دلجیت کی انسٹاگرام اسٹوری میں پاکستانی انفلوئنسر کا جلوہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
امرتسر(نیوز ڈیسک)بھارت کے مشہور پنجابی گلوکار، اداکار ، پرفارمر اور گلوبل سپر اسٹار دلجیت دوسانجھ نے ایک بار پھر پاکستانیوں کو سوشل میڈیا پر خوشگوار حیرت میں ڈال دیا ہے۔
دلجیت دوسانجھ نے پاکستان کی مقبول سوشل میڈیا انفلوئنسر ندا رحمٰن کی انسٹاگرام اسٹوری کو اپنی اسٹوری پر شیئر کرکے سب کو حیران کردیا۔ ندا رحمٰن پاکستان کی معروف انفلوئنسر ہیں، جن کی منفرد اور مزاحیہ ویڈیوز خاص طور پر ان کی والدہ طلعت خٹک عرف ماما رحمٰن کے ساتھ بنائی جاتی ہیں۔
ان ویڈیوز میں پاکستانی گھروں کی عام زندگی کو مزاحیہ انداز میں پیش کیا جاتا ہے، جسے دیکھنے والے بہت پسند کرتے ہیں۔
اس وقت ندا رحمٰن کے انسٹاگرام پر 6 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں، اور ان کی ویڈیوز اکثر لاکھوں ویوز حاصل کرتی ہیں۔ یکم اپریل کو ندا نے اپنی والدہ کے ساتھ دلجیت دوسانجھ کے خوبصورت گانے ’نینا‘ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس میں دونوں ماں بیٹی خوشی سے گانے پر جھومتی ہوئی نظر آئیں۔
یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر چھا گئی اور انسٹاگرام پر لاکھوں ویوز حاصل کر گئی، یہی نہیں دلجیت دوسانجھ نے خود اس ویڈیو کو دیکھ کر پسند کیا۔ ندا نے فوراً اپنی اسٹوری پر دلجیت کی ری پوسٹ شیئر کی، جو دل کو چھوکرانٹرنیٹ پر تیزی سے پھیل گئی۔
ندا رحمٰن نہ صرف انسٹاگرام پر، بلکہ TikTok پر بھی لاکھوں دلوں کی دھڑکن بن چکی ہیں۔ ان کی اسٹوری ٹیلنگ، فیملی وی لاگز اور دیسی مزاحیہ انداز انہیں ایک منفرد شناخت دیتے ہیں۔ ان کی والدہ ’ماما رحمٰن‘ کے ساتھ ان کے مکالمے پاکستانی خواتین کے لیے ایک زبردست تفریح کا ذریعہ بن چکے ہیں۔ ندا رحمٰن اور ان جیسی کانٹینٹ کریئیٹرز آج کی دنیا میں ملک کے کلچر، مزاح اور فیملی ویلیوز کو دنیا بھر میں پھیلانے کا اہم ذریعہ بن رہی ہیں۔
مزیدپڑھیں:سویڈن جانے کے خواہش مند پاکستانیوں کے لیے خوشخبری آگئی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: دلجیت دوسانجھ
پڑھیں:
تیسرا ون ڈے؛ خوشدل شاہ فیز کے طنز پر بھڑک اُٹھے، تصاویر وائرل
نیوزی لینڈ کیخلاف شکستوں کے بوجھ تلے دبی پاکستانی ٹیم کے آل راؤنڈر خوشدل شاہ فینز کے طنزیہ جملوں پر بھڑک اُٹھے۔
ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں میزبان نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دیکر کلین سوئپ مکمل کیا، میچ کے اختتام پر فینز کی جانب سے پاکستانی پلئیرز پر ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر انہیں طنزیہ نشانہ بنایا گیا جس پر آل راؤنڈر خوشدل شاہ بھڑک اُٹھے۔
آل راؤنڈر خوشدل شاہ فینز کی جانب حملہ کرنے کیلئے بڑھے تاہم سیکیورٹی اہلکاروں اور کھلاڑیوں نے انہیں روک لیا اور بیچ بچاؤ کرایا۔
تنقید پر پاکستانی پلئیر کے ردعمل پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر انہیں ٹرول کیا جارہا ہے جبکہ نامناسب انداز اپنانے کی تصاویر بھی وائرل ہورہی ہیں۔
مزید پڑھیں: امام انجری کا شکار؛ فیلڈر کی تھرو اوپنر کے منہ پر جالگی، ویڈیو وائرل
دوسری جانب سوشل میڈیا پر گردش کرنیوالی تصاویر پر بورڈ نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی شائقین کی جانب سے قومی پلیئرز سے بد زبانی کی مذمت کی ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان کیلئے باؤنسی، بھارت کیلئے بیٹنگ وکٹیں! دوغلا پن کیوں؟
پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ غیر ملکی شائقین نے گراؤنڈ میں موجود کرکٹرز بارے نازیبا الفاظ ادا کیے، پاکستان مخالف آوازیں کسنے پر کرکٹر خوشدل شاہ نے غیر ملکی شائقین کو منع کیا۔
مزید پڑھیں: پاکستان پہلے 10 اوورز میں دوسری "بدترین باؤلنگ" سائیڈ بن گیا
منع کرنے پر افغان شائقین نے پشتو میں مذید نازیبا الفاظ ادا کیے، دو افغان شائقین نے خوشدل شاہ سے ہاتھا پائی کی کوشش بھی کی، بعدازاں پاکستانی ٹیم کی شکایت پر 2 غیر ملکی شائقین کو سٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا۔