محکمہ موسمیات نے صوبہ سندھ کے لیے ہیٹ ویو الرٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ  صوبہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی لہر 18 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

اپنے جاری کردہ بیان میں موسم کی صورتحال پر نظر رکھنے والے محکمے نے کہا کہ  گرمی کی جاری  لہر کے زیر اثردن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت دادو، شہید بینظیر آباد، جیکب آباد، لاڑکانہ، سکھر اضلاع میں درجہ حرارت معمول سے 6 تا 8 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ بدین، تھرپارکر، عمرکوٹ اور حیدرآباد کے اضلاع میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے6 ڈگری  زیادہ ریکارڈ ہوسکتے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران کراچی، ٹھٹھہ، سجاول، بدین، تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ، حیدرآباد اور جامشورو کے اضلاع میں کبھی کبھار آندھی چلنے کا امکان ہے۔

اس میں ہیٹ ویو کی صورتحال کے پیش نظر عوام بالخصوص بچوں، خواتین اور بزرگ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ دن کے وقت براہ راست سورج کی روشنی سے بچیں اور پانی کا استعمال کریں۔

کراچی ڈویژن میں اگلے 3 دن کے لیے موسم کی پیشگوئی کے مطابق کراچی میں نمی کا تناسب بڑھنے کے سبب اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس کی جاسکتی ہے ، صبح کے وقت نمی کا تناسب 70تا 80 اور شام کو 50 تا 60 فیصد رہنے کی توقع ہے۔

اس کے علاوہ 3 روز کے دوران  موسم کبھی کبھار ہوا کے ساتھ گرم اور مرطوب رہ سکتا ہے، اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 تا 37 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کا امکان

پڑھیں:

کراچی سمیت سندھ کے کئی علاقوں میں شدید گرمی

کراچی:

کراچی سمیت سندھ کے کئی دیہی اضلاع شدید گرمی اور تیز ہواؤں کی لپیٹ میں رہیں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جاری ہیٹ ویو کے باعث آج بھی شہریوں کو انتہائی گرم موسم کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی اس لہر کے دوران بیشتر اضلاع میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔

کراچی میں بھی بدھ تک موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، اس دوران شہر میں تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • لاڑکانہ اورنواب شاہ میں گرمی کی شدت برقرار
  • آج بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ۔
  • پنجاب میں درجہ حرارت میں اضافے، بارشوں سے متعلق الرٹ
  • آج بروز منگل 15اپریل مختلف علاقوں کے موسم کی صورتحال جانئے
  • بلوچستان کے جنوبی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار
  • کراچی سمیت دیہی سندھ میں بدھ تک گرم ومرطوب موسم کیساتھ معمول سے تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی
  • کراچی سمیت سندھ کے کئی علاقوں میں شدید گرمی
  • آج بروز پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان
  • سندھ شدید گرمی کی لپیٹ میں، دادو گرم ترین شہر قرار