بی جے پی کا کہنا ہے کہ اسدالدین اویسی اس بل کی مخالفت مسلمانوں کی خوشنودی اور اپنے ووٹ بینک کیلئے کررہے ہیں جبکہ یہ بل عام اور غریب مسلمانوں کو فائدہ پہنچانے والا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وقف بل کے خلاف مسلم پرسنل لاء بورڈ نے کل نئی دہلی میں ایک عظیم الشان احتجاج مظاہرہ کیا، جس میں مسلمانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کرکے مودی حکومت کی وقف ترمیمی بل کے حوالے سے منصوبوں کی سخت مخالفت کی ہے۔ اس احتجاج کے ردعمل میں بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نریش بنسل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے الزام لگایا کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) مسلمانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بی جے پی کا کہنا ہے کہ وقف بل کے مسئلہ پر مسلم پرسنل لاء بورڈ اور مسلمانوں کے نام پر کچھ سیاسی جماعتوں کا احتجاج صرف ووٹ بینک کی سیاست ہے۔ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نریش بنسل نے الزام لگایا کہ وقف ترمیمی بل غریب مسلمانوں کو انصاف فراہم کرنے کے لئے لایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقف کے نام پر بورڈ عام مسلمانوں کی جائیدادوں پر ناجائز قبضہ کرتا ہے۔ بی جے پی لیڈر نے کہا کہ اس بل کے آنے کے بعد انہیں اس پریشانی سے نجات ملے گی۔ بی جے پی کا کہنا ہے کہ اسدالدین اویسی اس بل کی مخالفت مسلمانوں کی خوشنودی اور اپنے ووٹ بینک کے لئے کر رہے ہیں جب کہ یہ بل عام اور غریب مسلمانوں کو فائدہ پہنچانے والا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مسلم پرسنل لاء بورڈ مسلمانوں کی مسلمانوں کو بی جے پی

پڑھیں:

ایل پی جی کی قیمتوں میں غیر اعلانیہ اضافہ، غریب عوام رُل گئے

لاہور: ماہ رمضان کے آغاز میں حکومت کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کی گئی تھی، مگر بغیر کسی سرکاری نوٹیفکیشن کے ایل پی جی مافیا نے قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔

چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے اس غیر قانونی اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریزایسوسی ایشن پاکستان کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے سرکاری قیمت 248 روپے فی کلو مقرر کی گئی تھی، جس کے مطابق گھریلو سلنڈر 2925 روپے میں دستیاب ہونا چاہیے تھا، مگر منافع خور مافیا کی جانب سے من مانے اضافے کے بعد قیمت میں حیران کن اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شہروں میں ایل پی جی 320 روپے فی کلو، دیہی علاقوں میں 350 روپے فی کلو جبکہ پہاڑی علاقوں میں 400 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔ جس کی وجہ سے گھریلو سلنڈر کی قیمت 3700 روپے سے تجاوز کر چکا ہے، جبکہ کمرشل سلنڈر کی قیمت 14500 روپے سے بھی زیادہ ہو گئی ہے۔

عرفان کھوکھر نے خبردار کیا کہ اگر مافیا کے خلاف فوری اقدامات نہ کیے گئے تو آئندہ دنوں میں قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، جو کہ عوام کے لیے مزید مشکلات پیدا کرے گا۔

ان کے مطابق ملک میں یومیہ 6000 ٹن ایل پی جی فروخت کی جاتی ہے، اور منافع خور مافیا بلاجواز قیمتیں بڑھا کر اربوں روپے کی لوٹ مار میں مصروف ہے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ غریب دکان داروں کے خلاف کاروائیاں بند کی جائیں، کیونکہ دوکاندار ایل پی جی خود تیار نہیں کرتا۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ پلانٹس پر سرکاری قیمت کو یقینی بنائے اور مافیا کو لگام ڈالنے میں اپنا کردار ادا کرے، بجائے اس کے کہ سارا بوجھ غریب ایل پی جی دوکانداروں پر ڈال دیا جائے۔

عرفان کھوکھر نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ طاقتور مافیا کے خلاف سخت کارروائی کرے اور عوام کو مہنگائی کے اس طوفان سے نجات دلائے۔

متعلقہ مضامین

  • یوم پاکستان، عہد وفا کا دن
  • افغانستان ہمارا دشمن نہیں، اسے دشمن بنانے کی کوشش نہ کریں، عمران خان
  • نسل کشی کا جواز پیش کرنے کے لیے حملے کی تیاری کا اسرائیلی دعویٰ گمراہ کن ہے، حماس
  • 10 سالہ بچے کو قبرستان لے جا کر بدفعلی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
  • وکی کوشل کی فلم ’چھاوا‘ سے بھارت میں فسادات پھوٹ پڑے
  • وقف ترمیمی بل کے خلاف مسلم پرسنل لاء بورڈ کا جنتر منتر نئی دہلی میں احتجاج
  • ایل پی جی کی قیمتوں میں غیر اعلانیہ اضافہ، غریب عوام رُل گئے
  • بلوچستان میں ایک بار پھر سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کی کوشش، نوشکی اور قلعہ سیف اللہ میں دھماکے
  • میرپور آزاد کشمیر میں درزی سڑکوں پر نکل آئے