عوام کیلئے بجلی کا ایک بڑا ریلیف آنے کے امکانات روشن
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عوام کیلئے بجلی کا ایک بڑا ریلیف آنے کے امکانات روشن ہوگئے۔ملک بھر کے بجلی صارفین کو 51 ارب 49 کروڑ روپے فراہم کرنے کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھاڑی (نیپرا) میں دائر کردی گئی۔
نیپرا میں درخواست بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے جمع کرائی ہے۔
درخواست رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی جس میں 47ارب 12 کروڑ روپے کیپیسٹی پیمنٹس میں کمی کی مد میں ریلیف شامل ہے۔
اس کےعلاوہ درخواست میں ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن نقصانات کی کمی کے مد میں 2 ارب 4 کروڑ روپے شامل ہیں۔
درخواست میں یوز آف سسٹم چارجز اور مارکیٹنگ فیس کے ایک ارب 80 کروڑ روپے اور ریکوری آف فکسڈ کاسٹ کی مد 4 ارب 95 کروڑ روپے کا صارفین کو فائدہ شامل ہے۔
نیپرا درخواست پر 29 اپریل کو سماعت کرے گا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ملک بھر کے صارفین کو دوسری سہ ماہی میں 56 ارب 38 کروڑ روپے کا ریلیف دیا گیا تھا۔
دوسری سہ ماہی کے ریلیف کی مد میں فی یونٹ بجلی 1 روپے 90 پیسے سستی کی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق تیسری سہ ماہی کی مد میں فی یونٹ بجلی ایک روپے 72 پیسے فی یونٹ تک سستی ہوسکتی ہے۔
نیپرا درخواست پر 29 اپریل کو سماعت کرے گا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کروڑ روپے کی مد میں سہ ماہی
پڑھیں:
اہل کراچی کیلئے بجلی سستی کرنے کی درخواست پر سماعت کل
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں اہل کراچی کےلیے بجلی سستی کرنے کی درخواست پر سماعت کل ہوگی۔
نیپرا کل کےالیکٹرک کی فروری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت کرے گا۔
نیپرا حکام کے مطابق کےالیکٹرک نے فی یونٹ بجلی 6 روپے 62 پیسے سستی کرنے کی درخواست دی ہے۔
ذرائع کے مطابق کےالیکٹرک کی درخواست کے مطابق فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سے بجلی صارفین کو 6 ارب 66 کروڑ 20 لاکھ روپے کا فائدہ ہوگا۔