نائیجیریا میں آئل ٹینکر الٹنے کے بعدآتشزدگی‘60افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
ابوجا (صباح نیوز) شمالی نائیجیریا میں آئل ٹینکر الٹنے کے بعد ہونے والے دھماکے میں 60 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کی فیڈرل روڈ سیفٹی کور (ایف آر ایس سی) نے بیان میں بتایا کہ ریاست نائیجر کے علاقے میں
پٹرول سے لدا ٹینکر الٹ گیا، جس سے تیل پھیل گیا اور دھماکہ ہوا۔ ریاست نائیجر کے ایف آر ایس سی سیکٹر کمانڈر کمار ٹسوکوام نے بتایا کہ جاں بحق افراد میں اکثریت ایسے لوگوں کی ہے جو ٹینکر الٹنے کے بعد پھیلے ہوئے تیل جمع کرنے کے لیے آئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو روکنے کی ہر کوشش کے باوجود تیل اکٹھا کرنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی تھی اور ایسے میں اچانک دھماکا ہوا اور آگ کے شعلے بلند ہوگئے اور دوسرے ٹینکر کو لپیٹ میں لے لیا۔ سیکٹر کمانڈر کمار ٹسوکوام کا کہنا تھا کہ اب تک 60لاشیں نکال لی گئی ہیں اور فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
محرابپور،جرم ثابت ہونے پر قید اورجرمانے کی سزا کا حکم
محراب پور(جسارت نیوز)جرم ثابت ہونے پر قید اور جرمانے کی سزا کا حکم، ایڈیشنل سیشن جج مورو کی عدالت کے جج فائق علی پٹھان نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم ریاض علی ولد عالم کورائی کو 6 سال قید اور 20 ہزار جرمانے کی سزا کا حکم سنایا ہے جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم کو مزید 6 ماہ سزا کاٹنی ہوگی۔پولیس نے منشیات فروش کو شراب سمیت گرفتار کرلیا، ایس ایچ او مورو مجیب الرحمن ناریجو کے مطابق ہوم ڈلیوری کرنے والے شراب ڈیلر نعیم عرف نمی چانڈیو کو 5 بوتل شراب، 10 لیٹر دیسی شراب سمیت گرفتار کرکے مقدمہ نمبر 19 سال 2025ء درج کرلیا ہے۔آتشزدگی کا واقعہ تین گھر اور قیمتی سامان ج کر خاکستر، بھریا سٹی پولیس تھانہ کی حدود گاؤں اللہ بخش سولنگی میں اچانک لگنے والی آگ نے تین گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آتشزدگی کے اس واقعے میں محمود سولنگی، احمد سولنگی اور پرویز سولنگی کے گھر اور لاکھوں مالیت کا قیمتی سامان جل کر راکھ ہوگیا، متاثرین کے مطابق محکمہ فائر برگیڈ کو اطلاع دی گئی لیکن وہ نہیں پہنچے جس کی وجہ سے گھر جل گئے اور وہ کھلے آسمان تلے آگئے ہیں منتخب نمائندے اور ڈپٹی کمشنرنوشہرو فیروز انکی فوری امداد کریں۔