City 42:
2025-04-05@01:00:21 GMT

دہشتگردی عالمی سازش، قیدی نمبر  804 بھی اپنا فرض ادا کرے

اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT

سٹی42:  پاکستان کے سابق وزیر خارجہ، پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین اور انٹرنیشنل امور کے نابغہ شہید ذوالفقار علی بھتو کے نواسے  بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سازش اور ہماری غلطیوں کی وجہ سے دہشت گردی عروج پر ہے۔

گڑھی خدا بخش میں شہیدِ جمہوریت قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کی برسی پر ملک بھر سے آئے ہوئے دانشوروں، سیاسی کارکنوں اور جمہوریت کے پروانوں کے جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ بلاول  بھٹو نے کہا، انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سازش کی وجہ سے دہشت گردی عروج پر ہے، دہشت  گرد کبھی مذہب، کبھی قوم پرست اور علیحدگی پسندوں کے پیچھے چھپتے ہیں۔

افغانیوں کا انخلا، لاہور میں افغانی باشندوں کی تعداد کتنی؟

ہمیں مقابلہ کرنا ہے

 ہمیں پاکستانیوں کے خون سے کھیلنے والے درندوں کا مقابلہ کرنا ہے، بلوچستان میں مزدوروں کو شہید کیا جاتا ہے، کبھی کراچی میں بلوچ بہنوں کو خودکش بمبار بنایا جاتا ہے، دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا یہ لوگ اب پاکستان سے جنگ چھیڑ چکے ہیں اور عوام کو شہید کررہے ہیں یہ لوگ خود کو عالمی طاقتوں کو بیچتے ہیں اور اپنے لوگوں کو شہید کرتے ہیں۔ بلاول بھٹو نے تسلیم کیا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہماری بھی غلطیاں ہیں جن سے یہ دہشتگردی عروج پر پہنچی۔

  صدر پاکستان کبڈی فیڈریشن کی اہلیہ کا انتقال،نواز شریف تعزیت کے لئے گھرپہنچ گئے

  ملک میں سیاست اس نہج پر پہنچ چکی ہے کہ نقصان ہورہا ہے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔

حکومت کے بجٹ کو ووٹ کیسے دیں گے

بلاول کا کہنا تھاکہ ہم حکومت کے ساتھ بیٹھ کر پی ایس ڈی پی فائنل کریں گے، بجٹ پر مشاورت ہوگی تب ہی اس کے حق میں ووٹ دیں گے بصورت دیگر مشاورت کے بغیر بنائے گئے بجٹ کو ووٹ نہیں دیں گے۔

پنجاب کے پہلے سرکاری کینسر ہسپتال کو الگ ادارے کی قانونی حیثیت حاصل

پانی کی تقسیم کا معاملہ

 بلاول بھٹو نے کہا، پانی کی تقسیم کی جنگ عالمی سطح پر لڑ کر آیا ہوں، دنیا کو بتایا ہے کہ ہمارے دریائے سندھ کو بچانا ہے۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ ہمیں سندھ دریا کو بچانا ہے میں وزیر خارجہ رہا ہوں اور پانی کی تقسیم کی جنگ عالمی سطح پر لڑ کر آیا ہوں، دنیا کو بتایا ہے کہ ہمارے دریائے سندھ کو بچانا ہے، ہم عالمی دنیا میں پانی کا مسئلہ اٹھاتے رہے ہیں بھارت کو پانی روک رہا ہے میں اس کا عالمی سطح پر مقابلہ کرکے آیا ہوں بھارت ہمارے پانی پر ڈاکے مارتا آرہا ہے۔

آرگنائزڈ کرائم یونٹ کی کارروائی, ناجائز اسلحہ سپلائی کرنے والا گروہ گرفتار

بلاول کا کہنا تھا کہ عدالتی اصلاحات، آئینی عدالت ہوگی تو برابری کی بنیاد پر نمائندگی ملے گی،۔

اٹھارویں ترمیم نے شہید زیڈ اے بھٹو کا آئین بحال کیا

گڑھی خدا بخش میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سب ذوالفقار علی بھٹو کے علم بردار ہیں اور بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے یہاں جمع ہوئے ہیں، صدر زرداری نے گڑھی خدا بخش کے ساتھ اپنا فرض نبھایا اور صدارتی ریفرنس کے ذریعے شہید بھٹو کو انصاف دلایا عوام کی عدالت نے بھٹو کو بے گناہ قرار دیا اور پچاس سالہ جدوجہد کے بعد بھٹو کو انصاف ملا۔

سورج کی روشنی کو بجلی میں تبدیل کرنے والی منفرد کھڑکیاں تیار

بلاول نے کہا کہ آصف زرداری نے 18ویں ترمیم کی صورت میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کا آئین بحال کیا صوبوں کو حق دلا کر قائد عوام کا حق پورا کیا، شہید بھٹو کو نشان پاکستان ایوارڈ سے نوازا گیا کیوں کہ بھٹو نے عوام کے لیے جہدوجہد کی، محنت کشوں کو حقوق دیے۔

قیدی نمبر 804بھی دہشت گردی کے خلاف اپنا حق ادا کرے

ان کا کہنا تھا کہ قیدی نمبر 804 کو سیاست کرنے اور اپوزیشن میں رہنے کا حق ہے مگر وہ دہشت گردی کے خلاف بھی اپنا حق (فرض)  ادا کرے، ہم پاکستان کھپے کہنے والے لوگ ہیں، میں ہمیشہ وفاق کے ساتھ کھڑا رہوں گا اور ہر سازش کو ناکام بناؤں گا۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: ذوالفقار علی گردی کے خلاف نے کہا کہ بھٹو کو بھٹو نے

پڑھیں:

ایٹمی ٹیکنالوجی میں خدمات : قائد عوام ذولفقار علی بھٹونے پاکستان کا دفاع  مضبوط کیا ‘ بلاول 

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے 46ویں یومِ شہادت کے موقع پر درج ذیل پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ آج کے پرملال دن پر ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، جو پاکستان کے پہلے براہِ راست منتخب وزیرِاعظم تھے، جنہوں نے شکست خوردہ قوم کو مایوسی کی راکھ سے نئی زندگی دی۔ جب قوم مایوس تھی اور پاکستان کو 1971 میں ایک زبردست سانحے کا سامنا تھا، تب شہید بھٹو نے فولادی حوصلے کے ساتھ قیادت سنبھالی۔ انہوں نے ایک بکھری ہوئی مملکت کو سنبھالا، عوام کے حوصلے بلند کیے اور پاکستان کو ترقی کے راستے پر گامزن کیا۔ان کی سفارتی بصیرت نے 90,000جنگی قیدیوں کو بھارتی قید سے واپس لایا اور شملہ معاہدے کے تحت 5,000مربع میل کا علاقہ واپس حاصل کیایہ کارنامہ ہماری تاریخ میں بے مثال ہے۔شہید بھٹو نے پاکستان کی معیشت، زراعت اور صنعت میں انقلاب برپا کیا، محنت کش طبقے کو بااختیار بنایا اور انہیں ان کے حقوق دلائے۔ ان کی انقلابی لیبر ریفارمز اور زرعی اصلاحات نے عام آدمی کو عزت، وقار اور زمین کی ملکیت دی۔انہوں نے پاکستان کو ایک ترقی پسند اور متفقہ آئین دیا، جس نے جمہوریت اور بنیادی حقوق کی ضمانت دی۔ ان کی ایٹمی ٹیکنالوجی میں خدمات نے پاکستان کا دفاع مضبوط کیا، اور ان کی متحرک خارجہ پالیسی نے پاکستان کو مسلم دنیا اور عالمی برادری میں ایک باوقار آواز عطا کی۔آج، جب ہم ان کی عظیم قربانی کو یاد کرتے ہیں، ہم ان کے جمہوری، مضبوط اور خوشحال پاکستان کے خواب سے اپنی وابستگی کا اعادہ کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں روزانہ کی بنیاد پر اوسطاً دہشتگردی کے 2 حملے اور 5 شہید ہو رہے ہیں، شہباز رانا
  • بلاول بھٹو کا وزیر اعظم کا ساتھ دینے کا اعلان
  • بلاول بھٹو کا سندھ میں دنیا کے سب سے بڑے ہاؤسنگ منصوبے کا اعلان
  • پانی کی تقسیم پر جنگ عالمی سطح پر لڑ کر آیا ہوں، دریائے سندھ کو بچانا ہے، بلاول
  • پانی کی تقسیم پر جنگ عالمی سطح پر لڑ کر آیا ہوں، ہمیں دریائے سندھ کو بچانا ہے، بلاول
  • پانی کی تقسیم پر جنگ عالمی سطح پر لڑ کر آیا ہوں، ہمارے دریائے سندھ کو بچانا ہے، بلاول
  • بھٹو کی 46 ویں برسی، بلاول کا پاکستان کو رول ماڈل بنانے کا عزم
  • بلاول بھٹو زرداری کا شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 46 ویں برسی پرخراجِ عقیدت پیش
  • ایٹمی ٹیکنالوجی میں خدمات : قائد عوام ذولفقار علی بھٹونے پاکستان کا دفاع  مضبوط کیا ‘ بلاول