تنزانیہ میں ’ماربرگ وائرس‘ پھیلنے لگا، 8 افراد ہلاک ہوگئے، عالمی ادارہ صحت
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
برطانیہ(نیوز ڈیسک)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ شمال مغربی تنزانیہ میں ’ماربرگ وائرس‘ کے مشتبہ پھیلاؤ نے 9 افراد کو متاثر کیا ہے اور ان میں سے 8 ہلاک ہو گئے ہیں۔برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق وائرل ہیمرجک بخار (بیماری کے دوران خون جاری ہونا) کے نتیجے میں اموات کی شرح 88 فیصد تک ہے، اور یہ اسی وائرس کی فیملی سے ہے جو ’ایبولا‘ کا ذمہ دار ہے، جو چمگادڑوں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے۔ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ اسے 10 جنوری کو تنزانیہ کے کاگیرہ علاقے میں مشتبہ کیسز کی مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں، جن میں سر درد، تیز بخار، کمر درد، اسہال، خون کی قے، پٹھوں کی کمزوری اور آخر میں بیرونی خون بہنے کی علامات شامل تھیں۔
ڈبلیو ایچ او نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا کہ 2 مریضوں کے نمونے تنزانیہ کی نیشنل لیبارٹری میں جانچ کے منتظر ہیں، تاکہ وبا کی تصدیق کی جا سکے، مریضوں کے رابطے بشمول ہیلتھ کیئر ورکرز کی شناخت کر لی گئی ہے، اور ان کے معمولات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔تنزانیہ کے کاگیرہ خطے کی سرحد پر واقع ملک روانڈا میں اس وبا نے 66 افراد کو متاثر کیا تھا اور 15 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔’ماربرگ وائرس‘ متاثرہ افراد کے براہ راست رابطے یا خون اور دیگر جسمانی سیال کے ذریعے لوگوں میں پھیل سکتا ہے، جس میں آلودہ بستر یا کپڑے بھی شامل ہیں۔مارچ 2023 میں بھی کاگیرا کے خطے میں اسی وائرس کے پھیلنے سے 6 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
سونے کی کان سے 36 لاشیں نکال لی گئیں، زندہ بچ جانے والے 82 کان کن گرفتار
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
بھارت اور نیپال میں شدید بارشوں سے 100 افراد ہلاک‘درجنوں زخمی
نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 اپریل ۔2025 )بھارت اور نیپال میں شدید بارش کے باعث بدھ سے اب تک تقریباً 100 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ محکمہ موسمیات نے خطے میں مزید غیر موسمی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے بھارتی جریدے کے مطابق محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے بدھ کے روز ملک کے لیے ایک کثیر خطرے کی وارننگ جاری کی تھی جس میں مغربی حصوں میں ہیٹ ویو کی صورتحال اور مشرقی اور وسطی علاقے میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی ہواوں کی پیش گئی کی گئی تھی.(جاری ہے)
ریاست کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ مشرقی ریاست بہار میں بدھ سے اب تک بارش سے متعلقہ واقعات میں کم از کم 64 افراد ہلاک ہوچکے ہیں مقامی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ بھارت کی سب سے زیادہ آبادی والی ریاست اتر پردیش میں 20 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں. نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے حکام نے بتایا کہ دوسری جانب پڑوسی ملک نیپال میں آسمانی بجلی گرنے اور شدید بارش سے کم از کم 8 افراد ہلاک ہوئے ہیں بھارت کے محکمہ موسمیات نے ہفتے تک ملک کے وسطی اور مشرقی حصے میں گرج چمک اور تیز ہواو¿ں کے ساتھ تیز بارش کی توقع ظاہر کی ہے. جنوبی بھارت میں مون سون کا موسم عام طور پر جون میں شروع ہوتا ہے اور ماضی قریب میں موسم گرما کے مہینوں میں شدید گرمی کی لہریں رہی ہیں جس سے متعدد افراد ہلاک ہو چکے ہیں ریاست کے زیر انتظام ”آئی ایم ڈی“ نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ بھارت میں اپریل کا مہینہ زیادہ گرم رہنے کی توقع ہے اور ملک کے بیشتر حصوں میں معمول سے زیادہ درجہ حرارت رہ سکتا ہے.