2025-02-19@01:40:09 GMT
تلاش کی گنتی: 16968

«اشعار کا»:

(نئی خبر)
    وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا سیاحت کی بحالی کے عالمی دن پر پیغام میں کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے بھی قرآن کریم میں سیاحت کی ترغیب اور تلقین کی ہے،پاکستان بے حد خوبصورت اور قدرتی حسن سے ما لامال ملک ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے مختلف خطوں میں سیاحت کا بے پناہ پوٹینشل پو شیدہ ہے، پنجاب صحراؤں پہاڑی سلسلے جھیلوں اور دریاؤں کی دھرتی ہے، پنجاب کے خوبصورت سیا حتی حسن کو دنیا کے سامنے لائیں گے ، پنجاب میں سیاحت کے فروغ کے لیے دیر پا اقدامات کئے جارہے ہیں، معیشت ، مقامی ثقافت اور بین الاقوامی تعلقات کے استحکام کےلئے سیاحت ناگزیر ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اسلام آباد سے مری،گلاس...
    پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پرکے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 93 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،مارکیٹ 1لاکھ 12ہزار178پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی ہے ۔    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے  کرنسی مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ  رہا  تھا،انٹربینک میں ڈالر16پیسے مہنگا ہوا ، انٹر بینک میں ڈالر279روپے21پیسے پر بند ہوا تھا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر17 پیسے مہنگا ہوا ، اوپن مار کیٹ میں ڈالر281روپے7پیسے پر بند ہوا تھا۔    پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے ملا جلا رجحان رہا ،مجموعی طور پر ہنڈرڈانڈیکس میں 1763 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ،مارکیٹ 1لاکھ 12 ہزار 85 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔    
    ویب ڈیسک:  نیشنل پولیس اکیڈمی کو ملٹری اکیڈمی کاکول کی طرز پر استوار کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کمیٹی روم میں اکیڈمی کی تنظیم نو کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی ، اجلاس میں کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی، چیئرمین سی ڈی اے، آئی جی اسلام آباد ، ڈی سی اسلام آباد اور متعلقہ افسران شریک ہوئے۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق خدشات؛ وکیل کا ٹوئٹ  کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی محمد ادریس احمد نے این پی اے کی تنظیم نو کے ماسٹر پلان کے بارے وزیر داخلہ کو بریفنگ دی ، محسن نقوی نے ضروری...
    وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ معیشت کو ٹھیک کرنے کے لیے دن رات محنت کی ہے مگر ابھی مزید محنت درکار ہے۔’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آہستہ آہستہ عوام کو بہتر معیشت کے ثمرات مل رہے ہیں، حکومت کی بہتری کے لیے اقدامات کیے اور سفارشی کلچر کو ختم کرنے کی کوشش کی۔شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جب ملک کی باگ ڈور سنبھالی تو حالات انتہائی مشکل تھے، سیاسی جھگڑوں سے نفرت پھیلتی ہے جو ملک کے لیے نقصان دہ ہے۔ مہنگائی 9 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی: وزیرِ اعظم شہباز شریفوزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مہنگائی 9 سال کی...
    پاکستانی لڑکے کی محبت میں کراچی آئی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن—فائل فوٹو امریکی خاتون کی بہترین نگہداشت پر 16 سرکاری افسران کو کل امریکی قونصل جنرل تعریفی اسناد دی جائیں گی۔پاکستانی لڑکے کی محبت میں کراچی آئی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کی بہترین نگہداشت اور حسن سلوک پر ایف آئی اے، پولیس اور ایئرپورٹ میڈیکل اسٹاف کے 16 افسران و ملازمان کو امریکی قونصل جنرل کی جانب سے کل تعریفی اسناد دی جائیں گی، یہ خصوصی تقریب 18 فروری کی دوپہر ہوگی۔ —فائل فوٹو ذرائع کے مطابق امریکی قونصلیٹ کی جانب سے ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی نعمان صدیقی، ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن بہاول دوستو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر امیگریشن عبدالجبار،  امیگریشن افسرز غلام سرور اور عمر دراز، پولیس افسران...
    عالمی بینک (ورلڈ بینک) کا ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز پر مشتمل اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی بینک کے وفد سے دورے کے دوران حالیہ منظور کردہ 10 سال کے لیے 20 ارب ڈالرز کے کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک پر عمل درآمد کے لیے حکمتِ عملی پر بات ہو گی۔ یہ بھی پڑھیے موسمیاتی تبدیلی، پاکستان میں پانی کے غیر زرعی استعمال میں اضافہ متوقع، عالمی بینک عالمی بینک کے 9 ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کی 20 سال بعد آج پاکستان آمد، 40 ارب ڈالرز کی فنڈنگ کے لیے موثر عملدرآمد پر بات ہوگی ذرائع نے بتایا ہے کہ مستقبل میں یہ فنڈز بڑھ کر 40 ارب ڈالرز تک پہنچ جائیں گے۔ورلڈ بینک کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز...
    —فائل فوٹو قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے ہوگا، جس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔‎اجلاس میں مختلف قوانین پر غور ہو گا جبکہ جگلوٹ اسکردو روڈ اور سکندرِ اعظم روڈ کی مرمت سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جائے گا۔اجلاس میں دیوانی ملازمین ایکٹ 1973ء اور دیوانی عدالتوں کا آرڈیننس 1962ء میں ترامیم شامل ہیں۔ قومی اسمبلی: پی ٹی آئی ارکان کا اجلاس سے واک آؤٹپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آؤٹ کر گئے۔ اجلاس میں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلیے امیگریشن قوانین میں ترمیم کا بل ایوان میں پیش کریں گےانسانی اسمگلنگ اور امیگریشن قوانین میں ترامیم پر بھی بحث کی...
    وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ 9 مئی کا انتشار عمران خان نے پھیلایا جب کہ ملک کو نقصان پہنچانا بھی پی ٹی آئی کی ترجیحات کا حصہ ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے بتایا کہ سندھ اسمبلی اجلاس میں وہ تمام بلزجوگورنرنےاعتراضات لگاکربھیجےتھے، وہ سب پاس کریں گے۔ کابینہ میں فیصلہ ہوا تھا کہ سرکاری ملازمتوں پر عمر میں 5 سال کی رعایت دی گئی ہے، جس سے سندھ بھر کے نوجوانوں میں امید کی کرن پیدا ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیہون کے روڈ پر روزانہ انسانی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے۔ حکومت سندھ نے 7 ارب روپے دیے لیکن ابھی تک روڈ نہیں بنا۔ قومی...
    وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئینہ انکو دکھایا تو برا مان گئے، صوبائیت کارڈ کھیلنا آپکی پرانی عادت ہے۔ اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سندھ میں تمام بڑے پروجیکٹ وفاق کی مدد سے چل رہے ہیں، مسلسل شعلہ انگیزیاں آپ اور آپکے لوگ دے رہے ہیں، ہمیں تو کبھی کبھی جواب دینا پڑ جاتا ہے تو آپ خفا ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کہتے ہیں ہم نے کبھی سیاست نہیں کی، کیا ہر معاملے میں چچا بھتیجی کا ذکر کرنا سیاست نہیں؟ ہماری مجبوری ہے کھل کر آپکو جواب بھی نہیں دے سکتے، ورنہ سندھ کے بلدیاتی الیکشن...
    کراچی: بھارتی ہیڈ کوچ گوتم گھمبیر اور سلیکٹرز کے درمیان شریاس آئر اور چیمپیئنز ٹرافی کیلیے دوسرے وکٹ کیپر کے معاملے پر تلخ کلامی کا انکشاف ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی سی سی ایونٹ سے قبل یہ خبریں بھارتی کیمپ کے لیے اچھی نہیں، اجیت اگرکار کی سربراہی میں قائم بھارتی سلیکشن پینل اور ہیڈ کوچ کی سوچ میں مطابقت نہیں پائی جاتی۔ مزید پڑھیں؛ چیمپیئنز ٹرافی؛ بھارتی ٹیم کے ناز نخرے ختم، ذاتی اسٹاف کے بغیر دبئی آمد رپورٹ کے مطابق شریاس آئر کو برقرار رکھے جانے اور وکٹ کیپنگ کے آپشنز پر ان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔ واضح رہے کہ لوکیش راہول نے انگلینڈ سے ہوم سیریز کے تینوں ون ڈے...
    تین حکومتی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کا انتظامی کنٹرول پاور ڈویژن سے نجکاری کمیشن کو منتقل کردیا گیا۔  ذرائع  کے مطابق نجکاری کمیشن نے آئیسکو، فیسکو اور گیپکو کو تمام معاملات سے آگاہ رکھنے کے احکامات جاری کر دیئے، ڈسکوز کو اپنے اکاونٹس اپ ڈیٹ رکھنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈسکوز کو نئی تقرری، ترقی اور تبدیلی سے روک دیا گیا ہے، کمپنیوں کو نئے معاہدے یا ادائیگی سے قبل نجکاری کمیشن کی پیشگی منظوری حاصل کرنے کا کہا گیا ہے۔ ذرائع  کے مطابق ڈسکوز کی نجکاری کیلئے مقرر مالی مشیر الواریز اینڈ مارسل کنسورشیم تمام چیزوں کا جائزہ لے گا، حکومت نے تمام ڈسکوز میں لازمی خدمات قانون کی 26 جولائی 2025 تک توسیع کر...
    ڈی آئی خان: کرم کے لیے  120 گاڑیوں پر مشتمل اشیائے خور و نوش کا نیا قافلہ روانہ ہوگیا۔ ڈی آئی خان ضلعی انتظامیہ کے مطابق ہنگو سے اشیائے خور نوش لیے قافلہ کرم کے لیے روانہ کردیا گیا ہے۔ 120 گاڑیوں پر مشتمل یہ قافلہ پار چنار جائے گا۔ حکام کے مطابق علاقے میں کرفیو نافذ ہے، اس دوران یہ قافلہ وہاں پہنچے گا، جس کے جانے سے اشیا کی قلت ختم ہو جائے گی۔
    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے اعلیٰ حکام نے اپنی تنخواہوں میں 3 گنا تک اضافہ کردیا۔ رپورٹ کے مطابق نیپرا حکام نے کابینہ کی منظوری کے بغیر اپنی تنخواہوں میں اضافہ کیا، چیئرمین نیپرا کی مجموعی تنخواہ 32 لاکھ 50 ہزار روپے ہے،  نیپراعہدیداروں کی تنخواہ 29 لاکھ 50 ہزار روپے تک پہنچ گئی، نظر ثانی شدہ معاوضہ پیکج میں 7 لاکھ 73 ہزار روپے کی بنیادی تنخواہ شامل ہے۔ نیپرا حکام نے ججز کے جوڈیشل الاؤنس کی طرز پر اپنے لیے الاؤنسز کی منظوری دی، الاؤنسز میں ماہانہ 6 لاکھ 31 ہزار سے 7 لاکھ روپے ریگولیٹری الاؤنس کی منظوری دیدی۔ نیپرا افسران نے 2024 کے لیے 5 لاکھ 87 ہزار روپے سے 6 لاکھ 50 ہزار روپے کا ایڈہاک ریلیف...
    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار کی عدالت میں رجسٹرار اور ڈپٹی رجسٹرار سیکورٹی کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی ختم کردی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بینچ نے رجسٹرار اور ڈپٹی رجسٹرار سیکورٹی کی توہین عدالت کارروائی کیخلاف اپیلیں منظور کر لیں، رجسٹرار سردار طاہر صابر اور ڈپٹی رجسٹرار سیکورٹی محمد اویس الحسن کیخلاف توہین عدالت کارروائی ختم کرنے کا فیصلہ جاری  کردیا۔ چیف جسٹس عامر فاروق، جسٹس محمد اعظم خان اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل لارجر بینچ نے فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ  جب کوئی جوڈیشل یا ایڈمنسٹریٹو آرڈر موجود ہی نا ہو تو اپیل کنندگان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی نہیں بنتی، عدالت کو بتایا گیا کہ پاکستان بار کونسل اور اسلام آباد ہائیکورٹ...
    کراچی: سابق کپتان سرفراز احمد نے موجودہ پاکستانی ٹیم کو 2017 کی فاتح ٹیم سے زیادہ مضبوط قرار دے دیا۔ سرفراز نے کرکٹ پاکستان سے گفتگو میں کہا کہ یہ ٹیم بہت مضبوط لگ رہی ہے اور ہوم کنڈیشنز میں کھیلنا اُن کے لیے ایک بڑا فائدہ ہوگا۔ وہ اپنی گراؤنڈز کو اچھی طرح جانتے ہیں اور یہ تجربہ اہم کردار ادا کرے گا۔  2017 میں پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی جتوانے والے سابق کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ اگر اس ٹیم کا موازنہ 2017 کی چیمپئن ٹیم سے کیا جائے تو موجودہ ٹیم اُن کی چیمپئن ٹیم سے زیادہ مضبوط نظر آتی ہے۔   سرفراز احمد نے خاص طور پر بابر اعظم اور فخر زمان کی تعریف...
    نیویارک(نیوزڈیسک)امریکہ کی شمال مشرقی ریاستوں میں برفانی طوفان کی تباہ کاریاں جاری،برفانی طوفان سے شہری گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔ خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برفانی طوفان کے نتیجے میں اب تک 7 انچ برف پڑ چکی ہے،شدید سردی سے 9 افراد ہلاک ہوگئے، ریاست کینٹکی میں بارش اور سیلاب سے 8 افراد جان کی بازی ہار گئے۔جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے،امریکی میڈیا کے مطابق زیادہ تر ہلاکتیں گاڑیاں پانی میں ڈوبنے کی وجہ سے ہوئیں۔ رپورٹ کے مطابق ورجینیا، میری لینڈ اور پنسلوینیا میں برفافی طوفان کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے،ادھر کینیڈا میں شدید برفباری سے 150 زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ اونٹاریو اور مغربی کیوبیک میں بھی طوفانی برفباری کا...
    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لئے کرکٹ ٹیمز کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری ہے، آسٹریلیا کرکٹ ٹیم  کا پہلا دستہ  لاہور پہنچ گیا۔ سکواڈ میں آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کپتان سٹیو سمتھ سمیت 14 افراد شامل ہیں۔آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے 15 کھلاڑیوں سمیت دوسرا 17 رکنی دستہ بھی  لاہور پہنچے گا۔ چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے پاکستان اور دبئی میں شروع ہورہی ہے، پہلا میچ میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
     بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی   اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 27 فروری تک ملتوی کردی گئی ۔بانی پی ٹی آ ئی کے وکیل فیصل چوہدری نے بتایا کہ پیر کی صبح عدالتی عملہ نے باضابطہ طور پر آگاہ کیا کہ سماعت ملتوی کردی گئی ۔وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ سپیشل جج سنٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند نے  اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کرنی تھی۔انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ ٹو کیس کی اچانک سماعت ملتوی کئے جانے پر شکوک و شبہات کا شکار ہوگیا ہوں، حکومت سے مطالبہ ہے بانی پی ٹی آئی سے فوری ملاقات کروائی جائے تاکہ...
    پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز امریکی ڈالر 11 پیسے سستا ہوا ہے۔ انٹر بینک میں امریکی ڈالر 11 پیسے کی کمی کے بعد 279 روپے 10 پیسے کا ہو گیا۔  گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 21 پیسے پر بند ہوا تھا۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2025ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر عاطف اکرام شیخ نےایف بی آر میں اصلاحات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے نیشنل ٹیکس پالیسی یونٹ کے قیام کے فیصلے کو سراہتے ہیں، بزنس کمیونٹی کا طویل عرصے سے ایف بی آر سے فیصلوں کے اختیار کی علیحدگی کا مطالبہ تھا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیرکو اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آرسے ٹیکس پالیسی اور ٹیکس وصولی کو الگ کرنا ملکی مفاد میں ہے،وفاقی حکومت کے نیشنل ٹیکس پالیسی یونٹ کے قیام کے فیصلے کو سراہتے ہیں ۔عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ ٹیکس...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی پانچ روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان روانہ ہوگئے ہیں۔ پیر کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ کی سربراہی میں وفد ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے سالانہ اجلاس اور دیگر اہم سیشنز میں شرکت کرے گا۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد دوطرفہ تعلقات،تجارت ، سرمایہ کاری کے فروغ سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کرے گا۔چیئرمین سینیٹ آذربائیجان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے جس میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون اور خطے میں استحکام پر تبادلہ خیال ہوگا۔چیئرمین سینیٹ آذربائجان میں منعقد ہونے والی ایشیائی اسمبلی کے 15ویں سالانہ اجلاس...
    ملک کے کِن شہروں میں کل سے بارش کا امکان ہے، نام سامنے آگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)محکمہ موسمیات نے میں موسم کی صورت حال اور ممکنہ بارش کے حوالے سے پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج پیر کے دن (17 فروری) کو موسم زیادہ تر خشک رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے جب کہ نمی کا تناسب 31 سے 35 فی صد جب کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فضائی آلودگی کا انڈیکس 152 ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق طویل خشک سالی کے بعد 18فروری سے20فروری تک بارش کا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگا۔ اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ اس دورانیے میں اسلام آباد،...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ اور سخت پابندیاں عائد کرنے کے باوجود بھی معشیت ہچکولے کھا رہی ہیں جبکہ دوسری جانب نیپرا کے اعلیٰ حکام نے اپنی تنخواہوں میں کابینہ کی منظوری کے بغیر ہی تین گنا تک اضافہ کر لیاہے جس کے بعد افسران کا مجموعی پیکج 32 لاکھ 50 ہزار روپے تک پہنچ گیاہے اور وہ اب اعلیٰ عدالتوں کے ججز سے بھی زیادہ ماہانہ تنخواہ وصول کریں گے ۔ تفصلات کے مطابق چیئرمین نیپرا کی مجموعی تنخواہ 32 لاکھ 50 ہزار روپے ہے ، نیپرا عہدیداروں کی تنخواہ 29 لاکھ 50 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے ، نظر ثانی شدہ معاوضہ پیکج میں 7 لاکھ 73 ہزار روپے کی...
    بھارتی ٹیم چیمپیئنز ٹرافی میں مزید فتوحات سمیٹ کر نئی تاریخ رقم کر سکتی ہے، وہ ایونٹ میں 20 کامیابیاں پانے والی پہلی ٹیم بھی بن سکتی ہے۔ روہت شرما الیون آئی سی سی ایونٹ میں اپنے تمام میچز دبئی میں کھیلے گی۔ بھارت سردست ایونٹ کے 29 میں سے 18 میچز جیت کر نمایاں ترین ہے، 8 میچز میں انھیں ناکامی کا سامنا رہا جبکہ 3 میچز بے نتیجہ رہے ہیں۔ انگلینڈ 25 میں سے 14 فتوحات کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے اور پاکستان 23 میں سے 11 میچز جیت کر آٹھویں نمبر پر ہے۔ دوسری جانب، آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم ذاتی اسٹاف کے بغیر دبئی پہنچ گئی۔ آسٹریلیا...
    اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے کراچی ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے سمندر کے راستے یورپ بھجوانے والے منظم گینگ کو بے نقاب کرتے ہوئے 2کارندوں کو بے نقاب کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق  ایف آئی اے امیگریشن سرکل نے کراچی ائیر پورٹ پر کارروائیاں کرتے ہوئے ایک منظم گینگ کو بے نقاب کر دیا جو شہریوں کو سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر یورپ بھجوانے کی کوشش کر رہا تھا۔ ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ موریطانیہ سے کراچی پہنچنے والے پانچ مسافروں سے تفتیش جاری ہے، جن کا تعلق حافظ آباد، گجرانوالہ اور سوات سے ہے، ان مسافروں کو یورپ بھیجنے کا بندوبست کرنے والے ایجنٹوں نے ان سے 25 سے...
    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معیشت کو ٹھیک کرنے کے لیے دن رات محنت کی، اور ابھی اس سلسلے میں مزید محنت درکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ آہستہ آہستہ عوام کو بہتر معیشت کے ثمرات مل رہے ہیں، حکومت کی بہتری کے لیے اقدامات کیے اور سفارشی کلچر کو ختم کرنے کی کوشش کی۔ یہ بھی پڑھیے: ایم ڈی آئی ایم ایف نے اعتراف کیا کہ ہماری معیشت درست سمت گامزن ہے، وزیرخزانہ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب حکومت سنبھالی تو حالات انتہائی مشکل تھے، سیاسی جھگڑوں سے نفرت پھیلتی ہے جو ملک کے لیے نقصان دہ ہے، پی ٹی آئی کے دور میں نفرت کا کلچر پروان چڑھا جس نے ملک کو نقصان پہنچایا،...
    راولپنڈی: پی ٹی آئی وکیل نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق خدشات کا اظہار کردیا۔ سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ ہمیں اطلاع دی گئی ہے کہ توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت27 فروری تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ اس سے پہلے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت بھی26 فروری تک ملتوی کر دی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ میں اچانک سماعت ملتوی کیے جانے پہ شکوک و شبہات کا شکار ہو گیا ہوں۔ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی صحت و سلامتی کے بارے میں فکر مند ہوں۔ انہوں نے...
    20 ویں چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی زین محمود نےجیت لی۔ سابق چیمپئن نادر مگسی دوسرے نمبر پر رہے جبکہ میر جعفر مگسی تیسرے اور صاحبزادہ سلطان چوتھے نمبر پر رہے۔ خواتین کی پری پیئرڈ کیٹیگری میں بھی زبردست مقابلہ دیکھنے میں آیا، دینہ پٹیل نے سلمیٰ مروت کو شکست دے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ تقریبِ تقسیم انعامات کے مہمانِ خصوصی پنجاب کے وزیر آبپاشی کاظم علی پیر زادہ تھے۔ اپنےخطاب میں کاظم علی پیرزادہ نے کہا کہ جیپ ریلی کی وجہ سے صحرا میں رونقیں لگی ہوئی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ منافرت پھیلانے والوں کے بنائے گئے ماحول پر بہت مشکل سے قابو پایا ہے۔
    امریکا کے مختلف علاقوں میں شدید سردی سے کم از کم 9 افراد ہلاک ہوگئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق ریاست کینٹکی میں بارش اور سیلاب سے 8 افراد ہلاک ہوئے۔ گورنر کینٹکی نے بتایا کہ زیادہ تر ہلاکتیں گاڑیاں پانی میں ڈوبنے کی وجہ سے ہوئی ہیں جبکہ اتوار کے روز سیلاب میں پھنسے سیکڑوں افراد کو ریسکیو بھی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طوفان کی وجہ سے 39 ہزار صارفین بجلی سے محروم ہیں۔ دوسری جانب امریکا کے شمالی اور میدانی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے ورجینیا، میری لینڈ اور پنسلوینیا میں برفانی طوفان کا امکان ہے اور الرٹ جاری کردیا گیا ہے، نیویارک میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان...
    ویب ڈیسک: لیبیا کشتی حادثہ 2025 میں ملوث بین الاقوامی گینگ کے 2 کارندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایف آئی اے کوہاٹ زون نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے رواں برس لیبیا کشتی حادثے میں ملوث بین الاقوامی گینگ کے 2 کارندوں کو گرفتار کرلیا، جن کی شناخت حبیب الرحمٰن اور نوید احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی  کی ہدایات پر انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں تازہ کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان سے متعلق معلوم ہوا ہے کہ ان کے دیگر ساتھی اٹلی سے انسانی اسمگلنگ کا گینگ چلا رہے تھے۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق خدشات؛ وکیل کا...
    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے کرکٹ ٹیمز کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری ہے، آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کا اسکواڈ بھی لاہور پہنچ گیا۔ اسکواڈ میں آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کپتان اسٹیو اسمتھ سمیت 14 افراد شامل ہیں۔ آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے 15 کھلاڑیوں سمیت 17 رکنی دستہ صبح آٹھ بجے لاہور پہنچے گا۔ چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے پاکستان اور دبئی میں شروع ہورہی ہے، پہلا میچ میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
    بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی اور مضافات میں 4.0 کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کا بتانا ہے کہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 5 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق زلزلے کے بعد لوگ خوف کی وجہ سے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق 5 بج کر 35 منٹ پر محسوس کیے گئے تھے۔
    —فائل فوٹو کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے درمیان موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔ کراچی: موسم خنک رہنے کا امکانمحکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آیندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم خشک اور خنک رہنےکاامکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق آج درجۂ حرارت 18 سے 20 ڈگری کے درمیان رہے گا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 32 سے 34ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔شہر میں صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 91 فیصد رہا۔
    وطن کے عظیم سپوت نوجوان پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کا آج یوم پیدائش WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وطن کے عظیم سپوت نوجوان پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کا آج یوم پیدائش ہے۔ راشد منہاس تربیتی پرواز پر روانہ ہو رہے تھے اچانک انسٹرکٹر مطیع الرحمان طیارے میں سوار ہوگئے اور جہاز کا رخ بھارت کی جانب موڑ دیا، راشد منہاس نے طیارے کا رخ دشمن کے بجائے زمین کی طرف موڑ دیا اور یوں اپنے وطن کی حرمت پر جان قربان کر دی۔ راشد منہاس کی اس عظیم قربانی پر انہیں پاکستان کا سب سے بڑا فوجی اعزاز نشان حیدر عطا کیا گیا، ان کی یہ قربانی آج بھی ہر پاکستانی کے...
    اسرائیل(نیوز ڈیسک)اسرائیلی فوج کے میجر جنرل ایال ضمیر کو فوج کا نیا سربراہ مقرر کردیا گیا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق کابینہ نے اتوار کے روز میجر جنرل ایال ضمیر کو اسرائیلی ڈیفنس فورس کا چیف آف اسٹاف مقرر کرنے کی حتمی مننظوری دی جو ایال ضمیر کی تقرری کا سب سے آخری مرحلہ تھا۔ رپورٹس کے مطابق ایال ضمیر وزارت دفاع میں ڈائریکٹر جنرل کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں، انہیں سابق اسرائیلی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل ہرزی ہلیوی کے استعفے کے بعد آرمی چیف مقرر کیا گیا ہے جب کہ سابق آرمی چیف نے 7 اکتوبر 2023 کو حماس کا حملہ نہ روکنے کو فوجی ناکامی تسلیم کرتے ہوئے عہدہ چھوڑ دیا تھا۔اسرائیلی میڈیا کا بتانا ہےکہ ایال ضمیر...
    نئی دہلی: بھارت میں مودی سرکار نے دہلی ریلوے اسٹیشن پر ہونے والی بھگدڑ کے حقائق چھپانے کی کوشش کی، جہاں کمبھ میلے کے لیے جانے والے 18 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے۔ ہفتے کی رات دہلی کے مرکزی ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ اس وقت مچ گئی جب ہزاروں افراد کمبھ میلے کے لیے ٹرینوں میں سوار ہونے کے لیے جمع تھے۔ ناقص انتظامات اور ہجوم کے دباؤ نے صورتحال کو خطرناک بنا دیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد کچلے گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق دہلی کے ہسپتال میں 18 لاشیں اور متعدد زخمی پہنچائے گئے، لیکن مودی حکومت نے اس واقعے کو معمولی قرار دے کر میڈیا پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کی۔ بھارتی سرکاری...
    پشاور (نیوز ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ علی امین گنڈا پور نے دہشتگردی کا مقابلہ کرنا ہے تو عملی کام کرنا ہوگا۔ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما امیر حیدر ہوتی نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی بیانات اور زبانی جمع خرچ سے کام نہیں چلے گا، علی امین واحد وزیراعلیٰ ہیں جو اپنی ہی حکومت کیخلاف احتجاج کرتے ہیں۔ امیر حیدر ہوتی کا مزید کہنا تھا کہ صوبے کو محروم رکھنے کیلئے ہمیں نکالا گیا، اسمبلی سے نکالا گیا لیکن میدان سے ہمیں کوئی نہیں نکال سکتا۔
    کراچی(نیوز ڈیسک) سندھ حکومت نے وفاقی حکومت پر تحفظات کا ا ظہار کر دیا۔ ترجمان سندھ حکومت ارسلان شیخ نے پریس کانفرنس میں کراچی کے گیس اور بجلی کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کر دیا، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اپنا نظام درست کریں، پیپلز پارٹی عوام کے ساتھ زیادتی میں چپ نہیں بیٹھے گی، پیپلزپارٹی وفاقی حکومت کو وقتی طور پر سپورٹ کررہی ہے۔ ارسلان شیخ نے کہا کہ ملک میں انتشار پسند ٹولہ ایسی فضا قائم کرنا چاہتا ہے جس سے استحکام کو تباہ کیا جائے، سیہون میں حادثے کی وجہ تباہ حال روڈ ہیں، وفاق نے سندھ کو نقشے سے الگ کیا ہوا ہے، حیدر آباد یا سکھر کی بات آتی ہے تو موٹر...
    راولپنڈی (نیوز ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت بغیر کارروائی 27 فروری ملتوی کردی گئی۔ سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف کیس کی سماعت ملتوی کی، بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے تصدیق کی کہ عدالتی عملہ نے صبح باضابطہ طور پر کیس کی سماعت ملتوی ہونے سے متعلق آگاہ کیا۔ واضح رہے کہ کیس میں مجموعی طور پر 8 گواہوں کے بیانات قلمبند جبکہ 7 گواہوں پر جرح مکمل ہو چکی ہے ، گزشتہ سماعت پرآٹھویں گواہ پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل کی جانب سے جرح کی گئی تھی۔ خیال رہے کہ بانی...
    توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی ، عمران خان کے وکیل شک میں مبتلا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد: بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت 27 فروری تک ملتوی کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت ملتوی سے متعلق عدالتی عملے نے عمران خان کے وکلا کو آگاہ کردیا۔ کیس کی سماعت 27 فروری تک ملتوی کی گئی۔ وکیل خالد یوسف نے کہا کہ توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں مقرر تھی۔ عدالتی عملے نے فون پر بتایا کہ آج سماعت نہیں ہوگی۔ وکیل خالد چوہدری کے...
    قومی اسمبلی کے آج شام 5 بجے اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں منعقد ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری کیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے میں دیوانی ملازمین ایکٹ 1973 اور دیوانی عدالتوں کا آرڈیننس 1962 میں ترامیم شامل ہیں جنہیں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ پیش کریں گے۔ یہ بھی پڑھیے: قومی اسمبلی کی راہداریوں میں ویڈیو ریکارڈنگ پر پابندی کا فیصلہ اجلاس کے دوران وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے امیگریشن قوانین میں ترمیم اور  پاکستان ساحلی محافظین ترمیمی بل 2024ایوان میں پیش کریں گے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کی کارروائی ہوگی جس دوران نزہت صادق اور آسیہ ناز تنولی اسلام آ باد کے دیہی علاقوں...
    نیودہلی(نیوز ڈیسک )بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی اور مضافات میں 4.0 کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کا بتانا ہے کہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 5 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق زلزلے کے بعد لوگ خوف کی وجہ سے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق 5 بج کر 35 منٹ پر محسوس کیے گئے تھے۔ بالاکوٹ میں سیاحوں سے بھری کوچ پہاڑی سے نیچے گرِگئی
    حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: آپ کے بڑھے ہوئے جذبات پوشیدہ حقائق کو پکار رہے ہیں۔ آہستہ ہوجائیں، کھلیں اور زندگی کو محسوس کریں۔ آپ کا کاروبار صرف آپ کو کسی ایسی چیز سے دور رکھ سکتا ہے جس سے آپ بچنا چاہتے ہیں یا غیر شعوری طور پر دور رہ رہے ہیں۔ پیداوری کا تعلق اس سے نہیں ہے کہ آپ خود کو کتنا مصروف رکھتے ہیں۔ یہ ایک مختصر تخلیقی دھماکا ہوسکتا ہے جو آپ کو زندگی کے دیگر پہلوؤں، اپنے جذبات سمیت، کو دریافت کرنے کےلیے کافی جگہ چھوڑ دیتا ہے۔ دوسروں کے بوجھ اٹھانا بند کریں، اور اپنے اردگرد موجود ہر چیز کےلیے شکر گزار ہونا شروع کریں۔ آپ کو حاصل کرنے کے لیے...
    پی ڈی پی کی صدر نے متنبہ کیا کہ اسطرح کا اقدام بی جے پی کے دفعہ 370 اور 35 اے کو منسوخ کرنے کیلئے کئے گئے "غیر قانونی اور غیر آئینی" اقدامات کو جائز قرار دینگے۔ اسلام ٹائمز۔ عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ لوگوں کو امید تھی کہ منتخب حکومت انہیں ریلیف فراہم کرے گی لیکن ایسا کچھ نہیں ہو رہا ہے۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ منتخب حکومت میں عسکریت پسندی میں ملوث ہونے کے الزام میں ملازمین کی برطرفی کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک پولیس کانسٹیبل ان برطرف ملازمین میں شامل...
    گزشتہ دنوں حیدر آباد میں سندھی کے معروف شاعر اور دانشور آکاش انصاری کی پراسرار موت کے واقعے نے ایک نیا رخ اختیار کیا ہے۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش کے بعد انکشاف ہوا ہے کہ معروف سندھی شاعر اور دانش ور آکاش انصاری کو قتل کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ڈاکٹر فرخ لنجار نے کہا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ ابھی نہیں ملی، مگر ڈاکٹروں نے تصدیق کی ہے کہ ان کی موت حادثاتی نہیں تھی بلکہ انھیں قتل کرنے کے بعد  ان کی لاش کو جلایا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: لاپتا مصطفیٰ عامر کے قتل کی وجہ سامنے آگئی پولیس کی مطابق آکاش انصاری اور ان کے لے پالک بیٹے کے درمیان پہلے بھی مسائل رہے ہیں، پولیس...
    —فائل فوٹو توشہ خانہ کیس ٹو کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔توشہ خانہ کیس ٹو کی سماعت 27 فروری تک ملتوی کی گئی ہے۔اس حوالے سے عدالتی عملے نے بانئ پی ٹی آئی کے وکلاء کو آگاہ کر دیا ہے۔ توشہ خانہ کیس ٹو: بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظوری کا تفصیلی فیصلہ جاریاسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ کیس ٹو میں ضمانت منظوری کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ وکیل خالد یوسف چوہدری نے اس سلسلے میں کہا کہ توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں مقرر تھی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ عدالتی عملے نے فون پر بتایا کہ سماعت آج نہیں ہو گی۔
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)توشہ خانہ ٹو کیس کی آج اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 27 فروری تک ملتوی کردی گئی ہے، جس پر پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے شبہات کا اظہار کیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے بتایا کہ پیر کی صبح عدالتی عملہ نے باضابطہ طور پر آگاہ کیا کہ سماعت ملتوی کردی گئی ہے۔ فیصل چوہدری نے کہا کہ سپیشل جج سنٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند نے آج اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کرنی تھی۔ انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ ٹو کیس کی اچانک سماعت ملتوی کیے جانے پر شکوک و شبہات کا شکار ہوگیا ہوں، حکومت سے مطالبہ...
    متنازع بیانات اور تبصروں کے باعث خبروں کی زینت بننے والی بھارتی ماڈل و اداکارہ راکھی ساونت نے مفتی قوی کو پیغام دیا ہے کہ انہیں جھیلنا اتنا آسان نہیں ہے۔ راکھی ساونت نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں مختلف موضوعات پر بات کی، انہوں نے اپنی شادی کے حوالے سے بھی بات کی اور اینکر سے سوال کیا کہ انہوں نے سن رکھا ہے کہ مفتی قوی نے 40 شادیاں کی ہیں کیا یہ بات سچ ہے جس کے جواب میں اینکر کہتے ہیں کہ انہیں نہیں معلوم، لیکن وہ آپ سے شادی کے خواہشمند ہیں۔ راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ مفتی قوی 100 بیویاں رکھیں، 9سو یا 1 ہزار۔ وہ اکیلی 1 لاکھ بیویوں کے...
    مانسہرہ(اوصاف نیوز) بالاکوٹ میں سیاحوں سے بھری کوچ پہاڑی سے نیچے جا گری۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ بالاکوٹ میں جابہ کے مقام پر پیش آیا جس میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے، حکام کا کہنا ہے کہ کوچ میں 20 سے زائد افراد سوار تھے جو زخمی ہوئے ہیں اور انہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمی سیاحوں کا تعلق واہ کینٹ سے ہے جو بالاکوٹ سے واپس آرہے تھے، زخمی ہونےوالےسیاحوں میں سے کئی کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پتوکی،کھلے مین ہول میں خاتون گرنے سے جاں بحق، بچاتے ہوئے نوجوان بھی چل بسا مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
    دبئی: پاکستانی نوجوان کی محبت میں مبتلا ہو کر کراچی آنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کو دبئی میں تحویل میں لے لیا گیا، جبکہ انہیں امریکا واپس بھیجنا ایک نیا مسئلہ بن چکا ہے۔ اونیجا رابنسن 7 فروری کو کراچی سے پرواز ای کے 603 کے ذریعے دبئی پہنچیں، جہاں سے انہیں نیویارک روانہ ہونا تھا، لیکن انہوں نے اپنی پرواز چھوڑ دی اور دبئی میں قیام کر لیا۔ امریکی فیملی نے نیویارک میں ان کا انتظار کیا لیکن وہ نہ پہنچیں تو امریکی حکام نے تلاش شروع کی۔ دبئی کی سڑکوں پر ان کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد اماراتی حکام نے انہیں تحویل میں لے لیا۔ اونیجا کسی قانونی خلاف ورزی کی مرتکب نہیں ہوئیں، کیونکہ...
    کراچی(نیوز ڈیسک)آزاد کشمیر کے سیاحتی مرکز آٹھ مقام کے گیسٹ ہاؤس میں دم گھٹنے سے کراچی کا نوبیاہتا جو ڑا جاں بحق ہوگیا۔اہلخانہ کے مطابق طحہٰ اور دعا زہرہ کی شادی 4 فروری کو ہوئی تھی، دونوں 11 فروری کو کراچی سے آزادکشمیر روانہ ہوئے، 14 فروری کی رات 9 بجے طحہٰ سے آخری بار بات ہوئی تھی۔ دونوں نے ہفتے کی صبح آٹھ مقام کے گیسٹ ہاؤس سے چیک آؤٹ کرکے نیلم ویلی جانا تھا، جاں بحق طحہٰ مکینیکل انجینئر تھا جبکہ دعا زہرہ بی بی اے کی طالبہ تھی۔ اہلخانہ کے مطابق ہمیں بتایا گیا ہے کہ گیسٹ ہاؤس کے کمرے میں دم گھٹنے سے دونوں جاں بحق ہوئے، جاں بحق میاں بیوی کی میتیں آج کراچی منتقل...
    حریت ترجمان نے افسوس کا اظہار کیا کہ اقوام متحدہ کی خاموشی سے بھارتی مظالم کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ بھارت کا کشمیر کو ایک تنازعہ تسلیم کرنے سے انکار اور اسے ایک اندرونی معاملہ قراردینا جوابدہی سے بچنے کی دانستہ کوشش ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ ایک تنازعہ ہے جس کی توثیق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں میں بھی کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت کے 5 اگست 2019ء کے یکطرفہ اور...
    کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ حکومت نے حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کے موقع پر 19 فروری (بدھ) کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔محکمہ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اور کوآرڈینیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اس موقع پر صوبے بھر میں تمام سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر کے ساتھ ساتھ تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے۔ حضرت لعل شہباز قلندر کا سالانہ عرس سہون شریف میں صوفی بزرگ کے احترام میں منایا جاتا ہے۔ یہ اسلامی کیلنڈر کا آٹھواں مہینہ 18 سے 20 شعبان تک ہوتا ہے۔تقریبات کا آغاز 18 شعبان کو اولیاء کے مزار پر پرچم کشائی سے ہوتا ہے۔ اس سے مختلف رسومات کا آغاز ہوتا ہے، جن میں قرآنی تلاوت، خصوصی دعائیں، اور عقیدت مندوں میں...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک) ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور شمال مغربی بلوچستان میں چند مقامات پر با رش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا تاہم بالا ئی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر ہلکی با رش اور برفباری ہوئی جبکہ مری میں بھی بارش اور ہلکی برفباری ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش چار ملی میٹر مالم جبہ میں ہوئی، پٹن 03، میر کھا نی، چترال اور دیر میں 01 ملی میٹر بارش جبکہ مالم جبہ میں 01...
    پنجاب بھر میں سرکاری اسکولوں کے سالانہ امتحانات 10 مارچ سے شروع ہوں گے۔ سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی امان اللہ  کے مطابق پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں امتحانات 10 مارچ سے 20 مارچ تک جاری رہیں گے۔سالانہ امتحانات کے سوالیہ پیپرز پنجاب ایگزامینیشن تیار کرے گا۔ سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان عید الفطر کے باعث31 مارچ سے ایک دو روز قبل ہوگا۔ نیا تعلیمی سال سیشن 2025-26 تین اپریل سے شروع ہوگا۔
    ذرائع کے مطابق میر واعظ نے بڈگام میں ایک بین المذاہب کانفرنس کے دوران اپنی گفتگو میں کہا کہ مقبوضہ علاقے میں امن و اماں کی حالت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا کہ جامع مسجد اکثر بند رہتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ علاقے میں حالات پرامن ہونے کا بھارتی بیانیہ حقائق کے یکسر منافی ہے اور حقیقت یہ ہے کہ جامع مسجد سرینگر کو اکثر سیل کر دیا جاتا ہے اور اس مرتبہ بھی مسلسل چھٹے برس شب برات کے موقع پر مسجد بند کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق میر واعظ نے بڈگام میں ایک...
    دنیا میں دو قسم کے نظام بیک وقت چل رہے ہیں، ایک مادی نظام جسے ہم اپنی آنکھوں سے دیکھتے اور سائنسی بنیادوں پر پرکھتے ہیں جبکہ دوسرا روحانی یا مخفی نظام، جو نظر تو نہیں آتا لیکن اس کے اثرات محسوس کیے جا سکتے ہیں۔ انسانی تاریخ کے اوراق میں جادو ایک پُرکشش مگر پُراسرار حقیقت کے طور پر روزِ اول سے موجود رہا ہے۔ یہ محض کہانیوں اور دیو مالائی داستانوں کا حصہ نہیں بلکہ قدیم تہذیبوں، مذاہب اور سائنسی تحقیقات میں بھی اس کے اثرات کی بازگشت سنائی دیتی ہے۔ اولادِ آدم ہمیشہ سے ہی پراسرار قوتوں کی کشش میں مبتلا رہی ہے، اور سحر ان پراسرار رازوں میں سے ایک راز ہے جس نے صدیوں سے...
    ابن خلدون پچھلے ایک ہزار سال سے فلسفہ تاریخ اور سماجیات کے بانی اور امام تصور کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے اپنی مشہور تصنیف مقدمہ میں تاریخ، سیاست، معیشت اور تہذیبوں کے عروج و زوال پر گہرے نظریات پیش کیے اور یہ نظریات آج بھی مشرق و مغرب کی یونیورسٹیوں میں پڑھے پڑھائے جاتے ہیں۔ انہوں نے تاریخ کو محض واقعات کا مجموعہ نہیں بلکہ ایک سائنسی اور تجزیاتی علم کے طور پر پیش کیا۔ ابن خلدون کے نزدیک طاقتور قومیں جدوجہد، نظریات اور اصولوں کو اپناتی ہیں جبکہ زوال پذیر قومیں عیش و عشرت، موسیقی اور غیر اخلاقی سرگرمیوں میں پناہ ڈھونڈتی ہے۔ مسلمان قوم نے اندلس میں 800 سال تک شاندار تہذیب قائم کی تھی جو پورے یورپ...
    مالی(نیوز ڈیسک)افریقی ملک مالی میں سونے کی کان بیٹھ جانے سے درجنوں کان کن ہلاک ہوگئے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کی ایک رپورٹ کے مطابق مغربی مالی میں غیر قانونی طریقے سے ایک کان سے سونا نکالا جا رہا تھا جس دوران وہ بیٹھ گئی۔کان بیٹھ جانے سے اس کے اندر کام کرنے والے کم از کم 48 کان کن ہلاک ہوگئے۔ واضح رہے کہ مالی افریقا میں سونا برآمد کرنے والے چند بڑے ممالک میں سے ایک ہے اور وہاں کانوں میں اکثر جان لیوا حادثات ہوتے رہتے ہیں۔حکام کو غیر قانونی کان کنی کو روکنے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے اور اسی وجہ سے مالی دنیا کے چند غریب ترین ممالک میں سے ایک ہے۔مقامی پولیس...
    کیپ ٹاون (نیوزڈیسک)مسلمانوں کی تاریخ کا بھیانک دور جس میں ہم جنس پرستی کے واقعات جنم لینے لگے ۔ جنوبی افریقہ میں دنیا کے پہلے ہم جنس پرست امام سمجھے جانے والے محسن ہینڈرکس کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے انھیں جنوبی شہر گیبرہ کے قریب نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق محسن ہینڈرکس ایک دوسرے شخص کے ساتھ گاڑی میں موجود تھے جب ایک گاڑی ان کے سامنے آکر رک گئی اور 2 نامعلوم حملہ آوروں نے گاڑی پر فائرنگ کی، جس میں محسن ہینڈرکس موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ ان کے ساتھ موجود ڈرائیور محفوظ رہا۔قتل کے پیچھے اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔...
    ویب ڈیسک:عظیم صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندر کا 773 واں سہہ روزہ عرس آج سے شروع ہوگا، ملک بھر سے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ سید عثمان مروند المعروف حضرت لعل شہباز قلندر 7 صدیوں قبل جب سندھ کے علاقے سیہون پہنچے تو لوگ آگہی کے اجالوں سے دور بے راہ روی کے اندھیروں میں زندگی بسر کر رہے تھے، لعل شہباز قلندر نے سیہون میں سکونت اختیار کی اور اللّٰہ اور اس کے آخری نبی کے فرمان کو لوگوں تک ایسا پہنچایا کہ آج بھی دنیا بھر سے لوگ سیہون پہنچ کر عقیدت و احترام کا اظہار کرتے ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے لعل شہباز قلندر کے 773 ویں سالانہ سہہ روزہ عرس کے لئے...
    تمیم بن حمد الثانی اس سے قبل گزشتہ سال جون میں تہران گئے تھے اور رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ عربی ٹی وی چینل المیادین نیوز نیٹ ورک کے مطابق قطر کے امیر تمیم بن حمد الثانی اس ہفتے ایران کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ تمیم بن حمد الثانی اس سے قبل گزشتہ سال جون میں تہران گئے تھے اور رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کی تھی۔ قطر کے امیر نے خطے میں خطرات سے نمٹنے کا واحد راستہ خطے کے ممالک کے درمیان تعاون اور اتحاد کو قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہم ایران کے ساتھ تعلقات کو بڑھانے کے لیے کوئی حد مقرر...
    سمندر سے مار کرنے والے کروز میزائلوں کی رینج بڑھانے کی کوششوں کے ساتھ ساتھ ان میزائلوں کے وار ہیڈز کی تباہ کن طاقت پر بھی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ سمندر میں میزائلوں سے دشمن کے جہازوں کو دور سے ہی خبردار اور تباہ کیا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل علی رضا تنگسیری نے 2000 کلومیٹر تک مار کرنے والے ہائیپرسونک سمندری کروز میزائل کی رونمائی کے لیے فورس کے عزم کا اظہار  کیا ہے، جب کہ ایران کے پاس سمندر میں مار کرنے والے کروز میزائلوں کی رینج فی الحال 1000 کلومیٹر کے اندر ہے۔ اس سال 3 فروری کو پاسداران انقلاب کی بحریہ نے جدید ترین نیول کروز میزائل قدر...
      خیبرپختونخوا میں دہشت گرد مذہبی اور سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے نشانہ بنا سکتے ہیں مولانا فضل الرحمان کو اپنی نقل و حرکت کو محدود رکھنے اور سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جان کو خطرہ لاحق ہونے کے پیش نظر پولیس نے تھریٹ لیٹر جاری کر دیا ہے ۔پولیس کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں مولانا فضل الرحمان کو سیکیورٹی خدشات سے آگاہ کیا گیا ہے جس کے مطابق خیبرپختونخوا میں دہشت گرد انہیں مذہبی اور سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے نشانہ بنا سکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق ڈی آئی خان پولیس نے مولانا فضل الرحمان اور ان کی جماعت کو...
      حتمی وجہ موت جاننے کے لیے لاش کا پوسٹ مارٹم کرانے کا فیصلہ ، واقعے میں ملوث لڑکی کی تلاش ارمغان کے بنگلے سے پولیس نے گاڑیاں، جدید اسلحہ، 64 لیپ ٹاپس اور دیگر اشیاء قبضے میں لیں کراچی کے مغوی نوجوان مصطفی کو کیسے قتل کیا گیا، تاحال حتمی تعین نہ ہوسکا۔ حتمی وجہ موت جاننے کے لیے پولیس نے مصطفی کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرانے کا فیصلہ کرلیا جبکہ مقتول کے آخری بار گھر سے نکلنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔رپورٹ کے مطابق شہر قائد میں دوستوں کے ہاتھوں دوست کے سفاکانہ قتل کی تحقیقات جاری ہیں، پولیس حکام کے مطابق 23 سالہ مصطفی کو اس کے دوست ارمغان نے شیراز کے...
      وفاقی دارالحکومت میں دھرنے کا خدشہ ، مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا برطرفی کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو آئندہ کا لائحہ عمل دیا جائے گا، یونین عہدیدارن کا انتباہ ڈیلی ویجز ملازمین کی برطرفی کے خلاف یوٹیلیٹی اسٹورز یونین نے 17؍فروری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا۔اسلام آباد ہیڈ آفس بلو ایریا کے سامنے دن 2 بجے احتجاج ہوگا جبکہ ملک بھر کے پریس کلبز کے سامنے بھی مظاہرے کیے جائیں گے ۔ وفاقی دارالحکومت میں دھرنے کا خدشہ ہے ، مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔یونین عہدیداران کا کہنا ہے کہ برطرفی کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو آئندہ کا لائحہ عمل دیا جائے گا۔ احتجاج شدت اختیار...
      انتظامی غفلت و قانون سے روگردانی حادثات کی بڑی وجہ ، شکایات مسلسل بڑھ رہی ہیں، گورنر سندھ مجھے امید ہے سندھ ہائیکورٹ اس ضمن میں اپنے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائے گی،کامران ٹیسوری گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہاہے کہ کراچی میں انتظامی غفلت اور قانون سے روگردانی حادثات کی بڑی وجہ ہے، عدالتی فیصلے کے باوجود اس پر عملدرآمد نہ ہونے کی شکایات مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے دن کے اوقات میں بھاری ٹریفک کی روانی کو روکنے کے لیے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے نام دوسرا خط لکھ دیا۔کامران ٹیسوری نے اپنے خط میں لکھا کہ شہر میں انتظامی غفلت اور قانون سے روگردانی حادثات کی بڑی وجہ ہے،...
    بلوچستان کا دارالحکومت کوئٹہ جہاں مختلف ثقافتوں کی وجہ سے دنیا بھر میں شہرت رکھتا ہے، وہیں یہاں کی انوکھی مارکیٹیں بھی سیاحوں کے لیے بڑی توجہ کا مرکز ہے۔ وادی میں یوں تو اشیا ضرورت کی کئی انوکھی مارکیٹیں موجود ہیں، جہاں پر ملک بھر سے سستی اور اعلیٰ کوالٹی کی اشیا دستیاب ہیں، تاہم کوئٹہ میں نایاب پتھروں کا کاروبار بھی انوکھے انداز میں کیا جاتا ہے۔ اکثر بڑے شہروں میں قیمتی پتھروں کی دکانیں عالی شان مارکیٹوں یا مالز میں ہوتی ہیں، جہاں ان دکانوں کو بڑی سجاوٹ کے ساتھ رکھا جاتا ہے، لیکن کوئٹہ میں نگینوں کی یہ مارکیٹ کچھ منفرد ہے۔ شہر کے وسط میں واقع شاہراہ اقبال پر ان بیش قیمتی پتھروں کی مارکیٹ...
    پاکستان میں گزشتہ برس کے آغاز سے لے کر آخر تک سولر پینل کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھی گئی تھی۔ جس پر سولر پینل ڈیلرز کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں لیتھیئم بیٹری کے ریٹ ایک سال میں 50 فیصد  تک گر چکے تھے۔ جس کے باعث سولر پینل کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھی گئی تھی۔ یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں سولر پینل کی قیمتوں میں نمایاں کمی واضح رہے کہ سولر پینل مارکیٹ کا پِیک سیزن موسم گرما کا ہوتا ہے کیونکہ پاکستان میں بجلی کے بھاری بھرکم بلوں سے بچنے کا صرف ایک یہی حل ہے، لیکن وہ بھی اس صورت میں جب سولر پینل کی قیمت مناسب ہو۔ جیسا کہ پاکستان میں موسم...
     اس حقیقت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ تحریک انصاف کا کارکن بڑا سخت جان ہے۔ اس نے سب کچھ سہا مگر خان کا ساتھ نہیں چھوڑا۔ ہر مشکل وقت کو برداشت کیا مگر خان کے بیانیے کے ساتھ رہا۔ اس کارکن نے ہر یوٹرن پر آمنا صدقنا پڑھا اور بغیر کسی اعتراض کے خان کے قافلے میں شامل رہا۔ خان کے ہر حکم پر اُس نے لبیک کہا، ہرتحریک کا حصہ بنا۔ ہر دھرنے، لانگ مارچ کی تائید کی۔ ہر احتجاج کی کال پر زیادہ نہیں تو کم از کم سوشل میڈیا پر احتجاج ضرور کیا۔ خان صاحب نے فرمایا کہ اس ملک میں بارہ موسم ہوتے ہیں، اس کارکن نے ایک دفعہ بھی اعتراض نہیں کیا۔  بلکہ...
    آج کا دور نئے رجحانات کا دور ہے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ترقی کی وجہ سے ہم جیسے “Baby boomers” (ساٹھ کی دہائی میں پیدا ہونے والوں) کے لیے جو باتیں کل تک طلسم کدہ تھیں آج “Gen Zs” (90 اور اس کے بعد کی نسل) کے ہاتھوں ایک زندہ حقیقت بن چکی ہیں۔ جو کہ ’’آرہی ہے مسلسل صدائے کن فیکون‘‘ کے مصداق ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے زندگی کے تمام شعبوں میں انقلابی تبدیلیاں پیدا کر رہے ہیں۔ اس انقلاب نے دنیا کے ہر شعبہ پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں جس سے عالمی سیاست اور سفارت کاری کا شعبہ بھی مستثنیٰ نہیں۔ ماضی میں سفارت کاری ایک روایتی عمل سمجھا جاتا تھا جس کا تصور اعلیٰ سطحی ملاقاتوں، تحریری...
    شہباز حکومت کے اقتدار کا ایک سال مکمل ہوا۔ ملک معاشی استحکام ترقی وخوشحالی کی جانب گامزن ہے موجودہ حکومت کو اس وقت مختلف مسائل کا سامنا ہے، معاشی بحران کے ساتھ ساتھ حکومت کو اپوزیشن سمیت اپنے اتحادیوں کے تحفظات کا بھی سامنا ہے۔ ساتھ ہی عدالتی سطح پر بھی حکومت اس وقت مسائل کا شکار ہے مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ موجودہ حکومت کو اس وقت اپنے اقتدار کے حوالے سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ حکومت کہیں نہیں جارہی البتہ سیاسی استحکام کی اس وقت حکومت کو سخت ضرورت ہے تاکہ وہ عوامی منصوبوں کی تکمیل کے ساتھ ملک کو ترقی وخوشحالی کی جانب گامزن کر سکے اور اپنے اقتدار کی مدت کو باآسانی پورا کر سکے۔...
    راولپنڈی،نوپارکنگ پر کھڑی کار کو ٹریفک لفٹر اہلکار اٹھاکر لے جارہا ہے
    جئے سندھ محاذ کا پیدل مارچ سجاول میں داخل ہورہاہے
    سکھر ،ریلوے کالونی میں جمع سیوریج کاپانی مکینوں کی آمدورفت میں شدید مشکلات کا باعث بنا ہوا ہے
    لاہور،دریائے راوی پانی کی شدید کمی کے باعث گندے نالے کا منظر پیش کررہاہے
    سکھر ،روہڑی قومی شاہراہ پر ٹریفک کنٹرول انتظامات نہ ہونے پر بدترین ٹریفک جام کا منظر
    سکھر(نمائندہ جسارت)روہڑی قومی شاہراہ پر ٹریفک جام برقرار،گاڑیوں کی لمبی قطاریں، مسافر دہری اذیت کا شکار،بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق سکھر انتظامیہ بالخصوص روہڑی انتظامیہ کی ناقص کاکردگی کی بدولت روہڑی قومی شاہراہ پر ٹریفک جام برقرار رہنے کی وجہ سے قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگنا شروع ہوگئی ہے ٹریفک جام کی وجہ سے مسافر اذیت کا شکار دکھائی دے رہے ہیں انتظامیہ کی غفلت سے ہزاروں گاڑیاں قطاروں میں پھنسی ہوئی ہیں جبکہ ٹریفک جام کی وجہ مسافروں کو کھانے پینے کی سہولیات کا فقدان بھی نظر آرہا ہے۔ واضح رہے کہ ہر سال درگاہ صدر الدین شاہ بادشاہ اور حضرت لعل شہباز قلندر کے سالانہ عرس کے موقع پر ملک بھر...
    سبی( آئی این پی ) کمانڈنٹ سبی اسکاؤ ٹس ایف سی نارتھ بلوچستان بریگیڈیئر عمر الطاف نے کہا ہے کہ درخت پھول زمین کا حسن اور ہماری زندگی کا قیمتی سرمایہ ہے درخت جہاں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کا سبب بنتے ہیں وہاں ہمیں آکسیجن پھل پھول سایہ بھی فراہم کرنے کا زریعہ ثابت ہوئے ہیں سبی سمیت بلو چستان کو گرین بنانے کے لیے عوام اور افسران مل کر درخت لگائیں تاکہ ہمارا بلو چستان چیف آف آرمی کے ویژن کے مطابق گرین پاکستان میں شمار ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نمائش گاہ میں پودہ لگا نے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی وزیر صنعت وحرفت تمندار اقوام ڈومکی سردار کوہیار...
    لاہور(آئی این پی)مرکزی مسلم لیگ نے انسداد پولیو آگاہی مہم کا آغاز کر دیا.پاکستان بھر میں پولیو سے بچاؤ کی آگاہی مہم چلائی جائے گی.مرکزی مسلم لیگ شعبہ خدمت خلق کے انچارج چودھری شفیق الرحمن وڑائچ نے پشاور سے انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا،افتتاحی تقریب میں انسداد پولیو مہم کے ورکرز،مقامی عمائدین نے شرکت کی.انسداد پولیو آگاہی مہم کے تحت سیمینار کے انعقاد کے بعد آگاہی واک بھی کی گئی جس میںخواتین پولیو ورکرز بھی شریک ہوئیں.انسداد پولیو آگاہی مہم کے حوالہ سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چودھری شفیق الرحمن وڑائچ کا کہنا تھا کہ انسداد پولیو مہم ایک بڑا مشن ہے.پاکستان مرکزی مسلم لیگ انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔انسداد پولیو کے رضا کاروں کو...
    جیکب آباد(نمائندہ جسارت) صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا ہے کہ کینالوں کے خلاف ہیں،میلوں کے انعقاد کا مقصد ثقافت کو فروع دینا ہے شاہ لطیف ،سچل سرمت اور قلندر کے امن کے پیغام کو عام کررہے ہیں۔ ان خیالات کا ظہار انہوں نے جیکب آباد کے میہر شاہ گرائونڈ میں گھوڑوں کی دوڑ کے مقابلے کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق ایم پی اے زیب خان پہنور، سردار چنگیز پہنور ،ضلعی صدر پیپلزپارٹی لیاقت لاشاری ،رافع جکھرانی ،کمشنر میرپور خاص فیصل عقیلی ،ڈی سی نواب سمیر لغاری ،ایس ایس پی صدام خاصخیلی اور دیگر موجود تھے۔سید ذولفقار شاہ نے مزید کہا کہ سندھ میں روائتی...
    لاہور(آئی این پی)چیئرمین رابطہ علماء و مشائخ پاکستان،مرکزی مسلم لیگ کے جوائنٹ سیکرٹری قاری محمد یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ سیاسی و معاشی استحکام کے لئے پاکستان میں امن و امان کا قیام ضروری ہے.دہشت گردی کے خاتمے کے لئے حکومت خیبر پختونخوا کے ساتھ کھڑے ہیں.اسلام آباد میں علما کرام جلد کنونشن سنٹر میں لائحہ عمل پیش کریں گے۔ان خیالات کا اظہار قاری محمد یعقوب شیخ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت مجلس مشاورت کے بعد میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔مجلس مشاور ت میں مرکزی مسلم لیگ کے وفد نے بھی شرکت کی. مرکزی مسلم لیگ کے وفد میں ترجمان تابش قیوم بھی شامل تھے.مجلس مشاورت کا عنوان ”دہشت گردی کے خلاف قوم کا اتحاد” تھا۔...
    سکھر(آئی این پی) ایس ایس پی نے شکارپور کے علاقے چک کی طرف سے سکھر کے الف کچے کا دورہ کیا دورے کے دوران یس ایس پی سکھر کو شہید جان محمد مہر کے قتل میں ملوث ملزمان کے ٹھکانوں کے متعلق بریفنگ دی گئی ایس ایس پی سکھر نے کچے میں مزید پولیس پکٹس قائم کرنے کی ہدایت کی۔
    ٹنڈوجام پریس کلب پردریائے سندھ سے 6 نئی نہریں نکالنے کیخلاف جئے سندھ قومی محاذکے کارکنان مظاہرہ کر رہے ہیں
    حیدرآباد ،سندھ ہاری کانفرنس سے پاکستان ہاری ابطہ کمیٹی کے ارکان خطاب کررہے ہیں
    ٹنڈوجام،او جی ڈی ایل کے تعان سے لگائے جانے والے کیمپ کاریجنل کوآرڈینیٹر او جی ڈی سی اور زاہدمہیسرودیگر دعا کر رہے ہیں