نیوزی لینڈ نے تیسرے ون ڈے میں شکست دیکر پاکستان کو کلین سوئپ کردیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں شکست دیکر کلین سوئپ کردیا۔
ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ خراب موسم کے باعث تاخیر کا شکار ہوا تاہم رضوان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
بارش کے باعث میچ کی دونوں اننگز کو 42، 42 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا، کیوی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 42 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز بنائے۔
کپتان مائیکل بریسویل 59 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ڈیرل مچل 43 اور ہینری نکلز نے 31 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے عاکف جاوید نے 4، نسیم شاہ نے 2 جبکہ فہیم اشرف اور سفیان مقیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں گرین شرٹس کی ٹیم 40 اوورز میں 221 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی، پاکستان کی اننگز کا آغاز ایک مرتبہ پھر مایوس کُن رپا، اوپنر امام الحق اور عبداللہ شفیق نے اننگز کا آغاز کیا تو امام ایک رن بناکر فیلڈر کی گیند لگنے کے باعث انجری کا شکار ہوکر ریٹائر ہرڈ ہوگئے، اوپنر عبداللہ شفیق 33 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
دیگر کھلاڑیوں میں سلمان آغا 11، عثمان خان 12، کپتان محمد رضوان 37، طبیب طاہر 33، نسیم شاہ 17، فہیم اشرف 3، محمد وسیم جونئیر صفر پر پویلین لوٹے جبکہ بابراعظم نے 50 رنز کی اننگز کھیلی۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے بین سیئرز نے 5، جیکب ڈفی 2 جبکہ محمد عباس اور ڈیرل مچل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پلئینگ الیون میں پاکستان نے ایک ایک تبدیلی کی ہے، حارث رؤف کی جگہ نسیم شاہ کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ تین ون ڈے میچز کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ
پڑھیں:
جھوٹی امید نہیں دلاؤں گا، ہمیں بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے، کپتان محمد رضوان
نیوزی لینڈ سے تیسرے میچ میں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ جھوٹی امید نہیں دلاؤں گا، ہمیں بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے۔
انہوں شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے سب چیزوں کو نوٹ کیا ہوا ہے، ہماری جو مینجمنٹ ہے اس پر کام کرے گی۔ کوشش ہوگی کہ ہماری جو کوششیں 35 آوور تک ہوتی ہیں وہ 50 آوور تک ہوں۔
Pakistan Captain Mohammad Rizwan Press Conference | Pakistan vs New Zealand ODIs#NZvPAK pic.twitter.com/Pp0AbjQ8YP
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) April 5, 2025
محمد رضوان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگررزلٹ نہیں آتا تو تنقید آپ کا حق ہے، ہم میں سے ہر ایک کسی نہ کسی کے آگے جوابدہ ہے، کپتان خواہ 6 مہینے ہی کا ہوا گر غلطی کرے تو اس پر تنقید کرسکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کا موسم ایسا تھا کہ صبح میچ کے وقت پچ گیلی تھی، پھر ہم نے نئے بال کے ساتھ سروائیو کیا ہے۔ ہم آوور نکالنے کی کوشش کی، جب کہ سیکنڈ اننگ میں وہ نئے بال سے وکٹس لے رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:کلین سوئپ: تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 43 رنز سے شکست دیدی
انہوں نے کہا کہ اگر ہم ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے تو آپ کو کوئی اور رزلٹ ملتا۔
انہوں نے کھلے دل سے اعتراف شکست کے ساتھ نیوزی لینڈ کی جیت کے حوالے سے کہا کہ نیوزی لینڈ ہم سے اچھا کھیلا، انہوں نے ایشئین کنڈیشنز اس سیریز میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہر کیا۔
ماؤنٹ مونگانوئی میں ہوئی اس شکست پر ان کا کہنا تھا کہ مثبت چیز یہ ہوئی کہ بابر اعظم نے سیریز میں رنز کیے۔
محمد رضوان کہا کہ پی ایس ایل ہونے جارہی ہے، امید ہے کھلاڑی عمدہ پرفارمنس دیں گے۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو تیسرے ون ڈے میچ میں ہرا کر 3 میچز کی سیریز 0-3 سے جیت لی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان شکست کپتان محمد رضوان کرکٹ نیوزی لینڈ