راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پاک بحریہ نے بلوچستان کی ساحلی پٹی کے رہائشیوں کی فلاح و بہبود کے لیے ایک اور سنگِ میل عبور کر لیا۔ اورماڑہ میں قائم پاک بحریہ کے اسپتال، پی این ایس درمان جاہ میں جدید طبی سہولیات سے آراستہ نئے بلاک کا افتتاح کر دیا گیا۔

افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی چیف آف دی نیول اسٹاف، ایڈمرل نوید اشرف تھے۔ نئے بلاک میں جدید آپریشن تھیٹر کمپلیکس، آئی سی یو، گائنی یونٹ، شعبۂ اطفال اور نوزائیدہ بچوں کے لیے نیونٹل آئی سی یو شامل ہیں، جن کا مقصد مقامی آبادی کو معیاری طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

نیول چیف نے کہا کہ پی این ایس درمان جاہ مقامی افراد کو اعلیٰ معیار کی طبی سہولیات کی فراہمی جاری رکھے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک بحریہ نہ صرف بحری سرحدوں کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہے بلکہ ساحلی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بھی تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

تقریب میں اعلیٰ سول و عسکری حکام اور مقامی معززین نے شرکت کی اور پاک بحریہ کی اس عوام دوست کاوش کو سراہا۔

Post Views: 3.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پاک بحریہ کے لیے

پڑھیں:

چینی صدر اور  ویتنام کی اعلی قیادت  کی چین-ویتنام عوامی گالا کے نمائندوں سے ملاقات

چینی صدر اور  ویتنام کی اعلی قیادت  کی چین-ویتنام عوامی گالا کے نمائندوں سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز

بیجنگ :چین کے صدر  شی جن پھنگ نے   ویتنام کی  کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے    جنرل سیکریٹری تولام اور   ویتنام کے صدر لونگ کونگ کے ساتھ   ہنوی انٹرنیشنل کانفرنس سنٹر میں  چین-ویتنام عوامی گالا کے نمائندوں سے ملاقات کی ۔شی جن پھنگ نے “اچھی ہمسائیگی اور دوستی کی ترقی اور مشترکہ مستقبل کا ایک نیا باب” کے عنوان سے ایک تقریر کی۔

 شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور ویتنام کی دوستی دونوں عوام کے درمیان یکجہتی اور تعاون سے پھل پھول رہی ہے۔ دونوں فریق     سوشلسٹ راستے پر چلنے میں مضبوطی سے ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں جو ان کے قومی حالات کے مطابق ہے اور سوشلسٹ تعمیر کے مقصد میں مسلسل نئی کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں۔ شی جن پھنگ نے  نشاندہی کی کہ عوام تاریخ کے خالق ہیں اور دونوں عوام کی حمایت چین ویتنام ہم نصیب معاشرے  کی تعمیر کے لیے ایک مضبوط بنیاد ہے۔ نوجوان ہمارا  مستقبل اور امید ہیں۔

اگلے تین سالوں میں، چین ویتنام کے نوجوانوں کو “ریڈ سٹڈی ٹور” کے لیے چین آنے کی دعوت دے گا تاکہ ہم دونوں جماعتوں اور ممالک کے رہنماؤں کی پرانی نسل کے انقلابی نقش قدم پر چلیں،  اور دونوں ممالک کی سوشلسٹ  تعمیر   اور  اسٹریٹجک اہمیت کے حامل چین ویتنام ہم نصیب معاشرے  کی تعمیر کے لیے نوجوانوں کی طاقت کو اکٹھا کریں۔تو لام نے کہا کہ دوستانہ تعاون ہمیشہ سے ویتنام اور چین تعلقات کا مرکزی دھارا رہا ہے۔ چین کی  پارٹی، حکومت اور عوام نے قومی آزادی، قومی اتحاد اور تعمیر کے عمل میں ویتنام کی بے لوث مدد کی ہے جسے ویتنام ہمیشہ یاد رکھے گا۔ اسٹریٹجک اہمیت کے حامل  ہم نصیب معاشرے    کی تعمیر ویتنام اور چین کے تعلقات کو ایک نئے مرحلے میں لے جائے گی اور انسانی ترقی اور پیشرفت میں اہم کردار ادا کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان کی ساحلی پٹی کے رہائشیوں کی فلاح و بہبود کیلیے پاک بحریہ کا ایک اور اہم سنگِ میل
  • پاک بحریہ کے اسپتال پی این ایس درمان جاہ میں نئے بلاک کا افتتاح
  • اورماڑہ میں پاک بحریہ کے اسپتال میں جدید سہولیات سے آراستہ نئے بلاک کا افتتاح
  • چیف آف دی نیول سٹاف کا نیوی ہسپتال پی این ایس درمان جاہ‘اورماڑہ میں نئے بلاک کا افتتاح
  • ن لیگ کا بنیادی ایجنڈا عوام کی خدمت ہے: عارف سندھیلہ 
  • پاک بحریہ کا صحت عامہ کے فروغ میں اہم قدم،  پی این ایس درمان جہ، اورماڑہ میں جدید بلاک کا افتتاح
  • گلگت بلتستان حکومت کا احتساب ضروری ہے، حفیظ الرحمن
  • چینی صدر اور  ویتنام کی اعلی قیادت  کی چین-ویتنام عوامی گالا کے نمائندوں سے ملاقات
  • پارٹی رہنما عوام کی خدمت میں دن رات ایک کردیں، چوہدری شجاعت