بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے 7 دن میں کمیشن نہ بنا تو چوتھی میٹنگ نہیں ہو گی: بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ ہماری شرط ہے کہ جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے 7 دن میں کمیشن نہ بنا تو چوتھی میٹنگ نہیں ہو گی۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ حکومت کو گھبراہٹ ہے کیونکہ یہ فارم 47 کی حکومت ہے۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ عرفان صدیقی حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان ہیں، ان کے لیے مناسب نہیں وہ مذاکرات کو تعطل کا شکار کریں،ہماری ملاقات لاء اینڈ آرڈر کی صورت حال پر ہوئی ہے، لاء اینڈ آرڈر کی صورت حال پر ملاقات پر ایشو کھڑا نہیں کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں مذاکرات کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے، بات آگے بڑھانے کے لیے جلد بازی کے بجائے تحمل سے کام لینا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ کہتا ہوں تحمل اور برداشت کے ساتھ مذاکرات پر فوکس کرنا چاہیے، حکومت کو مذاکرات پر توجہ دینی چاہیے، ہم حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنا چاہتے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ہم حکومت کا انتظار کر رہے ہیں وہ کیا پیش رفت بتاتے ہیں، اگر کمیشن نہیں بننے جا رہا تو مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر نے کہا
پڑھیں:
اسٹبلشمنٹ سے مذاکرات کا میرے علم میں نہیں، بانی سے ملاقات کے بعد حقائق سامنے آئینگے‘سلمان اکرم راجہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا میرے علم میں نہیں اور جب تک بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہیں ہوتی اس بارے میں ابہام رہے گا کہ انہوںنے کسی کو مذاکرات کے لئے کہا ہے یا نہیں،پارٹی رہنما کسی قسم کی بیان بازی نہیں کر رہے، صرف اصولی باتیں ہو رہی ہیں اور جلد معاملات طے پا جائیں گے۔انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پی ٹی آئی آئین و قانون کی بالادستی اور شفاف انتخابات کے لیے پرعزم ہے،ہم چاہتے ہیں ملک میں بنیادی حقوق بحال ہوں، ہم ہمیشہ سے آئین کی حکمرانی اور ملک کی بالادستی چاہتے ہیں، کوئی سوچ رہا ہے کہ ہم پتلی گلی سے نکلنے کی کوشش کررہے ہیں تو ایسا نہیں۔(جاری ہے)
اعظم سواتی کے بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسٹبلشمنٹ سے مذاکرات کا میرے علم میں نہیں ہے، اعظم سواتی اپنی ذاتی حیثیت میں بات کر رہے ہیں، پارٹی کی جانب سے کوئی ایسا اقدام نہیں کیا گیا، عمران خان سے ملاقات کے بعد پتہ چلے گا کہ انہوں نے کسی کو مذکرات کا کہا ہے یا نہیں۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتوں میں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں تاکہ صورتحال میں ابہام پیدا ہو۔