ایف بی آرسیلزٹیکس میں آنے والے مسائل کا فوری حل کرے‘ ٹیکس ایڈوائزرز ایسوسی ایشن
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2025ء)پاکستان ٹیکس ایڈوائزر زایسوسی ایشن نے کہاہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو سیلز ٹیکس میں آنے والے مسائل کا فوری حل کرے ،تحقیق کیے بغیر کاروبار سیل نہ کئے جائیں،پی او ایس سسٹم میں تکنیکی خرابیاں دور کیے بغیر سیلز ٹیکس میں شفافیت لانا ناگزیر ہے۔ایسوسی ایشن کے صدر میاں عبدالغفار اورجنرل سیکرٹری خواجہ ریاض حسین نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ جن شاپنگ ہالز اور دکانوں پر پوائنٹ آف سیلز سسٹم سوفٹ ویئر نصب کیے گئے ہیں وہ ایف بی آر کے پورٹل کے ساتھ مطابقت ہی نہیں رکھتا اورانوائسز ڈالنے کے باوجود ایف بی آر کے پورٹل پر ظاہر نہیں ہوتا جس کی وجہ ایف بی آر کے پورٹل سسٹم کا بند رہنا ہے ۔
پرال سے شکایت کی تو ایف بی آر پر غلطی ڈالی جاتی ہے اور ایف بی آر کے افسران پرال پر ذمہ داری عائد کرتے ہیں۔(جاری ہے)
بتایا جائے اس سارے عمل میں سیلز ٹیکس رجسٹریشن کرنے والوں اور پوائنٹ آف سیلز سسٹم لگوانے والوں کا کیا قصور،وہ بھاری جرمانے اور بھاری رشوت کیوں دیں،ایف بی آر اور پرال کی غلطیوں کا ازالہ ٹیکس پیئر کوکرنا پڑ رہا ہے۔انہوںنے کہا کہ ونڈو سیون کو تو ایف بی آر کا سسٹم اٹھاتا ہی نہیں ،نیٹ ورکنگ کے مسائل حل کرنا ایف بی آر یا پرال کی ذمہ داری ہے نہ کہ ٹیکس پیئر کی ،اگر اگر پوائنٹ آف سیلز ٹیکس سسٹم میں انوائس بغیر ایف بی آر کے بار کوڈ کے جاری ہو رہی ہوں تو ٹیکس پیئر کی غلطی ہے اگر ایف بی آر کے بارکوڈ کی انوائسز جاری ہو رہی ہیں اور ایف بی آر کا پورٹل ظاہر یا قبول نہیں کرتا تو ایف بی آر کی ذمہ داری ہے کہ وہ سیلز ٹیکس اور پی او ایس میں آنے والے مسائل کا فوری ازالہ کرے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ایف بی آر کے سیلز ٹیکس
پڑھیں:
اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن کا اجلاس، ہاکی ٹیم کیلئے اوپن ٹرائلز جمعرات کو نصیر بندا ہاکی اسٹیڈیم میں منعقد کرنے کا اعلان
اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن کا اجلاس، ہاکی ٹیم کیلئے اوپن ٹرائلز جمعرات کو نصیر بندا ہاکی اسٹیڈیم میں منعقد کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)35ویں نیشنل گیمز سندھ کے سلسلے میں آئی ایچ اے کے عہدے داران کی میٹنگ زیر صدارت قاضی عطا الرحمن ہوئی۔میٹنگ میں نیشنل گیمز سندھ میں شرکت کرنے والی اسلام آباد ہاکی ٹیم کے اوپن ٹرائلز کے حوالے سے گفتگو ہوئی ۔اسلام آباد کی ہاکی ٹیم کیلئے اوپن ٹرائلز 17 اپریل بروز جمعرات نصیر بندا ہاکی اسٹیڈیم پاکستان اسپورٹس بورڈ میں دوپہر 3بجے رکھے گئے ہیں۔
ٹرائلز میں حصہ لینے والے کھلاڑی دوپہر 3بجے ٹرائلز کیلئے ایک سفید اور ایک کلر شرٹ لیکر پہنچ جائیں،سندھ نیشنل گیمز سلیکشن کمیٹی کا قیام اسلام آباد ایسوسی ایشن کی میٹنگ میں کیا گیا۔سلیکشن کمیٹی کے چئیر مین قاضی عطا الرحمن ہونگے۔انکے ہمراہ احسان اللہ نیازی ، چوہدری محبوب رامے اور رضوان رانا سلیکشن کمیٹی کے ممبران ہونگے۔آج کی میٹنگ میں جنرل سیکرٹری سید ضیا اللہ شاہ نے صدر آئی ایچ اے جناب چوہدری عنصر کی جانب سے اسلام آباد میں ہونے والے انٹرنیشنل میچز جس میں جرمنی جونئیر اور اومان نیشنل ٹیم کی شاندار میزبانی اور ایونٹ کی کامیابی پر آئی ایچ اے کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی۔آج کی میٹنگ میں احسان اللہ نیازی،راجہ عبد القدیر ، محبوب رامے،رانا رضوان ،وسیم بیگ، سید حسن شاہ اور راجہ لطیف بھی موجود تھے۔