سینیٹر فیصل واؤڈا —فائل فوٹو

سینیٹر فیصل واؤڈا کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے واضح پیغام دے دیا ہے کہ پاکستان سب سے پہلے ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میری ٹائم کا اجلاس سینیٹر فیصل واؤڈا کی زیرِ صدارت ہوا۔

اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے فیصل واؤڈا نے کہا کہ آرمی چیف نے اپنے ادارے کا احتساب سب سے پہلے کیا ہے۔

فیصل واوڈا کا اپوزیشن احتجاج پر متوقع ردعمل کا ذکر

سینیٹر فیصل واوڈا نے اپوزیشن کے احتجاج پر آنے والے متوقع ردعمل کا ذکر کردیا۔

انہوں نے کہا کہ سیکریٹری میری ٹائم نے 60 ارب روپے کی چوری بچانے میں کردار ادا کیا،  میری ٹائم میں کرپشن کے پلندے لے کر آیا ہوں، میری ٹائم میں 8 ماہ تک ثبوت اکٹھے کیے اور مطالعہ کیا۔

فیصل واؤڈا کا کہنا ہے کہ میری ٹائم کے 728 صفحات پڑھ کر آیا ہوں، سیکریٹری میری ٹائم نے 60 ارب روپے کی زمین کا پراسیس منسوخ کیا، ہم نے 60 ارب روپے کی کرپشن روک لی، مجھے 2005ء اور 2015ء کا بیک گراؤنڈ بھی پتہ ہے، مجھے یہ بھی پتہ ہے کہ اس کیس کی کب سے سماعت نہیں ہوئی۔

سینیٹر نے کہا کہ اگر یہ معاہدہ ٹھیک تھا تو اتوار کو دفتر کھول کر معاہدہ کیوں منسوخ کیا، میری ٹائم کے ایسے ایسے ثبوت دوں گا کہ حیران رہ جائیں گے، وہ ثبوت دے رہا ہوں جو ایف آئی اے کو برسوں نہیں ملتے، پورٹ قاسم کی 500 ایکڑ زمین 10 لاکھ فی ایکڑ سے دینے کا فیصلہ ستمبر 2024ء میں ہوا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ پورٹ قاسم کی 365 ایکڑ زمین کی رقم کے بدلے 500 ایکڑ زمین دینے کا فیصلہ کیا گیا، پورٹ قاسم کی زمین صرف 8 فیصد دینے کا فیصلہ کیا گیا، ایک ڈیفالٹر کمپنی کے لیے نرم گوشہ پیدا کیا گیا۔

فیصل واؤڈا نے یہ بھی کہا کہ ڈیفالٹر کمپنی فارن کمپنی بن کر آئی اور پھر لوکل کمپنی نکلی، دھوکا دینے والی کمپنی کے ساتھ آؤٹ آف کورٹ سیٹلمنٹ نہیں ہو سکتی، یہ کمپنی دھوکے سے فارن کمپنی بن کر آئی، بورڈ کیوں اس کمپنی کو فیور کر رہا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: سینیٹر فیصل فیصل واؤڈا میری ٹائم کہا کہ

پڑھیں:

چائینہ کی ائیر کارگو کمپنی کا پاکستان میں براہِ راست آپریشن

سٹی 42 : چائینہ کی ائیر کارگو کمپنی کے پاکستان میں براہ راست آپریشن کے بعد پاکستان کے ائیر کارگو ریونیو میں اضافہ ہو گیا ہے۔  

پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق چائینیز ایس ایف کارگو کی ارومچی-اسلام آباد-ارومچی پروازوں سے ریونیو میں نمایاں اضافہ ہوا ۔ مارچ 2025 میں کارگو چارجز 72.3 ملین روپے تک پہنچ گئے، آخری بڑا ریونیو اضافہ نومبر 2021 میں 49 ملین روپے تھا۔ 

نوجوان کے قتل میں ملوث سابق ایس پی، بھانجے اور بہنوئی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

ترجمان پی اے اے کے مطابق ایس ایف کارگو فی پرواز تقریباً 22,775 کلوگرام سامان لا رہا ہے،کارگو سروس فی الحال ہفتہ میں دو بار دستیاب ہے, چائینا ایس ایف کارگو آپریشنز کو جلد چار پروازوں تک بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے ۔ 

متعلقہ مضامین

  • عینا آصف کب شادی کب کریں گی؟ مداحوں کو واضح جواب دے دیا
  • چائینہ کی ائیر کارگو کمپنی کا پاکستان میں براہِ راست آپریشن
  • عینا آصف نے شادی سے متعلق اپنا مؤقف واضح کر دیا
  • سینیٹرفیصل واوڈا کا نیا انکشاف
  • متحدہ کی طرح پی ٹی آئی پاکستان بنے گی، واوڈا
  • آرمی چیف کے بیان کی مکمل تائید کرتا ہوں، گورنر کے پی
  • آرمی چیف کے بیان کی مکمل تائید کرتا ہوں، گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی
  • 2 ہفتوں میں ایسی خبریں آئیں گی جو کسی نے اتنے سالوں میں نہیں سنی ہونگی، آرمی چیف ملک کو معمول کی سطح پر لے آئے ہیں، فیصل واوڈا
  • پاک-چین میری ٹائم کے شعبے میں مذاکرات کا پانچواں دور، تعاون برقرار رکھنے کا فیصلہ
  • پیپلز پارٹی رہنما سینیٹر پلوشہ خان کے والد انتقال کر گئے