بھارت کی ریاست  بہار کے سیوان ضلع میں ایک بندر  نے  دسویں جماعت کی طالبہ کو گھر کی چھت سے دھکا دے دیا جس کے نتیجے میں لڑکی ہلاک ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ بھگوان پور پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع مگھر گاؤں میں ہفتے کی دوپہر کو پیش آیا، حادثہ اس وقت پیش آیا جب کہ پریا کمار سرد موسم  کے دوران دھوپ میں ٹہلتے ہوئے چھت پر پڑھ رہی تھی۔

عینی شاہدین کے مطابق کئی بندر چھت پر آئے اور لڑکی کو ہراساں کرنا شروع کر دیا، خوف  کے باعث طالبہ  مفلوج ہوگئی، جب گاؤں والوں نے شور مچایا تو لڑکی ہمت کرکے سیڑھیوں کی طرف بھاگی۔

اس دوران مبینہ طور پر ایک بندر نے چھلانگ لگائی اور اسے زور سے دھکا دیا، جس  کے نتیجے میں وہ چھت سے گر گئی۔

رپورٹ کے مطابق نیچے گرنے کے نتیجے میں لڑکی کو شدید چوٹیں آئیں اور وہ بے ہوش ہوگئی، اسے بچانے کے لیے فوری طور پر سیوان صدر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے متعدد زخموں کو وجہ قرار دیتے ہوئے طالبہ کی موت کی تصدیق کردی۔


 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

نیویارک میں ہیلی کاپٹر دریا میں گرنے کی ویڈیو سامنے آ گئی

نیویارک میں ہیلی کاپٹر کے دریائے ہڈسن میں گرنے کی ویڈیو سامنے آ گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس حادثے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ہیلی کاپٹر میں 3 بچوں سمیت 6 افراد سوار تھے، تمام لاشیں دریا سے نکال لی گئی ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق جمعرات کی سہ پہر حادثہ جیرسی سٹی کے قریب تقریباً 3 بج کر 15 منٹ پر پیش آیا۔

نیویارک کے میئر کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والے خاندان کا تعلق اسپین سے ہے۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • پرائیوٹ اسکول پرنسپل کی 9 سالہ طالبہ سے جنسی زیادتی کی کوشش، مقدمہ درج
  • ڈی آئی خان: باپ کے غیرت کے نام پر بیٹی اور نوجوان قتل
  • فلسطین : بندر کی بلا طویلے کے سر (حصہ دوم)
  • سیکیورٹی فورسز کا لوئر دیر میں آپریشن، دو دہشت گرد ہلاک
  • پی ٹی آئی احتجاجی ریلیاں نکالنے میں ناکام ہوگئی
  • بھارت ،ریاست بہار میں آسمانی بجلی گرنے اور درخت گرنے سے 82 افراد ہلاک
  • سرگودھا: لڑکی کے اغوا کا کیس، گرفتار پولیس اہلکار نے خودکشی کرلی
  • سرگودھا: لڑکی کے اغواء کا کیس، گرفتار پولیس اہلکار نے خودکشی کر لی
  • نیویارک میں ہیلی کاپٹر دریا میں گرنے کی ویڈیو سامنے آ گئی
  • پی ایس ایل10؛ فاتح ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟