Express News:
2025-04-16@13:46:58 GMT

حکومت کا آئی ٹی کے مختلف شعبوں میں بڑے منصوبوں کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT

اسلام آباد:

حکومت کی جانب سے آئی  ٹی کے مختلف شعبوں میں بڑے منصوبوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں ’’لیڈرز ان اسلام آباد بزنس سمٹ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ آج کی دنیا میں  بہت سی نامعلوم چیزیں ہمیں دیکھ رہی ہیں۔ اسی طرح ماحولیاتی تبدیلی، معاشی ہلچل، سیاسی عدم استحکام  جیسے مسائل کا بھی ہمیں سامنا ہے۔  ٹیکنالوجی آج ہمارے ہرشعبے کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ زراعت، صحت، تعلیم، کامرس ، پیداوار میں ٹیکنالوجی نمایاں تبدیلیاں برپا کر رہی ہے۔  روز مرہ کی بات چیت اب ٹیکنالوجی پر منتقل ہوگئی ہے۔  سکیورٹی، معاشی منظر نامہ، سب کچھ تیزی سے تبدیل ہورہے ہیں۔  ڈیجیٹل دنیا سے نکل ہم کرمصنوعی ذہانت کی دنیا میں داخل ہورہے۔  آج کی دنیا مصنوعی ذہانت، کوانٹم کمیپوٹنگ میں آگے سے آگے نکل رہی ہے اور اگر  دنیا کے ساتھ ہم آہنگ نہ ہوئے تو ہم تنہا رہ جائیں گے۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شزہ فاطمہ نے کہا کہ پاکستان کی مارکیٹنگ پر ہم جو ایک ڈالر خرچ کرتے ہیں، وہ 49 ڈالر کما کر دیتا ہے۔  چند لاکھ روپے کا بجٹ ہے،  ہم ایکسپورٹ پاکستان سیلز بزنس میں ہیں  اور ہمارا ہدف 25 ارب ڈالر کمانا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں 28 اور 29 اپریل کو ڈیجیٹل غیر ملکی سرمایہ کاری کی سمٹ کا انعقاد کررہے ہیں، جس کے لیے سعودی عرب کا تعاون حاصل ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے لیے ایک سپر ایپ بنا رہے ہیں۔ اسمارٹ اسلام آباد کا پائلٹ پروجیکٹ بھی لارہے ہیں۔  بزنس کی رجسٹریشن کے لیے آن لائن تمام اجازت دستیاب ہو گی۔ ایسا عمل ہم نے چین کے شہر شیزن میں دیکھا ہے۔  اسلام آباد میں بزنس سہولت مرکز بنا رہے ہیں اور ہر دفتر ایک ہی چھت کے نیچے ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ صنعت کو معاونت فراہم کرنے کے لیے 250 روزگار مراکز بنا رہے ہیں۔ خالی عمارتوں میں آئی ٹی پارک بنا رہے ہیں۔ اسلام آباد میں 14 اگست کو آئی ٹی پارک کا افتتاح ہوگا اور پھر کراچی آئی ٹی پارک کا افتتاح ہوگا ۔

شزہ فاطمہ  نے کہا کہ  تخلیقی صلاحیت کے نوجوانوں کا ہاتھ پکڑ کر حکومت اپنی بہترین سرمایہ کاری کررہی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بنا رہے ہیں اسلام آباد نے کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

حکومت کی جانب سے 6 نئی نہروں کے منصوبوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

وفاقی حکومت نے 6 نئی نہروں کے منصوبوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردیں۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر برائے آبی وسائل معین وٹو نے 6 نئی نہروں سے متعلق تحریری تفصیلات ایوان میں پیش کیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پنجاب کے لیے چھوٹی چولستان نہر کے منصوبے کے لیےارسا نے جنوری 2024 میں این او سی جاری کیا، یہ منصوبہ حکومت پنجاب کی مالی معاونت سے مکمل کیا جا رہا ہے، جب کہ منصوبے کی کل لاگت 225 ارب 34 کروڑ روپے ہے جسے سی ڈی ڈبلیو پی نے ایکنک کو بھجوا دیا ہے، تاہم ایکنک نے تاحال اس کے پی سی ون پر غور نہیں کیا۔معین وٹو نے بتایا کہ حکومت سندھ نے 15 نومبر 2024 کو ارسا کا جاری کردہ سرٹیفکیٹ منسوخ کرنے کی سمری ارسال کی جب کہ تھر کینال منصوبے کے لیے ارسا سے این او سی کی باضابطہ درخواست نہیں دی گئی۔ واپڈا نے اس منصوبے کے لیے 212 ارب روپے کا پی سی ون جمع کرایا ہے، منصوبہ فی الحال غیر منظور شدہ ہے۔

وزیر آبی وسائل کے مطابق گریٹر تھل کینال کے لیے ارسا نے مئی 2008 میں پانی کی دستیابی کا سرٹیفکیٹ جاری کیا تھا، اس منصوبے کا پہلا مرحلہ 10 ارب 17 کروڑ روپے کی لاگت سے 2010 میں مکمل ہو چکا ہے اور اسے پنجاب کے حوالے بھی کیا جاچکا ہے، دوسرے مرحلے کی منظوری ایکنک نے 2024 میں سی سی آئی سے مشروط کر کے دی ہے۔وزیر آبی وسائل نے بتایا کہ برساتی نہر منصوبے کے لیے ارسا نے ستمبر 2002 میں سرٹیفکیٹ جاری کیا تھا۔ فیز ون 17 ارب 88 کروڑ 60 لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل ہوا اور اسے حکومت سندھ کے حوالے کر دیا گیا، فیز ٹو کی تجویز کو جی او سی مشاورتی اجلاس میں مسترد کر دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے لیے شروع کیے گئے نہری منصوبے کا این او سی ارسا نے اکتوبر 2003 میں جاری کیا، اس کا فیز ون 2017 میں مکمل ہوا، تاہم 2022 کے سیلاب میں اسے نقصان پہنچا، واپڈا نے متاثرہ حصوں کی مرمت جزوی طور پر کر دی ہے، رواں مالی سال مارچ تک اس منصوبے کے لیے 22 ارب 92 کروڑ روپے مختص کیے گئے جب کہ فیز ٹو کے لیے 70 ارب روپے کا پی سی ون تیار کر لیا گیا ہے جس کی منظوری کا انتظار ہے۔معین وٹو کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے لیے سی بی آر سی نہر کو ارسا نے اپریل 2004 میں این او سی دیا جب کہ ایکنک نے 2022 میں 189 ارب 61 کروڑ روپے کا پی سی ون منظور کیا، یہ منصوبہ فی الحال ایوارڈ کے عمل سے گزر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ججز سنیارٹی کیس میں وفاقی حکومت نے جواب جمع کروا دیا، تمام درخواستیں خارج کرنے کی استدعا
  • ججز سنیارٹی کیس میں وفاقی حکومت نے جواب جمع کروا دیا
  • اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن کا اجلاس، ہاکی ٹیم کیلئے اوپن ٹرائلز جمعرات کو نصیر بندا ہاکی اسٹیڈیم میں منعقد کرنے کا اعلان
  • اسلام آباد کو دنیا کا خوبصورت شہر بنانے اور سیاحت کے فروغ کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے، چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا
  • وزیر اعظم کا سمندر پار پاکستانیوں کیلئے اسلام آباد میں خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • وزر اعظم کا سمندر پار پاکستانیوں کیلئے اسلام آباد میں خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • محکمہ موسمیات کی آئندہ 2روز کے دوران اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی
  • حکومت کی جانب سے 6 نئی نہروں کے منصوبوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش
  • جنگلات اراضی کیس: تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب