2025-01-18@18:33:41 GMT
تلاش کی گنتی: 17

«ہے کہ بی جے پی»:

    اسلام آباد: پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ جتنا جیل میں رہنا پڑا رہوں گا۔  ڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ ملک میں عدل و انصاف کا میچ ہے جو بانی پی ٹی آئی جیتیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں قانون اور آئین کی حکمرانی ہونی چاہیے ۔ فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی نے کہا ہے وہ عمران خان کے ساتھ کھڑی ہیں اور کھڑی رہیں گی۔ یادرہے کہ احتساب عدالت نے آج 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے...
    ---فائل فوٹو  سینیٹ کے اجلاس میں وقفۂ سوالات کے دوران وزارتِ داخلہ نے حالیہ پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد میں کیے گئے احتجاج پر تحریری جواب جمع کروا دیا۔وزارتِ داخلہ کے تحریری جواب کے مطابق اسلام آباد میں 24 تا 27 نومبر امن و امان کی صورتحال کے باعث قانون نافذ کرنے والے 3 اہلکار جاں بحق ہوئے، حالیہ احتجاج میں کسی شہری کے جاں بحق ہونے کی اطلاع نہیں ملی، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 106 اہلکار زخمی ہوئے جبکہ احتجاج میں کسی بھی شہری کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔وزارتِ داخلہ کے مطابق پُرتشدد مظاہرین کے خلاف 17 فوجداری مقدمات درج کیے گئے ہیں۔سینیٹ اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کے سینیٹر مسرور...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج جمعه کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنےکا امکان ۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع ، با لا ئی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں صبح /رات کے اوقات میں درمیانی سے شدید دُھند چھائے رہنے کی توقع۔ اس دوران شام /رات کو مغربی بلوچستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پرہلکی بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد اورمطلع جز وی ابر آلود رہا۔تاہم شمالی بلوچستان ،کشمیر ، مری، گلیات اورگردونواح میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور برف باری ہو ئی۔ پنجاب کے بیشتر...
    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین گوہرخان  اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپورکی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے براہ راست ملاقات ہوئی ہے جسے عمران خان نے بھی خوش آئند قرار دیا ہے۔ آرمی چیف سے حالیہ ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ صحافی سید طلعت حسین نے لکھا کہ اسٹیبلشمنٹ نے اپنی حکمت عملی بدل کر عمران کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ جیسے انہیں جیل میں ڈالنا قومی مفاد میں تھا، ویسے ہی انہیں جیل سے نکالنا بھی قومی مفاد میں ہے۔ Monumental development. The Establishment feels the heat, changes tack, meets Imran's representatives. Just as putting them in jail was in national interest, getting them out...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما اور قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے اپنے مطالبات حکومت کو پیش کر دیے ہیں، حکومت نے مطالبات کا 7 روز میں تحریری جواب دینا ہے، حکومت نے یہ مانا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات بغیر مانیٹرنگ کے ہونی چاہیے۔ جمعرات کوپارٹی کی اعلیٰ قیادت کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمرایوب نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈز پاکستان کے سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں آئے، کسی بہار یا اترپردیش ریاست کے اکاؤنٹس میں نہیں آئے ہیں، اس کے بعد سرکار کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئے، ان پر منافع بھی کمایا گیا، اس میں عمران خان یا بشریٰ بی بی...
    لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ کے پی کا ایک ٹرائیکا ہے جس میں تین لوگ آتے ہیں، مولانا فضل الرحمن، علی امین گنڈاپور ہیں اور وہاں کے گورنر فیصل کریم کنڈی ہیں، اتفاق سے یہ تینوں ایک ہی علاقے ڈیرہ اسماعیل خان سے ہیں، جب ایک ہی علاقے کے سیاستدان ہوتے ہیں تو انھوں نے محاذ گرم رکھنا ہوتا ہے۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا مولانا فضل الرحمن سیاسی قیدیوں کی رہائی کا ٹھیک مطالبہ کر رہے ہیں۔  تجزیہ کار فیصل حسین نے کہا کہ بات یہ ہے کہ جو حالات ہو چکے ہیں اگر ہم دیوار پر لکھا ہوا نہیں پڑھ سکتے تو پھر کیا...
    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ شک نہیں کہ بارڈر پار سے فتنہ الخوارج آرہے ہیں۔علی امین گنڈاپور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ افغانستان سے متعلق جو بات کی تھی، اب حکومت بھی اس طرف آگئی ہے، کہا تھا کہ افغانستان کے ساتھ بات چیت کریں حکومت اب بات کررہی ہے۔ علی امین گنڈاپور کے اعلان کے باوجود ایئر ایمبولینس منصوبہ تاخیر کا شکاروزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے اعلان کے باوجود ایئر ایمبولینس منصوبہ شروع نہ ہوسکا۔ انہوں نے کہا کہ کل ہونے والی ملاقات میں 26 نومبر کے حوالے سے بات کی، ہم نے کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے، ریڈ زون میں لوگوں کے جانے کے بارے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہا ہے کہ میں مذاکرات کےحق میں ہوں اور چاہتا ہوں کہ مذاکرات کامیاب ہوں پی ٹی آئی مذاکرات کوسبوتاژکررہی ہےملبہ مجھ پر ڈال رہے ہیں   میں مسجد میں قسم دینے کو تیارہوں۔ سماء نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ  تحریک انصاف والے مذاکرات کو سبوتاژ کر رہے ہیں، ملبہ میرے اوپر ڈال رہے ہیں، مجھے کسی مسجد میں  لے جائیں میں قسم دینے کو تیار ہوں، میں مذاکرات کے حق میں ہوں اور چاہتا ہوں کہ مذاکرات کامیاب ہوں۔ وفاقی وزیربرائے دفاع و ہوا بازی خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ اسی مسجد میں جا کر کہوں گا پی ٹی آئی والے بالکل مذاکرات کے حق میں نہیں...
    اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران پی ٹی آئی کے رہنماء کا کہنا تھا کہ یہ کیس نہیں، یہ ایجنڈا ہے، جس سے بانیٔ پی ٹی آئی اور پی ٹی آئی کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ انکا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ جلدی میں اس لیے ہیں کہ عالمی اور علاقائی تبدیلیاں آرہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماء بابر اعوان نے کہا ہے کہ نجومی سوشل میڈیا پر بانیٔ پی ٹی آئی کی سزا کا اعلان کر رہے ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو ٹرسٹ پراپرٹی پر ایک علم کا شہر آباد کرنے کے مقدمے میں...
    شوکت یوسف زئی—فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسف زئی کا کہنا ہے کہ آدھے وزراء مذاکرات کرنے اور آدھے انہیں سبوتاژ کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسف زئی نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے سے پارٹی اور بانیٔ پی ٹی آئی خوفزدہ نہیں ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ190 ملین پاؤنڈ سپریم کورٹ کے اکاونٹ میں پڑے ہوئے ہیں۔ پارٹی کے تقسیم ہونے کا تاثر غلط دیا جا رہا ہے: شوکت یوسفزئیپاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسف زئی کا کہنا ہے کہ پارٹی میں سینئر رہنماؤں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ انہوں...
    سیالکوٹ : وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئےکہا کہ 190 ملین پاؤنڈ قومی خزانے میں جمع نہیں کرائے گئے بلکہ یہ عوام اور حکومت کا پیسہ تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ القادر یونیورسٹی میں کیا تعلیم دی جاتی ہے، اس کا جائزہ میڈیا کو جا کر دیکھنا چاہیے۔ خواجہ آصف نے بانی پی ٹی آئی کے دور حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جو کچھ ہوا، اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ عدالت 190 ملین پاؤنڈ کے کیس کا فیصلہ حقائق کی بنیاد پر کرے گی۔ پاکستان اور امریکا کے تعلقات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بہترین...
    کراچی(کامرس رپورٹر) صدرایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے امن و امان کی بحالی میں سندھ پولیس کو مکمل تعاون فراہم کرنے کا یقین دلاتے ہوئے کہا ہے کہ محفوظ اور اقتصادی طور پر متحرک؛ کاروبار دوست اور خوشحال سندھ ہمارا مشترکہ مقصد ہے ۔انہو ںنے مزید کہاکہ امن و امان میں کاروباری برادری ہی حقیقی اسٹیک ہولڈر ہے اور امن و امان کے چیلنجز کا سب سے زیادہ نقصان بز نس کمیونٹی کو ہی اٹھانا پڑتا ہے؛ لہذا،یہ ہمارے اپنے مفاد میں ہے کہ سندھ پولیس کی جرات اور قربانیوں کا احترام کیا جا ئے اور ان کی ہر ممکن مدد کی جائے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل...
    کراچی:وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی وہ کچھ کررہی ہے جو ’را‘ تک نے کرنے کی ہمت نہیں کی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احسن اقبال نے بانی پی ٹی آئی عمران خان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی نااہلی نے ملک کو شدید بحرانوں سے دوچار کیا۔ تحریک انصاف کی پالیسیوں  نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا اور ملکی معیشت کو غیر مستحکم کیا۔ پریس کانفرنس کے دوران احسن اقبال نے تحریک انصاف پر ملک دشمن سرگرمیوں کا الزام عائد کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ جماعت پاکستان کی فوج کے...
    محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا کہ موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ کچھ علاقوں میں شدید دھند پڑ سکتی ہے ۔اور کل کچھ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنےکا امکان ہے۔ شمال مشرقی پنجاب میں درمیانی سے شدید جبکہ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں ہلکی سے درمیانی دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے ۔آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 13، استور منفی 12، گوپس، کالام ، سکردومنفی 09،بگروٹ ، ہنزہ منفی 06، قلات، گلگت منفی 05، کوئٹہ ، منفی 04، دیراور راولاکوٹ منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔...
    پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل---فائل فوٹو  پاکستان تحریکِ انصاف کی پارلیمانی لیڈر زرتاج گل نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا ہے کہ 26 نومبر اور 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران زرتاج گل نے کہا ہے کہ کل بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی اور حکم ملا کہ شہداء کی بات کریں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 26 نومبر کو انصاف کی فراہمی اور بانیٔ کی رہائی کے لیے پر امن احتجاج کیا، ہمارے ورکر زخمی اور شہید ہوئے اور ہم پر ہی مقدمات ہوئے۔ اگر حکومت واقعی اختیار رکھتی ہے تو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائے: عمر ایوبقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر...
    قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب—فائل فوٹو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ اگر حکومت واقعی اختیار رکھتی ہے تو بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کرائے۔اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذاکرات سے متعلق 3 مطالبات ہیں۔عمر ایوب کا کہنا ہے کہ 9 مئی، 26 نومبر کا جوڈیشل کمیشن اور کارکنان کی رہائی مطالبات میں شامل ہیں۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کا بانی سے ملاقات کیلئے جیل حکام سے رابطہپاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کی جانب سے بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے کوششیں تیز ہو گئیں۔ پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی...
۱