2025-02-20@02:49:21 GMT
تلاش کی گنتی: 31
«ہلاک ہوگئے»:
جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 30 خوارج ہلاک ہوگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس )جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 30 خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے موثرطریقے سے خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 30 خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں موجودکسی بھی خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے...
بولیویا کے جنوبی شہر یوکلا میں مسافر بس کھائی میں جاگری جس کے نیتجے میں 30 افراد جاں بحق ہوگئے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق حادثہ جنوبی شہر یوکلا میں پیش آیا، بس ڈرائیور سفر کے دوران کنٹرول کھو بیٹھا، جس کے باعث بس ایک چٹان سے تقریباً 800 میٹر نیچے گر گئی جس کے نیتجے میں حادثے میں 30 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ زخمیوں میں سے 4 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ممکن ہے مسافر...
مالی(نیوز ڈیسک)افریقی ملک مالی میں سونے کی کان بیٹھ جانے سے درجنوں کان کن ہلاک ہوگئے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کی ایک رپورٹ کے مطابق مغربی مالی میں غیر قانونی طریقے سے ایک کان سے سونا نکالا جا رہا تھا جس دوران وہ بیٹھ گئی۔کان بیٹھ جانے سے اس کے اندر کام کرنے والے کم از کم 48 کان کن ہلاک ہوگئے۔ واضح رہے کہ مالی افریقا میں سونا برآمد کرنے والے چند بڑے ممالک میں سے ایک ہے اور وہاں کانوں میں اکثر جان لیوا حادثات ہوتے رہتے ہیں۔حکام کو غیر قانونی کان کنی کو روکنے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے اور اسی وجہ سے مالی دنیا کے چند غریب ترین ممالک میں سے ایک ہے۔مقامی پولیس...
امریکہ(نیوز ڈیسک)امریکاکےمختلف حصوں میں بارش ، سیلاب اور شدید سردی سے 9 افرادہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق صرف ریاست کینٹکی میں بارش اورسیلاب سے 8افرادہلاک ہوگئے جب کہ سیلاب میں پھنسے سیکڑوں افرادکو ریسکیو کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق بارش اور سیلاب سے 39 ہزارصارفین بجلی سے محروم ہیں جبکہ ورجینیا، میری لینڈ اورپنسلوینیا میں برفانی طوفان کے امکان کے باعث الرٹ جاری کردیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیویارک میں تیزہوائیں چلنےکاامکان ہے جبکہ ریاست منی سوٹا میں درجہ حرارت منفی 40 سے منفی 45 ڈگری تک گرنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ بھارتی دارالحکومت دہلی میں زلزلے کے جھٹکے
آسٹریا میں چاقو بردار شخص کے حملے میں ایک لڑکا جاں بحق اور دیگر 4 زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حملہ آور چاقو بردار شخص 23 سالہ شامی پناہ گزین تھا جسے گرفتار کرلیا گیا۔ حملے میں ایک 14 سالہ لڑکا ہلاک اور 4 دیگر زخمی ہوگئے جن میں سے 2 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ ابھی تک حملے کے محرکات کا علم نہیں ہوسکا اور نہ ہی قاتل اور مقتول کے درمیان کوئی تعلق سامنے آیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے تفتیش جاری ہے۔ تفتیش مکمل ہونے کے بعد میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔ تاحال گرفتار حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے جب کہ ہلاک ہونے والے لڑکے کی...
میکسیکومیں حادثے کا شکار ہونے والی بس جل کر خاکستر ہوگئی ہے میکسیکو سٹی(انٹرنیشنل ڈیسک) میکسیکو کی جنوب مشرقی ریاست کیمپیچی میں ہولناک ٹریفک حادثے میں 41 افراد جل کر ہلاک ہوگئے۔ افسوسناک حادثہ جنوب مشرقی میکسیکو میں اس وقت پیش آیا جب ایک ٹرک مسافر بس سے ٹکرا گیا، جس کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی اور 41 افراد جل کر ہلاک ہوگئے۔ واقعے میں 9 افراد زندہ بچ گئے۔ہلاک ہونے والے افراد میں بس میں سوار 36 سیاح اور ٹرک میں سوار 5مسافر شامل تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران حادثے کی کوئی وجہ معلوم نہیں ہوسکی،تاہم اس حوا لے سے تفتیش جاری ہے۔
برازیل میں طیارہ گرنے کے بعد تفتیش کے لیے جائے وقوع کی ناکابندی کردی گئی ہے برازیلیا (انٹرنیشنل ڈیسک) برازیل میں چھوٹا طیارہ سڑک پر گر کر گاڑیوں سے ٹکراگیاجس کے باعث 2 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔ مقامی حکام کے مطابق حادثہ برازیل کے سب سے بڑے شہر ساؤ پالو کے مصروف ترین ڈی ساؤ ویسینیٹی ایونیو کے مقام پر پیش آیا۔ جائے وقوع پر موجود لوگوں نے حادثے کی وڈیو بھی بنائی جس میں شہر کے اوپر دھوئیں کے بادل نظر آرہے ہیں۔ یاد رہے کہ ایک ہفتے قبل امریکا میں شمال مشرقی فلاڈیلفیا میں اسی قسم کے حادثے میں ایک میڈیکل جیٹ مصروف شاہراہ پر گر کر تباہ ہوگیا تھا، جس میں 7 افراد ہلاک ہوگئے...
کانگو : ہلال احمر کے اہل کار خانہ جنگی میں ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں منتقل کررہے ہیں کنشاسا (انٹرنیشنل ڈیسک) جمہوریہ کانگو میں جاری خانہ جنگی کے دوران بڑی تعداد میں شہری ہلاک ہوگئے۔ اقوام متحدہ کے مطابق مشرقی کانگو میں حالات کنٹرول سے باہر ہوگئے، گوماشہر کی گلیوں سے 2ہزار لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئیں۔ جیل نذر آتش کیے جانے سے درجنوں قیدی زندہ جل گئے، جب کہ سیکڑوں خواتین کو قتل کر دیا گیا۔
ماسکو:روسی دارالحکومت میں ایک رہائشی عمارت کے داخلی دروازے پر ہونے والے دھماکے میں 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق دھماکے میں روس نواز نیم فوجی گروپ ’’اربت‘‘بٹالین کے سربراہ آرمین سرگسیان شدید زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا،تاہم طبی عملے کی بھرپور کوششوں کے باوجود وہ جانبر نہیں ہو سکے۔ ان کے علاوہ ایک شخص جائے وقوع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ تاحال کسی تنظیم نے دھماکے کی ذمے داری قبول نہیں کی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل دسمبر میں ماسکو میں ایک اور بم دھماکے میں روسی جنرل آئیگور کریلوف اور ان کے ساتھی کی ہلاکت کی ذمے داری یوکرین نے قبول کی...
محراب پور(جسارت نیوز)محراب پور کے خاندان کو قومی شاہراہ پر حادثہ، دوشیزہ جاں بحق، مرد، خواتین، بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے، حادثے کا شکار افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، تفصیلات کے مطابق محراب پور سے شادی کی تقریب میں شرکت کیلیے بھریا روڈ جانے والی کار قومی شاہراہ پر گاؤں قابل منگریو کے قریب چنگ چی رکشہ کو بچاتے ہوئے ٹرالر سے جا ٹکرائی، اس حادثے میں کار میں سوار 20 سالہ دوشیزہ نمرہ جٹ جاں بحق ہو گئی، حادثے میں جمیل جٹ، ناظمین جٹ، سویرا جٹ، نجمہ جٹ اور نرما جٹ زخمی ہوگئیں ، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا ہے، پولیس کے مطابق حادثے کا شکار افراد کا تعلق محراب پور سے ہے، نعش ضروری...
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں خوارج کے خودکش حملے کو ناکام بنا دیا، جس کے نتیجے میں پانچ دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ دو جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 27 اور 28 جنوری کی رات خوارج نے قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔ حملہ آوروں نے دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی کو چوکی کی حفاظتی دیوار سے ٹکرا دیا۔ سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر حملے کو ناکام بناتے ہوئے جوابی کارروائی کی۔ اس جھڑپ میں دو خودکش بمباروں سمیت تمام پانچ خوارج ہلاک ہوگئے۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں دو جوان، نائیک طاہر خان اور...
نائیجیریا(نیوز ڈیسک)گزشتہ ہفتے ٹینکر دھماکے سے 100 افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ رواں ہفتے جنوب مشرقی نائیجیریا کی ریاست اینوگو میں فیول ٹینکر میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک ہو گئے۔خیال رہے اس واقعے سے ایک ہفتہ قبل شمالی نائیجیریا میں آئل ٹینکر دھماکا ہوا تھا جس میں تقریباً 100 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔رائٹرز کے مطابق فیول ٹینکر کے بریک فیل ہونے کے باعث ڈرائیور کنٹرول کھو بیٹھا جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔روڈ سیفٹی کے ترجمان کے بیان کے مطابق بریک فیل ہونے کے بعد ٹینکر ہائی وے پر چلتی دیگر گاڑیوں سے ٹکرایا جس کے باعث زور دار دھماکا ہوا۔ ترجمان نے بتایا کہ اس حادثے میں بچ جانے والے 10 افراد کو مختلف...
بہار: بھارتی ریاست بہار کے گاؤں مگھر میں دسویں جماعت کی ایک طالبہ بندر کے حملے کا شکار ہو کر ہلاک ہوگئی۔ رپورٹس کے مطابق پریا کماری نامی طالبہ سرد موسم کے باعث دھوپ میں بیٹھ کر چھت پر پڑھائی کر رہی تھی کہ اچانک بندروں کا ایک جھنڈ وہاں پہنچ گیا۔ بندروں کو دیکھ کر پریا خوفزدہ ہو گئی اور جلدی میں چھت سے نیچے جانے کی کوشش کی۔ اسی دوران ایک بندر نے زور سے دھکا دیا، جس کی وجہ سے وہ نیچے گر کر شدید زخمی ہوگئی۔ اہلِ خانہ فوری طور پر پریا کو اسپتال لے گئے، مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ چل بسی۔ ڈاکٹرز نے بتایا کہ موت کی وجہ سر، کمر اور...
بھارت(نیوز ڈیسک)حادثہ اس وقت پیش آیا جب کہ پریا کمار سرد موسم کے دوران دھوپ میں ٹہلتے ہوئے چھت پر پڑھ رہی تھی، بھارت کی ریاست بہار کے سیوان ضلع میں ایک بندر نے دسویں جماعت کی طالبہ کو گھر کی چھت سے دھکا دے دیا جس کے نتیجے میں لڑکی ہلاک ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ بھگوان پور پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع مگھر گاؤں میں ہفتے کی دوپہر کو پیش آیا، حادثہ اس وقت پیش آیا جب کہ پریا کمار سرد موسم کے دوران دھوپ میں ٹہلتے ہوئے چھت پر پڑھ رہی تھی۔عینی شاہدین کے مطابق کئی بندر چھت پر آئے اور لڑکی کو ہراساں کرنا شروع کر دیا، خوف کے باعث طالبہ...
بھارت کی ریاست بہار کے سیوان ضلع میں ایک بندر نے دسویں جماعت کی طالبہ کو گھر کی چھت سے دھکا دے دیا جس کے نتیجے میں لڑکی ہلاک ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ بھگوان پور پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع مگھر گاؤں میں ہفتے کی دوپہر کو پیش آیا، حادثہ اس وقت پیش آیا جب کہ پریا کمار سرد موسم کے دوران دھوپ میں ٹہلتے ہوئے چھت پر پڑھ رہی تھی۔ عینی شاہدین کے مطابق کئی بندر چھت پر آئے اور لڑکی کو ہراساں کرنا شروع کر دیا، خوف کے باعث طالبہ مفلوج ہوگئی، جب گاؤں والوں نے شور مچایا تو لڑکی ہمت کرکے سیڑھیوں کی طرف بھاگی۔ اس دوران مبینہ طور پر ایک بندر...
امریکی ریاست ٹینیسی میں فائرنگ کے بعد طلبہ کے والدین اسکول کے باہر پریشان کھڑے ہیں واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست ٹینیسی کے اسکول میں 17 سالہ طالب علم کی فائرنگ سے طالبہ ہلاک ہوگئی ۔ خبررساں اداروں کے مطابق ٹینیسی کے اسکول کے طالب علم نے کیفے ٹیریا میں موجود طلبہ پر اچانک فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے 16 سالہ طالبہ ہلاک ہوگئی ،جب کہ ایک اور طالب علم زخمی ہوا۔ زخمی طالب علم کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ دوسری جانب حملہ آور نے فائرنگ کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار کرخود کشی کرلی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے...
برلن(مانیٹرنگ ڈیسک)جرمنی کے شہر آشافنبورگ میں چاقو حملے میں 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق حملے کے شبہے میں 28 سالہ افغان باشندے کو موقع سے گرفتار کیا گیا ہے۔مقامی پولیس کے ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ حملے میں ایک 41 سالہ خاتون اور ایک 2 سالہ بچہ ہلاک ہوگئے جبکہ دو افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق حملہ آور کا ممکنہ طور پر کوئی ساتھی نہیں ہے اور شہریوں کے لیے کسی خطرے کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔پولیس کا بتانا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ جرمنی کے شہر مگڈیبرگ میں ہجوم پر گاڑی چڑھانے کے واقعے...
ترکیہ: ہوٹل میں آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تعداد 76 ہوگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2025 سب نیوز انقرہ:ترکیہ کے ایک ہوٹل میں آتشزدگی کے واقعے میں ہلاک افراد کی تعداد 76 تک جاپہنچی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 21 جنوری کی صبح ساڑھے تین بجے کے قریب ترکیہ کے صوبہ بولو میں اسکی ریزورٹ کے ایک 12 منزلہ ہوٹل میں آگ لگی ۔آگ لگنے کے وقت ہوٹل میں 234 مہمان ٹھہرے ہوئے تھے۔ترکیہ کی وزارت داخلہ نے 21 تاریخ کی شام کو بتایا کہ آتشزدگی کے واقعے میں 76 افراد ہلاک ہوئے جن میں سے 52 افراد کی شناخت کر لی گئی ہے۔ترکیہ کی وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ ریسکیو آپریشن ختم ہو گیا ہے۔ آگ لگنے کی وجوہات...
ترکیہ : ہوٹل میں آتش زدگی کے باعث بالائی منزل سے دھواں اٹھ رہا ہے انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک ) ترکیہ کے کثیر منزلہ سکی ریزورٹ ہوٹل میں رات گئے آگ بھڑک اْٹھی تھی ،جس میں 66افراد ہلاک ہوگئے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ ترکیہ کے صوبے بولو میں کے علاقے کارتالکیا کے 11 منزلہ ہوٹل کی چوتھی منزل پر پیش آیا۔ حادثے کے وقت ہوٹل میں 234 افراد ٹھیرے ہوئے تھے۔آگ لگنے سے گھبراہٹ کا شکار ہونے والے 2افراد نے چوتھی منزل سے چھلانگ لگا دی جس کے باعث دونوں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ فائر فائٹرز نے 4 گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا۔ امدادی کاموں کے دوران 35 سے زائد افراد کو اسپتال منتقل کیا...
ترکیہ(نیوز ڈیسک)ترکیہ کے ہوٹل کی چوتھی منزل پر لگنے والی آگ میں 10 ہلاکتیں اور 35 زخمی،ترکیہ کے اُس ’سکی ریزورٹ ہوٹل‘ میں رات گئے آگ بھڑک اُٹھی تھی جہاں 234 مہمان ٹھہرے ہوئے تھے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ آگ ترکیہ کے صوبے بولو میں کے علاقے کارتالکیا کے 11 منزلہ ریزروٹ ہوٹل کی چوتھی منزل میں لگی تھی۔آگ لگنے سے گھبراہٹ کا شکار ہونے والے دو افراد نے چوتھی منزل سے چھلانگ لگا دی جس کے باعث دونوں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔فائر فائٹرز نے 4 گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ امدادی کاموں کے دوران 35 سے زائد بری طرح جھلسے ہوئے افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ریسکیو ادارے کے ترجمان نے...
نائجیریا (نیوز ڈیسک)نائجیریا میں آئل ٹینکر کے دھماکے میں 70 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی نائجیریا میں ایک آئل ٹینکر الٹ گیا تھا جس کے بعد اس میں سے پیٹرول کا رساؤ جاری تھا کہ قریب موجود آبادی سے لوگ ٹینکر سے بہنے والا پیٹرول جمع کرنے میں مصروف ہوگئے۔ مقامی پولیس کے مطابق اچانک دھماکا ہوگیا جس کے موجود وہاں موجود 70 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔دھماکے کے باعث قریب موجود متعدد گاڑیوں میں بھی آگ لگ گئی۔خبر ایجنسی کے مطابق تیل کی پیداوار والے بڑے ملک نائجیریا میں اس قسم کے حادثات اکثر پیش آتے رہتے ہیں،گزشتہ سال بھی ایک آئل ٹینکر دھماکے میں 147 افراد ہلاک ہوئے...
ابوجا (صباح نیوز) شمالی نائیجیریا میں آئل ٹینکر الٹنے کے بعد ہونے والے دھماکے میں 60 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کی فیڈرل روڈ سیفٹی کور (ایف آر ایس سی) نے بیان میں بتایا کہ ریاست نائیجر کے علاقے میںپٹرول سے لدا ٹینکر الٹ گیا، جس سے تیل پھیل گیا اور دھماکہ ہوا۔ ریاست نائیجر کے ایف آر ایس سی سیکٹر کمانڈر کمار ٹسوکوام نے بتایا کہ جاں بحق افراد میں اکثریت ایسے لوگوں کی ہے جو ٹینکر الٹنے کے بعد پھیلے ہوئے تیل جمع کرنے کے لیے آئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو روکنے کی ہر کوشش کے باوجود تیل اکٹھا کرنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہو...
جنیوا (انٹرنیشنل ڈیسک) عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ شمال مغربی تنزانیا میں ماربرگ وائرس کے پھیلاؤ نے 9 افراد کو متاثر کیا ہے اور ان میں سے 8 ہلاک ہوگئے ہیں۔ وائرل ہیمرجک بخار کے نتیجے میں اموات کی شرح 88 فیصد تک ہے، اور یہ اسی وائرس کی فیملی سے ہے جو ایبولا کا ذمے دار ہے اور چمگادڑوں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ اسے 10 جنوری کو تنزانیا کے کاگیرہ علاقے میں مشتبہ کیسز کی مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں جن میں سر درد، تیز بخار، کمر درد، اسہال، خون کی قے، پٹھوں کی کمزوری اور آخر میں بیرونی خون بہنے کی علامات شامل تھیں۔
برطانیہ(نیوز ڈیسک)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ شمال مغربی تنزانیہ میں ’ماربرگ وائرس‘ کے مشتبہ پھیلاؤ نے 9 افراد کو متاثر کیا ہے اور ان میں سے 8 ہلاک ہو گئے ہیں۔برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق وائرل ہیمرجک بخار (بیماری کے دوران خون جاری ہونا) کے نتیجے میں اموات کی شرح 88 فیصد تک ہے، اور یہ اسی وائرس کی فیملی سے ہے جو ’ایبولا‘ کا ذمہ دار ہے، جو چمگادڑوں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے۔ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ اسے 10 جنوری کو تنزانیہ کے کاگیرہ علاقے میں مشتبہ کیسز کی مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں، جن میں سر درد، تیز بخار، کمر درد، اسہال، خون کی قے، پٹھوں کی...
برازیل میں لینڈ سلائیڈنگ کے بعد ملبے تلے دبے افراد کو تلاش کیا جارہا ہے برازیلیا (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوب مشرقی برازیل میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 10 سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شدید بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے کئی مکانات زمین بوس ہوگئے۔ 9 ہلاکتیں ایپاٹنگا شہر میں ہوئی ہیں جہاں 80 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ مختلف علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ، جبکہ بے گھر ہونے والوں کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی برازیل میں شدید بارش کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 105 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
یمن : گیس اسٹیشن پر دھماکے کے بعد لگی آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے صنعا (انٹرنیشنل ڈیسک) یمن کے وسطی علاقے میں گیس اسٹیشن پر دھماکے کے بعد آگ بھڑکنے سے 15 افراد ہلاک ہوگئے۔ یمنی وزارت صحت کے جاری کردہ بیان کے مطابق واقعہ ضلع ظاہر میں پیش آیا ۔ خوفناک دھماکے اور آتشزدگی کے واقعے میں 15 ہلاکتوں کے علاوہ 67 افراد زخمی ہوگئے ، جن میں سے 40 کی حالت نازک ہے۔ فوری طور پر معلوم نہیں جا سکا کہ دھماکا اور آتشزدگی کیسے شروع ہوئی۔ واضح رہے بائیدا یمن کے حوثیوں کے کنٹرول میں ہے۔ جو پچھلی تقریباً ایک دہائی سے اس پر حکومت کر رہے ہیں۔پچھلے چند مہینوں سے یمن امریکا،...
لاس اینجلس(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 جنوری ۔2025 ) امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگنے والی جنگلات کی آگ سے نقصانات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے حکام نے مزید ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آگ کے سبب اموات کی تعداد 24 ہو گئی ہے اس سے قبل اموات کی تعداد 16 بتائی گئی تھی حکام کو خدشہ ہے کہ آگ کے سبب جل جانے والی املاک یا عمارتوں سے سرچ آپریشن میں مزید لاشیں مل سکتی ہیں. ریاست کیلی فورنیا میں آگ مسلسل تباہی پھیلا رہی ہے اور چھ دن گزرنے کے باوجود اس پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے امریکہ کے ہنگامی امداد کے اداروں کے اعلیٰ حکام خدشہ ظاہر...
جنوب مشرقی برازیل میں لینڈسلائیڈنگ سے 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق شدید بارشوں کے باعث لینڈسلائیڈنگ سے کئی مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔ خبرایجنسی کے مطابق 9ہلاکتیں ایپاٹنگا شہر میں ہوئی ہیں جہاں80 ملی میٹر بارش رکارڈ ہوئی ہے ۔ رپورٹس کے مطابق مختلف علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے جبکہ بے گھر ہونے والوں کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کیا جارہا ہے۔
تل ابیب: غزہ میں حماس کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں مزید 4 اسرائیلی فوجی مارے گئے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق، یہ فوجی حماس کی طرف سے دھماکہ خیز مواد کے حملے اور فائرنگ کے دوران ہلاک ہوئے۔ اسرائیلی دفاعی فورسز (آئی ڈی ایف) نے فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان فوجیوں کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا گیا، اور فائرنگ کے دوران بھی چند فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق، ہلاک ہونے والے فوجیوں کی عمریں 19 سے 37 سال کے درمیان تھیں، اور زخمی ہونے والے 2 فوجیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)مٹھی کے مقام پر مویشی لیکر آنے والے ٹرک اورکوئلے سے بھرے ڈمپر کے درمیان درمیان تصادم ، حیدرآباد سے تعلق رکھنے والا محمد عثمان قریشی ہلاک جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے جبکہ 70سے زائد بکرے ہلاک ہوگئے ،پریٹ آباد سے تعلق رکھنے والے مویشی کے تاجر بکرے سے بھرا ٹرک اسلام کوٹ سے لیکر حیدرآباد کے لیے روانہ ہوئے کہ مٹھی کے قریب کوئلے سے بھرے ڈمپر اور ٹرک کے درمیان تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں ستر سے زائدبکرے ہلاک جبکہ پریٹ آباد حیدرآباد کا رہائشی محمد عثمان قریشی ہلاک جبکہ ڈرائیور دوست علی ، دانش قریشی اور ماجد قریشی زخمی ہوگئے ،زخمیوں کا تعلق بھی میرنبی بخش ٹا¶ن پریٹ آباد حیدرآباد سے ہے زخمیوں کو اسپتال...