راولپنڈی:

نجی فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ میں توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کمرشل مارکیٹ میں نجی فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ میں توڑ پھوڑ کرنے کا مقدمہ درج  پولیس نے ریسٹورنٹ کے منیجر محمد زبیر کی مدعیت میں درج کرلیا۔

مقدمے میں 12ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق ملزمان نے کمرشل مارکیٹ میں نجی فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ میں شورشرابہ،ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کی۔ ملزمان کو موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے بڑی مشکل سے قابو کیا۔

مقدمے میں نامزد کیے گئے ملزمان میں شہباز،شہزاد،مہدی احمد،ساجد علی،نعمان حسن، احتشام احسان،شہباز،منیب،انور  زیب، اسامہ، شہزاد، منیب سلطان  شامل ہیں۔

پولیس کے  مطابق نجی فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ پر حملے کا واقعہ گزشتہ شام ساڑھے 7 بجے پیش آیا تھا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: توڑ پھوڑ

پڑھیں:

راولپنڈی: شادی میں کھانا کھانے سے 139 افراد فوڈ پوائزنگ کا شکار،معاملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا

راولپنڈی کے تھانہ جاتلی کے علاقے موضع ڈھونگ میں شادی کی تقریب میں کھانا کھانے سے 139 افراد  فوڈ پوائزنگ کا شکار ہوگئے جس کے بعد معاملہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق پکوان سینٹر کے مالک اور ملازمین کا میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ اور میڈیکل نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جاتلی پولیس نے محکمہ ہیلتھ کے افسر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ 

مقدمے کے متن کے مطابق شادی کی تقریب میں کھانا کھانے سے 139 افراد فوڈ پوائزنگ کا شکار ہوئے، اطلاع پر عمیر شفیق جس نے کھانا پکوایا تھا کے  پکوان سینٹر پہنچے تو صفائی کے انتظامات انتہائی ناقص تھے اور سامان بکھرا پڑا تھا۔

اس میں مزید کہا گیا کہ مالک پکوان سینٹر سمیت وہاں کام کرنے والے ملازمین نے نہ تو میڈیکل رپورٹ کروائی ہوئی تھی نہ ہی میڈیکل  فٹنس سرٹیفکیٹ موجود تھا، ناقص صفائی اور اشیاء خورد ونوش کے بے احتیاطی سے استعمال کے باعث شرکا فوڈ پوائزنگ کا شکار ہوئے۔

پولیس نے کہا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، 4 ملزمان گرفتار ہیں، معاملے کی  مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی میں فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ پر فلسطین کے حق میں احتجاج کرنیوالے 14 نوجوان گرفتار
  • راولپنڈی: فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ میں ہنگامہ آرائی کرنے والے 14 ملزمان گرفتار
  • راولپنڈی میں فاسٹ فوڈ چینز کی سیکیورٹی کے لیے پولیس اہلکار تعینات
  • راولپنڈی: فاسٹ فوڈ چین پر ہنگامہ آرائی ، 48 گھنٹوں میں 10 ملزمان گرفتار
  • راولپنڈی: شادی میں کھانا کھانے سے 139 افراد فوڈ پوائزنگ کا شکار،معاملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا
  • انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی خریداری پر میٹا کے خلاف مقدمہ، مارک زکر برگ عدالت میں پیش
  • کراچی: پولیو ورکرز پر تشدد کے الزام میں ایک شخص گرفتار، مقدمے میں بیوی بھی نامزد
  • راولپنڈی میں کے ایف سی پر حملہ، فاسٹ فوڈ چین کی برانچز پر پولیس نفری تعینات
  • راولپنڈی : غیر ملکی فوڈ چین کی برانچ میں ہنگامہ آرائی اور گالم گلوچ کا مقدمہ درج