اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں پھوٹ پڑ چکی، رہنما آپس میں دست وگریباں ہیں۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق یوم تعمیروترقی کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ عوام سے کئے وعدے پورے کر رہے ہیں، حلقے کے عوام کیلئے بڑھ چڑھ کر کام کر رہے ہیں، میری والدہ حلقے کے عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔انہوں نے کہا کہ وعدہ کیا تھا کہ ووٹ لینے کے بعدغائب نہیں، آپ کے درمیان رہوں گا، ہمیشہ عوام کا ہاتھ اور بازو بن کر ان کے ساتھ رہوں گا، ہمارے تمام کارکن عوامی خدمت میں حصہ لے رہے ہیں،5 سال بعد حلقے کی شکل بدل کر رکھ دیں گے، تعمیر و ترقی کا سفر جاری رکھیں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں آج تعمیر و ترقی کا دن منایا جارہاہے، ہماری سٹاک مارکیٹ دنیا کی بہترین سٹاک مارکیٹوں میں سے ایک ہے، ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے۔
عطا تارڑ نے کہا ہے کہ شہدا کی یادگاروں کی بےحرمتی کرنے والے190 ملین پا ﺅنڈ کی چوری میں ملوث نکلے، پانچ، پانچ قیراط کی ہیرے کی انگوٹھیاں مانگنے والے دھاندلی کا رونارو رہے ہیں، پی ٹی آئی کے پاس خیبرپختونخوا میں کارکردگی دکھانے کیلئے کچھ نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کی آپس کی لڑائیوں میں خیبرپختونخوا کا براحال ہوچکا ہے، یہ لوگ روتے رہیں گے اور ہم عوام کی خدمت کرتے رہیں گے، عوام نے احتجاج کی کال مسترد کر دی، صوابی جلسہ ناکامی سے دوچارہوا،تحریک انتشار والے ہمارے نہیں، پاکستان کے مخالف ہیں۔
وفاقی وزیراطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ الزام، جھوٹ اور منافقت کی سیاست ان لوگوں کا وتیرا ہے، پی ٹی آئی نے 4سال کھوکھلے نعروں کی بنیاد پرحکومت چلائی، پی ٹی آئی میں پھوٹ پڑچکی،یہ آپس میں دست وگریباں ہیں۔

اپنے پاوں پر کھڑے ہو چکے، اب معاشی نمو کیلئے آگے بڑھنا ہو گا:وزیر اعظم

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہے ہیں

پڑھیں:

چند عناصر کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی، عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ چند عناصر کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی، وہ تکلیف میں ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں عطا تارڑ نے کہا کہ جب بھی پاکستان میں اچھا کام ہوتا ہے چند عناصر بےبنیاد پروپیگنڈا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہماری شان اور سر کا تاج ہیں، اُڑان پاکستان منصوبے کے تحت پاکستان مزید ترقی کرے گا۔

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ پاکستان میں اوورسیز پاکستانی کنونشن ہو رہا ہے، جس کا مقصد دنیا بھر میں موجود پاکستانیوں کی خدمات کو سراہنا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں، وہ ہر سال اربوں ڈالر کی ترسیلات زر بھجواتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کا ملکی معیشت کی بہتری میں اہم کردار ہے، یہ کنونشن اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کا بہترین موقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک و قوم کے لیے شاندار خدمات انجام دے رہے ہیں، ملک میں سرمایہ کاری کا ساز گار ماحول ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پارٹی رہنما عوام کی خدمت میں دن رات ایک کردیں، چوہدری شجاعت
  • سیاسی جدوجہد کا مقصد مذاکرات ہی ہوتے ہیں، سلمان اکرم راجا
  • چند عناصر کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی، عطا تارڑ
  • کینالز کے معاملے پر اصولی فیصلہ ہوگا، کوئی ایشو نہیں بنے گا، خورشید شاہ
  • اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ انگیج ہیں، ہماری آؤٹ لائن ہے مذاکرات بیک چینل رکھنا چاہیے، رہنما پی ٹی آئی
  • عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما شاہی سید کی ایم کیو ایم کے مرکز آمد، رہنماؤں سے ملاقات
  • جو غلط گاڑی چلا رہا ہے اسکے خلاف کارروائی کریں: شاہی سید
  • آئینی عدالتیں شاہی دربار نہیں، کیسز نہیں سن سکتے تو گھر چلے جائیں: اعظم نذیر تارڑ
  • جتنے مرضی کیسز کر لیں ہم نے بانی کا ساتھ نہیں چھوڑنا: زرتاج گل
  • اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کی کوشش اعظم سواتی صاحب کی اپنی ہے: سلمان اکرم راجہ