City 42:
2025-04-16@13:19:53 GMT

ہیٹ ویو بڑھنے کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے ایڈوائزری جاری کر دی

اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT

سٹی42:  پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے صوبے بھر میں متوقع ہیٹ ویو کے پیش نظر محکمہ صحت و میڈیکل ایجوکیشن کو ہنگامی مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

یہ مراسلہ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کی جانب سے جاری کیا گیا جس کی نقول صوبے کے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو بھی ارسال کی گئی ہیں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ہدایت کی ہے کہ ہیٹ ویو ایمرجنسی پروٹوکولز کو فوری طور پر آپریشنلائز کیا جائے تاکہ عوام کو بروقت اور مؤثر طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

صدر مملکت نے پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا آرڈیننس جاری کر دیا

پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ اہم ہدایات کے مطابق  تمام ہسپتالوں کا عملہ سینیٹائزڈ اور تربیت یافتہ ہونا چاہیے، ادویات، آئی وی فلوئڈز، کولنگ ڈیوائسز سمیت تمام ضروری طبی سامان کی فراہمی یقینی بنائی جائے، سرکاری و نجی ہسپتالوں میں ہیٹ ویو مینجمنٹ یونٹس اور کولنگ وارڈز قائم کیے جائیں۔
اس کے علاوہ تمام طبی مراکز میں ہیٹ ویو سے بچاؤ کے ایس او پیز کو نمایاں طور پر آویزاں کیا جائے، پیرامیڈیکل اسٹاف، نرسز اور ایمرجنسی اہلکاروں کے لیے آگاہی سیشن اور تربیتی سیمینارز کا انعقاد کیا جائے اور  ہسپتالوں میں پانی اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ متوقع ہیٹ ویو کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ادارے مکمل الرٹ رہیں۔

پنجاب میں بارشوں کی پیشگوئی، لاہور کا موسم کیسارہیگا؟

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سٹی42 پی ڈی ایم اے ہیٹ ویو

پڑھیں:

مٹھی بھر دہشتگرد پاکستان کو روشن مستقبل کی جانب بڑھنے سے نہیں روک سکتے : آرمی چیف

ویب ڈیسک: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سکیورٹی اداروں میں جو بغاوت کو ہوا دیتا ہے وہ ملک کا دشمن ہے،مٹھی بھر دہشتگرد پاکستان کو روشن مستقبل کی جانب بڑھنے سے نہیں روک سکتے ۔

 اوورسیز پاکستانیز کنونشن سے خطاب    میں آرمی چیف نے دو قومی نظریے اور پاکستان کی کہانی نئی نسل کو بتانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔انہوں نے کہا کہ  آپ صرف پاکستان کے سفیر ہی نہیں، بلکہ پاکستان کی وہ روشنی ہیں جو پورے اقوام عالم کو روشن کرتی ہے۔

صدر مملکت نے پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا آرڈیننس جاری کر دیا

 آرمی چیف نے کہا کہ برین ڈرین کا بیانیہ  بنانے والے جان لیں کہ یہ  برین ڈرین نہیں بلکہ برین گین ہے۔ میں چاہتا ہوں اوورسیز پاکستانی دنیا میں پاکستان کی نمائندگی فخر کیساتھ کریں۔

  آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ اس ملک کے غیور عوام افوج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا، پاکستانی قوم اپنے شہداء کو نہایت عزت اور وقار کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

پنجاب میں بارشوں کی پیشگوئی، لاہور کا موسم کیسارہیگا؟

 انہوں نے کہا کہ مٹھی بھر دہشتگرد پاکستان کو روشن مستقبل کی جانب بڑھنے سے نہیں روک سکتے ، دہشتگردوں کی دس نسلیں بھی بلوچستان اور پاکستان کا کچھ  نہیں بگاڑ سکتیں، بلوچستان پاکستان کی تقدیر اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہے۔

 جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ جس ملک کے تمام ادارے آئین اور قانون کے مطابق کام کریں ایسی ریاست کو ہارڈ سٹیٹ کہا جاتا ہے۔

 آرمی چیف نے مزید کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا، پاکستانیوں کا دل ہمیشہ غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔ ہمیں امید نہیں چھوڑنی اور مایوس نہیں ہونا۔
 
 

سٹیج اداکارہ خوشبو پر پابندی برقرار، ندا چوہدری ، آفرین خان کو ریلیف مل گیا

متعلقہ مضامین

  • سونے کی نئی قیمتوں نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے، بھاری اضافہ
  • مٹھی بھر دہشتگرد پاکستان کو روشن مستقبل کی جانب بڑھنے سے نہیں روک سکتے : آرمی چیف
  • قومی ادارہ صحت کی کانگو بخار اور سن اسٹروک سے متعلق ایڈوائزری جاری 
  • کینیڈا کے یونیورسٹی ٹیچرز امریکا کا غیرضروری سفر نہ کریں، ایڈوائزری جاری
  • 9 مئی کے تمام مقدمات پر ٹرائل 4 ماہ میں مکمل کرنے کا ایک ہی مرتبہ حکم جاری کریں گے: چیف جسٹس 
  • خیبر پختونخوا کے شمالی علاقوں میں گلیشیئر پھٹنے کا خدشہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
  • قیمتوں کے بڑھنے کی رفتار اور عوام
  • 9 مئی کے واقعات سے متعلق کیسز :سپریم کورٹ کا بڑا حکم
  • پنجاب میں گرمی کی شدت میں اضافہ، نجی وسرکاری سکولز کیلئے ایڈوائزری جاری