاتون کراچی سے تعلق رکھنے والے نوجوان کی محبت میں گرفتار ہوکر پاکستانی آگئی تھی، کراچی آنے کے لیے خاتون نے 5 اکتوبر 2024 کو پاکستان کے ویزا...
ملتان:ویسٹ انڈیز نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 121 رنز سے شکست دے کر 35 سال بعد پاکستان کی سرزمین پر تاریخی فتح حاصل کرکے سیریز برابر کردی۔ پاکستانی ٹیم 254 رنز کے تعاقب میں صرف 133 رنز پر پویلین لوٹ گئی، جس میں بابر اعظم 31 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔ ویسٹ انڈیز کے اسپنر جومیل واریکن نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے میچ میں 4وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے سیریز میں مجموعی طور پر 19 وکٹیں لینے پر ’’پلیئر آف دی میچ‘‘اور ’’پلیئر آف دی سیریز‘‘کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔ قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن دوسری اننگز میں مکمل طور پر ناکام رہی۔ اوپنرز شان مسعود اور...
لاہور: سابق وزیراعظم پاکستان اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ماضی کی غلطیاں دفن اور دل بڑا کرے بغیر کوئی چارہ نہیں ہے، ریاست مخالف عناصر اور ان کے بچوں کا مستقبل بھی پاکستان سے وابستہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو اپنی 79ویں سالگرہ کے موقع پر مسلم لیگ کی جانب سے ملک کے مختلف مقامات پر منعقدہ تقاریب سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اسلام آباد، لاہور، کراچی،کوئٹہ، پشاور،خیرپوراور سکھر میں پاکستان مسلم لیگ نے پارٹی قائد چوہدری شجاعت حسین کے یوم پیدائش پر تقاریب کا انعقاد کیا۔ ان تقاریب سے بذریعہ ویڈیو لنک چوہدری شجاعت حسین، چوہدری شافع حسین،چوہدری سالک حسین، ڈاکٹر محمد امجد،مسز...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم پاکستان اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ماضی کی غلطیاں دفن اور دل بڑا کرے بغیر کوئی چارہ نہیں ہے، ریاست مخالف عناصر اور ان کے بچوں کا مستقبل بھی پاکستان سے وابستہ ہے۔ اپنی 79ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقاریب سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئےچوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ جب تک ہم سیاست کو عبادت نہیں سمجھیں گے اور ملک کی تعمیر و ترقی ہمارا اولین ایجنڈا نہیں ہوگا ملک آگے نہیں بڑھے گا، پوری نیک نیتی کے ساتھ قوم اور پارٹی کو بتاتاہوں کہ پاکستان کا مستقبل انتہائی روشن ہے۔ انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان دنیا...
اجلاس میں آنے والے سال کی ترجیحات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی اور اگلے 6 ماہ کی پلاننگ اور ریجنل کابینہ برائے سال 2024-25 کی منظور کی گئی۔ اجلاس میں ریجن بھر سے ضلعی مسئولین اور انکے نمائندگان نے شرکت کی، اجلاس کے اختتام پر ریجنل صدر آئی ایس او پاکستان جنوبی پنجاب ریجن سید احتشام حیدر نے نامزد ریجنل کابینہ سے حلف لیا۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان جنوبی پنجاب ریجن سال 25-2024 کا پہلا اجلاس عاملہ بعنوان آمادگی ظہور و ارتقا تنظیم ریجنل سیکرٹریٹ المصطفی ہاوس ملتان میں منعقد ہوا۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز دعائے توسل سے کیا گیا۔ ریجنل صدر آئی ایس او پاکستان جنوبی پنجاب ریجن سید احتشام حیدر نے ابتدائی کلمات ادا...
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پالیسی ساز فیصلے امریکی تاریخ کے بدترین فیصلے؟ ٹرمپ کی پالیسیوں کے پس پردہ عوامل اور اثرات؟ ٹرمپ کی افغانستان سے متعلق پالیسی کا مقصد ایران کا گھیراؤ ہے؟ غزہ سیزفائر کا بنیادی سبب؟ فاتح کون، کہاں جشن، کہاں صف ماتم؟ مغربی کنارے میں بھی اسرائیل کے خلاف قیام کی صورتحال؟ ٹرمپ کی اہل غزہ کو مصر اور اردن میں دھکیلنے کی پالیسی؟ جنوبی لبنان سیز فائر میں بھی اسرائیل حزب اللہ کے مقابل ناکام کیوں؟ حزب اللہ کی حکمت عملی کامیاب کیسے؟ عالمی منظر نامے میں پاکستان کی صورتحال کیا ہے، کیا ہونی چاہیئے؟ ان سمیت دیگر متعلقہ و اہم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے سینیئر تجزیہ کار و ریسرچ اسکالر آغا علی نقی...
پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن (پی ایم ایم اے ایف) نے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی کراٹے فائٹر شاہ زیب رند نے میامی میں کراٹے کمبیٹ (کے سی) 52 ایونٹ میں 3 مرتبہ چیمپیئن بننے والے ایڈگرس اسکریورز کو 0 ۔7 سے شکست دے کر اپنے لائٹ ویٹ ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا۔ کے سی 52 عالمی کراٹے ایم ایم اے سیریز کا حصہ ہے جس کے مقابلوں میں دُنیا بھر سے فائٹر حصہ لیتے ہیں۔ جنوب مغربی صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے رند نے 2011 میں صوبائی سطح کے مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد اپنا پہلا مارشل آرٹس ٹائٹل جیتا تھا۔ انہوں نے پہلا قومی ٹائٹل 2019 میں جیتا تھا جب انہوں نے شمال مغربی...
کراچی: دنیا کے کسی بھی ملک کو اپنے دفاع کے لیے بری، بحری اور مضبوط فضائیہ کی ضرورت پیش آتی ہے۔ انٹرنیٹ پر ایک ویب سائٹ نے دنیا کی دس مضبوط اور طاقتور ترین فضائیہ کے حوالے سے رپورٹ شائع کی جس میں اُن کے پاس موجودایئرکرافٹس (جنگی طیاروں، ہیلی کاپٹر و دیگر امدادی جہازوں) کے حوالے سے بتایا گیا ہے۔ چارٹ کے مطابق امریکا دنیا میں سب سے مضبوط فضائیہ رکھنے والا ملک ہے، اس کے بعد روس اور پھر تیسرے نمبر پر روس ہے۔ بھارت کا چوتھا جبکہ جنوبی کوریا کا پانچواں ، جاپان کا چھٹا اور پاکستان کا ساتواں نمبر ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ مصر دنیا میں طاقتور ترین فضائیہ کی فورس رکھنے والا دنیا کا...
نئی دہلی: بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کے اقتدار کے خاتمے سے اب تک پاکستان اور بنگلہ دیش کے بہتری کی جانب گامزن باہمی تعلقات نے بھارت کی پریشانی بڑھا دی ہے اور تعلقات بھارت کے لئے ناقابل برداشت ہوگئے ۔ خطے میں اجارہ داری کے بھارتی منصوبے کی راہ میں پاکستان بنگلہ دیش تعلقات چیلنج بن گئے ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے ڈی ڈبلیو کے مطابق بھارت کا کہنا ہے کہ پاکستان بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والی پیش رفت پر گہری نظر ہے۔ بھارتی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑنے پر مناسب کارروائی کی جائے گی۔ حالیہ دنوں میں بنگلہ دیش نے سرحد پر بھارت کی جانب سے باڑ لگانے پر کئی بار...
پاکستان میں سیمنٹ کی قیمت کم ہوگئی، شمالی خطے میں سیمنٹ کے تھیلے کی قیمت تقریباً 1387 روپے ہے۔ پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری کے پہلے پندرہ روز میں سیمنٹ کی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ 23 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے کے لیے شمالی علاقے میں سیمنٹ کے تھیلے کی اوسط خوردہ قیمت 1387 روپے رہی جو پچھلے ہفتے کے مقابلے میں 0.66 فیصد کم ہے۔ جنوبی علاقے میں قیمت مستحکم رہی، سیمنٹ کے تھیلے کی اوسط خوردہ قیمت 1,384-1385 روپے ریکارڈ کی گئی جو پچھلے ہفتے کی طرح تھی۔اعداد و شمار نے مختلف شہروں میں قیمتیں مختلف ظاہر کیں، اسلام آباد میں اوسط قیمت 1364 روپے، راولپنڈی میں 1344...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جنوری2025ء)حکومت کا پاکستان ریلوے میں 17 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان، وزارت ریلوے میں موجود 95ہزار 859پوسٹوں میں سے 17ہزار 101پوسٹیں ختم کی جاچکیں، مزید 5ہزار 695پوسٹوں کے خاتمے کا عمل جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت ریلوے میں سے رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت 17ہزار 101 پوسٹیں ختم کردی گئیں۔ وزارت خزانہ کے مطابق پیر کو وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی رائٹ سائزنگ کا اجلاس ہواجس میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں میں رائٹ سائزنگ میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ 29وزارتوں اور آئینی اداروں نے 11ہزار 877پوسٹوں کی منسوخی کی تصدیق کردی ہے...
وزیراعظم سے جاپانی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیراعظم محمد شہبازشریف سے پاکستان میں تعینات جاپان کے سفیر اکاماٹسو شوچی نے آج وزیراعظم ہاس میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان ایک دوسرے کے لیے خیر سگالی کا رشتہ ہے ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کی تاریخ کا ذکر کیا اور پاکستان کی اقتصادی اور صنعتی ترقی کی کوششوں کے لیے جاپان کی حمایت کو سراہا۔شہباز شریف نے جاپان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعاون کو مزید مضبوط بنانے...
اعلامیے کے مطابق ترجمان شفقت علی خان نے ون چائنا پالیسی کے بنیادی اصول کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا، جو پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ایک مستقل بنیاد ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دفتر خارجہ نے چین کی پالیسیوں کے حوالے سے پاکستانی عزم کو نشانہ بنانے والے بے بنیاد الزامات مسترد کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ بیجنگ اسلام آباد کا ہر موسم میں اسٹریٹجک پارٹنر ہے۔ واضح رہے کہ دفتر خارجہ کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب سوشل میڈیا پر اس حوالے سے مختلف پوسٹس کی گئی، اور مقامی اور ایک بھارتی میڈیا رپورٹ میں بھی یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ محسن نقوی نے چین کی حکمران جماعت کمیونسٹ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کا وفد اسد قیصر کی سربراہی میں کل سربراہ جمعیت علماء اسلام ( جے یو آئی ) مولانا فضل الرحمان سے ملے گا۔بانی پی ٹی آئی کی جانب سے پارٹی رہنماؤں کو اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد بنانے کی ہدایت کی گئی تھی جس کے بعد تحریک انصاف کے رہنماؤں کی مولانا فضل الرحمٰن سے کل ملاقات طے پاگئی ہے اور اسد قیصر کی سربراہی میں وفد ملاقات کرے گا۔ پی ٹی آئی کے وفد میں عمر ایوب اور صاحبزدہ حامد رضا سمیت دیگر رہنما شامل ہوں گے۔وفد کی ملاقات سے قبل پی ٹی آئی رہنما حسین یوسفزئی نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کر کے بانی پی ٹی...
لاہور : سابق وزیراعظم پاکستان اور پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ماضی کی غلطیاں دفن، دل بڑا کریں، اس کے بغیر چارہ نہیں ہے ۔ چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ ریاست مخالف عناصر اور ان کے بچوں کا مستقبل بھی پاکستان سے وابستہ ہے، انہیں یہ بات سوچنی چاہیئے۔ملک و قوم کی تعمیر ہمارا ایجنڈا نہیں ہو گا تو ملک آگے نہیں بڑھے گا۔سب مل کر اس ملک کا مقدر سنواریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو اپنی 79ویں سالگرہ کے موقع پر مسلم لیگ کی جانب سے ملک کے مختلف مقامات پر منعقدہ تقاریب سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق اسلام آباد،...
سٹی 42 : وزیراعظم شہبازشریف سے پاکستان میں تعینات مراکش کے سفیر محمد کرمون نے آج وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے مراکش کے بادشاہ، شاہ محمد ششم اور مراکش کی حکومت کی جانب سے دخیلہ کے ساحل پر کشتی الٹنے کے واقع میں بچ جانے والے پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو بچانے کے لیے فراہم کی جانے والی معاونت کو سراہا۔ شہباز شریف نے مراکش کے مقامی حکام کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے لواحقین اور جاں بحق ہونے والوں کے جسد خاکی کی وطن واپسی میں شامل پاکستانی حکام کے ساتھ مکمل تعاون کیا۔ وزیر اعظم کے زیرصدارت اجلاس، ریلوے کو نجی شعبے کے تعاون سے کاروبار کیلئے استعمال کرنے کی ہدایت پاکستان...
اسلام آباد: پی ٹی آئی کا وفد اسد قیصر کی سربراہی میں کل سربراہ جمعیت علماء اسلام ( جے یو آئی ) مولانا فضل الرحمان سے ملے گا۔ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے پارٹی رہنماؤں کو اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد بنانے کی ہدایت کی گئی تھی جس کے بعد تحریک انصاف کے رہنماؤں کی مولانا فضل الرحمٰن سے کل ملاقات طے پاگئی ہے اور اسد قیصر کی سربراہی میں وفد ملاقات کرے گا۔ پی ٹی آئی کے وفد میں عمر ایوب اور صاحبزدہ حامد رضا سمیت دیگر رہنما شامل ہوں گے۔ وفد کی ملاقات سے قبل پی ٹی آئی رہنما حسین یوسفزئی نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کر کے بانی پی ٹی آئی کا پیغام بھی پہنچایا...