اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران پی ٹی آئی کے رہنماء کا کہنا تھا کہ یہ کیس نہیں، یہ ایجنڈا ہے، جس سے بانیٔ پی ٹی آئی اور پی ٹی آئی کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ انکا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ جلدی میں اس لیے ہیں کہ عالمی اور علاقائی تبدیلیاں آرہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماء بابر اعوان نے کہا ہے کہ نجومی سوشل میڈیا پر بانیٔ پی ٹی آئی کی سزا کا اعلان کر رہے ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو ٹرسٹ پراپرٹی پر ایک علم کا شہر آباد کرنے کے مقدمے میں سزا دی جا رہی ہے۔ بابر اعوان کا کہنا ہے کہ یہ کیس نہیں، یہ ایجنڈا ہے، جس سے بانیٔ پی ٹی آئی اور پی ٹی آئی کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ جلدی میں اس لیے ہیں کہ عالمی اور علاقائی تبدیلیاں آرہی ہیں۔

یاد رہے کہ بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) اور اُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر کر دیا گیا ہے۔ عدالت نے فیصلہ سنانے کی نئی تاریخ اب 17 جنوری مقرر کی ہے۔ جج ناصر جاوید رانا نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو کمرۂ عدالت میں آنے کے لیے دو بار پیغام بھیجا گیا، وہ کمرۂ عدالت میں نہیں آئے، ہم 2 گھنٹے سے مسلسل انتظار کر رہے ہیں، صبح ساڑھے 8 بجے سے میں کمرۂ عدالت موجود ہوں، نہ بانیٔ پی ٹی آئی، نہ ان کے وکلاء اور نہ کوئی فیملی ممبر آیا، ان کو ایک اور موقع دیتے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پی ٹی آئی کو

پڑھیں:

فخر زمان فارم میں آگئے، اوپنر بیٹسمین سوشل میڈیا پر وائرل کیوں ہورہے ہیں؟

اماراتی کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری انٹرنیشنل لیگ (آئی ایل) ٹی 20 میں قومی کرکٹر فخر زمان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت ان کی ٹیم ڈیزرٹ وائپرزنے مخالف ٹیم ایم آئی امارات کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

شاندار بیٹنگ پر فخر زمان سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہے ہیں اور صارفین انہیں سراہتے ہوئے نظر آ رہے ہیں کیونکہ فخر زمان کچھ عرصے سے ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔  پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے قومی ٹیم کے دورہ زمبابوے اور جنوبی افریقہ کے لیے فخر زمان کو ڈراپ کردیا تھا اور ان کا نام ٹیم میں شامل نہ کرنے کی وجہ بتائی گئی کہ فخر زمان فارم اور میچ فٹنس حاصل نہیں کر پائے۔

یہ بھی پڑھیں: ’بابر اعظم کے حق میں ٹوئٹ نہ کرتا تو اچھا تھا‘، فخر زمان نے خاموشی توڑ دی

لیکن شائقین کرکٹ کا کہنا تھا کہ انہیں ڈراپ کرنے کی وجہ فٹنس نہیں بلکہ بابر اعظم کے حق میں دیا گیا بیان ہے جو انہوں نے 13 اکتوبر 2024 کو دیا تھا جس میں انہوں نے پی سی بی کے فیصلے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ جب ویرات کوہلی آؤٹ آف فارم تھے تو انہیں آرام نہیں دیا گیا تھا تو بابراعظم کو کیوں دیا گیا۔ اس کے بعد فخر زمان کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

It’s concerning to hear suggestions about dropping Babar Azam. India didn’t bench Virat Kohli during his rough stretch between 2020 and 2023, when he averaged 19.33, 28.21, and 26.50, respectively. If we are considering sidelining our premier batsman, arguably the best Pakistan…

— Fakhar Zaman (@FakharZamanLive) October 13, 2024

بعد ازاں فخر زمان نے ایک انٹرویو کے دوران خود بھی کہا تھا کہ بابر اعظم کے حق میں ٹوئٹ نہ کرتا تو اچھا تھا۔

اب فخر زمان کی شاندار کارکردگی دیکھ کر شائقین بھی ان کے حق میں بات کرتے نظر آ رہے ہیں کہ وہ فارم میں ہیں اور بالکل فٹ ہیں جو اتنی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

عبد اللہ نامی ایکس صارف نے فخر زمان کی بیٹنگ کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ فخر زمان نے دبئی کی مشکل پچ پر 52 گیندوں پر 67 رنز بناتے ہوئے اپنی ٹیم کو کامیابی کے قریب پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیں: ’میں بالکل فٹ ہوں‘، فخر زمان نے عاقب جاوید کے دعوے کو مسترد کردیا

صارف نے فخر زمان کے کھیل کی تعریف کرتے ہوئے مزید لکھا کہ کس طرح آپ مشکل پچ پر کھلیتے ہیں. ان کا کہنا تھا کہ فخر زمان اپنی واپسی کے لیے بہترین فارم میں نظر آ رہے ہیں۔

67 runs on 52 balls while chasing 160 runs on a really tough pitch in Dubai. Rescued his team from 71-3 and killed the chase. This is how you anchor on a tough track.
Fakhar Zaman is shaping up nicely for his return.pic.twitter.com/cfXcZvGQox

— Abdullah (@abdullahhammad4) January 16, 2025

وسیم خان لکھتے ہیں کہ فخر زمان کی جانب سے بہت ہی شاندار اننگز کھیلی گئی ہیں۔

اپنی شاندار کارکردگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فخر زمان کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں فاسٹ باؤلرز کا سامنا کرنا آسان تھا، لیکن اسپنرز کے خلاف انہیں مشکلات پیش آ رہی تھیں۔ اس لیے انہوں نے کھیل کو آخر تک لے جانے کی کوشش کی۔

جمعرات کے روز انٹرنیشنل لیگ کے اہم میچ میں ڈیزرٹ وائپرز اور ایم آئی امارات کی ٹیمیں دبئی میں مدقابل تھیں جہاں ایم آئی امارات نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔ جواب میں ڈیزرٹ وائپرز نے مطلوبہ ہدف 19.1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے میچ میں کامیابی سمیٹ لی۔

یہ بھی پڑھیں: ’لگتا ہے فخر زمان کو ایک اور نوٹس آئے گا‘، حارث رؤف نے یہ بات کیوں کہی؟

 ڈیزرٹ وائپرز کی جانب سے فخر زمان نے شاندار 67 رنز کی اننگ کھیل کر اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ فخر زمان نے 52 گیندوں پر 67 رنز کی اننگ کھیلی جس میں 5 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔ میچ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر فخر زمان پلیئر آف دی میچ بھی قرار پائے۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھی نئی رینکنگ جاری کردی جس میں فخر زمان نے سائیڈ لائن ہونے کے باوجود ایک درجہ ترقی کرلی ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق کئی ماہ سے ایکشن میں نظر نہ آنے کے باوجود فخر زمان 623 پوائنٹس کے ساتھ ایک درجہ ترقی کر کے 17ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

فخر زمان

متعلقہ مضامین

  • وی پی اینز پر کوئی پابندی نہیں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بھی فعال ہیں،وزیرآئی ٹی
  • یورپی یونین نے ’’ایکس‘‘ کے اندرونی نظام کی تفصیل طلب کرلی
  • ملک میں وی پی اینز پر کوئی پابندی نہیں، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بھی فعال ہیں، شزہ فاطمہ
  • عمران خان کا 14 سال قید بامشقت سزا کے بعد کارکنوں کیلئے سوشل میڈیا پر اہم بیان
  • ”آپ نے گھبرانا نہیں ہے” 190 ملین پانڈ کیس میں سزا کے بعد عمران خان کا پہلا سوشل میڈیا پر پہلا رد عمل
  • 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کو سزا پر سوشل میڈیا پر نئی بحث شروع ہوگئی
  • القادر ٹرسٹ میں عمران خان کو 14سال قید کی سزا قانون کی حکمرانی کا مظہر ہے،فردوس عاشق اعوان
  • فخر زمان فارم میں آگئے، اوپنر بیٹسمین سوشل میڈیا پر وائرل کیوں ہورہے ہیں؟
  • بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا
  • جھوٹ اور نفرت کا کھیل