محفوظ ، اقتصادی طور پر متحرک اور خوشحال سندھ ہمارا مشترکہ مقصد ہے
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
کراچی(کامرس رپورٹر) صدرایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے امن و امان کی بحالی میں سندھ پولیس کو مکمل تعاون فراہم کرنے کا یقین دلاتے ہوئے کہا ہے کہ محفوظ اور اقتصادی طور پر متحرک؛ کاروبار دوست اور خوشحال سندھ ہمارا مشترکہ مقصد ہے ۔انہو ںنے مزید کہاکہ امن و امان میں کاروباری برادری ہی حقیقی اسٹیک ہولڈر ہے اور امن و امان کے چیلنجز کا سب سے زیادہ نقصان بز نس کمیونٹی کو ہی اٹھانا پڑتا ہے؛ لہذا،یہ ہمارے اپنے مفاد میں ہے کہ سندھ پولیس کی جرات اور قربانیوں کا احترام کیا جا ئے اور ان کی ہر ممکن مدد کی جائے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل کراچی، سندھ پولیس، جاوید عالم اوڈھونے فیڈریشن ہاؤس کا تفصیلی دورہ کیا ہے؛ تاکہ کاروباری، صنعتی اور تاجر برادری کے سوالات کے جوابات دیئے جا سکیں اور ان کی شکایات کا ازالہ کیا جا سکے۔صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے مطلع کیاکہ ایڈیشنل آئی جی نے موقع پر ہی بہت سے مسائل فوری حل کر دیئے اور بہت سے مسائل کے ٹھوس حل کے لیے فولو اپ میکنزم کے بارے میں بتا دیا۔ صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے یہ بھی بتایا کہ ایڈیشنل آئی جی نے ایف پی سی سی آئی کو گزشتہ چند ماہ کے دوران سندھ پولیس کی کارکردگی پر بریفنگ دی ہے؛ جو کہ واضح طور پر کراچی میں جرائم کی شرح میں کمی کو ظاہر کر رہی ہے۔ اس کے باوجود، انہوں نے یہ اعتراف کیا کہ سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مکمل طور پر بحال کرنے کے لیے مزید بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ عاطف اکرام شیخ نے سندھ پولیس کے شہداء اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کیا؛ جو روزانہ کی بنیاد پر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیںاور میڈیا کراچی اور سندھ کے سافٹ امیج کو دنیا کے سامنے پیش کرنے میں بہت اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔بطور خاص سندھ پولیس کی جانب سے پیش کی جانے والی قربانیوں کو اجاگر کرنا چاہیے۔اس موقع پر سنیئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی ثاقب فیاض مگوں نے تجویز پیش کی کہ ایف پی سی سی آئی کو ایف آئی آرز اور پولیس شکایات کے اندراج کے لیے آن لائن ایف آئی آر پورٹل تک رسائی دی جا سکتی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: عاطف اکرام شیخ نے ایف پی سی سی ا ئی سندھ پولیس
پڑھیں:
برطانیہ‘ بچوں کا غیر محفوظ طریقے سے ختنہ کرنے پر ڈاکٹر کو سزا
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ میں بچوں کا غیر محفوظ طریقے سے ختنہ کرنے والے ڈاکٹر کو5 سال اور7 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی، سزا مکمل ہونے کے بعد بھی مزید 5 سال زیر نگرانی رہیں گے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق برمنگھم کے یونیورسٹی اسپتال ساؤتھمپٹن این ایچ ایس فاؤنڈیشن ٹرسٹ کے58 سالہ ڈاکٹر محمد صدیقی کو سزا سنائی گئی، جنہوں نے عدالت میں 25 جرائم کا اعتراف کیا تھا۔ ڈاکٹر پر الزام تھا کہ زیادہ پیسے کمانے کے لیے آن کال گھروں میں جا کر بچوں کا ختنہ کیا کرتے تھے۔