رئیل اسٹیٹ سیکٹر کیلئے بڑی خوشخبری: ایف بی آر کا فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
رئیل اسٹیٹ سیکٹر کیلئے بڑی خوشخبری: ایف بی آر کا فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: رئیل اسٹیٹ سیکٹر کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پراپرٹی کی خرید و فروخت پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) ختم کرنے کی تجویز دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق پہلی بار فروخت پر عائد 3 فیصد ایف ای ڈی واپس لینے کا پلان تیار کر لیا گیا ہے۔
ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف ای ڈی کا خاتمہ جولائی 2025 سے نافذ العمل ہونے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ اس ٹیکس کا نفاذ 30 جون 2024 سے کیا گیا تھا، جو تقریباً دس ماہ تک لاگو رہا۔ ٹیکس کا اطلاق کمرشل پراپرٹیز اور رہائشی پلاٹس کی پہلی فروخت پر کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق جائیداد کی خریداری یا فروخت پر فائلرز کیلئے 3 فیصد ایف ای ڈی واپس لی جائے گی، جبکہ نان فائلرز پر عائد 5 فیصد ایف ای ڈی بھی ختم کئے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیر خزانہ اس فیصلے پر آمادہ ہیں، تاہم حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔ ایف ای ڈی کے خاتمے کیلئے قانونی ترمیم کی جائے گی اور یہ ترمیم بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی اجازت سے مشروط ہوگی۔
ایف بی آر حکام پرامید ہیں کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کے بعد ٹیکس کے خاتمے کی راہ ہموار ہو جائے گی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ایف بی آر
پڑھیں:
عمران خان سے کون ملاقات کرے گا؟ فیصلہ کرنے کیلئے پی ٹی آئی کی 5 رکنی کمیٹی قائم
پشاور(نیوز ڈیسک)بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان کی اپنے اہل خانہ اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتوں کا ایشو متنازع بننے کے بعد پی ٹی آئی نے اتوار کے روز 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، جو اس بات کا فیصلہ کرے گی کہ اس کے بانی سے کون مل سکتا ہے۔
نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کی جانب سے کیے گئے فیصلے میں اس کمیٹی کو صرف 5 ارکان تک ہی محدود رکھا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے ’نجی چینل ‘ کو بتایا کہ 5 ارکان کا انتخاب بیرسٹر گوہر علی خان اور سلمان اکرم راجا کریں گے۔
پارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی کی جانب سے تجویز کردہ افراد کے علاوہ کسی بھی شخص کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جائے گی، کمیٹی کی اجازت کے بغیر ان سے ملاقات کرنے والا کوئی بھی شخص پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کا ذمہ دار ہوگا۔
تاہم خیبر پختونخوا حکومت سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کو اس پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا جائے گا، کیوں کہ انہیں عمران خان سے ملاقات کے لیے کمیٹی کی منظوری کی ضرورت نہیں ہوگی۔
کمیٹی عدالتی حکم کے مطابق منگل اور جمعرات کو ہونے والی ملاقاتوں کے لیے ملاقاتیوں کو نامزد کرے گی، جب کہ ان ملاقاتوں کے دوران مستقبل کے ملاقاتیوں کے لیے عمران خان کی رائے لی جائے گی۔
پارٹی کی پولیٹیکل کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ منظور شدہ ملاقاتیوں کی فہرست 3 فوکل پرسنز بیرسٹرز گوہر اور سلمان اکرم راجا اور انتظار حسین پنجوتھا کے ذریعے اڈیالہ جیل انتظامیہ کو بھیجی جائے گی۔
پولیٹیکل کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ اگر کمیٹی سے منظور شدہ کسی بھی شخص کو جیل حکام عمران خان سے ملنے سے روکتے ہیں تو کوئی بھی احتجاج کے طور پر جیل کے اندر نہیں جائے گا۔
اس کے علاوہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جیل حکام کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی جائے گی۔
گزشتہ ہفتے پولیس نے عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے ساتھ ساتھ جیل کے باہر سے دیگر افراد کو حراست میں لے لیا تھا، انہیں جیل میں قید پی ٹی آئی کے بانی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔
یہ گرفتاریاں بظاہر امن و امان کی صورتحال کو روکنے کے لیے کی گئی تھیں، کیوں کہ مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ کیا اور بعد میں ان پر لاٹھی چارج کیا گیا تھا۔
عدالتی حکم کے مطابق ان ملاقاتوں کی نگرانی پی ٹی آئی کے رہنما سلمان اکرم راجا نے کرنی تھی، تاہم جیل حکام نے سلمان اکرم راجا کو گزشتہ ہفتے عمران خان سے ملنے سے روک دیا تھا۔
پاکستان نے سولر پینلز درآمد کرنے میں دنیا کو پیچھے چھوڑ دیا