ٹرمپ کا نیا حکم نامہ: غیرقانونی امیگرینٹس پر پابندیاں سخت، فوائد سے محروم
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیرقانونی امیگرینٹس کے خلاف بڑا قدم اٹھاتے ہوئے نیا ایگزیکٹو آرڈر جاری کردیا ہے، جس کے تحت ایسے افراد جو قانونی دستاویزات نہیں رکھتے، وہ سوشل سیکیورٹی ایکٹ کے تحت کسی قسم کے مالی یا سماجی فوائد حاصل نہیں کرسکیں گے۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق، کئی غیرقانونی ورکرز جعلی سوشل سکیورٹی نمبر استعمال کرکے روزگار حاصل کرلیتے ہیں، جس سے نظام کا غلط استعمال ہو رہا ہے۔
دوسری جانب امریکی محکمہ حکومتی استعداد کار نے غیرقانونی امیگرینٹس کی شناخت اور ان کی بے دخلی کے لیے عوام کا ذاتی ڈیٹا جمع کرنا شروع کر دیا ہے، جس میں ان کی رہائش، ملازمت اور تعلیمی اداروں سے متعلق معلومات شامل ہیں۔
امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطین کی حمایت میں مظاہروں میں شریک افراد کا ڈیٹا بھی اکٹھا کیا جا رہا ہے، جس پر شہری آزادی کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
امریکی وفد سے ملاقات نہ کرنے پر پی ٹی آئی پارلیمانی کمیٹی کی بیرسٹر گوہر پر تنقید
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے امریکی وفد سے ملاقات نہ کرنے، معاملے کو چھپانے اور دعوت نامے کی تردید پر بیرسٹر گوہر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔
پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں گرما گرمی ہوئی اور امریکی وفد و اسپیکر کی جانب سے ملاقات کے دعوت نامے کے حوالے سے نہ بتانے پر اراکین نے بیرسٹر گوہر پر چڑھائی کردی۔
نجی ٹی وی کے مطابق بیرسٹر گوہر نے پارٹی اجلاس میں بتایا کہ انہیں کوئی دعوت نامہ موصول نہیں ہوا جس پر پارلیمانی پارٹی کے اراکین نے کہا کہ ہمیں بتایا گیا تھا کہ آپ کو دعوت نامہ بھیجا گیا ہے۔
دعوت نامے کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات میں جب تضاد سامنے آیا تو عاطف خان نے دعوت نامہ ملنے کی تصدیق کر دی۔
عاطف خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایمبیسی سے دعوت نامہ آیا تھا ہم نے اس میں شرکت کی، پی ٹی آئی سے رؤف حسن اور میں نے شرکت کی اور مجھے رؤف حسن نے فون کر کر آگاہ کیا تھا۔
عاطف خان نے کہا کہ رؤف حسن نے بتایا تھا کہ امریکی سفارت خانے والے کہہ رہے ہیں کہ ہم نے ملاقات کیلیے دعوت نامہ بھیجا ہے اور یہ بیرسٹر گوہر، عمر ایوب اور سلمان اکرم راجہ کو بھی بھیجا گیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ اسپیکر قومی اسمبلی نے عامر ڈوگر کو دعوت نامہ بھیجا تھا۔
اُدھر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے عاطف خان کے بیان کی تردید کی اور ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کوئی دعوت نامہ موصول نہیں ہوا، اگر موصول ہوتا تو ضرور شرکت کرتا۔
انہوں نے کہا کہ دعوت نامہ مجھے ملا اور نہ ہی عمر ایوب یا شبلی فراز کو موصول ہوا۔