—فائل فوٹو

وزیرِ اعظم کے مشیرِ سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی سے اتحاد قائم رکھنا ان کی اور ہماری مجبوری ہے، ہمارے اپنے ارکان کو بھی گلے شکوے رہتے ہیں۔

’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی پی کو پتہ ہے کہ نہ ہمارے بغیر وہ حکومت بنا سکتے ہیں اور نہ ان کے بغیر ہم حکومت چلا سکتے ہیں۔

رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ پاکستان معاشی بحران سے نکل آیا ہے، حکومت کی ایک سال کی کارکردگی ہر لحاظ سے بہتر ہے۔

پی ٹی آئی کو کوئی ونڈو نہیں ملی ہے، رانا ثناء اللّٰہ

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والوں کو کوئی ونڈو نہیں ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ڈائیلاگ پر یقین رکھتے ہیں، جمہوریت ڈائیلاگ سے ہی آگے بڑھتی ہے، ڈیڈ لاک سے نہیں، حکومت کی پالیسیوں میں کوئی فرق نہیں آئے گا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا ہے کہ حکومت نے معاملات کو ٹھنڈا کرنا اور سب کو ساتھ لے کر چلنا ہوتا ہے، اپوزیشن کا گرینڈ اتحاد ملک کی سیاست اور جمہوریت کے لیے بہتر ہو گا۔

رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کہا کہ کرکٹ بورڈ آزاد ادارہ ہے، جو چاہے کر سکتا ہے، کرکٹ بورڈ نے جو کیا ہے ذاتی رائے ہے، اس پر کابینہ اور پارلیمنٹ میں بحث ہونی چاہیے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ 50، 60 لاکھ روپے کے منٹور بنا دیے گئے ہیں، بیان دیتے ہیں، انہیں پتہ ہی نہیں کہ ان کا کام کیا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: رانا ثناء الل کہنا ہے کہ

پڑھیں:

 پنجاب حکومت نے ایک سال میں کامیابیوں کے ریکارڈ قائم کیے: عظمیٰ بخاری

ویب ڈیسک: صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اب شعور آچکا ہے، نوجوان نسل نے ماردھاڑ اور جلاؤ گھیراؤ کی سیاست کو مسترد کردیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے ایک سال میں کامیابیوں کے ریکارڈ قائم کیے ہیں، مریم نواز نے سیاست کو خدمت میں تبدیل کرکے نیا ٹرینڈ متعارف کروایا ہے، ایک طرف مریم نواز عوامی خدمت کے ریکارڈ بنارہی ہیں تو دوسری طرف مخالفین زبان درازی کے ریکارڈ بنارہے ہیں۔

سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔منگل 25 فروری, 2025

انہوں نے کہا کہ 76سالہ تاریخ میں کسی حکومت نے اتنے منصوبے شروع نہیں کیے جتنے مریم نواز نے ایک سال میں مکمل کردیئے ہیں، پاکستان کے نوجوانوں کو الیکٹرک بائیکس، سکالرشپ، لیپ ٹاپ اور آسان کاروبار کےلئے قرض چاہیے، نوجوانوں کو پٹرول بم،غلیلیں اور کیلوں والے ڈنڈے نہیں چاہئیں۔

عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو شعور آچکا ہے، نوجوانوں نے جلاؤگھیراؤ اور مار دھاڑ کی سیاست کو مسترد کردیا ہے، مریم نواز نوجوان نسل کےلئے ایک امید اور ایک آس بن کر آئی ہیں، ایک ماں ہمیشہ اپنے بچوں کو آگے بڑھتا اور ترقی کرتا دیکھنا چاہتی ہے، کوئی ماں اپنے بچوں کو حوالات اور جیلوں میں نہیں دیکھنا چاہتی۔ 

آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس -منگل  25 فروری, 2025

متعلقہ مضامین

  • کرکٹ بورڈ میں مینٹور کتنی تنخواہیں لے رہے ہیں؟ رانا ثناء اللہ کا تہلکہ خیز انکشاف
  • ملک و ریاست ہماری مگر سلوک؟
  • اپوزیشن اتحاد ایجنڈا سامنے لائے، حکومت بات چیت کے لیے تیار ہے، رانا ثنااللہ کی پیشکش
  • ہم کسی صورت حکومت کی دھمکیوں سے نہیں گھبرائیں گے،اپوزیشن اتحاد
  • اسلام آباد میں قومی کانفرنس کل بھی جاری رہے گی، دھمکیوں سے نہیں گھبرائیں گے، اپوزیشن اتحاد
  •  پنجاب حکومت نے ایک سال میں کامیابیوں کے ریکارڈ قائم کیے: عظمیٰ بخاری
  • اتحادی حکومت کے ساتھ چلنا مجبوری ہے، معاہدے پر عمل درآمد نہیں ہو رہا، صدر زرداری
  • شہباز شریف کی نون لیگ میں میری واپسی کا کوئی چانس نہیں، محمد زبیر
  • اتحادی حکومت کے ساتھ چلنا ہماری مجبوری ہے،صدر آصف علی زرداری